Tag: محمد حسنین

  • اسامہ میر کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر نے بی بی ایل ٹیم کو جوائن کرلیا

    اسامہ میر کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر نے بی بی ایل ٹیم کو جوائن کرلیا

    آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں پاکستانی کرکٹر اسامہ میر کے بعد فاسٹ بولر محمد حسنین نے بھی اپنی ٹیم سڈنی تھنڈر کو جوائن کرلیا ہے۔

    سڈنی تھنڈرنے محمد حسنین کواوورسیز ری پلیسمنٹ  کےطور پر  لیگ کے بقیہ میچز کے لئے سائن کر لیا۔ سڈنی تھنڈر نے لوکی فرگوسن اور شرفین ردرفرڈ کی جگہ حسنین اور جارج گارٹن کو شامل کیا۔ لوکی  فرگوسن اور شرفین ردرفورڈ  آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت  کے لئے چلے گئے ہیں۔

    سڈنی تھنڈر کے جنرل منیجر ٹرینٹ کوپ لینڈ نے محمد حسین کی واپسی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسنین، فرگوسن کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    واضح رہے کہ محمد حسنین اس سے قبل بھی سڈنی تھنڈر کا حصہ رہ چکے ہیں، محمدحسنین نے بیگ بیش سیزن 2021-22 میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کی تھی۔

    خیال رہے کہ سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے 2021 سیزن میں محمد حسنین کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، محمدحسنین بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد پہلی بار بی بی ایل میں ان ایکشن ہوں گے۔

  • محمد حسنین کو آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے کھلائے جانے کا امکان

    محمد حسنین کو آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے کھلائے جانے کا امکان

    پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل کرنے کا امکان ہے، محمد حسنین طویل عرصے سے ٹیم سے باہر ہیں۔

    پاکستانی ٹیم نے میلبرن میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا جہاں کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد نیٹ پرپریکٹس کی، فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی نیٹ پر بھرپور پریکٹس کی۔

    پریکٹس سیشن کے دوران سلیکٹر اسد شفیق بھی موجود تھے جنہوں نے کوچ جیسن گلیسپی اور کپتان محمد رضوان سے تفصیلی مشاورت کی۔ اسد شفیق نے بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوبارہ چیلنج کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تعیناتی چیلنج کی درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔شہری احمد نواز کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعظم کو بطور پیٹرن ان چیف فریق بنایا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی، وزارت داخلہ ودیگر بھی درخواست میں فریق ہیں۔

    پاکستان کرکٹ کے تنِ مردہ میں نئی جان، کیا سرجری کامیاب ہوگئی؟

    واضح رہے کہ اس سے قبل شہری محمد میسم کی درخواست پر چیف جسٹس نے پانچ مارچ کو نوٹس جاری کیا تھا لیکن اس کے بعد درخواست سماعت کے لیے مقرر نہ ہوسکی تھی۔

  • چیمپئنز ون ڈے کپ: کس بولر نے اپنی دھاک بٹھائی، کونسا بیٹر ٹاپ اسکورر رہا؟

    چیمپئنز ون ڈے کپ: کس بولر نے اپنی دھاک بٹھائی، کونسا بیٹر ٹاپ اسکورر رہا؟

    فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ کا اختتام پینتھرز کی جیت کے ساتھ ہوگیا، ایونٹ کے سب سے کامیاب بولر اور بیٹر کا نام بھی سامنے آگیا۔

    چیمپئنز ون ڈے کپ کے دلچسپ اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق پینتھرز کے محمد حسنین نے ٹورنامنٹ میں تہلکہ مچاتے ہوئے سب سے زیادہ 17 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ پینتھرز کے ہی بیٹر عثمان خان نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 272 رنز بنائے۔

    ٹرافی کے لیے ہونے والے مقابلے میں آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پینتھرز کے ساجد خان کو فائنل کا ہیرو قرار دیا گیا۔

    ایونٹ میں شاندار بولنگ کرنے والے پینتھز کے محمد حسنین پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے، محمد حسنین نے ایونٹ میں سب سے زیادہ17 بیٹرز کو پویلین بھیجا۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رنراپ مارخورز نے افتتاحی میچ میں پینتھرز کو شکست دی تھی، تاہم پینتھرز نے کوالیفائر اور فائنل میں مارخورز کو ہرا کر بدلہ چکا دیا۔

  • محمد حسنین سے ملاقات میں شاہ رخ نے کیا کہا تھا؟، فاسٹ بولر کا انکشاف

    محمد حسنین سے ملاقات میں شاہ رخ نے کیا کہا تھا؟، فاسٹ بولر کا انکشاف

    فاسٹ بولر محمد حسنین کا کہنا ہے کہ جب بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملاقات ہوئی تو انہوں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    ایک ڈیجیٹل انٹرویو میں محمد حسنین نے تین سال پرانا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ سال دو ہزار بیس میں کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاہ رخ خان کی ٹیم سے طرف سے کھیل رہا تھا۔

