Tag: محمد بن سلمان

  • سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں نے اہم کردار ادا کیا، ،سعودی ولی عہد

    سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں نے اہم کردار ادا کیا، ،سعودی ولی عہد

    اسلام آباد : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں نے اہم کرداراداکیا، دونوں ملکوں کے دوران تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی جانب سےاعلیٰ سول ایوارڈدینےپرشکریہ اداکرتاہوں، دونوں ملکوں کے دوران تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں، سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانیوں نے اہم کرداراداکیا۔

    محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہےہیں، پاکستانیوں نےحرم اورمسجدنبوی ﷺکے منصوبوں میں حصہ لیا، دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔

    سعودی عرب اورپاکستان تاریخی رشتےمیں بندھے دوست ہیں، صدر عارف علوی


    اس سے قبل صدرعارف علوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی ولی عہدکےلئےظہرانےکااہتمام میرےلیےاعزازہے، سعودی عرب اورپاکستان تاریخی رشتےمیں بندھے دوست ہیں۔

    سعودی عرب کی محبت پاکستان کےعوام کےدلوں میں ہے، پاک سعودی سپریم کونسل کاقیام انتہائی اہم ہے جبکہ سعودی عرب کا 2030وژن مستقبل کے لیے اہم ہے۔

    یاد رہے ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کو نشانِ پاکستان عطاکرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں صدرپاکستان عارف علوی نے سعودی ولی عہدکو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سےنوازا۔

    مزید پڑھٰیں :  سعودی ولی عہدکو پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشانِ پاکستان سےنواز دیا گیا

    خیال رہے محمد بن سلمان دوسرے سعودی شہزادے ہیں، جنہیں پاکستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ نشان پاکستان سےنوازا گیا ہے، اس سے قبل  2006 میں سعودی بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کو نشانِ پاکستان دیا گیا تھا۔

    ظہرانے میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد روایتی بگھی میں ایوان صدر پہنچے تھے جہاں صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نےسعودی ولی عہدکااستقبال کیا اور بچوں نےگلدستے پیش کیے۔

    سعودی ولی عہد نے ایوان صدر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  اور صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی

    وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان کی گاڑی خود ڈرائیو کی

    اسلام آباد : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان پہنچے تو ان کا شایان شان استقبال کیا گیا، شاہی مہمان کی گاڑی وزیر اعظم عمران خان نے خود ڈرائیو کی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد پر ان کا سعودی ولی عہد کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا، نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی کابینہ کے اراکین بھی موجود تھے،

    اس کے علاوہ وزیرمہمانداری خسرو بختیار اور سعودی سفیر بھی استقبال کیلئے موجود تھے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بچوں نے گلدستے پیش کئے۔ بعد ازاں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس کیلئے روانہ ہوئے۔

    مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، اہم معاہدوں‌ پر دستخط

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیو کررہے تھے، وہ گاڑی ڈرائیو کرکے وزیر اعظم ہاؤس لے کر گئے، وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کو21توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

  • سعودی ولی عہد کی آمد کے ساتھ ہی میری دعا قبول ہوگئی، عثمان ڈار

    سعودی ولی عہد کی آمد کے ساتھ ہی میری دعا قبول ہوگئی، عثمان ڈار

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے ساتھ ہی میری دعا قبول ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کچھ دیر قبل پاکستان پہنچے ہیں، معاون خصوصی وزیراعظم عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کی آمد کے ساتھ ہی میری دلی خواہش اور دعا قبول ہوئی ہے۔

    عثمان ڈار نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ وہ اسلام آباد سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کے ذریعے نہیں بلکہ بائے روڈ جائیں انہوں نے روڈ کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس جانے سے میری دعا قبول ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کی آمد سے قبل وفاقی دارالحکومت کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا تھا اور ان کا استقبال کرنے کے لیے سڑکوں پر مختلف پورٹریٹ نصب کیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ

    انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کو خوش آمدید کہنے کے لیے روایتی رقص بھی پیش کیا گیا اور محمد بن سلمان خان کی پاکستان آمد آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کی آمد کے ساتھ ہی مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے، اس موقع پر وزیر پیٹرولیم غلام سرور، فہمیدہ مرزا ودیگر نے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی ولی عہد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں ان کی پاکستان آمد کا سہرا وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو جاتا ہے۔

  • سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، اہم معاہدوں‌ پر دستخط

    سعودی ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، اہم معاہدوں‌ پر دستخط

    اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اُسے جےایف 17تھنڈراورایف 16نےحصارمیں لے کر سلامی دی۔ وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے اراکین اور آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نورخان ائیربیس پہنچے جہاں‌انہوں نے محمد بن سلمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    سعودی ولی عہد کو بچوں نے گلدستہ پیش کیا، فنکاروں نے ثقافتی رقص جبکہ شاہی مہمان کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ شاہی مہمان نورخان ائیربیس سے وزیراعظم ہاؤس کے لیے روانہ ہوئے تو عمران خان نے گاڑی خود ڈرائیو کی، وفاقی دارالحکومت کی شاہراؤں پر خوش آمدید کے بینرز آویزاں ہیں جبکہ دونوں ممالک کے پرچموں سے سجاوٹ بھی کی گئی جبکہ راستے میں ثقافتی رقص کے ذریعے بھی انہیں خوش آمدید کہا گیا۔

    قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر خصوصی طیارے سے نورخان ائیربیس پہنچے اُن کا استقبال پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی نے کیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی ولی عہد کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی حدود میں داخل ہوگا انہیں پاک فضائیہ کا شیر دل دستہ جے ایف تھنڈر سے سلامی دے گا، کل محمد بن سلمان کو نشان پاکستان کا سول ایوارڈ دیا جائے گا‘۔

    یاد رہے کہ چین کے صدر کو دورہ پاکستان کے وقت جے ایف تھنڈرز کے ذریعے فضا میں سلامی دی گئی تھی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’سعودی ولی عہد کےدورے میں15سے20ارب ڈالرزکےمعاہدےہوں گے، وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ کونسل دونوں ممالک کے سربراہان کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے‘۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ’سعودی ولی عہد کے ساتھ جو بھی معاہدے طے کیے جائیں گے انہیں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جس پر اگر مباحثے کی گنجائش ہوئی تو اس پر سب کو کھل کر اظہار کا موقع بھی دیا جائے گا‘۔

    پاک سعودی وفود کے درمیان باضابطہ ملاقاتیں شروع

    وفاقی وزیرخزانہ اسدعمرکی سعودی وزیرتوانائی خالدالفالیح سےملاقات  ہوئی جس میں سعودی وفد اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے، دوران ملاقات اربوں ڈالرز کے معاہدوں پر مشتمل سرمایہ کاری پر مشاورت کی گئی۔

    ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی، اسد عمر کا کہنا تھا کہ ’سعودی وفد کے ساتھ بڑی سرمایہ کاری پر اہم گفتگو ہوئی جس کو حتمی شکل دی جائے گی‘۔

    تیاریاں

    ائیربیس پر شاہی مہمانوں کےاستقبال کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، ولی عہدکے استقبال کے لیے نور خان ائیر بیس پر سرخ قالین بچھائے گئے جبکہ شاہراؤں پر شاہی مہمانوں کے لیے استقبالی کلمات سےمزین بل بورڈ آویزاں کئے گئے۔

    سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد کے پورٹریٹ آویزاں جبکہ ائیربیس لاؤنج میں بھی شاہی مہمان کی تصاویر لگا دی گئیں۔

    شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا، موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی ولیٔ عہد کو تھری لیئرز باکس سیکورٹی فراہمی  کے انتظامات مکمل ہوگئے، اس ضمن میں نور خان ایئر بیس، راولپنڈی سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد تک شاہی مہمانوں کی سیکورٹی پاک فوج اور سعودی شاہی گارڈز نے مشترکہ طور پر سنبھال لی۔

    شاہی قافلے کی حفاظت کے لیے فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ آس پاس کی بلند عمارتوں پر بھی مستعد اہل کار تعینات ہیں، ایئر پورٹ پر اترتے ہی سعودی ولیٔ عہد کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

  • پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں آرمی چیف کا بڑا کردار

    پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں آرمی چیف کا بڑا کردار

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب سے تعلقات میں اہم کردار ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد سے ملاقات کی تھی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ دورے میں اہم پیش رفت ہوئی تھی۔

    پاک سعودی تعلقات کی گرم جوشی کے تاریخی لمحات کا ثمر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج پاکستان کے مہمان ہیں، آرمی چیف نے پاکستان کی تاریخی سفارتی کامیابی کی بنیاد رکھی۔

    گزشتہ کئی سالوں سے پاک سعودی تعلقات سرد مہری کا شکار تھے، آرمی چیف کی کامیاب کوششوں سے سعودی عرب دوبارہ پاکستان کا گہرا دوست بنا اور سعودی ولی عہد کل پاکستان میں متعدد اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

    یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 اگست 2018 کو سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے دورہ پاکستان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔

  • سعودی ولی عہد کی آمد، راولپنڈی میں 18 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    سعودی ولی عہد کی آمد، راولپنڈی میں 18 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    راولپنڈی: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے موقع پر 18 فروری کو اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پر 18 فروری کو جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے، تمام تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے۔

    راولپنڈی میں پیر کے روز چھٹی کا اعلان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دو روزہ دورے کے باعث کیا گیا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سعودی ولی عہد کی آمد پر 18 فروری کو سینیٹ ملازمین کو چھٹی دے دی۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد میں 18 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    ترجمان سینیٹ نے بتایا کہ ملازمین کو ممکنہ طور پر آمدورفت میں مشکلات کے باعث چھٹی دی گئی تاہم ایوان بالا کے ملازمین 19 فروری بروز منگل کو ڈیوٹی پر آئیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ایوان کا 18 فروری کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب 20 فروری کی شام 4 بجے ہوگا۔

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، پاکستان میں ان کے دورے کے سلسلے میں سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

  • سعودی ولی عہد تاریخی دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

    سعودی ولی عہد تاریخی دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے تاریخی دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے 19 رکنی اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد 2 خصوصی طیاروں میں سعودی عرب سے نورخان ایئربیس پہنچا۔ ایئر بیس کی سیکیورٹی ٹرپل ون بریگیڈ نے سنبھال لی۔

    سعودی وفد میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے قریبی ساتھی شامل ہیں، وفد کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اب سے کچھ دیر بعد تاریخی دورے پر پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں ان کے دورے کے سلسلے میں سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

    شہزادہ محمد بن سلمان کا پاکستان میں فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی ولیٔ عہد کو تھری لیئرز باکس سیکورٹی فراہم کی جائے گی، جس کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    نور خان ایئر بیس، راولپنڈی سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد تک شاہی مہمانوں کی سیکورٹی پاک فوج اور سعودی شاہی گارڈز مشترکہ طور پر سنبھالیں گے۔

    شاہی قافلے کی حفاظت کے لیے فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ آس پاس کی بلند عمارتوں پر بھی مستعد اہل کار تعینات ہوں گے۔

    ایئر پورٹ پر اترتے ہی سعودی ولیٔ عہد کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی، وزیرِ اعظم عمران خان کابینہ سمیت ایئر پورٹ پر سعودی شہزادے کا پُر تپاک استقبال کریں گے، پرائم منسٹر ہاؤس میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

    راولپنڈی اور اسلام آباد کی شاہراہوں کو سعودی ولیٔ عہد کے شان دار استقبال کے لیے سجا دیا گیا ہے، خصوصی روٹ پر پاکستانی اور سعودی پرچموں کی بہار اتر آئی ہے، جگہ جگہ عظیم الجثہ بل بورڈز نصب کیے جا چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد سپریم کو آرڈی نیشن کونسل کی صدارت کریں گے

    وزیرِ اعظم میں دونوں رہنماؤں میں باضابطہ ملاقات کے بعد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے اور سعودی ولیٔ عہد کو وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے عشائیہ دیا جائے گا۔

    محمد بن سلمان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا، سعودی ولی عہد کی سیکورٹی کے لیے 123 شاہی محافظ پہلے سے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔

    سعودی ولیٔ عہد سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات وزیرِ اعظم ہاؤس ہی میں ہوگی، اگلے دن صدرِ پاکستان عارف علوی شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، جس کے بعد وہ ایئر پورٹ روانہ ہو جائیں گے۔

  • سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا اعلان کردیا

    سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا اعلان کردیا

    ریاض: سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا اعلان کردیا، پاکستانیوں کے لیے فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری سے ہوچکا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی سفارت خانہ کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا اعلان کردیا ہے ، پاکستانی شہری پہلے سنگل انٹری کے لیے 2 ہزار ریال اور ملٹی پل انٹری کے لیے 3 ہزار ریال روپے ادا کرتے تھے۔

    پاکستانی شہری اب 2 ہزار ریال کی بجائے محض 338 ریال کی رقم ادا کرکے سعودی عرب کا ویزا باآسانی حاصل کرسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق سنگل انٹری فیس 338 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 675 ریال کردی گئی ہے، دوسری جانب پاکستانی شہریوں نے بھی سعودی شہریوں اور تاجروں کے لیے ویزا فیس میں کمی کردی ہے، اس فیصلے کا اطلاق پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

