Tag: محمد رضوان

  • محمد رضوان کرکٹ کی تاریخ کا ورلڈ ریکارڈ بناتے بناتے رہ گئے!

    محمد رضوان کرکٹ کی تاریخ کا ورلڈ ریکارڈ بناتے بناتے رہ گئے!

    پاکستانی کپتان محمد رضوان ایک قدم دور رہ کر کرکٹ کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ بناتے بناتے رہ گئے تاہم وہ لیجنڈ وکٹ کیپرز کے ہم پلہ ہو گئے۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے دوسرے ون انٹرنیشنل میں پاکستانی بولرز نے آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو صرف 163 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس میں جہاں فاسٹ بولرز کی محنت کارفرما رہی وہیں وکٹوں کے عقب میں کپتان محمد رضوان کی چابک دستی نے بھرپور کردار ادا کیا۔

    محمد رضوان نے اس ون ڈے انٹرنیشنل میں وکٹوں کے عقب میں چھ کیچز دبوچ کر کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے ایک ون ڈے میچ میں وکٹوں میں چھ شکار کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

    اس سے قبل 8 کرکٹرز ایک میچ میں 6 کیچز لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ اگر محمد رضوان، ایڈم زمپا کا کیچ ڈراپ نہ کرتے تو سات شکار کے ساتھ وہ عالمی ریکارڈ بنا لیتے۔

    انہوں نے کینگرو کپتان پیٹ کمنز سمیت اسٹیو اسمتھ، جوش انگلس، مارنس لبھوشن، ایرون ہارڈی اور مچل اسٹارک کا وکٹوں کے پیچھے شکار کیا۔ ان میں سے چار شکار حارث رؤف کی گیندوں پر جب کہ ایک ایک حسنین اور نسیم شاہ کی گیندوں پر کیا۔

    محمد رضوان سے قبل ا یڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کاک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں 6 کیچ کر چکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/second-one-day-australia-all-out-163-against-pakistan-adelede/

  • شاداب خان کا محمد رضوان کو کپتان بنانے پر رد عمل سامنے آگیا

    شاداب خان کا محمد رضوان کو کپتان بنانے پر رد عمل سامنے آگیا

    پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو کپتان بنانے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنا اچھا اقدام ہے۔

    شاداب خان نے ریاض میں گلوبل ہارمنی ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضوان کی کپتانی میں ٹیم کامیابیاں سمیٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے بھارت راولپنڈی میں میچ کھیلے۔

    اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے کپتان بنائے جانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ریاض میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ محمد رضوان کے کرکٹ ٹیم کے کپتان بننے پر خوشی ہے، وہ اسمارٹ کرکٹر ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ محمد رضوان نے جہاں بھی کپتانی کی کامیاب رہے، امید ہے قومی ٹیم میں بھی وہ کامیاب ہوں گے، ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں، ناکامی زیادہ سکھاتی اور کامیابی صرف آپ کا دماغ خراب کرتی ہے۔

    محسن نقوی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی دوبارہ چیلنج

    واضح رہے کہ حال ہی میں محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کپتان جبکہ آغا سلمان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

  • کیا محمد رضوان کو کپتان بنایا جارہا ہے؟

    کیا محمد رضوان کو کپتان بنایا جارہا ہے؟

    آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے تک متوقع ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو سیریز کے لئے کپتان بنانے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم محمد رضوان کی کپتانی سے متعلق حتمی فیصلہ چیئرمین اور سلیکٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد حسنین جنہوں نے آخری بار 2023 میں ایک روزہ میچ کھیلا تھا، ٹیم میں شامل ہونے کے لیے مضبوط امیدوارکے طور پر سامنے آئے ہیں۔