    اس وقت ہمیں بتایا گیا کہ ہمارے میچز کیلئے شاہ رح خان آئیں گے تو میں بھی دیگر کھلاڑیوں کی طرح ان سے ملاقات کیلئے پرجوش تھا اور پھر جب ہم تیسرا میچ کھیلنے گئے تو شاہ رخ اس میچ کو دیکھنے کے لئے موجود تھے۔

    محمد حسنین نے بتایا کہ وہ میچ ہم جیتے تو فتح کے بعد شاہ رخ خان ڈریسنگ روم میں ہم سے ملاقات کیلئے آئے تو میں انہیں دیکھ کر حیران رہ گیا کہ انہیں آج تک فلموں میں اور ٹی وی پر دیکھا تھا پھر ان سے ملاقات ہوئی۔

    اس ملاقات کے بعد شاہ رخ خان نے تین سے چار دن ہماری ٹیم کے ساتھ ہی گزارے، اس دوران ان سے کئی بار بات ہوئی، پاکستان اور بھارت پر بھی بات ہوتی تھی۔

    محمد حسنین کا کہنا تھا کہ شاہ رخ نے ہی بتایا کہ وہ بھی پاکستان سے ہیں، پہلے پشاور میں رہتے تھے، اس دوران انہوں نے پاکستانیوں کی خاصی حوصلہ افزائی بھی کی اور بتایا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

  •  محمد حسنین نے شاہ رخ خان سے ملاقات کا قصہ سنادیا

     محمد حسنین نے شاہ رخ خان سے ملاقات کا قصہ سنادیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان سے ملاقات کا دلچسپ قصہ سنایا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے بجی ٹی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان شو کے دوران ان کی شاہ رخ کی وائرل تصویر سے متعلق پوچھا۔

    جس پر فاسٹ بولر حسنین نے بتایا کہ ‘ میں 2020 میں سی پی ایل (کیریبیئن لیگ) کھیلنے گیا تھا جس ٹیم سے میں کھیل رہا تھا اس ٹیم کے مالک شاہ رخ خان تھے’۔

    محمد حسنین کس کو فلم میں ہیروئن بنائیں گے؟

    حسنین نے بتایا کہ ‘شاہ رخ  خان ٹیم کے اونر تھے ہم میچ کھیل رہے تھے تو وہ صرف 3 میچ دیکھنے کے لیے آئے تھے، میچ ختم ہوا تو ہم ڈریسنگ روم میں تھے، کپڑے تبدیل کررہے تھے کہ شاہ رخ خان وہاں آئے، اس وقت میں نے پہلی مرتبہ انہیں دیکھا تھا’۔

    فاسٹ بولر محمد حسنین نے کہا کہ ‘مجھے ان سے ملاقات میں بہت مزہ آیا، کیونکہ جسے ہم نے ساری زندگی ٹی وی پر دیکھا ہو اور وہ سامنے آجائیں، تو اچھا لگتا ہے’۔

    اس کے علاوہ کرکٹر محمد حسین نے شو میں موجود آڈینس نے سوال کیا کہ آپ شادی کب کررہے ہیں جس پر فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ تو نسیم شاہ نے بتادیا ہے کہا کہ ہے شادیوں کا سیزن ختم ہوگیا ہے۔

  • نسیم شاہ اور حسنین سے متعلق اچھی خبر

    نسیم شاہ اور حسنین سے متعلق اچھی خبر

    وائرل انفیکشن میں مبتلا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نسیم شاہ اور حسنین سے متعلق اچھی خبر ہے، دونوں‌ کی صحت بہتر ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور محمد حسنین سہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچتے ہی وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے تھے۔

    نسیم شاہ کی طبیعت اب بہتر ہو گئی ہے جب کہ فاسٹ بولر محمد حسنین ابھی مکمل آرام کر رہے ہیں، نسیم شاہ نے دو دن نیٹ سیشن بھی کیا، انھوں نے نیٹ پر اکیلے ہی پریکٹس کی۔

    قومی کرکٹ ٹیم ایونٹ کے دونوں ابتدائی میچز جیت چکی ہے، پاکستان کرکٹ اسکواڈ آج مکمل آرام کرے گا، اور کل ٹیم کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ سیشن کرے گی۔

    سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

    سہ فریقی سیریز میں پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ منگل 11 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جب کہ آج سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش ٹکرائیں گے۔

