Tag: محمد رضوان

  • بابراعظم کی وکٹ جانے پر محمد رضوان کا ایش سودھی کے ہمراہ جشن، ویڈیو

    بابراعظم کی وکٹ جانے پر محمد رضوان کا ایش سودھی کے ہمراہ جشن، ویڈیو

    حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ون ڈے ورلڈ کپ کے پاکستان کے پہلے وارم اپ میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے ایش سوڈھی کے ساتھ محمد رضوان نے بابر اعظم کی وکٹ جانے پر جشن منایا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سودھی 18ویں اوور کی تیسری گیند کر رہے تھے۔ اگرچہ بابر اعظم ان کا سامنا کرنے کے لیے تیار تھے لیکن ہلکی سی بوندا باندی نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

    تاہم، لیگ اسپنر نے دوڑنا جاری رکھا، اسٹمپ کو توڑ دیا، اور اپیل کرنا شروع کر دی۔ رضوان نے دیکھا کہ یہ محض ایک مذاق ہے تو وہ سودھی کے ہمراہ ہنسنا شروع ہوگئے اور انہیں گرمجوشی سے گلے لگایا۔

    محمد رضوان کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد کرکٹ شائقین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے، جبکہ بعض شائقین کرکٹ محمد رضوان کی زندہ دلی کو سراہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرا دیا، محمد رضوان کے 103 رنز بھی شکست سے نہ بچا سکے۔

    بھارتی حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور پاکستانی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم 5 وکٹوں سے ہار گئی۔

    کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو 346 رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز سے 38 گیندوں قبل ہی باآسانی پورا کرلیا۔

    رچن رویندرا نے 72 گیندوں پر97 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کین ولیم سن اور ڈیرل مچل نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

  • بابر، رضوان اور شاہین کا بھارت پہنچنے پر پہلا بیان؟

    بابر، رضوان اور شاہین کا بھارت پہنچنے پر پہلا بیان؟

    قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ چکی ہے، ایئرپورٹ پر قومی ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، تاہم اب قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کے بیانات سامنے آئے ہیں۔

    کپتان بابراعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے فوٹو اَپ لوڈنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں بھارتی شائقین کرکٹ نے زبردست استقبال کیا، سفر محبت اور حمایت سے ملغوب رہا۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا انسٹا اسٹوری میں کہنا تھا کہ وہ بھارتی شہر حیدرآباد پہنچ گئے ہیں، یہاں شاندار استقبال ہوا ہے ابھی تک۔

    پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگوں نے شاندار استقبال کیا، سب کچھ انتہائی ہموار تھا تاہم اگلے ڈیڑھ ماہ بھی اسی کے منتظر رہیں گے۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

    ٹریننگ سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان شریک ہوئے۔

  • سرفراز اور رضوان میں بہتر وکٹ کیپر کون؟ معین خان نے بتادیا

    سرفراز اور رضوان میں بہتر وکٹ کیپر کون؟ معین خان نے بتادیا

    موجودہ دور میں محمد رضوان اور سرفراز احمد میں سے معین خان کا فیوریٹ وکٹ کیپر بیٹر کون ہے، اس حوالے سے سابق کپتان نے ایک انٹرویو میں کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

    اسپورٹس شو کے دوران معین خان سے سوال کیا گیا تھا کہ آج کل کے دور میں کون سے وکٹ کیپر ان کے فیوریٹ ہیں اور کیوں ہیں، جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ آج کل کی کرکٹ میں انھیں رضوان بہت پسند ہے جس طرح وہ کھیل رہا ہے۔ پیچھے آپ جائیں تو سرفراز بہت عمدہ وکٹ کیپر بیٹر تھے۔

    معین خان نے مزید کہا کہ تاہم میں سمجھتا ہوں کہ دنوں کی ترجیح ابھی بھی وکٹ کیپنگ ہی ہے اور آپ ان دونوں سے بھی پوچھیں گے تو وہ بھی یہی کہیں گے۔ میں یہ بات اعظم کو بھی سمجھاتا ہوں کہ کیپنگ پر فوکس کرو۔

    انھوں نے کہا ک آج کے دور میں ان دونوں کے علاوہ اگر آپ تھوڑا اور پیچھے جائیں تو ایم اس دھونی مجھے بہت پسند تھے، انھوں نے بھارت کے لیے زبردست پرفارمنس دی ہے وکٹ کیپر نے اپنے ملک کو بڑے بڑے ٹورنامنٹس جتوا دیے ۔

