Tag: محمد اورنگزیب

  • آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آئندہ چند ہفتے میں ہوگا

    آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آئندہ چند ہفتے میں ہوگا

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آئندہ چند ہفتے میں ہوگا ، جائزے میں سرخرو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کاجائزہ اجلاس آئندہ چندہفتےمیں ہوگا، معاشی اصلاحات پر آئی ایم ایف کےاہداف حاصل کئے ہیں۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جائزے میں سرخرو ہوں گے،آئی ایم ایف اہداف میں معاشی اور توانائی کی اصلاحات بروقت کیں۔

    توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن فروری کے آخر یا مارچ کے اوائل میں 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے پاکستان پہنچ جائے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت ایس اوایزکاقبلہ درست کرنےکیلئےپُرعزم ہے، ایس او ایز کی اصلاحات ،رائٹ سائزنگ بروقت کررہے ہیں۔

    بجٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بجٹ میں صنعت کاروں کو ٹیکس سرپرائزنہیں دیں گے، صنعت کاروں ،تاجروں سے آئندہ 2 ماہ تک مشاورت ہوتی رہے گی، ہر سال بجٹ میں چیمبرزہمارے پاس آتے ہیں اس بار حکومت جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایز کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے حوالے سے جائزہ لیں گے،اپریل ،مئی میں بزنس کمیونٹی اپنی بجٹ تجاویز لے کر آتی ہیں، حکومت بجٹ پیش کرتی ہے اور اسکے بعد اپیلوں کاسلسلہ شروع ہوتاہے، اس عمل میں 4ماہ کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد بجٹ سازی جنوری میں ہی شروع کی ہے،بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو جنوری سےسنا جارہا ہے،کچھ تجاویز ملی ہیں،بجٹ پیش ہونےسے پہلے بات چیت ہونی چاہیے۔

    محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم دربار لگا کر نہیں بیٹھنا چاہتے ہمیں بزنس کمیونٹی کے پاس جانا ہے، ہم نے معیشت کا ڈی این اے تبدیل کرنا ہے، برآمدات سے معاشی نمو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے آج ملاقات ہوئی ہے، ٹیکس معاملات پر چیف جسٹس سےبات چیت کی ، ٹیکس کیسز کے فیصلے جلد آنے چاہیے تاکہ مسائل ہوں ا، اس کے ساتھ چیف جسٹس سے قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔

  • پاکستانی معیشت کے لئے بڑی  خبر آگئی

    پاکستانی معیشت کے لئے بڑی خبر آگئی

    ڈیووس : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریٹنگ ایجنسیاں کچھ ماہ میں پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیووس میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ دو اداروں کے ساتھ ہم ٹرم شیٹ پر دستخط کرنے میں آگے بڑھے ہیں، ان میں سے ایک دوطرفہ جبکہ دوسرا تجارتی قرض ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ قرضے قلیل مدتی یا ایک سال تک کے ہیں، یہ قرض ملکی فنانسنگ کو پورا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومت نے مشرق وسطیٰ کے دو بینکوں کے ساتھ چھ سے سات فی صد شرح سود پر ایک ارب ڈالر قرض کی شرائط پر اتفاق کیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ریٹنگ ایجنسیوں سے پاکستان کیلئے سنگل بی ریٹنگ کی توقع کی جا رہی ہے، ریٹنگ ایجنسیاں آئندہ کچھ مہینوں میں پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کریں گی۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ نے ’ورلڈ اکنامک فورم‘ میں لکھے گئے اپنے مضمون میں عالمی شراکت داروں کو پاکستان کے معاشی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی۔

    انھوں نے اپنے مضمون میں لکھا تھا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور ترقی کا سفر شروع کر دیا ہے، سخت چیلنجز میں پائیدار ترقی اور مضبوط بنیاد کیلیے فیصلہ کن اصلاحات کا نفاذ کیا، ہماری انہی کوششوں کے نتائج واضح ہو رہے ہیں اور معیشت آگے بڑھ رہی ہے۔

  • یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، مہنگائی 3 فیصد ہو گئی، وزیر خزانہ کا غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں دعوے

    یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، مہنگائی 3 فیصد ہو گئی، وزیر خزانہ کا غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں دعوے

    ہانگ کانگ: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جاپان کے اخبار نکی ایشیا کو انٹرویو میں دعوے کیے ہیں کہ آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کے لیے آخری ہوگا، اور ملک میں مہنگائی 3 فیصد ہو گئی ہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں نکی ایشیا کو انٹرویو میں کہا کہ آئی ایم ایف کے 25 ویں پروگرام کے بعد پاکستان کے ترقی کے ماڈل پر توجہ مرکوز ہے، پاکستان اپنے برآمدی نمو کے ماڈل کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے، عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپس جانے کے لیے کوشاں ہے۔

    انھوں نے کہا پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی، یوان بانڈ مارکیٹ تک رسائی، اور ہانگ کانگ میں کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا ابتدائی اجرا بھی متوقع ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، عالمی ایجنسیوں سے ’بی‘ کیٹیگری کی درجہ بندی کی توقع ہے، اور پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے۔