    حالیہ چیمپئنز کپ اور پریذیڈنٹ کپ میں بہترین پرفارمنس کے باعث فاسٹ بولر محمد حسنین کی واپسی یقینی ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر عامر جمال اور نوجوان وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ بھی سلیکشن کمیٹی کی نظروں میں ہیں اور انہیں بھی ٹیم میں جگہ مل سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ قومی اسپنرز کی جادوئی بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 152 رنز سے شکست دے دی۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔ یہ قومی ٹیم کی ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں ساڑھے تین سال بعد پہلی فتح ہے۔

    پاکستانی اسپنرز کی جوڑی ساجد خان اور نعمان علی کی گھومتی ہوئی بالز کا انگلینڈ کے بلے باز مقابلہ نہ کر سکے اور پہلے سیشن میں 8 وکٹیں گنوا دیں۔

    ’پاکستان کو پی آر ایجنسیز نے نہیں، کامران، سلمان اور نعمان نے میچ جتوایا‘

    میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے جیت کے لیے ملنے والے 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دو وکٹوں پر 36 رنز کے ساتھ دوسری ادھوری اننگ کا آغاز کیا اور پوری ٹیم صرف 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ساجد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

  • یہ نہ سمجھیں بورڈ کی اعلیٰ انتظامیہ رضوان سے خوش ہے، سابق پاکستانی کرکٹر

    یہ نہ سمجھیں بورڈ کی اعلیٰ انتظامیہ رضوان سے خوش ہے، سابق پاکستانی کرکٹر

    پاکستان کے سابق کرکٹر کا ماننا ہے کہ یہ نہ سمجھا جائے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ انتظامی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے خوش ہے۔

    سابق کرکٹر مدثر نذر خیال ہے کہ پی سی بی کے پاس اب ٹیم کی قیادت کے لیے واحد آپشن رہ گیا ہے، انھوں نے کہا کہ اس وقت کرکٹ بورڈ کے پاس کوئی چوائس نہیں رہی انھوں نے محمد رضوان کے علاوہ سب کو آزمالیا ہے، انھیں رضوان کو کپتان بنانا پڑے گا،

    مدثر نذر نے کہا کہ ویسے مجھے نہیں لگتا کہ اندرونی حلقے اور بورڈ کی اعلیٰ انتظامیہ رضوان سے بہت خوش ہیں، لیکن وہ اسے منتخب کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر وہ کسی نوجوان کھلاڑی کو منتخب کرتے ہیں تو یہ وہی صورتحال بن جائے گی جیسے کہ بابر اعظم کے ساتھ ہوئی تھی،

    سابق پاکستانی کرکٹرت مدثر نذر نے کہا کہ کسی سینئر کو کپتان بنایا جائے اور پھر اس کے انڈر میں کسی کو تیار کیا جائے، پاکستان کے لیے بہتر ہوگا کہ تینوں فارمیٹس کے لیے رضوان کو کپتان بنایا جائے۔

    خیال رہے کہ بابر اعظم کے وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہونے کے بعد محمد رضوان مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے مگر اب تین نئے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق بابر اعظم کی جگہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے لیے اب جارح مزاج اوپنر فخر زمان، ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل اور آل راؤنڈر سلمان علی آغا کا نام گردش کررہا ہے۔

  • محمد رضوان نے اپنی محبت پانے کیلیے کیا کیا؟ لو اسٹوری خود سنا دی

    محمد رضوان نے اپنی محبت پانے کیلیے کیا کیا؟ لو اسٹوری خود سنا دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنی لو اسٹوری سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں اپنی پسند کی شادی کرنے کے لیے ایک یا دو سال نہیں بلکہ 8 سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔

    رضوان نے کہا کہ وہ جس لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے، ان کے گھر والے اس سے شادی کرانے پر رضامند نہیں تھے۔ بالآخر 8 سال کے طویل انتظار اور دل سے مانگی گئی دعائیں رنگ لائیں اور وہ اپنی محبت پانے میں کامیاب ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    واضح رہے کہ محمد رضوان پاکستان کرکٹ ٹیم کی موجودہ بیٹنگ لائن اپ میں ایک ستون کے طور پر گردانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی اور دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بلے باز ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/babar-and-rizwan-became-the-number-one-pair-of-t20-cricket/