    پاکستان نے سعودی شہریوں کے لیے سنگل انٹری فیس 270 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 540 ریال کردی ہے، اسی طرح بزنس سنگل انٹری ویزا فیس 405 ریال جبکہ ملٹی پل بزنس ویزا فیس 810 ریال ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی حکومت کا پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا فیس میں کمی کا امکان، ذرائع

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کے اراکین استقبال کریں گے، وزیر اعظم ہاؤس آمد پر ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ، جہاں عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی جبکہ مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا جائےگا۔

    خیال رہے شہزادہ محمد بن سلمان دورہ جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دورکا آغاز ہے ، وہیں پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے، جس میں اہم معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

  • پاکستانی آرٹسٹ کا سعودی ولی عہد کے لیے تحفہ

    پاکستانی آرٹسٹ کا سعودی ولی عہد کے لیے تحفہ

    اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستانی آرٹسٹ نے ان کے لیے پورٹریٹ کا تحفہ تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رابعہ ذاکر نامی آرٹسٹ نےسعودی ولی عہدکی یہ پورٹریٹ  ہاتھ سے تیار کی ہے اور اس کی تیاری میں آرٹسٹ کوولی عہدکی آئل پینٹنگ تصویرمکمل کرنےمیں ایک ہفتہ لگا ہے۔ روایتی عرب لباس،رومال کوبھی آئل پینٹنگ  کی مدد سے حقیقی رنگ دیئےگئے ہیں۔

    اس موقع پر رابعہ ذاکر کا کہنا ہے کہ  وہ کئی اہم شخصیات کے پورٹریٹ تیار کرچکی ہیں۔ ولی عہدکےچہرےکےجلالی اورجمالی تاثرات بنانامشکل کام تھا۔

    تصویر میں سعودی ولی عہد سیاہ رنگ کی سنہری حاشیے والی روایتی شاہی عبا میں ملبوس ہیں، ان کے سر پر سعودی عرب کا سرخ اور سفید چارخانے والا رومال بھی موجود ہے۔

    رابعہ ذاکر چاہتی ہیں کہ دورہ پاکستان کے موقع پر وہ یہ پورٹریٹ ازخود ولی عہد کی خدمت میں پیش کریں،  لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ اگر محمد بن سلمان کے انتہائی مصروف شیڈول کے سبب یہ موقع نہ ملا تو وہ اس پورٹریٹ کو سعودی سفارت خانے کے سپرد کردیں گی ،تاکہ یہ ولی عہد تک پہنچ جائے۔

    رابعہ ذاکر  پاک رومانیہ  دوستی ایسوسی ایشن کی چیئر پرسن ہیں اور ساتھ ہی ساتھ پیس آرٹس کونسل ترکی سے بھی منسلک ہیں۔ انہوں نے آرٹس کی تعلیم نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سےحاصل کی ہے۔

  • محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان : نور خان ایئر بیس تمام فضائی آپریشن کے لئے بند

    محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان : نور خان ایئر بیس تمام فضائی آپریشن کے لئے بند

    کراچی : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات کے لیے اہم اقدامات کرلیے، نورخان ایئر بیس کو تمام فضائی آپریشن کے لئے بند کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

    اس حوالے سےسول ایوی ایشن اتھارٹی کے احکامات پر نور خان ایئر بیس کو تمام فضائی آپریشن کے لئے بند کر دیا گیا ہے، سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنز سمیت تمام چارٹرڈ سروس کو بھی نوٹم کے ذریعے مطلع کر دیا گیا۔

    احکامات کے مطابق مسافروں کی آمدو رفت نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر کی جائے گی، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر آج رات12بجے سے اگلے24گھنٹے تک نور خان ایئر بیس پر تمام فضائی آپریشن بند رہے گا۔

    مزید پڑھیں: سعودی ولی عہد 17 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، دفترخارجہ

    غیر ملکی کارگو اور چارٹرڈ طیارے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کی فضائی حدود استعمال کر سکیں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر اسلام آباد میں ان کے فقیدالمثال استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، راولپنڈی میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی گئی ہے۔

    مہمان خاص کو گارڈ آف آنر پیش کرنے کے ساتھ اکیس توپوں کی سلامی بھی دی جائے گی، اس کے علاوہ شہزادہ محمد بن سلمان کو ملک کے سب سے بڑےاعزاز نشان امتیاز سے نوازا جائے گا۔