Tag: محمد حفیظ

  • لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل سے باہر، قیادت اے بی ڈویلئر کریں گے

    لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل سے باہر، قیادت اے بی ڈویلئر کریں گے

    دبئی : لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن فور سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ اے بی ڈیویلیئرز قلندرز کی قیادت سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندر کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم اپنے کپتان سے محروم ہوگئی، قلندر کے کپتان محمد حفیظ انگوٹھے کی انجری کے باعث پی ایس ایل میں کپتانی نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی پورے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے کسی میچ میں حصہ لیں گے۔

    محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے،ابتدائی ٹیسٹ کے بعد انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دے دی

    مذکورہ صورتحال کے بعد انتظامیہ نے اے بی ڈی ڈویلیئرز لاہور قلندرز کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پروفیسر کو مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں تین ہفتے درکار ہوں گے۔

  • جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اگلے 2 ٹی ٹوینٹی میچز سے باہر

    جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اگلے 2 ٹی ٹوینٹی میچز سے باہر

    کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی ٹی ٹوینٹی سیریز کے اگلے دونوں میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے آرام کی غرض سے پاکستان کے خلاف اگلے دونوں ٹی ٹوینٹی میچز میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ڈوپلیسی نے پہلے ٹی ٹوینٹی میں برق رفتار 78 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

    [bs-quote quote=”محمد حفیظ بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ تینوں فارمیٹ کھیلنے والے پلیئرز کی کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے، آرام کرکے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل دوبارہ ٹیم کو جوائن کروں گا۔

    کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں کپتانی کے فرائض ڈیوڈ ملر انجام دیں گے۔

    جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک انجری کی وجہ سے پہلے ہی ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ بھی انجری کے سبب دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کل جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا، جنوبی افریقا کو ٹی ٹوینٹی سیرز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوینٹی: جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچز میں بھی 6 رنز سے شکست دی تھی، ڈیوڈ ملر کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان

    آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی مڈل آرڈر بلے باز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کی جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا بلے بازوں کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے۔

    بھارتی بلے باز روہت شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ فخر زمان بارہویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں بھارت کے فاسٹ بولر بمرا کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے، افغانستان کے راشد خان دوسرے، بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے ربادا کا چوتھا اور بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پانچواں نمبر ہے، قومی بولر حسن علی کا 13واں نمبر ہے۔

    آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی نے پلیئرز رینکنگ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد جاری کی ہے جس میں بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 2-1 سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔

  • دورہ جنوبی افریقہ: ٹیم کی کارکردگی کا انحصار کس پر ہوگا؟ محمد حفیظ نے بتا دیا

    دورہ جنوبی افریقہ: ٹیم کی کارکردگی کا انحصار کس پر ہوگا؟ محمد حفیظ نے بتا دیا

    لاہور: سابق کپتان محمد حفیظ کا پاکستانی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا.

    تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی جنوبی افریقا میں اہم کردارکریں گے.

    [bs-quote quote=”دورہ جنوبی افریقہ مشکل ثابت ہوگا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”محمد حفیظ”][/bs-quote]

    سیدھے ہاتھ کے بلے باز کا کہنا تھا کہ دورہ جنوبی افریقہ مشکل ثابت ہوگا، البتہ امید ہے کہ ہماری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف بہترپرفارم کرے گی.

    محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی کا دارومدار سینئر کھلاڑی پر ہوگا، انھیں پرفارم کرنا ہوگا۔

    انھوں نے اگلے برس انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ‌کپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نےانگلینڈمیں ہمیشہ اچھا پرفارم کیا ہے.

    سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے 15 میچز باقی ہیں، جو تیاری کے لئے انتہائی اہم ہیں.


    مزید پڑھیں: محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز  کے دوران محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، البتہ وہ ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا حصہ ہیں اور ورلڈ‌کپ پاکستان کی نمائندگی کریں گے.

    خیال رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ ہی میں‌ ہونے والی آئی سی سی ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا.

  • محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ابوظبی: ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق  محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ذاتی ہے اپنے کیریئر سے مطمئن ہوں، 2 ہفتے سے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا سوچ رہا تھا۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ ابوظبی میں کھیل رہے ہیں۔ انہیں ٹیسٹ میچز میں حالیہ کارکردگی پر تنقید کا سامنا رہا، نیوزی لینڈ کے خلاف بھی وہ صفر کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ پی سی بی کا شکر گزار ہوں 15 سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، اپنے تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    محمد حفیظ کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں واپسی ہوئی اور انہوں نے شاندار سنچری اسکور کی لیکن اس کے بعد وہ ٹیسٹ میچز کی 7 اننگز میں صرف 66 رنز بناسکے تھے۔

    پروفیسر کے نام سے معروف محمد حفیظ نے 53 ٹیسٹ میچز کھیلے 3644 رنز اسکور کیے جس میں 10 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں، اور ان کا اوسط 34.05 ہے۔

    حفیظ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

  • ابوظہبی : کیوی کھلاڑی کا محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض امپائر نے مسترد کردیا

    ابوظہبی : کیوی کھلاڑی کا محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض امپائر نے مسترد کردیا

    ابوظہبی : قومی کرکٹ ٹیم کے بالر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر کیوی بلے باز نے اعتراض کرتے ہوئے امپائر کو شکایت کردی، امپائر نے راس ٹیلر کا احتجاج مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب کیوی بلےباز راس ٹیلر نے اچانک محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض کیا۔

    راس ٹیلر نے امپائر سے شکایت کی کہ محمد حفیظ ممنوعہ ایکشن ’’دوسرا ‘‘کروارہے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں ہے، اس موقع پر کپتان سرفراز احمد بھی چپ نہ رہے اور فوراً امپائر کے پاس جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

    اس دوران کیوی بلے باز راس ٹیلر اور سرفراز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم امپائرز نے راس ٹیلر کا احتجاج مسترد کر دیا اور انہیں بیٹنگ جاری رکھنے کا کہہ کر محمد حفیظ کو بھی باﺅلنگ جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر سوالات اٹھائے گئے تھے، سال2015میں قومی بولر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک سال کے لئے بولنگ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بعد ازاں اپنا ٹیسٹ کلیئر کرانے کے بعد آئی سی سی نے انہیں دوبارہ بولنگ کرانے کی اجازت دی تھی۔

    مزید پڑھیں : گزشتہ سال نومبر میں محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قراردیا گیا تھا

    یاد رہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد یکم نومبر کو برطانیہ میں ان کا بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوا تھا، محمد حفیظ کی بولنگ کا 12 ہائی اسپیڈ کیمروں کی مدد سے جائزہ لیا گیا تھا۔

  • پلیئرز محنت کر رہے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کریں گے: محمد حفیظ

    پلیئرز محنت کر رہے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بھی اپنے نام کریں گے: محمد حفیظ

    اسلام آباد: معروف پاکستانی آل راؤنڈ محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹیم متحد ہو کر کھیل رہی ہے، جس کا نتیجہ عوام کے سامنے ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اچھی پرفارمنس پراللہ کاشکر ادا کرتا ہوں.

    [bs-quote quote=” ٹی 20 میں مسلسل کامیابیوں سےاعتمادمیں اضافہ ہوا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”محمد حفیظ”][/bs-quote]

    سابق کپتان نے کہا کہ بولنگ ایکشن پرمشکلات درپیش تھیں، ایکشن تبدیل ہونے کے بعد کم بیک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خود کو بہتر سے بہتر  بنانے کے لیے محنت جاری ہے، بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پربھی خصوصی توجہ دے رہا ہوں.

    کرکٹرمحمدحفیظ کا کہنا تھا کہ پرفارمنس میں بہتری آئی ہے، مطمئن ہوں کہ اچھے نتائج نتیجہ دے رہا ہوں، ٹی 20 میں مسلسل کامیابیوں سےاعتمادمیں اضافہ ہوا.


    مزید پڑھیں: کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا: سرفراز احمد


    ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ون ڈے سیریزبھی اپنے نام کریں گے، تمام پلیئرزمحنت کر رہے ہیں، جیت کا تسلسل رکھیں گے.

