Tag: محمد رضوان

  • ٹیم میں دوسرا اسپنر کیوں شامل نہیں؟ محمد رضوان نے بتادیا

    ٹیم میں دوسرا اسپنر کیوں شامل نہیں؟ محمد رضوان نے بتادیا

    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمپئنز ٹرافی میں دوسرے اسپنر کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

    سہ فریقی سیریز سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ابرار احمد پہلی ترجیح ہے اس لیے دوسرے اسپنرز کا نہیں سوچا۔

    انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کی کمی محسوس ہوگی، چیمپئنز ٹرافی کے لیے بہترین کامبی نیشن بنانے کی کوشش کی ہے۔

    محمد رضوان نے کہا کہ کنڈیشنز کے مطابق پلیئنگ الیون کا انتخاب کریں گے۔

     گزشتہ روز نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ امید ہے صائم ایوب کی کمی کو خوشدل شاہ پورا کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کنڈیشن کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا ہوگا، صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے لیکن امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔

    نائب کپتان کا کہنا تھا کہ کمبی نیشن بنا ہوا ہے اس میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، پاکستان اپنا پہلا میچ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

  • ’بھائی قبرستان میں آجاؤ‘ محمد رضوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    ’بھائی قبرستان میں آجاؤ‘ محمد رضوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کی ویسٹ انڈین بیٹر کیون سنکلیئر پر جملے کسنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    ملتان ٹیسٹ میں پاکستان  نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر  دو میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں اسپنرز نے حاصل کیں، دوسری اننگز میں ساجد خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکٹیں ابرار احمد کے حصے میں آئیں اور ایک وکٹ نعمان علی نے حاصل کی۔

    ساجد خان کو میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔

    تاہم جب دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 42 رنز پر 6 کھلاڑی آؤٹ تھے اور کیون سنکلیئر بیٹنگ کے لیے آئے تو محمد رضوان نے ان پر جملے کسے جو اسٹمپ مک میں ریکارڈ ہوگئے۔

    ’محمد رضوان نے سنکلیئر سے کہا کہ ہاں بھائی قبرستان میں آجاؤ‘ بھائی آپ بولنگ انجوائے کررہے ہو۔‘

  • سارا فوکس چیمپئنز ٹرافی کی تیاری پر مرکوز ہے، محمد رضوان

    سارا فوکس چیمپئنز ٹرافی کی تیاری پر مرکوز ہے، محمد رضوان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ جو ماضی کی ناکامی ہوتی ہے اس کو ماضی میں رکھتے ہیں مگر اس سے سبق سیکھتے ہیں۔ ہمارا سارا فوکس چیمپئنز ٹرافی کی تیاری پر مرکوز ہے۔

    محمد رضوان کا پارل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم میں ’میں‘ کا لفظ نہیں، ’ہم‘ کا لفظ ہوتا ہے، ون ڈے میں ہمارا اچھا ردھم ہے، اس کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں نتائج توقعات کے مطابق نہیں تھے۔ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے ہمارا سارا فوکس ون ڈے پر مرکوز ہے۔

    کپتان نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں ہم چیمپئنز ٹرافی کی تیاری ذہن میں رکھ کر میدان میں اتریں گے۔ ٹی ٹوئنٹی میں ہم نوجوان پلیئرز کو موقع دے کر تجربات کر رہے ہیں۔

    رضوان کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر کھیلنے میں ہمیشہ چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم بنانے کی کوشش کرتے ہیں ہر جگہ الگ کنڈیشنز میں کھیل رہے ہیں۔

    ٹیم ورک بہترین ہے، ہم سب متحد ہیں، جونیئر ہو یا سینیئر سب کا فوکس ٹیم کی جیت پر ہے۔ ٹیم میں تمام پلیئرز کپتان ہی ہیں، ٹیم میں ’میں‘ کا لفظ نہیں، ’ہم‘ کا لفظ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کو مومینٹم ملا ہوا ہے، وہ بھی جیت کر آرہے ہیں۔ ہم نے بھی آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرایا جبکہ زمبابوے میں بھی سیریز جیتی۔ ون ڈے سیریز میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

    نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو شکست دیدی

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج پارل میں ہوگا۔

  • ٹی 20 رینکنگ میں رضوان اور شاہین کی ترقی بابر اعظم کی تنزلی

    ٹی 20 رینکنگ میں رضوان اور شاہین کی ترقی بابر اعظم کی تنزلی

    آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان کی ترقی جبکہ بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے پہلے ٹی 20 میچ کے بعد نئی رینکنگ جاری کی ہے جس میں بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے جبکہ محمد رضوان آٹھویں سے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

