Tag: محمد زبیر عمر

  • مریم نواز پر فلم بنی تو کون سی اداکارہ ان کا کردار ادا کریں گی؟

    مریم نواز پر فلم بنی تو کون سی اداکارہ ان کا کردار ادا کریں گی؟

    کراچی: سندھ کے سابق گورنر محمد زبیر اور ان کی اہلیہ نے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور اپنی زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور ان کی اہلیہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کے جواب دیے۔

    وسیم بادامی نے پوچھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر فلم بنائی جائے تو اس میں کس اداکارہ کو لیا جائے؟ جس پر محمد زبیر نے ماہرہ خان کا نام لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ماہرہ خان ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

    محمد زبیر نے بتایا کہ مریم نواز کی تقریر صرف پرویز رشید نہیں لکھتے بلکہ سب مل کر اس میں اپنا ان پٹ دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ بہت اچھی کھیلتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی شکوہ کیا کہ گورنر بننے پر انہیں ان کے بھائی اسد عمر نے مبارکباد نہیں دی تھی۔

    محمد زبیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی سالگرہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، لیکن اگر کبھی شادی کی سالگرہ کے روز نواز شریف کی کال آجائے تو وہ سب چھوڑ کر وہاں چلے جاتے ہیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ وہ محمد زبیر کی بحث کی عادت سے بے حد پریشان ہیں۔

  • کراچی پیکج کسی سیاسی جماعت کے لیے نہیں، عوام کے لیے ہے: گورنر سندھ

    کراچی پیکج کسی سیاسی جماعت کے لیے نہیں، عوام کے لیے ہے: گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر کہتے ہیں کہ کراچی پیکج کسی سیاسی جماعت کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہے۔ اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں مل جل کر کام کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی شہر کی ترقی کے لیے پروپوزل دیے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ریلوے سے متعلق تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ہے۔

    گورنر سندھ محمد زبیر نے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز ضروری قرار دی۔ ان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اور عوام کا رینجرز پر اعتماد ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • زبیرعمر نے گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا، مزار قائد پر حاضری

    زبیرعمر نے گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا، مزار قائد پر حاضری

    کراچی: سندھ کے نئے گورنر محمد زبیر عمر نے صوبے کے 32 ویں گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف اٹھانے کے فوری بعد حسب روایت نئے گورنر نے مزار قائد پر حاضری دی اور ملک و قوم کے لیے دعائیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے 32 ویں گورنر محمد زبیر عمر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ نے گورنر سندھ سے عہدے کا حلف لیا۔

    تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

    قبل ازیں وہ گورنر ہاؤس پہنچے تو ان کا استقبال کیا گیا ان کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

    حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے وفد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کے لیے دعا کی۔

    روایت ہے کہ نیا گورنر سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دیتا ہے، ان کی حاضری کے وقت مزار کے اطراف سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی، انہوں ںے مہمانوں کی تاثراتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

    محمد زبیر کی زندگی پر اک نظر:

    محمد زبیر عمر 23 مارچ 1956 کو ایبٹ آباد کے فوجی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ایبٹ آباد اور راولپنڈی میں حاصل کی اور 1984 میں آئی بی اے کراچی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

    انہوں نے 2012 میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے منشور کی تیاری میں معیشت اور ٹیکس ریفارمز کے شعبوں میں معاونت کی۔ مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے کے بعد محمد زبیر کو پہلے بورڈ آف انوسٹمنٹ کا چیئرمین اور دسمبر 2013 میں نجکاری کمیشن کا سربراہ بنایا گیا۔

    محمد زبیر عمر 6 بھائیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے چھوٹے بھائی اسد عمر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا تاہم خرابی صحت کی بنا پر وہ زیادہ عرصے تک اپنی ذمہ داریاں نہ نبھا سکے اور 12 جنوری کو انتقال کر گئے۔