    محمد حفیظ نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد ان سے مشورہ کرتے ہیں اور نوجوانوں‌ کی رہنمائی کی بھی اجازت دیتے ہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کیا، دونوں‌ سیریز میں محمد حفیظ کی کارکردگی شان دار رہی.

  • ٹی ٹوینٹی :‌بابر اعظم اور محمد حفیظ کی پارٹنر شپ بہت اہم تھی، کپتان سرفراز احمد

    ٹی ٹوینٹی :‌بابر اعظم اور محمد حفیظ کی پارٹنر شپ بہت اہم تھی، کپتان سرفراز احمد

    ابوظہبی : پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد حفیظ کی پارٹنر شپ بہت اہم تھی، حسن علی کے آخری اوور میں رنز ٹرننگ پوائنٹ تھے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابوظہبی میں جاری پاک آسٹریلیا ٹی ٹوینٹی میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ عماد وسیم کا کم بیک ہمارے لیے بہت اچھا تھا۔

    بابر اعظم اور محمد حفیظ کی پارٹنر شپ بہت اہمیت کی حامل تھی، حسن علی کے آخری اوور میں رنز ٹرننگ پوائنٹ تھے۔

    ،مزید پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلیا کوعبرتناک شکست

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے پہلےٹی ٹوینٹی میچ میں155رنزکا ہدف دے کر آسٹریلیا کو66رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کرلی۔

    اس سے قبل ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے جیت کےعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ہی ترجیح دیتے۔

  • بلاوا آگیا، محمد حفیظ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

    بلاوا آگیا، محمد حفیظ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

    اسلام آباد: عوامی دباؤ  اور ایشیا کپ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی نے سابق کپتان محمد حفیظ کی سوئی ہوئی قسمت جگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈ کو آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ سیریزکے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

    محمد حفیظ کو پہلی دستیاب فلائٹ سے یواے ای روانہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، جہاں وہ پاکستانی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    پاکستان آسٹریلیاکےدرمیان پہلاٹیسٹ7اکتوبرسےدبئی میں شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ محمد حفیظ ایشیا کپ کے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کے بعد خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ سابق کپتان نے ریٹائرمینٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ البتہ بعد میں انھوں نے ان خبروں کی تردید کر دی۔

    مزید پڑھیں: کپتان کی تبدیلی سے متعلق چیف سیلیکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا

    انھوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ عزت کے لئے کھیلتا ہوں، مجھ سے منسلک خبریں بے بنیاد ہیں، پی سی بی جوبھی فیصلہ کرے گی، میں‌ اس کے ساتھ ہوں.

    ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، پی سی بی کے ساتھ ہوں: محمد حفیظ

    واضح رہے کہ ایشیا کپ میں ناکامی کے بعد کپتان سرفراز احمد بھی شدید تنقید کی زد میں ہیں، گذشتہ دنوں انھیں عہدے سے برطرف کرنے کی خبریں بھی سنائی دیں، بعد ازاں چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے ان کی تردید کر دی۔

  • ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، پی سی بی کے ساتھ ہوں: محمد حفیظ

    ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، پی سی بی کے ساتھ ہوں: محمد حفیظ

    لاہور: پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ عزت کے لئے کھیلتا ہوں، مجھ سے منسلک خبریں بے بنیاد ہیں.

    محمدحفیظ نے کہا کہ پی سی بی جوبھی فیصلہ کرے گی، میں‌ اس کے ساتھ ہوں، البتہ میرےکیریرسے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں.

    محمدحفیظ نے واضح کیا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ناراضی نہیں، فائٹر ہوں اور مقابلہ کروں گا، قائداعظم ٹرافی کھیلوں گا اور پرفارم کروں گا.

    سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، اس پرمیرا اختیار نہیں، پاکستان کرکٹ کے لئے ہروقت دست یاب ہوں.

    مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ

    محمدحفیظ نے کہا کہ پاکستان کےلئے کھیلنا چاہتا ہوں، یہی میرا پہلا مقصد ہے اور اس کے لئے ہر وقت تیار ہوں.

    واضح رہے کہ محمد حفیظ کو ایشیا کپ کھیلنے والی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا. ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی نہیں لیا گیا تھا، جس کے بعد یہ خبریں‌گردش کر رہی تھیں کہ وہ ریٹائرمینٹ پر غور کر رہے ہیں.