Tag: محمد سرور

  • ’آل اپوزیشن ’مائنس ‘ ہوچکی، ان کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے‘

    ’آل اپوزیشن ’مائنس ‘ ہوچکی، ان کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے‘

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ احتجاج کی دھمکیوں سے عمران خان خوفزدہ ہونے والے لیڈر نہیں ہیں، وہ وزیراعظم ہیں اور2023تک وزیراعظم رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب کچھی نے ملاقات کی، اس موقع پر حالیہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر گفتگو ہوئی۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آل اپوزیشن ’’مائنس ‘‘ہوچکی ہے ان کا اب کوئی مستقبل نہیں، ملک میں کر پشن کا دور واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، پہلی بار ملک میں شفافیت اور میرٹ کے مطابق فیصلے ہورہے ہیں۔

    ’وزیراعظم عمران خان ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے‘

    انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین صبر کے ساتھ 2023کے انتخابات کا انتظار کریں، پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے تمام وسائل بیروکار لائےجائیں گے، تحر یک انصاف عوامی امنگوں کے مطابق کام کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس نہ ہونے دینے کا دعویٰ کرنے والی اپوزیشن کہاں ہے؟ بجٹ منظوری پر وزیراعظم اور ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، وزیر اعظم عمران ملک کو آگے اور اپوزیشن پیچھے لے جانا چاہتی ہے، اپوزیشن کا ایجنڈا احتساب رکوانے کے سوا کچھ نہیں مگر یہ کبھی نہیں ہوگا۔

  • جلد معاشی چیلنج سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے: گورنر پنجاب

    جلد معاشی چیلنج سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج معاشی ہے، جلد معاشی چیلنج سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد سرور کا کہنا ہے کہ یورپ کے دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اٹھایا۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت سب سے بڑا چیلنج معاشی ہے۔ جلد معاشی چیلنج سے چھٹکارا حاصل کر لیں گے۔ اگلے سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18 ارب سے ڈیڑھ ارب پر آجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے۔ کوسٹل لائن پر فش فارمنگ کو پروموٹ کرنا چاہیئے۔

    خیال رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں تجدید کے لیے یورپ کا دورہ کیا تھا۔

    اپنے دورہ یورپ کے دوران گورنر پنجاب نے وائس چیئرمین ٹریڈ کمیٹی لولیو ونکلر اور چیئرمین ذیلی کمیٹی انسانی حقوق سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کی انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی جی ایس پی پلس کا فیصلہ کرتی ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی جیسے بڑے مسئلے پر قابو پایا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان پر امن ملک اور انسانی حقوق کی پاسداری پر مکمل عمل پیرا ہے۔

  • جب تک وزیر اعظم کا حکم ہوگا عثمان بزدار کام کرتے رہیں گے: گورنر پنجاب

    جب تک وزیر اعظم کا حکم ہوگا عثمان بزدار کام کرتے رہیں گے: گورنر پنجاب

    لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسمبلی کا اعتماد حاصل ہے، جب تک وزیر اعظم کا حکم ہوگا عثمان بزدار کام کرتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران ہمارے بھائی جیسے ہیں۔ پارلیمانی پارٹیاں ہی اپنی لیڈر شپ سے سوال کرتی ہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کے لیے چلے گئے ہیں، چاہتے ہیں نواز شریف صحتیاب ہو کر وطن لوٹیں۔ نواز شریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر عدالت نےاجازت دی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اسمبلی کا اعتماد حاصل ہے، وہ بڑی محنت کر رہے ہیں۔ جب تک وزیر اعظم کا حکم ہوگا عثمان بزدار کام کرتے رہیں گے۔

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ احتساب سب کے لیے ہونا چاہیئے، نیب چیئرمین واضح کہتے ہیں کہ سب کا احتساب ہوگا۔ عمران خان کہتے ہیں کرپشن کرنے والوں سے سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم کا بھی یہی حکم ہے غلط کام پر احتساب ہونا چاہیئے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ حکومت سابقہ حکمرانوں کے چھوڑے گئے پہاڑ جیسے مسائل کے باوجود درست سمت میں گامزن ہے اوراس کی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور یہی اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی کی اصل وجہ ہے۔

  • اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب نامزد

    اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اور چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب نامزد

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب اور اسد قیصر کو قومی اسمبلی میں اسپیکر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اسد قیصر قومی اسمبلی میں اسپیکر کے امیدوار ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسد قیصر پختونخواہ اسمبلی میں 5 سال اسپیکر رہے۔ وہ پارلیمانی آداب اور روایات سے واقف ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کا پختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن کے ساتھ بھی اچھا رویہ تھا۔ عمران خان نے اسد قیصر کے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے اسپیکر کا فیصلہ کیا۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کے لیے نامزد کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سرور بطور گورنر پنجاب وفاق کی نمائندگی کریں گے۔ چوہدری سرور پنجاب کی سیاست سے بخوبی واقف ہیں، ان کے سیاسی تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کو واضح اکثریت حاصل ہوچکی ہے، ’تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں‘۔

    شاہ محمود نے کہا کہ 13 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا گیا ہے، 13 اگست کو عمران خان قومی اسمبلی ممبران کو مدعو کریں گے۔ قومی اسمبلی میں حمایت کرنے والی جماعتوں کا پھر سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، شیخ رشید، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق کے بھی مشکور ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی، بہتری کے لیے ایم کیو ایم سے ایم او یو سائن کیا ہے۔ پارٹی، اتحادی ممبران کو عمران خان کی طرف سے دعوت دیتا ہوں۔ مختلف ریجنز کے ممبران سے رابطہ رکھنے کے لیے کچھ لوگوں کو ذمہ داریاں دی ہیں۔

    شاہ محمود نے کہا کہ فاٹا اور پختونخواہ ممبران اسمبلی سے رابطے کے لیے پرویز خٹک کو ذمہ داری دی ہے۔ سندھ کے ممبران سے رابطہ رکھنے کے لیے عارف علوی کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ سینٹرل پنجاب کے ممبران سے شفقت محمود رابطہ رکھیں گے، مغربی پنجاب کے ممبران سے چوہدری سرور رابطے میں رہیں گے، ’شمالی پنجاب کے ممبران سے عامر کیانی رابطے میں رہیں گے، جنوبی پنجاب کے ممبران سے میں رابطے میں رہوں گا‘۔

  • طلبہ وطالبات ڈگری کے حصول کو کامیابی تصورنہ کریں,چودھری سرور

    طلبہ وطالبات ڈگری کے حصول کو کامیابی تصورنہ کریں,چودھری سرور

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے طلبہ و طالبات پر زور دیاہے کہ وہ ڈگری کے  حصول کوکامیابیتصورنہکریںبلکہعملیزندگیکیمنازلطےکرنےکے لیےخودکو تیار کرلیں۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے پانچویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ و طالبات کا ڈگری حاصل کرنا یقینا ایک بڑی کامیابی ہے مگر عملی زندگی میں سخت محنت اور وقت کی پابندی ہی کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ڈگری حاصل کرنے کا مقصد دفتر میں کرسی میز پر نو سے پانچ بجے تک وقت گزارنا نہیں، آپ کو اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہاکہ اُ نہوں نے یورپی یونین سے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور اس محنت کا پھل آنے والے دنوں میں پوری قوم کھائے گی۔ گورنر پنجاب نے  752 سکالرز اور طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں