Tag: محمد رضوان

  • محمد رضوان کا سی پی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدہ

    محمد رضوان کا سی پی ایل فرنچائز کے ساتھ معاہدہ

    قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا سی پی ایل فرنچائز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان ویسٹ انڈیز کی کیریبیئن پریمیئر لیگ کے باقی ماندہ میچز میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    افغانستان کے فاسٹ باؤلر فضل الحق فاروقی کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فضل الحق فاروقی ٹیم میں شامل ہونے کے باعث ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر روانہ ہورہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب محمد رضوان سی پی ایل فرنچائز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، رضوان کے علاہ نسیم شاہ اور عباس آفریدی بھی سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ قومی کرکٹر کا دوسرا غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ معاہدہ ہے۔ اس سے قبل وہ بگ بیش لیگ کے پندرہویں سیزن کیلئے میلبرن رینیگیڈز سے معاہدہ کرچکے ہیں۔

    سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے دور کے ٹاپ پانچ کرکٹرز کے نام بتا دیے

    انگلش ٹیم کے سابق کھلاڑیوں مائیکل وان، سر الیسٹرکک، ڈیوڈ لائیڈ اور فل ٹفنیل کے ساتھ حالیہ پوڈ کاسٹ میں وسیم اکرم اپنے 17 سالہ کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    بہترین بلے باز کا نام پوچھے جانے پر 59 سالہ وسیم اکرم نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ سر ویوین رچرڈز کا انتخاب کیا۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں نے کس بہترین بلے باز کے لیے بولنگ کی۔ میرے لیے یہ سر ویوین رچرڈز ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ میں نے بہت سے دوسرے عظیم کھلاڑیوں کا بھی سامنا کیا جن میں ایلن بارڈر، گراہم گوچ، سچن ٹنڈولکر اور برائن لارا شامل ہیں۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ سر ویو 1987-88 میں اپنے کیرئیر کے اختتام پر تھے لیکن وہ سب کے ہیرو تھے۔

    انہوں نے پانچ ٹاپ کرکٹرز میں عمران خان، ویوین رچرڈز، مارٹن کرو، برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کو شامل کیا ہے۔

    جنوبی افریقی اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    سابق کپتان نے کہا کہ رکی پونٹنگ کے خلاف بہت کم کھیلا ہوں لیکن ون ڈے میں ایڈم گلکرسٹ وہ کھلاڑی تھے جنہوں نے مجھے واقعی پریشان کیا۔

    کرکٹ کھیلنے کے لیے بہترین ممالک کے بارے میں پوچھے جانے پر وسیم اکرم نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کا نام لیا۔

  • کن دو پلیئرز کو ایشیا کپ کیلئے ٹیم میں ہونا چاہیے تھا؟ کامران اکمل نے بتادیا

    کن دو پلیئرز کو ایشیا کپ کیلئے ٹیم میں ہونا چاہیے تھا؟ کامران اکمل نے بتادیا

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے سینئر پلیئرز کو رکھنا چاہیے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق قومی کرکٹر کامران اکمل کا ایشیا کپ اسکواڈ کی سلیکشن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بابر اور رضوان کو ٹیم میں جگہ دینی چاہیے تھی، ٹرائی سیریز کیلئے یہ ٹیم درست تھی، ایشیا کپ کے لیے ٹیم سوچ سمجھ کر بنانی چاہیے تھی۔

    نئے پلیئرز کے بےخوف کرکٹ کھیلنے پر کامران اکمل خوشی سے نہال

    کامران اکمل نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم بنانا ضروری ہے، ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کو پیش نظر رکھنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ سسٹم خراب ہوگیا ہے، میرٹ پر عمل نہیں کیا گیا 8 سال سے بلنڈر مار رہے تھے یہاں بھی مارا گیا۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پسند نہ پسند پر ٹیم سلیکٹ کی جا رہی ہے، نان کرکٹرز جب بورڈ میں آئیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/videos-shahid-afridis-selfie-with-an-indian-fan-kamran-akmal-gifted-him-gloves/

  • محمد رضوان کی کپتانی اور بیٹنگ زوال کا شکار کیوں ہوئی ؟

    محمد رضوان کی کپتانی اور بیٹنگ زوال کا شکار کیوں ہوئی ؟

    حالیہ ایام میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا معیار وہ نہیں رہا جیسی توقع کی جارہی تھی، محمد رضوان کی کپتانی پر بھی سوالات کھڑے ہوگئے تاہم شائقین کو امید ہے کہ اچھے دن بھی جلد واپس آئیں گے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار عبدالرؤف نے کہا کہ محمد رضوان نے کپتانی کا آغاز بہتر انداز سے کیا تھا لیکن وقت کے ساتھ ان کی کارکردگی میں کمی آتی گئی اور ساتھ ہی ان کی بیٹنگ بھی اچھا اثر نہیں پڑا وہ بھی بہت زیادہ متاثر ہوئی۔

    

    ان کا کہنا تھا کہ دیکھا جائے تو محمد رضوان کبھی بھی ٹیکنیکلی طور پر ایک مضبوط کھلاڑی نہیں رہے اور اسی لیے کپتانی کے دنوں میں خراب ہونے والی بیٹنگ پرفارمنس کو دوبارہ بہتری کی جانب واپس لانا ان کیلیے بہت مشکل ہوگا۔

    اس موقع پر میزبان نجیب الحسنین نے بتایا کہ 2025 میں محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ 71 کا ہے انہوں نے پہلا ون ڈے کھیلا تو 69 گیندوں پر 53 رنز کیے 31 ڈاٹ بالز کھیلیں،اسٹرائیک ریٹ 76تھا اور دوسرے میچ میں انہوں نے 38 بولز پر 16 رنز اسکور کیے اور29 ڈاٹ بالز کھیلیں اس میں 42 کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔

  • تیسرا ون ڈے : میچ 40 اوور تک ہمارے ہاتھ میں تھا، کپتان محمد رضوان

    تیسرا ون ڈے : میچ 40 اوور تک ہمارے ہاتھ میں تھا، کپتان محمد رضوان

    ٹاروبا : (13 اگست 2025) قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے ہونے والی عبرتناک شکست پر کہا ہے کہ میچ 40ویں اوور تک ہمارے ہاتھ میں تھا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز میں شکست کھانے والی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز نے آخری 10اوور میں ہم سے مومنٹم چھین لیا، جانتے ہیں کہ ہمارے پاس 5 بولر پورے نہیں ہیں۔

    تیسرے ون ڈے میچ میں شکست کی وجہ بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی 3وکٹیں گنوانا میچ میں ہماری ناکامی کی بنیادی وجہ بنا، البتہ شائے ہوپ نے زبردست اننگز کھیلی، انہیں اس جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔

     مزید پڑھیں : تیسرے ون ڈے میچ ویسٹ انڈیز  نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

    واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کالی آندھی نے اپنے نام کرلی۔

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری میچ میں 202 رنز سے عبرتناک شکست دے کر 34 سال بعد پاکستان سے ایک روزہ سیریز جیت لی۔

    ٹاروبا میں کھیلے گئے میچ میں پوری قومی ٹیم 295 رنز کے تعاقب میں 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔صرف پاکستان ٹیم کے نائب کپتان سلمان آغا49 گیندوں پر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے جیڈن سلز نے 6 وکٹیں لے پاکستانی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے۔ گداکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

  • کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے شکست کی وجہ بتا دی

    کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے شکست کی وجہ بتا دی

    ٹرینیڈاڈ(11 اگست 2025): پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی شکست کی وجہ بتا دی۔

    پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں شکست کے بارے میں کھل کر اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پچ اور کنڈیشنز اب تک سمجھ نہیں آئی، بیٹنگ میں رنز کم کیے بولرز نے بھی ساتھ نہیں دیا۔

    رضوان نے کہا کہ ہمیں ویسٹ ایڈیز کو ایک بڑے اسکور کا ہدف دینا چاہیئے تھا لیکن ہم حالات سے پوری طرح ہم آہنگ نہیں ہو سکے ہیں، ہم نے سوچ کر 180 بنائے کہ 200 ممکن ہے، پچ اسپن اور سیم دونوں کے ساتھ مشکل تھی اور ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے بھی اچھا کھیلا۔

    دوسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شکست دے دی

    باؤلنگ اٹیک کے بارے میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے رضوان نے کہا کہ صائم اور آغا نے ماضی میں اچھی بولنگ کی لیکن جیت کیلئے ان کا وکٹیں لینا اہم ہے۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز  نے بارش سے متاثرہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

    حسن علی نے چار اوورز کے اندر برینڈن کنگ (1) اور ایون لیوس (7) دونوں کو آؤٹ کیا، تاہم شیرفین ردرفورڈ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 45 رنز بنائے جبکہ کپتان شائی ہوپ نے 32 رنز بنائے، محمد نواز نے دونوں وکٹیں حاصل کیں لیکن تب تک ویسٹ انڈیز جیت کے قریب آگئی تھی۔

    اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس 47 گیند پر 49 اور جسٹن گریوز 31 پر 26 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کے ساتھ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

  • محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق فلوریڈا پہنچ گئے

    محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ، عبداللّٰہ شفیق فلوریڈا پہنچ گئے

    پاکستانی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللّٰہ شفیق 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لئے فلوریڈا پہنچ گئے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز رواں ماہ شیڈول ہے، سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    صائم ایوب نے پہلے ٹی 20 کا گیم پلان بتا دیا:

    پاکستانی ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 کا گیم پلان بتا دیا۔

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 14 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، صائم ایوب کو 57 رنز کی اننگز اور دو وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    صائم نے میچ کے بعد اپنی اور فخر زمان کی حکمت عملی کے بارے میں بات کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے پاس واضح گیم پلان تھا، فخر اور میں نے کریز پر وقت دینے اور غیر ضروری شاٹس کھیلنے سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا۔

    صائم ایوب نے کہا کہ ہمیں اسپن پچ کی توقع تھی لیکن وہاں کے حالات فاسٹ بولرز کے حق میں تھے، پچ خشک تھی بعد میں اسپنرز کو مدد ملی اگر آئندہ میچوں میں بھی یہی حالات برقرار رہے تو اسپنرز کا اہم کردار ہوگا۔

    ویڈیو: ’آپ ایسے بات نہیں کرسکتے‘ کے ایل راہول امپائر سے الجھ پڑے

    اوپنر بیٹر نے کہا کہ ایسی چیلنجنگ سطح پر بیٹنگ کرنا آسان نہیں تھا، مسلسل شاٹس کھیلنا مشکل تھا، نئے بیٹرز کو سیٹ ہونے میں مشکل پیش آئی، ہمارا کمبی نیشن اچھا تھا اور ہر کھلاڑی نے صورت حال کے مطابق کھیلا۔

  • محمد رضوان نے اپنی کرکٹ تباہ کرلی، باسط علی

    محمد رضوان نے اپنی کرکٹ تباہ کرلی، باسط علی

    پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے اپنی کرکٹ تباہ کرلی۔

    اے آر وائے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ جب محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اوپننگ کی تو میں نے کہا کہ تم اوپننگ کیوں کررہے ہو؟ تو اُس نے کہا کہ مجھے این سی اے سے حکم آیا ہے۔ جس پر میں نے کہا کہ تم نے اپنی کرکٹ تباہ کرلی۔

    باسط علی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے اس کے بعد رنز بھی کئے، کیونکہ اوپنر کے پاس تو بہت چانس ہوتے ہیں، دائرہ مل رہا ہے، اپنے اپنے لئے کھیل رہے ہیں۔

    باسط علی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں یہ دیکھنا ہوگا کہ میچ فنشر کون ہے؟ گیم چینجر کون ہے؟ کس کے 10 بالز پر 20 رنز ہیں؟

    سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ شاید میچ اوپنر جتواتا ہے، ایسا نہیں ہے، میچ نیچے والے جتواتے ہیں، وہ نظر آجاتے ہیں، جیسے نیازی نظر آگیا کہ یہ بہت اچھا بلے باز ہے، آپ کی اپروچ ایسی ہونی چاہئے، مگر یہاں اپروچ نہیں ہے۔

    سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی سے بھی پہلے کی بات ہے، مجھے ایک دو بڑے بڑے ناموں نے کہا کہ یار اپنی جگہ مت دو، تو میں نے کہا کہ جو اچھا ہے وہ کھیلے گا، جسے اپنے بازو پر یقین ہے وہ کھیلے گا۔ وہاں پر میں نے انہیں شٹ اپ کال دی تھی، مگر اب وہی چیز ادھر سامنے آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے نام جیسے یہ حسن نواز ہے، یا معاذ اور نعیم، اگر آپ انہیں ابھی ٹیم میں لے لو گے تو ہم بولیں گے یار یہ تو کچا توڑ لیا۔۔ ہم پکا پلیئر نہیں بنا پا رہے۔

    دورۂ بنگلادیش سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے بری خبر

    باسط علی کا کہنا تھا کہ انڈین پکا پلیئر بناکر لاتے ہیں، جیسے جسوال ہوگیا، گِل ہوگیا، یہ پکے پلیئر ہیں، اُن کے پاس ٹیلنٹ ہم سے بہت زیادہ ہے۔