    محمد رضوان کی 74 رنز کی اننگز میں ان کی رینکنگ بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    بابر اعظم 710 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں سے ساتویں نمبر پر آگئے ہیں، بابر میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔

    ٹی 20 رینکنگ کے ٹاپ 50 میں بابر اور رضوان کے علاوہ کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔

    آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 855 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں انگلینڈ کے فل سالٹ کے 829 پوائنٹس اور بھارت کے تلک ورما 806 پوائنٹس ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی شاندار کارکردگی کے باعث 26ویں سے 20ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ شاہین نے کل کے میچ میں تین وکٹیں حاصل کی اور ٹی 20 میں اپنی 100وکٹیں مکمل کی تھیں۔

    حارث رؤف 20ویں سے 23ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ عماد وسیم بھی 40ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    انگلینڈ کے عادل رشید 701 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا دوسرے، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا کا تیسرا نمبر ہے۔

  • محمد رضوان منفرد منفی ریکارڈ بنانے والے پہلے کپتان بن گئے

    محمد رضوان منفرد منفی ریکارڈ بنانے والے پہلے کپتان بن گئے

    پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے ہرایا مگر اس میچ میں محمد رضوان بطور کپتان ایک منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کر گئے۔

    ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کے 184 رنز کے ہدف میں پاکستانی ٹیم 172 رنز پر محدود رہی۔ اس میچ میں گرین شرٹس کی جانب سے ٹاپ اسکورر کپتان محمد رضوان رہے جنہوں نے 74 رنز بنائے لیکن یہ رنز ٹیم کے جیت کے کیا کام آتے الٹا ایک منفی ریکارڈ میں شریک کار بنا گئے۔

    محمد رضوان نے اس میچ میں 62 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی نصف سنچری بنانے کے لیے 50 سے زائد گیندیں کھیلیں۔ انہوں نے یہ نصف سنچری 52 گیندوں میں مکمل کی، جو ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں چوتھی سست ترین نصف سنچری ہے۔

    تاہم بطور کپتان وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی 20 میں نصف سنچری بنانے کے لیے 50 سے زائد گیندیں کھیلیں اور سب سے سست رفتاری سے نصف سنچری بنانے والے کپتان بن گئے۔

    ٹی 20 کی تاریخ میں سست ترین نصف سنچری بنانے کی فہرست میں ٹاپ پر اسکاٹ لینڈ کے بلے باز ریان واٹسن ہیں جنہوں نے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر میں کینیا کے خلاف 54 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

    بھارت کے سابق اوپنر اور موجودہ کوچ گوتم گمبھیر نے 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف 54 گیندوں پر نصف سنچری مکمل اس ریکارڈ میں شریک ہوئے تھے۔

    پاکستانی بلے باز شعیب خان نے بھی 2008 میں زمبابوے کے خلاف 53 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی اور وہ سست ترین نصف سنچری بنانے والے تیسرے بلے باز بنے تھے۔ اب رضوان نے 52 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر اس کلب کو جوائن کر لیا ہے۔

    تاہم محمد رضوان اس لحاظ سے یہ منفی ریکارڈ بنانے والے اکلوتے کھلاڑی ہیں کہ دیگر مذکورہ دیگر بیٹرز نے صرف کھلاڑی کے طور یہ منفی ریکارڈ بنایا، مگر محمد رضوان نے بطور کپتان یہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور یوں وہ سست ترین نصف سنچری بنانے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/mistakes-did-the-pakistani-team-repeat-in-the-first-t20/

  • فخر زمان کی عدم شمولیت پر کپتان محمد رضوان نے کیا کہا؟

    فخر زمان کی عدم شمولیت پر کپتان محمد رضوان نے کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی جنوبی افریقہ کیخلاف فخر زمان کی عدم شمولیت پر لب کشائی کردی۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

    کپتان محمد رضوان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز نیا چیلنج ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اوپنر فخر زمان سے متعلق سب جانتے ہیں وہ گیم چینجر ہیں لیکن وہ بیمار ہیں اور امید ہے جلد صحت یاب ہوکر ٹیم میں واپسی کریں گے۔