    وزیر خزانہ نے ہانگ کانگ میں پاکستانی چینی مشترکہ منصوبے کی لسٹنگ کی توقع کا اظہار کیا، اور کہا مشترکہ منصوبے سروس لانگ مارچ کی ہانگ کانگ میں لسٹنگ متوقع ہے، وزیر خزانہ نے پاکستانی کمپنیوں کے لیے مزید لسٹنگز کے امکانات، اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت پر زور دیا۔

    انھوں نے کہا پاک چین تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے اقتصادی راہداری اہم قدم ہے، پاکستان میں چینی شہریوں کے لیے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، حکومت چینی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی کو اہمیت دیتی ہے، زمینی صورت حال میڈیا سے کہیں بہتر ہے۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے، جو مہنگائی مئی 2023 میں 38 فی صد تھی اس ماہ 3 فی صد تک آ گئی۔

  • پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں

    پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے اور ینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہش مند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےمعاشی استحکام کیلئےچینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے، پاکستان جون تک پانڈا بانڈجاری کرنےکاخواہاں ہے۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کے خواہش مند ہیں، گارنٹی کیلئے ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک سے بات چل رہی ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ آئندہ مہینوں میں کریڈٹ ریٹنگ کوسنگل بی میں بدلنےکیلئےپُرعزم ہیں اور سی پیک کےاگلےمرحلےمیں چین سے مزید تعاون کے خواہاں ہیں،وزیر خزانہ

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین کے نجی شعبے،برآمدی صنعتوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے، چین کی بڑی کمپنیاں پاکستان کوبطوربرآمدی مرکزاستعمال کرسکتی ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ سی پیک ٹومیں برآمدی صنعت کوترجیح سےقرض ادائیگی کوآسان بنایاجائےگا اور چینی کمپنیوں کوتحفظ کیلئےسیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کمپنیوں اوربینکوں نےلندن اسٹاک ایکس چینج میں لسٹنگ کی ہے۔

  • آئی ایم ایف کے پروگرام میں آنے سے سارے مسائل حل نہیں ہو جائیں گے ، وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف کے پروگرام میں آنے سے سارے مسائل حل نہیں ہو جائیں گے ، وزیر خزانہ

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں آنے سے سارے مسائل حل نہیں ہو جائیں گے، پروگرام کے اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خطاب میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کم ہونا شروع ہوئی اب عوام کو اس کے ثمرات پہنچانا چاہتے ہیں،اگر عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی ہوئی تو ملک میں بھی چیزیں سستی ہونی چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اب قیمتوں میں کمی کے کیے اپنا کردار ادا کرے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دال اور مرغی کے ریٹ کا جائزہ لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں آنے سے سارے مسائل حل نہیں ہو جائیں گے،آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف حاصل کرنا ہوں گے، معاشی اور توانائی کی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے دکھانا ہوگا، نجکاری کے متلعق آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنا ہوگا اور رائٹ سائزنگ کے اہداف حاصل کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    وزیر خزانہ نے زور دیا کہ معاشی کمزوریاں اور نقائص دور کرنے میں اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں، ہم 25 ویں آئی ایم ایف پروگرام میں آگئے لیکن کئی پروگرام میں کرنے والے کام نہیں کیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی آبادی کا بوجھ ہر معاشی حکمت عملی کو ناکام کر رہا ہے، اگر بچے غذائیت میں عدم تحفظ کا شکار ہیں تو معاشی ترقی مستحکم نہیں ہوسکتی، اگر بچے اسکول نہیں جارہے تو اقتصادی مستقبل تاریک ہو جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ عالمی بینک کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں پر 10 سال کا پروگرام لارہے ہیں۔

  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں

    واشنگٹن : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں جے پی مورگن بینک کے نمائندوں اور اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقاتیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جے پی مورگن بینک کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں آئی ایم ایف کے ایس بی اے کے بعد اقتصادی صورتحال میں بہتری کا جائزہ پیش کیا۔

    اعلامیے میں کہا کہ وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کےنئےقرض پروگرام سےمعاشی استحکام کومستقل بنیادوں پربرقراررکھاجا سکے، نئےقرض پروگرام میں معاشی، توانائی اورٹیکس اصلاحات کوعملی جامہ پہنایا جاسکے۔

    وزیرخزانہ نےٹیکس اصلاحات،نجکاری اورسرکاری اداروں کی تنظیم نوکےاہم اقدامات پر روشنی ڈالی اور بین الاقوامی سرمایہ کی مارکیٹس میں رسائی حاصل کرنےکے عزم کااظہار کیا۔

    وفاقی وزیر نے پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کے ذریعے بین الاقوامی سرمایہ کاری کے کامیاب تجربہ سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیرخزانہ نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات کی اور محمدسلیمان الجاسرکو پاکستان کی سعودی وزیر سرمایہ کاری کے حالیہ پاکستان پربریفنگ دی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں اسلامی ترقیاتی بینک قابل اعتمادشراکت دارہے، اسلامی ترقیاتی بینک کامختلف شعبوں میں مالی معاونت قابل تعریف ہے۔

