Tag: محمد بلال

  • پاکستانی اسنوکر ورلڈ چیمپئن محمد بلال اچانک انتقال کر گئے

    پاکستانی اسنوکر ورلڈ چیمپئن محمد بلال اچانک انتقال کر گئے

    پاکستانی اسنوکر ورلڈ چیمپئن 37 سالہ محمد بلال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمد بلال کی عمر 37 سال تھی، ان کا انتقال حرکت کلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوا۔

    محمد بلال 6 ریڈ اسنوکر کے ایشین چیمپئن رہے، وہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن ٹیم کا حصہ تھے، محمد بلال نے قطر میں ایشین 10 ریڈ چیمپئن شپ 2018 میں جیتی  تھی۔

    محمد بلال آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر 2019 کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے، پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن نے محمد بلال کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • سارک اسنوکر چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان فائنل میں‌ پہنچ گیا

    سارک اسنوکر چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان فائنل میں‌ پہنچ گیا

    ڈھاکا: بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستانی کیوئیسٹ محمد بلال نے بھارتی کھلاڑی کو دھول چٹادی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھاکا میں جاری پہلی سارک اسنوکر چیمپئن میں پاکستانی کیوئیسٹ محمد بلال کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، محمد بلال نے بھارت کے سندیپ گلاٹی کو چھ فریمز میں آؤٹ کلاس کردیا اور اسجد اقبال نے بھارتی حریف لکشمن راوت کو 6-4 فریم سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

    محمد بلال کے حریف بھارتی کھلاڑی کوئی ایک فریم بھی اپنے نام نہ کرسکے، سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ اور سلور میڈل پر پاکستان نے قبضہ جمالیا ہے، فائنل میں دونوں پاکستانی کھلاڑی مدمقابل ہوں گے۔

    اسجد اقبال نے نیپالی حڑیف دیپک مگار کو کوارٹر فائنل میں شکست دی تھی جبکہ محمد بلال نے نیپال کے ہی دوسرے کیوئسٹ اے ایم شریستھا کو آؤٹ کلاس کیا تھا۔

    ڈھاکا میں جاری چیمپئن شپ میں میزبان ملک کے علاوہ پاکستاان، بھارت، نیپال اور سری لنکا کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

    میزبان ملک سے 4 جبکہ دیگر ممالک سے دو، دو کیوئسٹس ایونٹ میں شریک ہیں جنہیں چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    فاتح کیوئسٹ کو 2500 ڈالرز، رنر اپ کو 1500 ڈالرز جبکہ چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے کیوئسٹس کو 1000 ڈالرز نقد انعام دیا جائے گا۔