Tag: محمد حفیظ

  • جیت کی خوشی میں حفیظ اہلیہ کی سالگرہ بھول گئے

    جیت کی خوشی میں حفیظ اہلیہ کی سالگرہ بھول گئے

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نیوزی لیںڈ کے خلاف جیت کی خوشی میں اہلیہ کی سالگرہ ہی بھول گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ سالگرہ کے کیک کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جن میں شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

    حفیظ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’اہلیہ نازیہ کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور لکھا کہ ویسے تو میں سالگرہ بھول گیا تھا لیکن ثانیہ مرزا کا شکریہ جنہوں نے بروقت کیک کا انتظام کیا۔

    حفیظ نے دو تصاویر بھی شیئر کیں ایک تصویر میں وہ اپنی اہلیہ نازیہ اور بچوں کے ساتھ موجود ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ثانیہ مرزا اور ان کی اہلیہ ساتھ کھڑی ہیں۔

    محمد حفیظ کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد نے ان کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ اور نازیہ حفیظ 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے تین بچے ہیں۔

  • پروفیسر نے فتح ’سیکیورٹی فورسز‘ کے نام کردی

    پروفیسر نے فتح ’سیکیورٹی فورسز‘ کے نام کردی

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی فتح سیکیورٹی فورسز کے نام کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شکست پر سوشل میڈیا پر جہاں ٹویٹر پر ’سیکیورٹی‘ ٹرینڈ کررہا ہے وہیں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی فتح کو سیکیورٹی فورسز کے نام کردیا۔

    محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نیوزی لینڈ کے خلاف کو جیت کو سیکیورٹی فورسز کے نام کرتا ہوں۔‘

    پروفیسر نے مزید لکھا کہ ’شاباش لڑکوں ٹرافی کے لیے محنت جاری رکھیں، انشا اللہ پاکستان زندہ باد۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچی تھی اور میچ کھیلے بغیر ہی سیکیورٹی کو جواز بنا کر واپس چلی گئی تھی۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی ہے، پاکستان اپنا تیسرا 29 اکتوبر بروز جمعہ کو افغانستان سے کھیلے گی۔

  • محمد حفیظ کے پاس 2 روز رہ گئے

    محمد حفیظ کے پاس 2 روز رہ گئے

    سرگودھا: پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کے پاس ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے صرف دو روز رہ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کو ڈینگی سے صحت یاب ہو کر 8 اکتوبر تک ببل میں رپورٹ کرنا ہوگی، ان کے پاس جمعہ تک کا وقت ہے، بہ صورت دیگر انھیں ٹیم سے باہر کر دیا جائے گا۔

    محمد حفیظ اگر مکمل صحت یاب نہ ہو سکے تو ان کا ٹیم کے ساتھ سفر کرنا مشکل ہوگا، اور سلیکشن کمیٹی ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کا اعلان کر سکتی ہے۔

    پی سی بی کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ پر سلیکٹرز ان سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے، محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم ون ڈے ورلڈکپ فائنل کھیلے گی، محمد حفیظ کی پیش گوئی

    تاہم حفیظ نے تین ہفتوں سے کرکٹ نہیں کھیلی، اور بدھ کو وہ قومی ٹی ٹوئنٹی کا میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حفیظ نے جمعہ تک لاہور ہوٹل کے ببل میں رپورٹ نہیں کی، تو کوئی اور کھلاڑی ٹیم کے ساتھ جائے گا، دوسری صورت میں انھیں متحدہ عرب امارات جا کر قرنطینہ مکمل کرنا ہوگا اور وہ 2 پریکٹس میچز بھی نہیں کھیل سکیں گے۔

    پی سی بی ترجمان کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے تحت پاکستانی کرکٹرز کو جمعہ تک ببل میں داخل ہونا ہوگا، 8 اکتوبر کے بعد کوئی کھلاڑی ببل میں داخل ہونے کا مجاز نہیں ہوگا، ورنہ امارات میں اس کو قرنطینہ کی مدت گزارنا ہوگی۔

