Tag: محمد رضوان

  • پلان یہی تھا پاور پلے میں تیز کھیلنا ہے، محمدرضوان

    پلان یہی تھا پاور پلے میں تیز کھیلنا ہے، محمدرضوان

    سڈنی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے کہا کہ پلان یہی تھا پاور پلے میں تیز کھیلنا ہے۔

    محمدرضوان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا آغاز اچھا نہ تھا مگر یقین تھا ہم کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان کو 57 رنز کی جاحانہ اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی سیمی فائنل قرار  دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

     

  • ’سارا نظام چلانے والی ذات اللہ پاک کی ہے‘ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد محمد رضوان کی ٹوئٹ

    ’سارا نظام چلانے والی ذات اللہ پاک کی ہے‘ سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد محمد رضوان کی ٹوئٹ

    سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ سارا نظام چلانے والی ذات اللہ پاک کی ہے۔

    محمد رضوان نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اللہ کا شکر ہے، پاکستان کو بہت مبارک، برائے مہربانی ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد فخر زمان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’ دیکھا پھر قدرت کا نظام‘

    پی سی بی کے چیئر میں رمیز راجا نے بھی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد سورہ انفال کی آیت نمبر 30 شیئر کی تھی، جس کا مطلب تھا اللہ سب سے بہتر منصوبہ بنانے والا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بنگلا دیش کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا تھا۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    دوسری جانب ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کھیلنے کے لیے ایڈیلیڈ سے سڈنی پہنچ گئی ہے جہاں وہ بدھ کو نیوزی کے مدمقابل ہوگی۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محمد رضوان کی شرٹ ہوگی سب سے الگ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محمد رضوان کی شرٹ ہوگی سب سے الگ

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرائی سیریز کے فائنل میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کے لیے نئی شرٹ کا انتخاب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز میں محمد رضوان اب ایک نئی شرٹ پہن کر کھیلیں گے، جس پر ان کے نام کا پہلا حصہ ’محمد‘ پرنٹ کیا گیا ہے، تاہم ان کے شرٹ کا نمبر 16 ہی رہے گا۔

    انھوں نے یہ شرٹ نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل میچ میں بھی پہنی۔

    یاد رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پاکستان نے سیریز جیت لی ہے۔

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے آخری اووز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے سیریز اپنے نام کر لی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کل سے آسٹریلیا میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان نے برسبین میں 2 وارم اپ میچز 17 اور 19 اکتوبر کو کھیلنے ہیں جب کہ پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔

  • ’مین آف دی میچ نواز کو ملنا چاہیے تھا‘

    ’مین آف دی میچ نواز کو ملنا چاہیے تھا‘

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ کے پلیئر آف دی میچ کے فیصلے پر انٹرنیٹ صارفین نے اعتراض اٹھا دیا ہے۔

    اس میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی، آل راؤنڈر محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 225 رہا۔

    دوسری طرف وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 123 اسٹرائیک ریٹ سے 56 گیندوں پر 69 رنز اسکور کیے۔

    میچ ریفری نے محمد نواز کی جگہ محمد رضوان کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا، تاہم صارفین کو شاید یہ فیصلہ قابل قبول نہیں لگا، اور انھوں نے ٹوئٹر پر کھل کر اپنے خیال کا اظہار کیا۔

    محمد نواز کی اننگز پر ٹوئٹر پر صارفین نے خوب تبصرے بھی کیے، کسی نے کہا مین آف دی میچ محمد رضوان کی جگہ نواز کو ملنا چاہیے تھا، جب کہ کوئی بولا محمد نواز میچ ونر ہیں، جو ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکل سے نکالتے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا محمد نواز مین آف دی میچ ہونے کا حق رکھتے تھے کیوں کہ انھوں نے بہترین اسٹرائیک ریٹ سے ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ رضوان 123 اسٹرائیک ریٹ سے کھیلا لیکن محمد نواز کی وجہ سے بچ نکلا۔

    بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ اویناش آریان نے ٹوئٹ کیا اور کہا ’میرے خیال میں پلیئر آف دی میچ نواز کو ہونا چاہیے تھا‘۔

    ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ کو میچ ونر چاہیے تو کریز پر محمد نواز کو بھیجیں۔

  • ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان کی بڑی کامیابی

    ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان کی بڑی کامیابی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کر دی، ٹی 20 رینکنگ میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں پاکستان کی شان محمد رضوان نے ٹی 20 سیگمنٹ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے۔

    لیکن دوسری طرف ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہو گئی ہے، اور وہ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بھارتی کھلاڑی سوریا کمار ایک درجہ ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، درسری طرف ٹی 20 بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    جنوبی افریقا کے بولر تبریز شمسی دوسری پوزیشن جب کہ انگلینڈ کے عادل رشید تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔

    آئی سی سی کے مطابق محمد رضوان 861 پوائنٹس کے ساتھ ریٹنگ میں ٹاپ پر ہیں، بھارتی کے سوریا کمار کے پوائنٹس 801 ہیں، جب کہ بابر اعظم کی ریٹنگ 799 رہی۔

    ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ ترقی پا کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے ہیں، جب کہ بنگلادیش کے شکیب الحسن ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، جب کہ انگلینڈ کے معین علی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔

  • قسمت رضوان پر مہربان، ایک اور اعزاز

    قسمت رضوان پر مہربان، ایک اور اعزاز

    پشاور: پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی محمد رضوان کو 2021 کے لیے وزڈن لیڈنگ T20 کرکٹر قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو وِزڈن اَل مَناک کے تازہ ایڈیشن میں دنیا کا سر فہرست ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دے دیا گیا ہے۔

    محمد رضوان کے لیے اس حوالے سے 2021 یادگار سال بن گیا ہے کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹوینٹی کرکٹر آف دی ایئر کے بعد وزڈن لیڈنگ ٹی ٹوینٹی کرکٹر 2021 کا اعزاز بھی لے اُڑے۔

    وکٹ کیپر بیٹر نے گزشتہ برس 29 میچوں میں 73 اعشاریہ 6 کی ایوریج سے ایک ہزار 326 رنز بنائے۔

    ٹی 20 جیسی کرکٹ میں جس میں بیٹنگ میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کا سامنا رہتا ہے، یا تو بوم بوم چھکے چوکے ہوتے ہیں یا پھر بیٹ گھماتے ہی کھلاڑی آؤٹ، لیکن اس کرکٹ میں پاکستان کے محمد رضوان جیسا مسلسل رَن اِسکورنگ کا سال کسی کے پاس نہیں ہے۔

    قومی ٹیم کے اہم دورے کا شیڈول جاری

    انگلینڈ کے جو روٹ وزڈن کے لیڈنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں، جب کہ جنوبی افریقا کی لیزل لی نے لیڈنگ ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا۔

    دوسری طرف جسپریت بمرا، ڈیون کانواے، اولی رابنسن، روہت شرما اور ڈین وین نکرک کو وزڈن فائیو کرکٹرز آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔

  • محمد رضوان کا اہم بیان سامنے آگیا

    محمد رضوان کا اہم بیان سامنے آگیا

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے قبل اہم بیان سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی طبیعت میں بہتری آگئی، رضوان ورلڈ کپ سیمی فائنل سے قبل دو دن انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رہے تھے۔

    محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت پر تین دن آرام کیا ہے، کل سے پریکٹس شروع کروں گا۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے کہا کہ اپنی ذات سے زیادہ پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈ بنانے کی خوشی ہے۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان سینے میں تکلیف کی وجہ ‏سے دو دن اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    مزید پڑھیں: محمد رضوان کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر کا بیان سامنے آگیا

    محمد رضوان نے بیماری کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

    رضوان کا علاج کرنے والے بھارتی ڈاکٹر سہیر کا کہنا تھا کہ محمد رضوان کو سانس لینے میں شدید مسئلہ تھا، ان کا اتنا جلدی صحت یاب ہونا معجزے سے کم نہیں۔