    حال ہی میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے شراکت میں سب سے زیادہ رنز بنا کر دنیا کی بہترین کرکٹ جوڑی ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

  • ورلڈ کپ کی تیاری: بابر اور رضوان نے نئے بلے بنوالیے

    ورلڈ کپ کی تیاری: بابر اور رضوان نے نئے بلے بنوالیے

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئے بلے بنوالئے۔

    کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان اپنے بیٹس کے لیے انگلینڈ کے شہر لیڈز سے سسیکس گئے جہاں دونوں نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارے۔

    رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے بڑی سوچ بچار کے بعد اپنی پسند اور ضرورت کے بیٹ بنوائے۔

    کرکٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلے اگر خود بنوائے ہوں تو پھر کھیلنے کا بھی اپنا مزہ اور جنون ہوتا ہے۔

    شاہین آفریدی کے والد پر کئی بم حملے ہوئے، فاسٹ بولر کا انکشاف

    یاد رہے قومی ٹیم سیریز کے لئے انگلینڈ میں موجود ہے، 4 ٹی ٹوئنٹی میچز 22 سے 30 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے، جبکہ پاکستان کی طرح انگلینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی۔

  • بابر اور رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    بابر اور رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں شراکت داری کا نیا ریکارڈ بنادیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان مجموعی طور پر 3 ہزار پارٹنر شپ رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔

    دونوں کرکٹرز کے درمیان 10ویں سنچری شراکت بھی بنی، دونوں 10 سنچری پارٹنر شپ کرنیوالا پہلا پیئر بھی ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے بعد بھارت کے روہت شرما اور کے اہل راہول سب سے زیادہ 5 سنچری پارٹنر شپس بنانے والی جوڑی ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مختلف پلیئرز کے ساتھ 15 سنچری پارٹنر شپس کیں۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بابر اعظم سب سے زیادہ 17 سنچری پارٹنرشپ میں حصہ دار رہے۔ محمد رضوان 13 ویں مرتبہ سنچری پارٹنر شپ میں حصہ دار رہے ہیں۔

  • محمد رضوان نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق خوشخبری سنادی

    محمد رضوان نے بابر اعظم کی شادی سے متعلق خوشخبری سنادی

    بابر اعظم کے دوست اور سابق اوپننگ پارٹنر محمد رضوان نے اسٹار بیٹر کی شادی سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنادی۔

    ایک انٹرویو کے دوران ملتان سلطانز کے قائد نے انکشاف کیا کہ شاداب خان اور شاہین شاہ کو میں نے ہی شادی کرنے کا کہا تھا، اب بابر بھی جلد ہی شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

    اپنی اور سابق قومی قائد کی دوستی کے بارے میں بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میری ان سے بہت دوستی ہے۔ میں اور بابر ایک دوسرے سے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر صلاح مشورے بھی کرتے ہیں۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا میاں بیوی کا رشتہ اللہ پاک نے بہت مقدس بنایا ہے، میں چاہتا ہوں ایمانی صفات جلد پوری ہو جائیں کیوں کہ شادی کرنا اللہ رب العزت کا حکم ہے۔

    رضوان نے انکشاف کیا کہ میں اور بابر اعظم اور ایک دوسرے سے سیکھتے رہتے ہیں۔ کسی اور کے کمرے میں جانے سے پہلے میسج کرتے ہیں لیکن ہم دونوں کسی بھی وقت ایک دوسرے کے کمرے میں چلے جاتے ہیں۔

    سابق نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر کا ماننا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کافی عرصے سے بولرز آ رہے ہیں، ملتان سلطانز کی طرف سے احسان اللّٰہ، آصف علی، محمد علی ابھر کر سامنے آئے، ایک زمانہ تھا جب لاہور، کراچی اور سیالکوٹ سے کھلاڑی ملتے تھے۔

