Tag: محمد آصف

  • شعیب اختر اور محمد آصف کی برسوں بعد ملاقات، پیسر گلے لگ گئے، ویڈیو وائرل

    شعیب اختر اور محمد آصف کی برسوں بعد ملاقات، پیسر گلے لگ گئے، ویڈیو وائرل

    پاکستان کے دو لیجنڈز اور اپنے زمانے کے بہترین فاسٹ بولرز شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    امریکا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق جادوگر بولر محمد آصف اور دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر کے درمیان ملاقات ہوئی، کافی سالوں بعد ہونے والی اس ملقات کے دوران محمد آصف کافی جذباتی نظر آئے جبکہ وہ اسٹیج پر شعیب اختر کے گلے لگ گئے۔

    ماضی میں پاکستان کے دونوں مایہ ناز پیسر کے تعلق اتنا بہتر نہیں رہا بلکہ دونوں میں تنازع کی خبر بھی میڈیا کی زینت بنی تھی۔

    اپنے دور میں بیٹرز کے لیے خوف کی علامت رہنے والے دونوں پیسر کی ملاقات کی ویڈیو امریکا سے منظر عام پر آئی جسے مداح کافی پسند کررہے ہیں، شائقین کو اس ملاقات کے بعد دونوں کی پرانی جوڑی یاد آگئی جس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کئی میچز جیتے تھے۔

    ورلڈکپ 2007 سے قبل شعیب اور آصف کے مابین لڑائی کا واقعہ پیش آیا، شعیب اختر نے محمد آصف کو بیٹ مار دیا تھا جس کے بعد دونوں کو اسکواڈ سے باہر کرکے وطن واپس روانہ کردیا گیا تھا۔

    خبروں کے مطابق دونوں کے درمیان واقعے کی وجہ شاہد آفریدی بنے تھے، سابق کرکٹر نے اپنی سوانح عمری اور خود آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ڈریسنگ روم میں ہنسی مذاق میں محمد آصف میرا ساتھ دے رہے تھے اس پر شعیب کافی ناراض ہوگئے تھے۔

    اس سب کے باوجود شعیب اختر نے ہمیشہ محمد آصف کی بولنگ اور ان کے قدرتی آرٹ کو دل کھول کر سراہا ہے، روالپنڈی ایکسپریس اپنے کئی شوش اور متعدد انٹرویو میں اپنے ساتھی بولر کی تعریف کرتے آئے اور یہ بھی کہا کہ آصف کی بولنگ ایک آرٹ تھی۔

  • پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان کے محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرلی۔

    کولمبو میں کھیلے گئے سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی، انہوں نے حریف کھلاڑی کے خلاف پانچ صفر سے کامیابی حاصل کی۔

    واضح رہے کہ تیسری سارک چیمپئن شپ میں محمد آصف ناقابل شکست رہے۔

    گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں ورلڈ امیچر اسنوکر چیمپئن پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے تھا، بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل سیمی فائنل میں محمد آصف نے پانچ تین کے فریم اسکور سے فتح سمیٹی۔

    نسیم اختر نے ساتویں فریم میں 102کا سنچری بریک بھی کھیلا لیکن وہ تجربہ کار محمد آصف کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔

    اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کے طحٰہ عشرت نے نیپال کے انکت مان کو تین کے مقابلے میں پانچ فریم سے مات دی۔

  • حفیظ کو ڈائریکٹر کا عہدہ ملنے پر سابق فاسٹ بولر آصف نے کیا کہا؟

    حفیظ کو ڈائریکٹر کا عہدہ ملنے پر سابق فاسٹ بولر آصف نے کیا کہا؟

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد آصف نے سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے پر پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    گرین شرٹس نے ورلڈکپ 2023 میں نہایت مایوس کن کاکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں۔ کرکٹ بورڈ نے نہ صرف تمام کو چنگ اسٹاف کو فارغ کردیا ہے بلکہ کپتان بابر اعظم بھی تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے مسعفی ہوگئے تھے۔

    مکی آرتھر کی جگہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ کا عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔

    حفیظ کو عہدہ ملنے پر سابق کرکٹر محمد آصف نے اپنی ٹوئٹ میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک شخص نے ستمبر میں ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دیا اور اسے نومبر میں ڈائریکٹر کرکٹ اور ہیڈ کوچ کے طور پر واپس رکھ لیا گیا؟

    انھوں نے مزید لکھا کہ موجودہ چیئرمین کے زیر اثر پی سی بی پر اعتبارختم ہو گیا ہے جبکہ بورڈ کے پاس معاملات چلانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ ستمبر میں محمد حفیظ ورلڈ کپ اسکواڈ کے اعلان سے ایک روز پہلے ہی اپنی تجاویز پر عمل نہ ہونے پر پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی ہو گئے تھے۔

    بابر کے استعفیٰ کے بعد پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جب کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

  • عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

    عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

    کراچی: عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ جیت میرے اکیلے کی نہیں پورے ملک کی ہے،اتنی بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے محمد آصف ترکی میں ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ جیتنے کے بعد وطن پہنچ گئے، صدر پی بی ایس ایف منور شیخ بھی محمد آصف کے ہمراہ تھے۔

    عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے تو محبت ملی پرحکومتی حوصلہ افزائی نہیں ملتی، حکومت سے یہی کہتے ہیں کہ ہمیں سپورٹ کرے۔ محمد آصف نے کہا کہ جیت میرے اکیلے کی نہیں پورے ملک کی ہے، میں ٹرافی کشمیری بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔

    عالمی اسنوکر چیمپئن نے مزید کہا کہ پہلا ٹورنامنٹ کافی مشکل تھا، دوسرے میں بھی کافی مشکلات رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے پراللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔

    پاکستان کےمحمدآصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    یاد رہے کہ دو روز قبل ترکی کے شہر انتالیہ میں ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کے محمد آصف نے 2012ء میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014 میں محمد سجاد نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔

  • نیشنل ٹی20 کپ کی ڈرافٹنگ مکمل، محمد آصف اور یونس خان نظر اندار

    نیشنل ٹی20 کپ کی ڈرافٹنگ مکمل، محمد آصف اور یونس خان نظر اندار

    اسلام آباد: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی، محمد آصف اوریونس خان کو کسی ریجنل ٹیم نے نہیں لیا۔

    آٹھ ٹیموں پر مشتمل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی، ہر ٹیم نے پندرہ پندرہ کھلاڑیوں کا چناؤ کرلیا، کراچی اور لاہور کی دو دو، اسلام آباد ، راولپنڈی ، پشاور اور فاٹا کی ایک ایک ٹیم ایونٹ میں حصہ لے گی۔

    مصباح الحق کراچی وائٹس کی نمائندگی کریں گے، ٹیم کے کپتان اکبر رحمان ہوں گے، شاہد آفریدی کو اسلام آباد ریجن نے لیا ہے اور کپتانی عمرگل کو دی گئی ہے۔

    سلمان بٹ لاہور وائٹس کا حصہ ہوں گے، محمد آصف اوریونس خان کو کسی ریجنل ٹیم نے نہیں لیا، دورہ انگلینڈ میں ون ڈے سیریز کے باعث قومی کرکٹرز کو نہیں لیا گیا۔

    ایونٹ پچیس اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، نیشنل کپ کا دوسرا اور آخری مرحلہ ملتان میں کھیلا جائے گا۔

    Coi7ph9WYAURXaW

    Coi7QzgWIAAiAQs

    Coi8UVgWIAAqWLS

    Coi78R3WIAAw3JN

    Coi87_nWcAEYOMK

    CoiltwbWgAAdVUZ

    CoimDXMUEAELCfR

    CoimP37W8AAiOp1

  • مستقبل میں اپنی بالنگ کے ذریعے بات کروں گا، محمد آصف

    مستقبل میں اپنی بالنگ کے ذریعے بات کروں گا، محمد آصف

    لاہور:  سابق جلاوطن کھلاڑی محمد آصف نے کہا کہ امید ہے کہ اپنی بالنگ کو مزید بہتر کرکے قومی ٹیم میں دوبارہ جگہ حاصل کرنے کے قابل ہو جاوں گا۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق کرکٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا آئیندہ چند دنوں ، ہفتوں یا مہینوں میں کیا ہونے والا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ بھی کہنا قبل ازز وقت ہوگا کہ میں قومی ٹیم کا حصہ بنوں گا یا نہیں ، لیکن میں ایک چیز جانتا ہوں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے میں فارم میں واپس آجاوں گا اور اپنی بالنگ کے ذریعے بات کروں گا۔

    بدھ کو آئی سی سی کی جانب سے سلمان بٹ اور محمد آصف کی بالترتیب5اور 2سال کی معطل سزائیں بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا، ان دونوں کو بھی یکم ستمبر کے بعد ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی آزادی مل گئی لیکن قومی ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔

     ذرائع کے مطابق لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہاں اوروہ بھی ایونٹ کا حصہ بننے کیلیے بے تاب نظر آتے تھے، دوسری جانب محمد آصف کی سیالکوٹ ٹیم میں شمولیت کی اطلاعات تھیں لیکن پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا۔

  • سلمان بٹ اور محمد آصف پر کرکٹ کے دروازے کھل گئے

    سلمان بٹ اور محمد آصف پر کرکٹ کے دروازے کھل گئے

    دبئی: سلمان بٹ اور محمد آصف پر کرکٹ کے دروازے کھل گئے، آئی سی سی نےدونوں کھلاڑیوں کی معطلی یکم ستمبر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    سلمان بٹ کوپانچ سال اور محمد آصف کودوسال معطلی سے چھوٹ مل گئی،آئی سی سی نے دونوں کرکٹرز کو کلین چٹ دیتے ہوئے یکم ستمبر سے پابندی ہٹانے کا اعلان کردیا۔

    سلمان بٹ اور محمد آصف دو ستمبر سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے،دوہزاردس میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد سلمان بٹ پر دس، محمد آصف پر سات اور محمد عامر پر پانچ سالہ کی پابندی لگائی گئی تھی اورساتھ ہی انھیں جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی تھی۔

    معطلی ختم ہونے کے بعد سلمان بٹ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں لاہور بلیوز کی نمائندگی کرینگے،سلمان بٹ، محمد آصف کی معطلی کے ساتھ محمدعامر کی پابندی بھی آئندہ ماہ ختم ہوجائے گی۔ لیکن قواعد وضوابط میں ترمیم کے بعد عامر کو رواں سال اپریل میں ڈومیسٹک کھیلنے کی اجازت مل چکی ہے۔

    سلمان بٹ اور آصف نے محمد عامر کی طرح کی اسپاٹ فکسنگ کو کھلے دل سے تسلیم نہیں کیاتھا جس وجہ سے دونوں کھلاڑیوں کے بحالی پروگرام میں تاخیر ہوئی۔