Tag: محمد اکرم کے اغواء

  • سابق ڈپٹی سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کا اغوا : اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    سابق ڈپٹی سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل کا اغوا : اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    راولپنڈی : سابق ڈپٹی سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے اغوا کی ایف آئی آر میں اہلیہ نے کہا ماسک پہنے3 نامعلوم افراد میرے شوہر کو ساتھ لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے اغواء کی ایف آئی آر سامنے آگئی، ایف آئی آر ڈپٹی سپرینڈنٹ محمد اکرم کی اہلیہ میمونہ ریاض کی مدعیت میں درج کی گئی۔

    ایف آئی آر نمبر 803/24 تھانہ صدر بیرونی میں درج کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ 14 اگست کی صبح 5 بجے جیل کالونی میں ہمارے گھر کی بیل بجائی گئی۔ دروازہ کھولنے پر معلوم ہوا تین افراد ماسک پہنے باہر کھڑے تھے۔

    مقدمے میں کہا کہ ماسک پہنے تین افراد کالے رنگ کی گاڑی میں آئے تھے اور ماسک پہنے نامعلوم افراد میرے شوہر کو زبردستی ساتھ لے گئے۔

    اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے ماسک پہنے افراد کی ویڈیو بنائی اور موبائل چھیننےکی کوشش کی گئی توبیٹےنےموبائل کوچھت پر پھینک دیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ماسک پہنےلوگ میرےشوہرکوزبردستی ساتھ لےگئے، 14اگست سےتاحال میرےشوہرکےبارےمیں کوئی معلومات نہیں۔