    رضوان نے کہا کہ پشاور اور خیبر پختونخوا میں کلب کرکٹ کا معیار بہت بلند ہے، رات کو پاکستان کا میچ کھیل کر آتے ہیں اور صبح کلب کا میچ بھی کھیلتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کلب کرکٹ مضبوط ہونے کی وجہ سے خیبر پختونخوا کی کرکٹ ترقی کر رہی ہے، صوبے کے کرکٹرز بہت محنتی ہیں۔

    محمد رضوان نے ملتان سلطانز کے کوچ عبد الرحمان کو آج کل اعتماد حاصل کرنے کے لیے دیکھتا ہوں، عبد الرحمان کو خیبر پختونخوا کا کوچ بننے پر دھمکیاں بھی ملیں۔

    قائد ملتان سلطان نے کہا کہ دینِ اسلام ہر کام میں نمبر ون بننے کی تعلیم دیتا ہے، پاکستانی نوجوانوں کو پیغام ہے کہ نمبر ون بننے کی کوشش کریں، اگر ہر نوجوان ایمانداری سے کام کرے تو ایسا ہو ہی نہیں سکتا کہ پاکستان ترقی نہ کرے۔

    وکٹ کیپر بیٹر نے بتایا کہ انھوں نے اسلامیہ کالج سے انٹر تک تعلیم حاصل کی ہے، مزید تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن کرکٹ کی وجہ سے آگے تعلیم جاری نہیں رکھ پایا۔

  • رضوان کا متبادل کون؟ عبد الرزاق نے بتادیا

    رضوان کا متبادل کون؟ عبد الرزاق نے بتادیا

    سابق کرکٹر عبدالرزاق نے قومی ٹیم کے جارح مزاج بلے باز محمد رضوان کے متبادل کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    نجی چینل کے پروگرام میں سابق کرکٹر عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کے ہوتے ہوئے کسی اور وکٹ کیپر کو نہیں لایا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ البتہ محمد رضوان کے متبادل کے طور پر اعظم خان ہوسکتے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ پشاور زلمی نے ہمیشہ سے مضبوط ٹیم بنائی ہے اور جب پشاور میں وہاب ریاض تھے یہ ناقابل شکست ٹیم تھی۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کے دورہِ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اپریل 2024 کے دوسرے ہفتے میں پانچ میچوں کی T20I سیریز کھیلنے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ میچز 13 سے 23 اپریل تک ہونے کا امکان ہے جس کی میزبانی راولپنڈی اور لاہور کریں گے۔

    پشاور نے ملتان کو ہرا کر جیت کا کھاتہ کھول لیا

    اس سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ یہ دورہ ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں دونوں ٹیموں کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔

  • جیت کے لیے کیا ضروری ہے؟ محمد رضوان نے بتا دیا

    جیت کے لیے کیا ضروری ہے؟ محمد رضوان نے بتا دیا

    ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے جیت کے لیے ضروری چیزوں کے بارے میں بتادیا، ساتھ ہی انھوں نے مخالف ٹیم کے حوالے سے بھی گفتگو کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق فرنچائز ملتان سلطان کے کپتان اور سابق نمبر ون ٹی ٹوئنٹی بیٹر محمد رضوان کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنے حریف کراچی کنگز کی کمزوریوں اور طاقت کو جانتے ہیں۔

    محمدرضوان کا کہنا تھا کہ جیت کیلئے ٹاپ فور کا پرفارم کرنا بہت ضروری ہے۔ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل میں اہم کردار ادا کیا۔ 4، 5 سال سے ڈومیسٹک نہیں کھیل رہے۔

    قومی وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ میرے لیے اہم ہے یہاں ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہترین ہو۔ ملتان سلطانز کے کھلاڑی مرضی سے دوسری ٹیم میں گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے لاہور میں ہوچکا ہے۔ افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