  • ’’میرا 12 سال کا بیٹا رمیز راجا سے زیادہ کرکٹ جانتا ہے‘‘

    ’’میرا 12 سال کا بیٹا رمیز راجا سے زیادہ کرکٹ جانتا ہے‘‘

    لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ ایک بار پھر رمیز راجا پر برہم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا 12 سال کا بیٹا بھی رمیز راجا سے زیادہ کرکٹ جانتا ہے۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ رمیز راجا کی بطور کرکٹر عزت کرتا ہوں لیکن انہیں کرکٹ کی سمجھ نہیں ہے، انہیں اپنے یوٹیوب چینل کے لیے مرچ مصالحے کی ضرورت ہے اسی لیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے واضح کیا کہ جب پرفارمنس خراب ہوگی خود کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں بائیو سیکیور ببل میں رہنے کی وجہ سے کھلاڑیوں میں ذہنی دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ تو ایک ماہ بعد ہوتی ہے پلیئرز کو اس سے قبل ہی بند ہوکر اس ماحول میں زندگی گزارنا پڑتی ہے، میں خود 5 ماہ سے اپنی فیملی کو وقت نہیں دے پارہا، اچھی بات یہ ہے کہ ہم کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن اس کے لیے قربانی بھی دینا پڑتی ہے کہ نارمل زندگی نہیں گزار سکتے۔

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں بھی 14 روز کا قرنطینہ کرنا پڑے گا، انگلینڈ میں حالات مختلف تھے لیکن کیویز کے دیس میں قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ہم نارمل انداز میں گھوم پھر سکیں گے، امید ہے نیوزی لینڈ میں ٹیم اس بار بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کیے جانے پر بابر اعظم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، ان کی بیٹنگ مضبوط اور تکنیک شاندار ہے وہ میچ کی صورت حال کو خود پر حاوی نہیں کرتے، مجھے نہیں لگتا کہ کپتانی کے دباؤ سے اس کی کارکردگی متاثر ہوگی۔

  • پشاور زلمی کے خلاف فتح سے حوصلے بلند ہوگئے ہیں: محمد حفیظ

    پشاور زلمی کے خلاف فتح سے حوصلے بلند ہوگئے ہیں: محمد حفیظ

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کی شروعات اچھی نہیں تھی لیکن پشاور زلمی کے خلاف فتح سے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چالیس سالہ بیٹسمین محمد حفیظ نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف ہمارا آغاز اچھا نہیں تھا، شروع میں وکٹیں گرنے سے مسئلہ درپیش تھا، تاہم میدان میں اترتے وقت دباؤ کو سوار نہ کرنے کا سوچ لیا تھا۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ بین ڈنک نے میرا بھرپور ساتھ دیا، ڈیتھ بولنگ ہماری کمزوری دکھائی دیتی ہے، ابتدائی بیٹنگ سمیت فیلڈنگ پر توجہ دینی ہے۔

    انھوں نے کہا میں ماضی کو بھلا کر حال کے بارے میں سوچتا ہوں، میں نے حالات کے مطابق پرفارمنس دی، جیت کے بعد ملتان سلطانز کے چیلنج کے لیے اب تیار ہیں، پشاور زلمی کے خلاف فتح سے حوصلے بلند ہوگئے ہیں، لاہور قلندرز اب نیا کارنامہ کرنے جا رہی ہے۔

    ادھر پشاور زلمی کے کپتان بھی محمد حفیظ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، وہاب ریاض نے لاہور قلندرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا محمد حفیظ کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔

    پہلا ایلیمینٹر: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    وہاب ریاض کا کہنا تھا ڈیو فیکٹر کی وجہ سےگیندگیلی ہو رہی تھی، کرکٹ میں ہر بار اچھی چیز نہیں ہو پاتی ہے، امید تھی کہ اگلا میچ کھیلیں گے لیکن مایوسی ہوئی، ایسے میچ میں غلطیاں نہیں کرنا تھی جو کر بیٹھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، محمد حفیظ نے 46 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حفیظ کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

  • ممکنہ متاثرہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کرونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

    ممکنہ متاثرہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کرونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرونا ٹیسٹ میں پازیٹیو آنے والے دس کھلاڑیوں اور ایک آفیشل کا ری ٹیسٹ کروا لیا ہے، ٹیسٹنگ رپورٹ آنے پر فیصلہ ہوگا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے ابتدائی طور پر کون کون جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ممکنہ کرونا متاثرہ کھلاڑیوں نے دوسرا کووڈ19 ٹیسٹ اپنے شہروں میں دیئے ہیں۔ ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے سیمپل ان کے گھروں سے لیے گئے ہیں۔

    حارث رؤف، حیدر علی اور شاداب خان کی ٹیسٹنگ راولپنڈی میں ہوئی۔ محمد رضوان، فخرزمان اور عمران خان سینئر نے پشاور میں سیمپل دیئے۔ محمد حفیظ، وہاب ریاض اور ٹیم مساجر ملنگ علی نے ٹیسٹ لاہور میں کرائے۔

    حفیظ کو کرونا کی شدید علامات، کانفرس میں 13 بار کھانسے

    محمد حسنین اور کاشف بھٹی کا سیمپل کراچی کی نجی لیبارٹری میں لیا گیا۔ تمام کھلاڑی اور مساجر ملنگ علی سیلف آئسو لیشن میں ہیں کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس کا اعلان کل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے منسلک لیب نے سابق کپتان محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو وہ بھی پازیٹو آگیا جس کے بعد قومی کھلاڑی کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن چکا ہے۔

    جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام کرونا پازیٹیو کھلاڑیوں کا دوبارہ کرونا ٹیسٹ کا عمل مکمل کروایا۔

  • محمد حفیظ کے کرونا ٹیسٹ کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

    محمد حفیظ کے کرونا ٹیسٹ کی نئی رپورٹ سامنے آگئی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے کروناٹیسٹ کی نئی رپورٹ منفی آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے گزشتہ روز کروناٹیسٹ رپورٹس شیئر کی گئی تھیں، جس میں محمد حفیظ کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن انہوں نے اپنی تسلی کے لیے ازخود ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹر نے ٹوئٹ کیا کہ گزشتہ روز پی سی بی کے کروناٹیسٹ میں میرا رزلٹ مثبت آیا تھا، اپنی تسلی کے لیے اپنا اور اپنی فیملی کا پرائیویٹ لیب سے ٹیسٹ کرایا، الحمدللہ میرا پرائیویٹ لیب سے کرایا ہوا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔ محمد حفیظ نے دعا کی کہ اللہ تمام لوگوں کو محفوظ رکھے۔

    قبل ازیں ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا تھا کہ وہ بلکل صحت مند ہیں اور احتیاط کے طور پر خود کو ایک کمرے تک محدود کردیا ہے، گزشتہ دو ہفتوں سے فٹنس پرکام کررہا ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز فخر زمان، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد حفیظ فاسٹ باولر محمد حسنین، محمد رضوان اور وہاب ریاض میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

  • کسی کے کہنے پر ریٹائر نہیں ہوں گا، محمد حفیظ

    کسی کے کہنے پر ریٹائر نہیں ہوں گا، محمد حفیظ

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کسی کے کہنے پر ریٹائر نہیں ہوگا، جب تک فٹ ہوں پرفارم کررہا ہوں، کھیلتا رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ بار بیٹسمین محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو کسی کے کہنے پر کرکٹ کھیلتے ہیں اور نہ ہی کسی کے کہنے پر کرکٹ چھوڑیں گے، انہوں نے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا کیریئر میری مرضی۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ وہ رواں سال ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے اور وہ اس فیصلے پر قائم ہیں اگر ورلڈ ٹی ٹوینٹی آئندہ سال بھی ہوگا تو وہ کوشش کریں گے کہ خود کو فٹ رکھیں اور اس ایونٹ کو یاد گار بنائیں۔

