Tag: محمد حفیظ

  • دورہ انگلینڈ : قومی ٹیم کے اوپنرز محمد حفیظ اورشان مسعود  تاحال فلاپ

    دورہ انگلینڈ : قومی ٹیم کے اوپنرز محمد حفیظ اورشان مسعود تاحال فلاپ

    کراچی : قومی ٹیم کے اوپنرز کے مسائل حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ شان مسعود اور محمد حفیظ دورہ انگلینڈ کی آٹھ اننگز میں کوئی بڑی شراکت قائم نہ کرسکے۔

    ایسا لگتا ہے کہ جیسے قومی ٹیم کے اوپنرز نے دورہ انگلینڈ میں نہ چلنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔ شان مسعود اور محمد حفیظ کی جانب سے دورہ انگلینڈ میں نصف سینچری بننا تو دور کی بات دونوں نے مل کر ففٹی پارٹنر شپ تک نہ دی۔

    دونوں کھلاڑی دورہ انگلینڈ میں آٹھ بار اوپننگ کے لئے آئےاور کچھ کیے بغیر ہی چلے گئے۔ محمد حفیظ اور شان مسعود انگلش بولروں کے ہاتھوں ایسے آؤٹ ہوئے جیسے کرکٹ کھیلنا ہی نہیں جانتے۔

    شان مسعود باہر جاتی گیندوں سے چھیڑ چھاڑ سے باز ہی نہیں آتے۔ محمد حفیظ کو بھی کیچنگ پریکٹس کرانے کا بڑا شوق ہے۔

    منیجمنٹ نے ووسٹرشائر کے خلاف سمیع اسلم کو موقع دیا لیکن وہ بھی دھوکہ دے گئے۔ انگلینڈ کے خلا ف تیسرے ٹیسٹ کے لئے مصباح الحق کا سب سے بڑا چیلنج اوپنرز کے انتخاب کا ہوگا۔

     

  • کرکٹر محمد حفیظ نے نجی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

    کرکٹر محمد حفیظ نے نجی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

    لاہور: پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ نے کردار سازی میں بہتری کیلئے نجی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

    پاکستان ٹیم کے پرفیسرمحمد حفیظ نجی یونیورسٹی کے طالب علم بن گئے، جو کھلاڑیوں کو لیکچر دیتے تھے اب پروفیسرز سے تربیت حاصل کرینگے ۔

    دو ماہ کے کورس میں حفیظ پرسنل گرومنگ اینڈ کمیونیشن سیکھیں گے، کرکٹ سیزن سے قبل حفیظ کو ایک اچھا خیال آیا ہے، پڑھ لکھ کر کردار سازی میں بہتری لائی جاسکے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں محمد حفیظ نے آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں گھٹنے کے درد کو جواز بنا کر میچ میں حصہ نہیں لیا تھا ۔

  • محمد حفیظ پی ایس ایل میں بھی بولنگ نہیں کرسکیں گے، پی سی بی

    محمد حفیظ پی ایس ایل میں بھی بولنگ نہیں کرسکیں گے، پی سی بی

    لاہور: آل راونڈرمحمد حفیظ کو پاکستان سپر لیگ میں بھی بولنگ کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ پر ٖغیر قانونی بولنگ ایکشن کے سبب پابندی عائد ہے۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق پابندی کا شکار بولر ڈومیسٹک ایونٹ میں بولنگ کراسکتا ہے، لیکن اب محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ میں بھی بولنگ نہیں کراسکیں گے۔

    پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق ایونٹ آئی سی سی قوانین کے مطابق کھیلا جائے گا اس لئے محمد حفیظ کو بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ بطور بیٹسمین ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ ان کا بولنگ ایکشن قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں دوبارہ رپورٹ ہواتھا۔

    پشاورزلمی کے کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ تجربہ کار بیٹسمین ہیں وہ بولنگ کے بغیر بھی ٹیم کے اہم رکن ہیں۔

  • محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل، فی الحال بولنگ کراسکتے ہیں

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل، فی الحال بولنگ کراسکتے ہیں

    چنائی : پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ مکمل ہوگیا۔ رپورٹ کا نتیجہ آنے حفیظ بولنگ کراسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ چنائی کی بائیو میکنیک لیب میں ہوا۔ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے دوران حفیظ سے چھ اوورز کروائے گئے۔

    حفیظ کا بولنگ ایکشن گال میں رپورٹ ہوا تھا، محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو گال ٹیسٹ کے امپائر اور میچ ریفری کرس براڈ نے مشکوک قرار دیا تھا۔جس کے بعد وہ تیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں بنے۔

    رپورٹ کا فیصلہ آنے تک حفیظ بولنگ کراسکتے ہیں۔ بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر پاکستانی آل راؤنڈر پر ایک سال تک کیلئے بولنگ کرانے پر پابندی لگ سکتی ہے۔ محمد حفیظ آج چنائی سے کولمبو میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر دو ہزار چودہ میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بناکر دوبارہ بولنگ کرانےکا حق حاصل کیا تھا۔

  • بھارت نے قومی کرکٹ ٹیم کے محمد حفیظ کو ویزا جاری کردیا

    بھارت نے قومی کرکٹ ٹیم کے محمد حفیظ کو ویزا جاری کردیا

    لاہور: بھارتی ہائی کمیشن نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو بھارت کا ویزا جاری کر دیا۔

     پی سی بی ترجمان کے مطابق محمد حفیظ کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے بھارتی ویزا جاری کردیا گیا ہے،محمد حفیظ آئی سی سی سے ٹیسٹ کی نئی تاریخ ملنے کے بعد بھارت کے شہر چنئی روانہ ہوں گے۔

     سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد سے محمد حفیظ ویزے کے انتظار میں کولمبو میں ہی ہیں۔

    محمد حفیظ کا ایکشن دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، جس پر آئی سی سی نے انھیں چودہ روز میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

  • گال ٹیسٹ: محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بارپھرمشکوک قرار

    گال ٹیسٹ: محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بارپھرمشکوک قرار

    گال : پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گال ٹیسٹ کے دوران  ایک با پھر مشکوک قرارد ے دیا گیا۔ محمد حفیظ کے بالنگ ایکشن کو گال ٹیسٹ کے امپائر اور میچ ریفری کرس براڈ نے مشکوک قرار دیا۔

    محمد حفیظ اگلے چودہ روز میں اپنے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کی مستند لیبارٹری میں ری ٹیسٹ کروائیں گے، اگر ری ٹیسٹ کے دوران ان کا ایکشن مشکوک قرا رپایا تو محمد حفیظ کو ایک سال کےلئے بولنگ سے معطل کردیا جائے گا۔

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن نومبر دو ہزار چودہ میں پہلی بار رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انہیں بولنگ کرانے سے روک دیا گیا تھا۔ محمد حفیظ نے اپنے بولنگ ایکشن کو بہتر بناکر دوبارہ بولنگ کرانےکا حق حاصل کیا تھا۔

  • آئی سی سی نے ممد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا

    آئی سی سی نے ممد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دیدیا

    دبئی : آئی سی سی نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا ۔ محمد حفیظ بنگلہ دیش کیخلاف تیسرے ون ڈے میں بولنگ کراسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ کو گرین سگنل مل گیا۔ آئی سی سی نے پروفیسر کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا۔ بولنگ ٹیسٹ کے امتحان میں پاس ہونے کے بعد حفیظ کو انٹرنیشنل میچز میں بولنگ کی اجازت مل گئی۔

    محمد حفیظ کابولنگ ایکشن گذشتہ برس نومبر میں نیوزی لینڈ کیخلاف غیر قانونی قرار دیا گیاتھا۔ جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ چھ فروری کو دی تھی، لیکن انجری مسائل کے سبب حفیظ ٹیسٹ نہ دے سکے اور عالمی کپ سے بھی باہر ہوگئے۔

    محمد حفیظ کا آفیشل بولنگ ٹیسٹ نو اپریل کو چنائی کی بائیو مکینک لیب میں ہوا۔ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔

    محمد حفیظ نے ٹوئیٹر پر ایکشن کلیئر ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی سمیت سپورٹ کرنے والوں کا شکر ادا کیا، ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ بھی آج موصول ہونے کا امکان ہے۔

  • محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کل چنئی میں ہوگا

    محمد حفیظ اور جویریہ ودود کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کل چنئی میں ہوگا

    چنئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اور قومی ٹیم کی کھلاڑی جویریہ ودود بولنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دینے کیلئے چنئی پہنچ گئے ہیں۔

    آل راؤنڈر محمد حفیظ اور پاکستان ویمنز ٹیم کی کھلاڑی جویریہ ودود کا آفیشل بولنگ ٹیسٹ چنئی کی سری رماچندرا یونیورسٹی کی لیب میں لیا جائیگا۔

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گزشتہ سال نیوزی لینڈ کیخلاف یواے ای سیریز میں رپورٹ کیا گیا تھا۔

    محمد حفیظ اس سے پہلے بائیو میکنک ٹیسٹ برطانوی شہر لوبرو میں کروا چکے ہیں، جسمیں انکے بازو کا خم پندرہ ڈگری سے زائد بتایا گیا تھا۔

    ویمن کرکٹر جویریہ ودود کے بولنگ ایکشن کا تجزیہ آئی سی سی کی منظور شدہ لیب میں کیا جارہا ہے، جویریہ کا بولنگ ایکشن دوہزار دس میں مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

  • محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ نو اپریل کو چنائی میں ہوگا

    محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ نو اپریل کو چنائی میں ہوگا

    دبئی : معطل پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ نو اپریل کو چنائی میں ہوگا۔،

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر معطل پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    محمد حفیظ نو اپریل کو آئی سی سی کی منظور شدہ چنائی کی بائیو مکینک لیب میں آفیشل ٹیسٹ دیں گے۔

    واضح رہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن گذشتہ برس دسمبر میں غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ اس سے قبل آئی سی سی نے حفیظ کے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی تاریخ چھ فروری کو دی تھی، لیکن انجری مسائل کے سبب حفیظ ٹیسٹ نہ دے سکے اور بعد میں عالمی کپ سے باہر ہوگئے۔

    حفیظ کی صحتیابی کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے ٹیسٹ کی درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

  • چئیرمین پی سی بی نے محمد حفیظ سے بیان کی وضاحت طلب کرلی

    چئیرمین پی سی بی نے محمد حفیظ سے بیان کی وضاحت طلب کرلی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے محمد حفیظ سے اسکواڈ سے باہر ہونے کے بیان کی وضاحت طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ گزشتہ روز لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران چیف سلیکٹر معین خان سمیت ٹور سلیکشن کمیٹی پر برس پڑے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کرنے سے پہلے ان سے پوچھا تک نہیں گیا۔ ان کی انجری دو ہفتے میں ٹھیک ہوجاتی۔ ایک ہفتہ گزر چکا تھا لیکن سلیکشن کمیٹی نے انہیں بتایا کہ ان کا متبادل طلب کرلیا گیا ہے۔

    پروفیسر کے بیان نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے محمد حفیظ سے بیان کی وضاحت طلب کرلی ہے۔