Tag: محمد رضوان

  • محمد رضوان، حفیظ کی کونسی بات آج تک بھول نہ پائے؟

    محمد رضوان، حفیظ کی کونسی بات آج تک بھول نہ پائے؟

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ سے متعلق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اہم انکشاف کیا ہے۔

    ایک انٹرویو میں محمد رضوان سے محمد حفیظ سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ ”میں حفیظ بھائی کو اپنے ڈپارٹمنٹ کے دنوں سے جانتا ہوں اور مجھے یاد ہے کہ اس دوران میرے پیچھے حفیظ بھائی نے انتظامیہ کو مشورہ دیا تھا کہ یہ کھلاڑی بینچ پر نہیں بیٹھے گا۔

    محمد حفیظ نے کہا کہ میں اس وقت کی بات کر رہا ہوں جب میں پہلی بار ٹیم میں آیا تھا، حفیظ بھائی نے کہا تھا کہ اگر میں بطور وکٹ کیپر نہیں کھیل رہا تو اس صورت میں مجھے بلے باز کے طور پر کھلایا جائے لیکن مجھے بینچ پر نہیں بٹھایا جانا چاہیے، اس دوران ہمارے پاس ٹیسٹ کھلاڑی عدنان اکمل بھی تھے۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ”محمد حفیظ سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور اس میں میرا طرز زندگی بھی شامل ہے اور میں آپ کو صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ یہ ضروری ہے کہ کوئی آپ کو سمجھے۔“

    رویندرا جڈیجا کے والد کے بیٹے اور بہو سے متعلق انکشافات

    محمد رضوان نے کہا کہ بعض اوقات تکنیک میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن مسئلہ ذہن میں ہوتا ہے اور کوچ اسے سمجھتا ہے۔ اس صورت میں اگر کوئی آپ کو 10 سے 20 سال سے دیکھ رہا ہے تو وہ دیکھ سکتا ہے کہ جو کمی ہے اسے کیسے پورا کیا جاسکتا ہے۔

  • محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے پر شاداب کا ردعمل آگیا

    محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے پر شاداب کا ردعمل آگیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کرنے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے محمد رضوان کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان مقرر ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

    شاداب خان نے لکھا ہے کہ مجھے یقین ہے آپ  شاہین شاہ آفریدی کے بہترین نائب ہوں گے، میری نیک خواہشات آپ سب کے ساتھ ہے۔

    محمد رضوان ٹی 20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

    آل راؤنڈر شاداب خان نے مزید لکھا کہ میں تمام مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں قومی ٹیم کو سپورٹ کریں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم کا نائب مقرر کر دیا ہے۔ وہ 12 جنوری سے نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہونے والی 5 میچوں کی سیریز شاہین شاہ آفریدی کے نائب ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو گزشتہ سال ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کے قیادت چھوڑنے کے فیصلے کے بعد مختصر دورانیے کے فارمیٹ کیلیے کپتان مقرر کیا تھا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • رضوان کو منتخب کریں یا سرفراز کو فیصلہ آسان نہیں تھا، شان مسعود

    رضوان کو منتخب کریں یا سرفراز کو فیصلہ آسان نہیں تھا، شان مسعود

    ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کا بار اٹھانے والے کپتان شان مسعود نے سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دینے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے پرتھ ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، افتتاحی مقابلے کے لیے وکٹ کیپر کے طور پر سابق کپتان سرفراز احمد کو منتخب کیا گیا ہے۔ قومی کپتان نے کہا کہ سرفراز یا رضوان دونوں ٹاپ وکٹ کیپرز ہیں اس لیے ایک کا انتخاب مشکل فیصلہ تھا۔

    سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرس کے دوران شان مسعود کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم میں جیت حاصل کرنے کا جذبہ ہے، بیٹنگ اور بولنگ میں اس سے بہتر کمبی نیشن نہیں ہوسکتا۔

    عثمان خواجہ کے جوتوں پر فلسطین کی حمایت میں لکھے گئے نعرے کے حوالے سے قومی کپتان نے کہا کہ یہ کرکٹ آسٹریلیا کا معاملہ ہے تاہم یہ دیکھنا ہے کہ ہمیں کہاں تک اور کس حدتک اجازت ہے۔

    ٹیسٹ میچ جیتنے کے حوالے سے شان نے واضح کیا کہ جیت حاصل کرنے کے لیے پانچوں دن اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے،

    انھوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں، کراچی ہو یا پرتھ کنڈیشنز میں ایڈجسمنٹ کرنے سے پرفارمنس اچھی ہوگی۔

    مزید پڑھیں: ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل حفیظ اور کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او آمنے سامنے آگئے