    وفاقی وزیر نے پاک سعودیہ نجی شعبے کیساتھ کاروباری روابط بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستاں مہمندڈیم میں اسلامی ترقیاتی بینک اورعرب کوآرڈینیشن گروپ کی سرمایہ کاری کو سراہتا ہے۔

  • وزیر خزانہ کی متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیر خزانہ کی متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    واشنگٹن : وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے مالیاتی امور سے بھی ملاقات ہوئی۔

    ملاقات میں وزیر خزانہ نے معاشی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول کرنے میں یواےای کی مسلسل حمایت پرشکریہ ادا کرتے ہیں، اس سلسلے میں حکومت پاکستان بالخصوص اماراتی بینکوں کے کردار کو سراہتی ہے۔

    وزیر خزانہ نے متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا زراعت، آئی ٹی اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

    دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایم ڈی سے وزیرخزانہ مالیاتی اداروں کے سربراہوں نے مشترکہ ملاقات بھی کی، اس موقع پر وفاقی وزیر نے امداد فراہمی کے فریم ورک میں سماجی تحفظ کے اقدامات کی شمولیت پر زور دیا۔

    انہوں نے ماحولیاتی استحکام کیلئے امداد کی فراہمی مزید بڑھانے کی سفارش کی اور ماحولیاتی خطرات سے دوچار ممالک کی امداد کیلئے قرضوں کی ادائیگی میں آسانی پر زور دیا۔

    وزیر خزانہ نے کہا رعایتی قرضہ جات کی فراہمی کے طریقہ کار کو بہتر بنائے رکھنے کی کوششیں کرنی چاہئیں۔

  • تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، محمد اورنگزیب

    تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، محمد اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں، طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تنخواہ دارطبقےکی مشکلات سےآگاہ ہیں، تنخواہ دار طبقے پرٹیکسوں کامزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے بتایا کہ صنعتی شعبہ بھی ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کو پہنچ چکا ہے، ٹیکس آمدن سےٹیکس کی وصولی بہتر کرنا ہوگی، ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلزسیکٹرز سے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 52 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں اور ٹیکس بیس میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے روز دیا کہ سرکاری کارپوریشنز میں چوری روکنا ہوگی، بجلی کےنقصانات قابوکریں گے، ٹیکس چوری کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔

    قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی نج کاری نومبرمیں کردی جائے گی، پی آئی اے کی بولی میں حصہ لینے والوں کوجانچ پڑتال کا موقع دیا۔

    وزیر خزانہ نے مزید کہا حکومت پاکستان جون2024میں پی آئی اےکی نج کاری کرنا چاہتی تھی لیکن پی آئی اے کی اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی وجہ سے نجکاری کے عمل میں تاخیر ہوئی۔

    ملکی قرضوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر مجموعی قرضے 258 ارب ڈالر تک پہنچ چکےہیں، معیشت میں قرضوں کا حصہ 69 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

  • معاشی محاذ پر ہم بہترین پوزیشن میں آگئے ہیں، وزیر خزانہ

    معاشی محاذ پر ہم بہترین پوزیشن میں آگئے ہیں، وزیر خزانہ

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی محاذ پر ہم بہترین پوزیشن میں آگئے ہیں، نجی شعبےکی شراکت سےمعیشت مستحکم ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مائیکرو اکنامک اسٹیبلیٹی کے لیے کام کیا ہے، پاکستان کی معیشت میں سعودی عرب نے بہت اچھا کردار ادا کیا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں خاطرخواہ کمی آرہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ، روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستانی معیشت میں مسلسل استحکام آرہاہے، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ معاشی محاذ پر ہم بہترین پوزیشن میں آگئے ہیں، معاشی اصلاحات کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، نجی شعبے کی شراکت داری سے ملکی معیشت کو مستحکم کرسکتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں، پالیسی فریم ورک میں تسلسل دینا ہے، معاشی اصلاحات کیلئے بہت پُرعزم ہیں۔

  • وزیر خزانہ محمد  اورنگزیب نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستانی عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کیلئےاقدامات کے ثمرات سامنے آناشروع ہوگئے ہیں، ذرمبادلہ کے ذخائر10.7ارب ڈالرتک پہنچ گئے، اقتصادی ڈھانچے میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے۔

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے مہنگائی میں بھی کمی آئی ہے، آنےوالےدنوں میں مہنگائی مزیدکم ہوگی۔

    انھوں بتایا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سےروپےکی قدربھی مستحکم ہورہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی خاطرخواہ کمی ہوئی ہےمزیدبھی کمی ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی میں اضافےکی شرح6.9 فیصدپرآگئی ہے اور عوام کو مزید ریلیف کیلئےآئی پی پیز سے بات چیت ہورہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دو تین ہفتوں میں حکومت نے درآمدات میں کمی کی ہے تاکہ ریٹس میں کمی ہوسکے، اس سے شرح سود میں کمی آئی ہے اور مزید کمی آتی جائے گی۔