    کپتان نے کہا کہ فخر سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے جس سے کسی کو یہ محسوس ہو کہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جارہا ہے۔

    محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا اور زمبابوبے میں اچھی پرفارمنس دی یہاں بھی بہترین نتائج کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے بھی کہا تھا کہ فخر زمان کو فٹنس کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا جبکہ فخر نے ان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بالکل فٹ ہیں اور کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

    محمد رضوان کپتان ہوں گے دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، سلمان آغا، بابر اعظم، حارث رؤف، عرفان خان، جہانداد خان، صائم ایوب، شاہین آفریدی، سفیان مقیم اور طیب طاہر شامل ہیں۔

  • جنوبی افریقہ میں بھی جیت کے لیے پُر عزم ہیں، محمد رضوان

    جنوبی افریقہ میں بھی جیت کے لیے پُر عزم ہیں، محمد رضوان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی پرفارمنس دی ہم جنوبی افریقہ میں بھی جیت کیلیے پر عزم ہیں۔

    پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ڈربن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ قومی ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے میں اچھی پرفارمنس دی۔ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز ایک نیا چلینج ہے لیکن ہم یہاں بھی بہترین نتائج کے لیے پر عزم ہیں۔

    محمد رضوان نے کہا کہ آسٹریلیا اور زمبابوے کی کنڈیشنز مختلف تھیں، جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز الگ ہوں گی۔ کوشش کریں گے آسٹریلیا اور زمبابوے کے تجربے سے یہاں فائدہ اٹھائیں۔

    قومی کپتان نے کہا کہ ماضی کی پرفارمنس ہمارے لیے معنی نہیں رکھتیں کیونکہ ہر دن نیا ہوتا ہے اور نئی پرفارمنس دینی ہوتی ہے۔ ہم یہاں سیریز کے لیے آئے ہیں جو چیلنج ضرور ہے لیکن ہمارے نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔ نئے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے کا تجربہ بھی مل رہا ہے۔ جونیئر کھلاڑی سینئرز کے تجربے سے سیکھ رہے ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیرون ملک کی کنڈیشنز میں کھیلنا ہمیشہ سے چیلنجنگ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس ہوم کنڈیشنز میں فائدہ ہوتا ہے، جہاں فینز اور کراؤڈ کی سپورٹ ملتی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ پہلا میچ ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے بعد تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔

    پاکستان کا جنوبی افریقہ میں امتحان کا آغاز، پہلا ٹی 20 میچ آج ہوگا

  • عاقب جاوید کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا

    عاقب جاوید کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ کپتان محمد رضوان نے بتادیا

    بلاوایو: پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمدرضوان عاقب جاوید نے کہا ہےحکمت عملی میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کروں گا۔

    محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عاقب جاوید کو کوچنگ کا بڑاوسیع تجربہ حاصل ہے، عاقب جاوید نے پچ کا معائنہ کیا، ان سے بات بھی ہوئی، عاقب جاوید نے کہا ہےحکمت عملی میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کروں گا،رضوان

    انھوں نے کہا کہ عاقب جاوید پاکستان کے کئی بولرز کے ساتھ کام کرچکے ہیں، پچھلے 2،3 سال سے کپتانی کررہا ہوں، فرنچائزکرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ کی کپتانی میں فرق ہے۔

    قومی کپتان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بہترین ٹیم بنانے کی کوشش ہے، جنوبی افریقہ کے دورے تک ٹیم کو بہترین شیپ میں لانا چاہتے ہیں، کسی دوسرے ملک میں جاکر کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ہرکھلاڑی جیسا کھیل رہا ہے وہ خود ایک کپتان ہے، آسٹریلیامیں کھیلی گئی سیریز اب ماضی کا حصہ ہے، ہوم گراؤنڈ سے باہر سیریز کھیل رہے ہیں مگر اعتماد بھرپورہے،

    محمدرضوان نے کہا کہ زمبابوے کی ہوم کنڈیشن ہے وہ اسے بہتر سمجھتے ہیں، پروفیشنل کرکٹر کو ہرطرح کی کنڈیشن کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے، آسٹریلیا میں جو اعتماد ملا اس سیریز میں بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں کا خلا پُر کرنا اتنا آسان نہیں، اس سیریز میں پاکستان کو کئی مزید سپراسٹار ملیں گے، ون ڈے ٹیم کو اچھے سے اچھا بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    محمدرضوان تمام نوجوان کھلاڑی ڈومیسٹک کے ٹاپ پرفارمرز ہیں، ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں، سب کیلئے بڑا موقع ہے۔