    وہ ایک ایسے پلیئر تھے جو وکٹ کیپنگ، بیٹنگ اور کپتانی کے ساتھ ساتھ ٹیم میں ایک انقلاب لے کر آئے وہ جو کہ بے مثال ہے۔

    انھوں نے کہا کہ اگر اس سے بھی پہلے کی بات کریں تو جن کو دیکھ کر میں نے کرکٹ شروع کی جیسے وسیم باری، سلیم یوسف، ای این ہیلی اور کرن مورے میرے فیوریٹ تھے۔

  • محمد رضوان بی بی ایل کے ڈرافٹ سے دستبردار ہوگئے

    محمد رضوان بی بی ایل کے ڈرافٹ سے دستبردار ہوگئے

    میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان بگ بیش لیگ (بی پی ایل) کے ڈرافٹ سے دستبردار ہو گئے۔

    محمد رضوان کے بی بی ایل کے ڈرافٹ سے دستبردار ہونے کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی کردی گئی ہے، ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن بھی ڈرافٹ سے دستبردار ی اختیار کرچکے ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کا اوورسیز ڈرافٹ 3 ستمبر کو ہوگا۔

    پاکستان ویمن کپتان ندا ڈار اور فاطمہ ثنا سمیت متعدد پاکستانی ویمن کرکٹرز بھی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں شمولیت اختیار کئے ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان، حارث رؤف، افتخار احمد اور آصف علی سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

  • کولمبو ٹیسٹ: سرفراز انجرڈ، محمد رضوان کی ٹیم میں انٹری

    کولمبو ٹیسٹ: سرفراز انجرڈ، محمد رضوان کی ٹیم میں انٹری

    کولمبو: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کولمبو ٹیسٹ میں ہیلمٹ پر گیند لگنے باعث ’’ریٹائرڈ ہرٹ‘‘ ہوگئے جس کے بعد محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا۔

    کولمبو میں کھیلے جارہے پاکستان اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد بیٹنگ کیلئے آئے تو فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو باؤنسر کیا جو انکے سر پر لگا۔

    بال لگنے کے باعث وہ زخمی ہوگئے، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو سر کو ممکنہ شاک لگنے کی وجہ سے ہچکچاہٹ کی حالت میں ہونے کے سبب میدان سے باہر  لے جایا گیا۔

    کولمبو ٹیسٹ: عبداللہ شفیق نے ڈبل سنچری جڑ دی، پاکستان کمانڈنگ پوزیشن میں آگیا

    پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے میچ ریفری سے سرفراز کی جگہ محمد رضوان کو کھلانے کی درخواست کی تھی، میچ ریفری ڈیوڈ بون نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست منظور کرلی۔

    کولمبو میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے بقیہ میچ میں محمد رضوان ایکشن میں نظر آئیں گے، سرفراز احمد  22 گیندوں پر 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تاہم ان کی جگہ کنکشن قانون کے تحت محمد رضوان کی بیٹنگ جاری ہے۔

  • ’مجھے اور رضوان کو کوئی اور کھیل کھیلنا شروع کردینا چاہیے‘

    ’مجھے اور رضوان کو کوئی اور کھیل کھیلنا شروع کردینا چاہیے‘

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نامور ریسلرز اور فٹبالر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور رضوان کو کوئی اور کھیل کھیلنا شروع کردینا چاہیے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول سے بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اینڈ اسپورٹس (بی ای ایم ایس) کورس مکمل کرلیا۔

    بابراعظم نے ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ہمراہ فرینچ مارشل آرٹس کے ماہر فرانسس گانو، نائیجرین مارشل آرٹس کے ماہر کمارو عثمان اور امریکی فٹبالر جیمیز ونسٹن اور ٹیچر موجود تھے۔

    تاہم تصویر کے ساتھ بابر اعظم کے لکھے گئے کیپشن نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

    بابر اعظم نے تصویر میں کھلاڑیوں کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب ان جیسے چیمپئنز کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہوں تو شاید مجھے اور محمد رضوان کو کوئی اور کھیل کھیلنا شروع کردینا چاہیے۔‘

    ساتھ ہی قومی کپتان نے مداحوں سے اس حوالے سے ان کے خیالات کے بارے میں بھی پوچھا جس پر مداح بھی اپنی کا اظہار کررہے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول میں بی ای ایم ایس کورس کے لیے امریکا روانہ ہوئے تھے۔

  • پانچویں نمبر پر کھیلنے میں خوش نہیں ہوں، محمد رضوان

    پانچویں نمبر پر کھیلنے میں خوش نہیں ہوں، محمد رضوان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان  نے کہا کہ پانچویں نمبر کی پوزیشن پر کھیلنے  میں خوش نہیں ہوں۔