    انہوں ںے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان کے اس اسکواڈ کا حصہ ہوں جس ورلڈ کپ کا پاکستان فاتح ہو، محمد حفیظ نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں دعا ہے سب کرونا سے محفوظ رہیں، اس وبا کی وجہ سے کرکٹ میں جو بھی تبدیلی آئے گی اسے قبول کرنا ہوگا۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ دورہ انگلیںڈ پر اگر ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کہا گیا تو وہ ضرور کھیلیں گے، کیونکہ یہ دورہ اپنی نوعیت کا مختلف دورہ ہے۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان رمیز راجہ نے محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیا تھا۔

  • لوگ مجھ پر ہنسا کرتے تھے: محمد حفیظ کی زندگی کا مشکل ترین وقت کون سا تھا؟

    لوگ مجھ پر ہنسا کرتے تھے: محمد حفیظ کی زندگی کا مشکل ترین وقت کون سا تھا؟

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کے آغاز سے پہلے اپنی زندگی کا مشکل ترین وقت سہا ہے، لوگ ان پر ہنسا کرتے تھے لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لائیو سیشن کرتے ہوئے محمد حفیظ نے جہاں اپنی زندگی کے بہت سے گوشوں سے پردہ اٹھایا وہیں اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت کے بارے میں بھی بتایا۔

    39 سالہ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ انہیں 3 سال تک یعنی 2007 سے 2010 تک پرفارمنس میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا، وہ ان کی زندگی کا مشکل ترین اور سخت تکلیف دہ وقت تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ کس طرح ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے باعث وہ خود کو ایک بہتر کھلاڑی بنا پائے۔

    محمد حفیظ نے بتایا کہ سنہ 2007 میں ان کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی اور ان کے بارے میں آرا قائم کی جارہی تھیں کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے، اس طرح کے تبصروں سے نمٹنا میری زندگی کا مشکل ترین اور سخت تکلیف دہ وقت تھا۔

    انہوں نے کہا کہ تنقید کے باوجود میں نے محنت جاری رکھی اور امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔

    محمد حفیظ نے بتایا کہ اس وقت جب میں ٹریننگ کرتا تھا تو لوگ مجھے دیکھ کر ہنستے تھے اور کہتے تھے کہ میں ایک ناکام کھلاڑی ہوں جو ٹریننگ میں اپنا وقت ضائع کر رہا ہے۔

    اپنے لائیو سیشن میں انہوں نے زندگی میں اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 2007 سے 2010 کے دوران میں نے اپنے کھیل کے لیے سخت محنت کی اور اس دوران مجھے احساس ہوا کہ اپنی ناکامیوں اور کامیابیوں کے لیے میرے علاوہ اور کوئی ذمہ دار نہیں۔

    ان کے مطابق اس احساس نے مجھے مزید پروفیشنل بنایا اور جب میں نے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنی شروع کی تو میرے کھیل میں مزید بہتری آئی۔ محمد حفیظ نے مزید کہا کہ زندگی میں کامیابی کے لیے صرف محنت ہی واحد راستہ ہے۔

  • محمد حفیظ کے بولنک ایکشن کا ٹیسٹ مکمل

    محمد حفیظ کے بولنک ایکشن کا ٹیسٹ مکمل

    لاہور: پاکستان کے تجربہ کار ٹیسٹ کھلاڑی محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور میں ممکمل کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ( ای سی بی) نے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ سال غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی تھی، ای سی بی نے کرکٹر کو بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی تھی۔

    بدھ کے روز لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز( لمز) میں قائم بایو مکینک لیب میں محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا، یہ بائیومکینک لیب کرکٹ کے نگراں عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) سے منظورشدہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمدحفیظ کےبولنگ ایکشن کی رپورٹ 14روز کےاندر آئے گی جسے ای سی بی بھیجا جائے گا اور اس رپورٹ کی روشنی میں کرکٹر کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا، ای سی بی نے بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کرکٹر پر پابندی عائد کی تھی۔