    ٹیسٹ کپتان نے مزید کہا کہ سرفراز احمد اور محمد رضوان دونوں ہی ٹاپ وکٹ کیپر ہیں، کرکٹر کے پلئینگ الیون میں انتخاب خاصا مشکل فیصلہ تھا، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہر میچ اور ایک ایک پوائنٹ اہمیت کا حامل ہے۔

  • ورلڈ کپ: محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    ورلڈ کپ: محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر و کیپر محمد رضوان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے چنئی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ کے دوران ون ڈے میں 2000 رنز  مکمل کرلیے، انہوں نے یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے 65 اننگز کھیلیں۔

    آج کے میچ میں محمد رضوان نے 31 رنز بنائے، وکٹ کیپر کو ساؤتھ افریقہ کے کوٹزی نے آؤٹ کیا، تاہم اس وقت قومی ٹیم 6 وکٹ کے نقصان پر 239 رنز بنا چکی ہے۔

    میچ سے قبل محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری فیلڈنگ ایکسپوز ہوگئی،  افغانستان کیخلاف شکست کو بھولنا بہت مشکل ہے۔

    قومی وکٹ کیپر محمد رضوان کہتے ہیں کہ پریکٹس میں سب نے فیلڈنگ پر بہت کام کیا ہے، امید ہے ٹیم کم بیک کرے گی۔

  • بھارت سے شکست، اظہر علی نے بڑے مسئلے کی نشاندہی کردی!

    بھارت سے شکست، اظہر علی نے بڑے مسئلے کی نشاندہی کردی!

    سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم اظہرعلی نے کہا ہے کہ اگر محمد رضوان زخمی ہوجاتے ہیں تو کیا ٹیم کے پاس اس کا بیک اپ پلان موجود ہے؟

    اے آر وائی کے پروگام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اظہرعلی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں بیک اب پلان سے متعلق کافی عرصے سے بحث ہورہی ہے۔ ٹیم میں بیک اپ کے لیے کھلاڑیوں کو تیار رکھنا چاہیے تھا۔

    اظہرعلی نے کہا کہ ایک اننگز کی بنیاد پر کسی کی پرفارمنس کو جانچا نہیں جاسکتا، سرفراز احمد کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے تھا۔

    انھوں نے کہا کہ نئےکھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے پہلے کھلانا چاہیے تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا۔ اسپن کا شعبہ دیکھنا پڑے گا۔

    اظہرعلی نے کہا کہ شاداب کو آرام دینا چاہیے، اسامہ میر کو موقع دینا چاہیے۔ امام الحق کو مزید میچ کھلانے چاہیے پھر بہتر فیصلہ ہوسکے گا۔ امام الحق نے آج آغاز اچھا کیا، آگے تحمل سے کام لینا چاہیے تھا۔

  • محمد رضوان کا دوران بیٹنگ کریمز پڑنے سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل،میمز کی بھرمار

    محمد رضوان کا دوران بیٹنگ کریمز پڑنے سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل،میمز کی بھرمار

    ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کے لیے مرد بحران کا کردار ادا کرنے والے محمد رضوان کو کئی بار کریمز پڑے جس سے متعلق ان کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    میچ میں پاکستانی اننگز کے دوران رضوان کو کریمپس (رگوں میں کھنچاؤ) پڑنا شروع ہوا، اس کا آغاز اس وقت ہوا جب رضوان نے دوران بیٹنگ ایک گیند کو اچھل کر کھیلنا چاہا، اس کے بعد وہ گرگئے اور انہیں ٹانگ کی رگیں کھنچتی محسوس ہوئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس صورتحال کے باوجود رضوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بعدازاں انہیں وقفے وقفے سے کریمپس پڑتے رہے لیکن وہ پھر بھی شیر کی طرح کریز پر جمے رہے اور قومی ٹیم کو یادگار اور تاریخی فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    دوران بیٹنگ جب کریمز پڑتے ہیں تو کیا ہوتا ہے؟

    میچ کے بعد جب کرکٹر کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تب ہوسٹ نے رضوان سے ان کے کریمپس سے متعلق سوال کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by rizbar_holic❤️ (@rizbar001)

    جواب میں رضوان نے کہا ’کبھی کبھار یہ کریمپ ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی اداکاری ہوتی ہے، رضوان یہ جواب دیتے ہی قہقہہ لگانے لگے جب کہ ہوست بھی ہنس پڑے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر میمز بنائی جارہی ہیں، کچھ میمز ملاحظہ کیجیے:


     

     

  • محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف اننگز فلسطینیوں کے نام کردی

    محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف اننگز فلسطینیوں کے نام کردی

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف اننگز فلسطین کے بہن اور بھائیوں کے نام کردی۔

    حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا جانے والا 345 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    محمد رضوان نے ناقابل شکست 130 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ خوشی ہےکہ جیت میں اپنا کردار ادا کیا، جیت کا کریڈٹ عبداللہ شفیق اور حسن علی کے ساتھ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