    ڈاکٹر سہیر کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں بھی یہی کہہ رہے تھے کہ انہیں کھیلنا ہے اور ٹیم کے ساتھ رہنا ہے۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے علاج کرنے والے ڈاکٹر کو اپنی آٹو گراف والی شرٹ تحفے میں دی تھی۔

  • محمد رضوان کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر کا بیان سامنے آگیا

    محمد رضوان کا علاج کرنیوالے ڈاکٹر کا بیان سامنے آگیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان کا علاج کرنے والے بھارتی ڈاکٹر کا بیان سامنے آگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا علاج کرنے والے بھارتی ڈاکٹر سہیر نے کہا کہ محمد رضوان کو سانس لینے میں شدید مسئلہ تھا، ان کا اتنا جلدی صحت یاب ہونا معجزے سے کم نہیں۔

    ڈاکٹر سہیر نے کہا کہ وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں بھی یہی کہہ رہے تھے کہ انہیں کھیلنا ہے اور ٹیم کے ساتھ رہنا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر نے علاج کرنے والے ڈاکٹر کو اپنی آٹو گراف والی شرٹ تحفے میں دی۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ فوج اور ہمارا کام ایک جیسا ہے، ملک کے لیے ہر وقت حاضر ہیں۔

    یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان سینے میں تکلیف کی وجہ ‏سے دو دن اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    محمد رضوان نے بیماری کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

    ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے کہا جان بھی چلی جائے کھیلوں گا ‏کیونکہ یہ اعزاز ہے، رضوان کاجذبہ دیکھ کرانہیں میدان میں اتارا گیا تھا۔

  • محمد رضوان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

    محمد رضوان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

    دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    محمد رضوان کیلنڈر ایئر میں ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

    وکٹ کیپر بیٹر نے سال 2021 میں ایک ہزار سے زائد رنز اسکور کرلیے ہیں، محمد رضوان 54 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سال 2021 میں 826 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے سال 2019 میں 748 رنز بنائے تھے۔

  • ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

    ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی کھلاڑی چھا گئے

    ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں‌ پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے ہیں جب کہ محمد رضوان چوتھے نمبر پر آ گئے۔

    آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بلے بازوں میں دوسرے نمبر پر ہیں، اور وہ پہلی پوزیشن سے صرف 11 پوائنٹس کے فاصلے پر ہیں۔

    بابر اعظم نے 820 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن مستحکم کر لی ہے، تاہم انگلش بلے باز ڈیوڈ میلان بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

    دوسری طرف اپنی حالیہ شان دار کارکردگی کے باعث وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان چوتھی پوزیشن پر آ گئے ہیں، انھوں نے 3 درجہ ترقی کے بعد یہ پوزیشن حاصل کی ہے۔

    جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم نے 8 درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے، جب کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    بولرز رینکنگ

    بولرز کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی بھی ترقی ہوگئی ہے، شاہین آفریدی 11 درجے ترقی کے بعد 12 ویں نمبر پر پہنچے ہیں، بھارت کے خلاف شان دار اسپیل کی بدولت ان کے ریٹنگ پوائنٹس 596 ہوگئے۔

    قومی فاسٹ بولر حارث رؤف پہلی بار ٹاپ ٹوئنٹی بولرز میں شامل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف مین آف دی میچ پرفارمنس کے باعث حارث رؤف نے 17 ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

    رضوان کا نیا اعزاز، ویرات کوہلی ریکارڈ کا پاش پاش

    بولرز میں پہلی پوزیشن جنوبی افریقا کے تبریز شمسی، اور دوسری پوزیشن سری لنکا کے وانندو ڈی سلوا کے پاس ہے، جب کہ افغانستان کے راشد خان تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

    آل راؤنڈرز میں پہلی پوزیشن بنگلا دیش کے ثاقب الحسن کے پاس ہے، دوسری پوزیشن افغانستان کے محمد نبی، اور تیسری پوزیشن نمیبیا کے جے اسمتھ کے پاس ہے۔