  • ’’نہ ظلم کرنا اور نہ ظلم سہنا ہے‘‘ پاکستانی کپتان محمد رضوان کا ٹویٹ

    ’’نہ ظلم کرنا اور نہ ظلم سہنا ہے‘‘ پاکستانی کپتان محمد رضوان کا ٹویٹ

    جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے پاکستان پر حملے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے انڈیا کو کرارا جواب دیا ہے۔

    پہلگام واقعہ کی آڑ میں مودی حکومت نے پاکستان پر حملے کے بعد پوری قوم ایک آواز اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی ہے۔ کراچی تا خیبر جہاں عام شہری پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں وہیں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات بھی بھارت کو آئینہ دکھا رہی ہیں۔

    پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پاک بھارت کشیدگی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر دشمن بھارت کو اس کے جنگی جنون کا جواب دیا ہے۔

    محمد رضوان نے ایکس پر ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حوصلہ رکھنا ہے، یقین رکھنا ہے۔ نہ ظلم کرنا اور نہ ہی ظلم سہنا ہے۔

    قومی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان کافی عرصہ سے جنگ کا شکار ہے۔ اس مٹی میں شہیدوں کا لہو ہے۔ ایسی قوم کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

     

    اس سے قبل سابق کپتان محمد حفیظ سمیت موجودہ قومی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق نے بھی پاک فوج کی حمایت میں ویڈیو پیغام جاری کیے ہیں۔

  • محمد رضوان کپتانی کے لائق نہیں ہیں، کامران اکمل

    محمد رضوان کپتانی کے لائق نہیں ہیں، کامران اکمل

    پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پی سی بی کوئی فیصلہ لے، محمد رضوان کبھی کپتانی کے لائق نہیں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے یہ جو مینجمنٹ ہے اور کپتان ہے، اگر پی سی بی میں اتنی ہمت ہے کہ وہ فیصلہ لے سکتے ہیں اور لینا بھی چاہیے، کبھی آئندہ سے ان کو اتنے اختیارات نہیں دیے جائیں، یہ کبھی کپتانی کے لائق ہی نہیں ہیں۔

    سابق کرکٹر نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی کپتانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیسی انھوں نے کل پشاور کے خلاف ٹیم کھلائی اور جس اپروچ کے ساتھ انھوں نے کرکٹ کھیلی وہ سمجھ سے باہر ہے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ یہ اس سے پہلے 9 میں سے 7 میچ ہارے مگر کسی نے ملتان سلطانز کے اپروچ کی بات نہیں کی لیکن کل انھوں نے جو کام کیا ہے پشاور زلمی کے خلاف اس کے بعد باتیں ہورہی ہیں۔

    ہر شخص باتیں کررہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو برینڈ بنانے میں سب کی محنت ہے اس کے امیج کو کیوں نقصان پہنچایا جارہا ہے، کیا پی سی بی اس حوالے سے سوچے گا۔

    شاہد ہاشمی نے کہا کہ ملتان کے پاور ہٹنگ کوچ جولین ووڈ کا کہنا تھا کہ ہم پہلے میچ کے بعد نہیں سنبھل سکے، یہ کونسی مینجمنٹ تھی جس نے ایک میچ کے بعد پورے 10 کے 10 میچز خراب کردیے۔

    سابق قومی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کس نے ملتان سلطانز کو کہا تھا کہ وہ خوشدل شاہ کو چھوڑیں، محمد علی کو چھوڑیں یا دیگر پلیئرز کو چھوڑیں۔

  • ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، محمد رضوان

    ابھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے، محمد رضوان

    پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ابھی ہم ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئے۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کی جانب سے دیا جانے والا 90 رنز کا ہدف 8ویں اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

    کپتان سعود شکیل 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، فن ایلن نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

    خرم شہزاد کو میچ میں چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تاہم میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ شاٹ سلیکشن غلط ہوگی تو فلیٹ پچ پر بھی یہی نتیجہ آئے گا، سمجھ داری سے 150 سے زائد رنز بناتے تو کچھ ہوسکتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب بھی موقع ہے لیکن دوسروں پر انحصار کرنا بالکل پسند نہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک ڈریم میچ تھا اسے ہمیشہ یاد رکھنا چاہوں گا، جیت کا کریڈٹ بولرز کو جاتا ہے، ٹیم تینوں شعبوں میں زبردست پرفارم کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم سات میچوں میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کرسکی ہے۔