Tag: محمد حٖفیظ

  • شارجہ ٹیسٹ: دوسرےدن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے249رنز بنالئے

    شارجہ ٹیسٹ: دوسرےدن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے249رنز بنالئے

    شارجہ: پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 249 رنز بنالئے، برینڈن مکلم اور کین ولیمسن 153اور 76رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 351رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی جانب سے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیاگیا، تاہم اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم تیرہ رنز بنا کر راحت علی کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے۔ جبکہ کیوی جارحانہ بلے باز برینڈن مکلم اور کین ولیمسن ناٹ آوٹ کریز پر موجود ہیں۔برینڈن مکلم نے 153رنز بنائے ہیں جبکہ کین ولیمسن 76رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

  • شارجہ ٹیسٹ : حفیظ کی شاندارسنچری، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

    شارجہ ٹیسٹ : حفیظ کی شاندارسنچری، پاکستان کی پوزیشن مستحکم

    شارجہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے افتتاحی روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے اور پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لئے ہیں

    شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے دن کے اختتام پر قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے، محمد حفیظ  کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بنانے کے قریب ہیں، کپتان مصباح الحق بھی ان کے ساتھ 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہیں، پروفیسر 178 رنز بناچکے ہیں، انہوں نے اننگز میں 23 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

    شارجہ ٹیسٹ میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے،حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی ساتویں سنچری بنائی، سچنری کے باوجود مصباح کے ساتھ مل کر حفیظ نے ایک سو اکیس رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی،حفیظ ایک سو اٹہتر اور مصباح اڑتیس رنز کیساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کرینگے۔

  • شارجہ ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا،محمد حفیظ کی واپسی

    شارجہ ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا،محمد حفیظ کی واپسی

    شارجہ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے شارجہ شروع ہورہا ہے۔ قومی آل راونڈر محمد حٖفیظ نے بولنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد شارجہ میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل ٹیسٹ کل سے  شارجہ کی سرزمین پر کھیلا جائے گا، سیریز میں شاہینوں کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے،لیکن کیویز کے بھی ارادے خطرناک ہیں ۔

    پاکستانی ٹیم نے آخری ٹیسٹ کیلئے بھرپور تیاریاں کررکھی ہیں۔ فزیکل ٹریننگ کے ساتھ خامیوں کو بھی دور کیا جارہا ہے۔  قومی ٹیم کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ آل راونڈر محمد حفیظ نے برطانیہ میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کے بعد شارجہ میں دوبارہ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

    انہوں نے قومی کھلاڑیوں کے ساتھ بھرپور پریکٹس کی، تیسرے ٹیسٹ کے لئے توفیق عمر کی جگہ حفیظ کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ جبکہ انجرڈ فاسٹ بولر احسان عادل کی جگہ محمد طلحہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    نیوزی لینڈ ٹیم بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے۔ تجربہ کار کھلاڑی ڈینیئل ویٹوری کو بلا لیا گیا ہے، تاکہ مقابلہ برابر کیا جاسکے۔ کرکٹ لورز کو یقین ہے کہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں گھمسان کا رن پڑنے والا ہے، جیت اسی کی ہوگی جو مکمل تیار ہوگا اور اپنی خامیوں کو دور کریگا۔