    کراچی میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ ہر میچ ہمارے لیے اہم ہے، اگر کوئی غلطی ہوتی ہیں تو بھلا کر آگے بڑھتے ہیں، ہمارا فوکس صرف سیریز جیتنے پر ہے۔

    محمدرضوان کا کہنا تھا کہ ہم سب پروفیشنل ہیں اس لیے ہر پوزیشن پر کھیلنے کیلئے تیار رہنا چاہئے، ہر پوزیشن پر کھلاڑی کی ڈیمانڈ ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پانچویں نمبر کی پوزیشن پر کھیلنے میں خوش نہیں ہوں، میں چوتھے نمبر پر کھیلنا چاہتا ہوں لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہماری ٹیم چاہتی ہے کہ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروں، ضروری نہیں کہ جو میں چاہتا کپتان اور کوچ بھی وہ ہی چاہیں ۔

    وکٹ کیپر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی وکٹ مختلف بنی ہوئی ہیں، ہمارا مقصد صرف جیت ہے، سب جانتے ہیں ون ڈے میں زیادہ رنز بن رہے ہیں، کنڈیشنز کو سمجھنا ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں پر خوشی ہوتی ہے، میں کسی سے کوئی گلہ  شکوہ نہیں کرتا۔

  • محمد رضوان کو آج کے میچ میں آرام دیے جانے کا امکان

    محمد رضوان کو آج کے میچ میں آرام دیے جانے کا امکان

    راولپنڈی: نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق محمد رضوان کمر کی تکلیف سے چھٹکارا اب تک نہیں پاسکے، ان کی کمر کی تکلیف کا آج پھر جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد رضوان کو کھلانے یانہ کھلانے کا فیصلہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی جگہ پلیئنگ الیون میں محمد حارث شامل ہوں گے تاہم رضوان کی تکلیف سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے لیکن انہیں احتیاطی طور پر آرام دیا جاسکتا ہے۔

    محمد رضوان زخمی، کل کا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟

    واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سویپ کرتے ہوئے محمد رضوان کی کمر میں کھچاؤ پڑا تھا جس کے بعد ان کی جگہ محمد حارث نے فیلڈنگ کی تھی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، یاد رہے کہ پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • کرکٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خوشی کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم اپنی بیٹیوں کی پرورش کرو گے اور ان کا خیال رکھو گے تو جنت میں میرے ساتھ ہو گے۔

    محمد رضوان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’ الحمداللہ، اللہ پاک کا بے حد کرم اور فضل ہے اس نے بیٹی جیسی نعمت سے نوازا ہے۔

    وکٹ کیپر و بیٹر کا کہنا تھا کہ اللہ پاک ہم سب کو بیٹیوں کا حق ادا کرنے والا بنائے۔

    قومی ٹیم کے کھلاڑی کے اس ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ملتان سلطان فرنچائز نے بھی کپتان کو مبارکباد دی ہے۔

    ٹوئٹر پر پی ایس ایل 8 کی فرنچائز ملتان سلطانز نے رضوان کی جرسی جیسی چھوٹی جرسی  کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے کپتان کو مبارکباد پیش کی۔

    فرنچائز کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو ان کی فیملی میں ایک نئے اضافے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

  • ’کسی سے نہیں ہوتا اللہ سے ہوتا ہے‘، سیمی فائنل جیتنے کے بعد رضوان کا پیغام

    ’کسی سے نہیں ہوتا اللہ سے ہوتا ہے‘، سیمی فائنل جیتنے کے بعد رضوان کا پیغام

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے گرین شرٹس کے فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

    گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

    پاکستان ٹیم اگر مگر کا شکار ہونے کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنا بھی ہر ایک کے لیے ایک معجزے سے کم نہیں تھا۔

    ورلڈ کپ کے فائنل میں انٹری کے بعد جہاں شائقین بہت خوش ہیں اور مبارکباد دے رہے ہیں وہی قومی کرکٹر ٹیم کے کھلاڑی بھی اللہ کا شکر ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ کسی سے نہیں ہوتا اللہ سے ہوتا ہے۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ ثقلین بھائی اور ہماری پوری مینجمنٹ نے ہمیں جو یقین دلایا ان سب کا مشکور ہوں۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’ الحمدللہ، ہماری ٹیم ایک ہے، اور ہم  اپنی پوری کوشش کریں گے انشا اللہ‘۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

    ساتھ ہی انہوں نے ٹوئٹر پر کل نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کی تصویر بھی شیئر بھی کی ہے۔