  • لیڈر قربانی دیتا ہے تو میں خود سے کیوں نہ آغاز کروں، محمد رضوان

    لیڈر قربانی دیتا ہے تو میں خود سے کیوں نہ آغاز کروں، محمد رضوان

    پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ لیڈر کی حیثیت سے پہلے آپ قربانی دینا شروع کرتے ہیں اس لیے تیسرے میچ میں بیٹھا۔

    کپتان محمد رضوان نے پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہ کھیلنے کے سوال پر کہا کہ بطور کپتان اور لیڈرپہلے آپ قربانی دینا شروع کرتے ہیں، ہم فیوچر اسٹارز کو آزما رہے ہیں تو میں نے سوچا کہ میں ہی ہوں جہاں سےآغاز کروں۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے منیجمنٹ اور کھلاڑیو ں سے بات کی تھی، حسیب اللہ کوپہلے میچ میں زیادہ موقع نہیں ملا تھا لیکن ہمارے لیے ہر میچ اہم ہوتا ہے۔

    محمد رضوان نے کہا کہ مستقبل کی پلاننگ کو دیکھتے ہوئے حسیب اللہ کوموقع دینےکا فیصلہ کیا، ون ڈے سیریز میں چیزیں سمجھنے کا موقع ملا، امید ہے کہ چیزیں بہتر ہوجائیں گی، جہانداد خان، حسیب اللہ اورعثمان خان اچھا کھیلے ہیں۔

    وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ سڈنی کے میچ میں ہم اگر کیچز پکڑتے تو شاید آج چیزیں اور ماحول مختلف ہوتا، ہمارے پاس مڈل آرڈر میں تجربہ کار بیٹر موجود نہیں ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمیں بھی معلوم ہےکہ ہمارے کچھ بیٹرزکو مسائل ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں چیزوں کوبہترکرنے کے لیے ہمارے پاس وقت ہے۔

    خیال رہے کہ وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلا تھا اور قیادت سلمان علی آغا نے کی تھی تاہم اس مقابلے میں بھی کینگروز نے گرین شرٹس کو شکست فاش دے کر وائٹ واش کیا۔

  • محمد رضوان ورلڈ چیمپئنز کو اُن ہی گھر پر زیر کرنے والے دوسرے کپتان

    محمد رضوان ورلڈ چیمپئنز کو اُن ہی گھر پر زیر کرنے والے دوسرے کپتان

    آسٹریلیا اس وقت ون ڈے ورلڈ کپ کا عالمی چیمپئن ہے اور محمد رضوان پاکستان کی تاریخ کے دوسرے کپتان ہیں جنہوں نے ورلڈ چیمپئن کو ان ہی گھر میں زیر کیا۔

    محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کو اس کی سر زمین پر دو، ایک سے ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔ یہ 22 سال بعد پاکستان کی آسٹریلوی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں فتح ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    2002 میں جب وقار یونس کی قیادت میں گرین شرٹس نے آسٹریلیا کو اسی کے گھر میں مات دی تھی تب بھی آسٹریلیا ون ڈے کا عالمی چیمپئن تھا اور آج جب کینگروز کو شاہینوں نے ہرایا ہے، تب بھی آسٹریلیا ورلڈ چیمپئن ہے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان یہ کینگروز کے دیس میں پانچویں ون ڈے سیریز تھی۔ تین سیریز میں میزبان جب کہ دو سیریز میں مہمان ٹیم فاتح رہی۔

    2002 کے بعد 2010 میں پاکستان ٹیم نے محمد یوسف کی قیادت میں آسٹریلیا کا دورہ کیا۔ لگاتار چار میچز میں ناکامی کے بعد آخری میچ میں شاہد آفریدی نے قیادت کی لیکن نتیجہ نہ بدل سکا اور گرین شرٹس وائٹ واش ہوئی۔

    رواں سیریز سے قبل آخری بار قومی ٹیم نے 2017 میں اظہر علی کی کپتانی میں آسٹریلیا میں قدم رکھے، لیکن ان کے زخمی ہو جانے کے باعث محمد حفیظ نے یہ ذمے داری نبھائی۔ پہلا میچ جیتے اور اگلے تینوں میچ ہار کر سیریز ایک، صفر سے گنوائی۔

    https://urdu.arynews.tv/pak-australia-series-haris-rauf-maxwell/