    محمد رضوان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ حیدر آبادکی مہمان نوازی اور سپورٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

  • ’کبھی کریمپس، کبھی ایکٹنگ! رضوان نے اچھل کود کے بارے میں سچ بتا دیا

    ’کبھی کریمپس، کبھی ایکٹنگ! رضوان نے اچھل کود کے بارے میں سچ بتا دیا

    محمد رضوان نے میچ کے دوران اپنی اچھل کود کو اداکاری قرار دیدیا، انھوں نے کہا کہ کبھی کریمپس پڑ جاتے ہیں اور کبھی یہ ایکٹنگ ہوتی ہے۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ورلڈ ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے تاریخی فتح اپنے نام کی تھی۔ اس کامیابی میں محمد رضوان اور عبداللہ شفیق نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے سنچریاں اسکور کی تھیں۔

    مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد رضوان سے جب میزبان نے ان کے کریمپس کے حوالے سے سوال کیا تو اس پر ہنستے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ کبھی واقعی درد ہوتا ہے اور کبھی یہ ایکٹنگ ہوتی ہے۔

    آئی لینڈرز کے خلاف عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے پلیئر نے کہا کہ آپ جب اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو ہمیشہ فخر ہوتا ہے۔

    ہدف کے تعاقب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا یہ مشکل تھا اور اگر اس طرح سے ہدف کا تعاقب کیا جائے تو یہ ہمیشہ خاص ہوتا ہے۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ڈریسنگ روم میں موجود ہر کھلاڑی کو یقین تھا کہ ہم اس کا ہدف کا حاص کرسکتے ہیں۔

    حیدرآباد کی پچ ہر اظہار خیال کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ بنیادی طور پر، یہ ایک اچھا ٹریک تھا اور ہم نے اننگز منصوبہ بندی کے ساتھ آگے لے جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • ہدف کے تعاقب میں عمدہ بیٹنگ، بھارتی صحافی رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

    ہدف کے تعاقب میں عمدہ بیٹنگ، بھارتی صحافی رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

    پاکستانی کی جانب سے ورلڈکپ میں تاریخ کاکردگی دکھانے کے بعد مشہور بھارتی صحافی بھی پاکستانی ٹیم اور بالخصوص رضوان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

    سری لنکا کے خلاف پاکستان کی فتح کے بعد وکرانت گپتا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے محمد رضوان کو حقیقی میچ ونر قرار دیا جب کہ 14 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ اب دیکھنے والا ہوگا۔

    اسپورٹس صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’رضوان پاکستان کے لیے حقیقی طور پر میچ ونر ہیں جو کہ کبھی ہار نہیں مانتے، کھیل میں جدت لاتے ہیں اور انھوں نے اپنی طاقت سوئپ شاٹس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔‘

    انھوں نے مزید لکھا کہ اب پاک بھارت میچ کے لیے اسٹیج سیٹ ہوگیا ہے، ساتھ ہی وکرانت گپتا نے انڈیا ورسز پاک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے سری لنکا کےخلاف ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا ہے۔ محمد رضوان نے ناقابل شکست 131 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اوپنر عبداللہ شفیق نے بھی 113 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

    سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا تھا جسے پاکستان نے باآسانی حاصل کرلیا۔ سری لنکا نے ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستان کے خلاف 300 سے زائد رنز بنائے۔

  • محمد رضوان کا سعود شکیل سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

    محمد رضوان کا سعود شکیل سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے سعود شکیل کو مستقبل کا سپر اسٹار قرار دے دیا۔

    ورلڈکپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز سے 81 رنز سے فتح حاصل کرنے کے بعد پی سی بی نے میچ کے دو ٹاپ اسکورر رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی ویڈیو جاری کی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ دعا ہے سعود شکیل اسی طرح پاکستان کو میچز جتواتے رہیں، سعود شکیل نے جس سمجھداری سے بیٹنگ کی بہت خوشی ہوئی۔

    وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ میں سعود شکیل کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں، سعود شکیل کے ساتھ بہترین شراکت قائم ہوئی، شکر ہے مڈل آرڈر نے بھی پر فارم کیا۔

    محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ بڑے ایونٹ میں شروعات اچھی ہونی چاہیے، اس طرح کے ایونٹ میں آنے والے مراحل مشکل ہوتے جاتے ہیں،ورلڈکپ کا ایک الگ پریشر ہوتا ہے، جب کسی ٹیم کو جیت ملتی ہے تو ان کا اعتماد ہی الگ ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ نیدر لینڈز کے خلاف قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور نوجوان سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا۔

    ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلنے والے سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔ یہ پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری تھی۔