  • حسنین اور نسیم شاہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے

    حسنین اور نسیم شاہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے

    کرائسٹ چرچ: پاکستان ٹیم کے دو اہم کھلاڑی محمد حسنین اور نسیم شاہ آج نیوزی لینڈ کے خلاف نہیں کھیلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد حسنین، اور نسیم شاہ کی وائرل انفیکشن کے باعث طبیعت ناساز ہو گئی ہے، جس کے باعث دونوں کھلاڑی آج نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

    ادھر انجری کے شکار عثمان قادر 16 اکتوبر تک ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ریسٹ کریں گے، انگلینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران عثمان قادر کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا۔

    شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اچھی خبر ہے، وہ مکمل طور پر فٹ ہو گئے ہیں اور ورلڈ کپ میں شامل ہوں گے، پی سی بی چیئرمین نے گزشتہ روز ان کے متعلق کہا کہ شاہین آفریدی 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    کیا شاہین ورلڈکپ کھیلنے کو تیار ہیں؟ رمیز راجا کا اہم بیان

    رمیز راجا نے کہا کہ گھٹنے کی انجری تکنیکی ہے اور حساس ہے لہٰذا ہماری رائے تھی کہ جب تک شاہین آفریدی 110 فی صد تک فٹ نہیں ہوتے ہم انھیں خطرے میں نہیں ڈالیں گے، جب میں نے ان سے بات کی تو اس نے کہا کہ وہ پہلے ہی 110 فی صد پر ہیں۔

  • حارث رؤف نے حسنین کو بچا لیا؟

    حارث رؤف نے حسنین کو بچا لیا؟

    گزشتہ روز پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔

    یہ میچ اتنا سنسنی خیز رہا کہ دیکھنے والے دل تھامے بیٹھے رہے اور جب محمد حسنین نے اٹھارویں اورر میں 24 رنز دیے تو ایسا لگ رہا تھا جیسے اب انگلینڈ میچ جیت جائے گا، لیکن اگلے اوور میں حارث رؤف نے 2 گیندوں پر 2 وکٹیں لے کر پاکستان کی جیت کو یقینی بنا دیا۔

    اگر خدانخواستہ پاکستان یہ میچ ہار جاتا تو، یہ بات ہم سب جانتے ہیں کہ محمد حسنین کے خراب اوور کو اس ہار کا ذمہ دار قرار دے دیا جاتا۔

    میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی خوشی بھی دیدنی تھی، اس حوالے سے ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا ’حسنین کو حارث رؤف کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔‘ صارف کا مطلب تھا کہ اگر حارث رؤف انگلش کھلاڑیوں کو فوراً آؤٹ کر کے میچ کا پھانسا نہ پلٹتے تو تنقید کی ساری توپیں حسنین کی طرف ہو جاتیں۔

    یاد رہے کہ اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 167 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم صرف 163 رنز بنا سکی۔

    پاکستان کی طرف سے حارث رؤف اور محمد نواز نے تین، تین اور محمد حسنین نے دو وکٹیں لیں، سوشل میڈیا پر بھی دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا۔

  • ایشیا کپ: شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین منتخب

    ایشیا کپ: شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین منتخب

    لاہور: شاہین آفریدی کی جگہ فاسٹ بولر محمد حسنین ایشیا کپ کے لیے منتخب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حسنین ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر کو گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اے سی سی ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

    6 ملکی ایشیا کپ ہفتے سے یو اے ای میں شروع ہو رہا ہے، متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانے والا یہ ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ شاہین آفریدی گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوئے ہیں، ان کی جگہ ٹیم میں آنے والے نوجوان بولر محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

    دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں برطانیہ میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ کو جلد جوائن کریں گے۔

    دوسری جانب آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہو کر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ وہ نیدرلینڈز ٹور کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے۔

    ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا، قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا۔

    سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

  • محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل

    محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیرقانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ سے معطل

    پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ابھرتے ہوئے پاکستانی اسپیڈ اسٹار محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا نے جاری کی۔

    رپورٹ میں تیزگیند باز حسنین کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں بولنگ ایکشن درست کرنے کےلیے ری ہیب کرنا ہوگا۔

    حسنین کا بولنگ ایکشن جنوری میں آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے بولنگ ایکشن رپورٹ کیا تھا جس کے بعد لاہور کی لیبارٹری میں فاسٹ بولر کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا۔

    ابھرتے ہوئے اسپیڈ اسٹار نے 18 ٹی ٹوئنٹی اور 8 ون ڈے میچز کھیلے ہیں، اب وہ بولنگ ایکشن کی درستگی تک محمد حسنین انٹرنیشنل کرکٹ سے بھی معطل رہیں گے۔

    بگ بیش لیگ میں سڈنی ٹھنڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے حسنین شاندار بولنگ کے ذریعے ایک ہی اوورز میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی، واضح رہے کہ محمد حسنین 75 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور انہوں نے 92 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