Tag: محمد حفیظ

  • آئی سی سی رینکنگ: محمد حفیظ پہلے نمبر پر

    آئی سی سی رینکنگ: محمد حفیظ پہلے نمبر پر

    سر ی لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے محمد حفیظ آل راونڈرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پربراجمان ہیں۔ 

    آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق محمد حفیظ نے بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ ٹوئنٹی میں جگہ بنالی ہے، سری لنکاکے خلاف یادگار بیٹنگ کرنے کے بعد سولہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ 

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق بدستور نویں نمبر پر موجود ہیں۔ بیٹسمین رینکنگ میں پہلا نمبر  جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیر کا ہے۔

     دوسرے نمبر پر بھارت کے ویرات کوہلی ہیں بولرز رینکنگ میں اسپن کے بادشاہ سعید اجمل کا پہلا نمبر ہے سری لنکا کے خلاف نو شکار کرنے بعد نوجوان فاسٹ بولر جنید خان کیرئیر بیسٹ گیارویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

     آل راونڈرز رینکنگ میں محمد حفیظ نے سب کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے پہلی پوزیشن پر آگئے ہے اور بوم بوم آفریدی کا نمبر ساتواں ہے۔  

  • ون ڈے سیریزجیتنے سے ٹیم کاحوصلہ بلند ہوا ہے،مصباح الحق

    ون ڈے سیریزجیتنے سے ٹیم کاحوصلہ بلند ہوا ہے،مصباح الحق

    پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ انکی ٹیم کا سیریز جیتنے سے حوصلہ بلند ہوا ہے۔ مین آف دی سیریز محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی بیٹنگ تکنیک بہتر بنانے پر محنت کی اور اسکا فائدہ بھی ہوا ہے۔

    پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انکی ٹیم کا مورال کافی بلند ہوا ہے۔ بیٹسمینوں نے جس طرح دوبارہ فارم حاصل کی وہ ٹیسٹ سیریز میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کے مطابق انکے بیٹسمینوں نے جلد وکٹیں گنوا دی تھی۔

    مینڈس اور چندی مل نے فتح میں اہم کردار ادا کیا  مین آف دی سیریز محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم فتوحات کے سلسلہ کو برقراررکھنا چاہتی تھی۔ بیٹنگ تکنیک بہتر بنانے کیلئے کافی محنت کی جس کا فائدہ ہوا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی بھرپور فارم میں آچکے ہیں ،امید ہے ٹیسٹ سیریز اچھی ثابت ہوگی۔

  • پانچواں ون ڈے:محمد حفیظ عوام کی توجہ کا مرکزہوں گے

    پانچواں ون ڈے:محمد حفیظ عوام کی توجہ کا مرکزہوں گے

    سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں آل راؤنڈر محمد حفیظ سب کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ حفیظ ایک اور سینچری بناکر ون ڈے میں نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔

    سری لنکا کے خلاف چار ون ڈے میں تین سینچریاں۔ ابھی ایک اور میچ باقی ہے۔ میدان وہی اور حریف بھی وہی۔ ریکارڈ قائم کرنے کیلئے مزید ایک اور سینچری کی ضرورت ہے۔ کیا ریکارڈ بن پائے گا؟

    ابو ظہبی میں محمد حفیظ ہوں گے سب کی توجہ کا مرکز۔ آخری ون ڈے میں ایک اور سینچری بناکر حفیظ نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی بھی سیریز میں چار سینچریاں نہیں بناسکا۔

    حفیظ رواں سال بھارت کے شیکھر دھون کا پانچ سینچریز کا ریکارڈ پہلے ہی برابر کرچکے ہیں۔ حفیظ سری لنکا کے خلاف بھرپور فارم میں ہیں اور ان کے پاس ون ڈے کی ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کرانے کا سنہری موقع ہے۔ وہ سیریز میں چار سو سات رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر بھی ہیں۔

     

  • ون ڈے سیریزمیں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،مصباح الحق

    ون ڈے سیریزمیں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے،مصباح الحق

    پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ ٹیم ورک کی وجہ سے سیریز جیتی ہے۔ اینجلو میتھیوز کہتے ہیں انکی ٹیم ہر شعبہ میں ناکام رہی۔ مین آف دی میچ محمد حفیظ شاندار کارکردگی اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

    گرین شرٹس ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔۔ دیگر کھلاڑیوں نے بھی بھرپور محنت کی اور سیریز جیت گئے۔

    مصباح الحق سری لنکن ٹیم کے کپتان اینجلو میتھیو نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

    آخری میچ جیتنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگائیں گے ساٹ اینجلو میتھیوز مین آف دی میچ محمد حفیظ کے مطابق وہ ظہیر عباس کا ریکارڈ برابر کرنا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

      پروفیسر حفیظ کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انھیں مشکلات درپیش رہیں مگر محنت رنگ لائی۔

     

  • احمد شہزاد اورمحمد حفیظ نے شاندار کھیل پیش کیا، مصباح الحق

    احمد شہزاد اورمحمد حفیظ نے شاندار کھیل پیش کیا، مصباح الحق

    پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے شاندار کارکردگی دکھائی، سری لنکن کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس مایوس کن رہی، بڑے ہدف کے تعاقب میں ٹیم کو اچھا آغاز درکار ہوتا ہے جو نہ مل سکا
    شارجہ میں میچ جیتنےپر پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی پر بہت خوش ہوں، احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے شاندار کھیل پیش کیا۔ عمر گل نے عمدہ کم بیک کرکے ثابت کردیا کہ وہ ایک اچھا بولر ہے۔  مصباح الحق سری لنکن کپتان ایجلو میتھوز کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، بڑے ہدف کے تعاقب میں ٹیم کو اچھا آغاز درکار ہوتا ہے جو نہ مل سکا، اگلے میچ میں کم بیک کریں گے ۔ پاکستان نے سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں ایک سو تیرہ رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ہے۔ عمر گل کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر اے آر وائی گولڈ بار دی گئی