Tag: محمد شامی

  • ’پاگل آوارہ کتوں سے۔۔۔‘ محمد شامی کے انٹرویو کے بعد اہلیہ کا متنازع پوسٹ وائرل

    ’پاگل آوارہ کتوں سے۔۔۔‘ محمد شامی کے انٹرویو کے بعد اہلیہ کا متنازع پوسٹ وائرل

    بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں نے سوشل میڈیا پر ایک مبہم پوسٹ شیئر کی ہے جس نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پوسٹ شامی کے ایک حالیہ انٹرویو کے بعد سامنے آئی، جس میں بھارتی کھالڑی نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی اور کہا تھا کہ وہ ماضی میں نہیں رہنا چاہتے اور نہ ہی کسی چیز پر افسوس کرنا چاہتے ہیں۔

    اپنے انٹرویو میں، شامی نے ذاتی تنازعات پر بات کرنے سے گریز کیا جب ان سے پچھلی زندگی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو بولر نے کہا اسے چھوڑیں، میں ماضی پر کبھی افسوس نہیں کرتا جو گزر گیا، وہ گزر گیا میں کسی پر الزام نہیں لگانا چاہتا، حتیٰ کہ خود پر بھی نہیں میں کرکٹ پر توجہ دینا چاہتا ہوں مجھے تنازعات کی ضرورت نہیں۔

    تاہم شامی کے انٹرویو کے نشر ہونے کے بعد، ان کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں نے انسٹاگرام پر ایک مبہم جواب دیا، انہوں نے کہا کہ انہیں ڈرانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی اور وہ وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی جائیں گی۔

    انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا "پاگل آوارہ کتوں سے ڈرنا ہوتا مجھے، تو 2018 میں ہی ڈر جاتی، جتنا چاہے زور لگا لیں مجھے ڈرانے کی، جھکانے کی، برباد کرنے کی، میں اللہ کے کرم سے اور مضبوط ہوں اور مزید مضبوط بنتی جاؤں گی انشاءاللہ۔

    ان کی یہ پوسٹ 2018 کے اس واقعے سے متعلق بھی دیکھی جارہی ہے، جب حسین جہاں نے محمد شامی اور ان کے خاندان کے خلاف جادو پور پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی تھی، جس میں انہوں نے گھریلو تشدد اور شامی پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

    اس کیس نے اس وقت کافی ہنگامہ کھڑا کیا تھا، لیکن شامی نے بھارت کے لیے کرکٹ کھیلنا جاری رکھا اور اصرار کیا کہ وہ اپنی توجہ صرف کرکٹ پر رکھنا چاہتے ہیں۔

  • کیا محمد شامی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

    کیا محمد شامی ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے پہلی بار اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب کوئی کھلاڑی میدان میں اترتا ہے تو اس کے ذہن میں صرف ٹیم کو جتوانے اور وکٹ لینے کی سوچ ہوتی ہے، نہ کہ یہ کہ سوشل میڈیا پر کون کیا کہہ رہا ہے۔

    شامی نے کہا کہ میں کوئی مشین نہیں ہوں، سال بھر محنت کرتا ہوں۔ کبھی کامیابی ملے گی، کبھی ناکامی لیکن یہ لوگوں پر ہے کہ وہ اسے کیسے لیتے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ دوران کھیل سوشل میڈیا سے دور رہنا کھلاڑی کے لیے بہتر ہوتا ہے تاکہ مثبت اور منفی دونوں طرح کے تبصرے انہیں متاثر نہ کریں۔

    شامی نے کہا کہ سچے فین کبھی نفرت انگیز باتیں نہیں کرتے، اگر کسی کو اعتراض ہے تو وہ عزت سے اپنی رائے دے۔ ٹرولز کو تو صرف دو جملے لکھنے ہوتے ہیں لیکن کھلاڑی کامیابی کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ بہتر کر سکتے ہیں تو میدان میں آئیے اور کوشش کیجیے۔

    شامی نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی کھیل سے بیزار نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے لیے منتخب نہ کیا جائے تو وہ گھریلو سطح پر کھیلتے رہیں گے، کیونکہ ان کا مقصد مسلسل محنت کرتے رہنا ہے۔

    بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ کیا میرے ریٹائر ہونے سے کسی کی زندگی بہتر ہو جائے گی؟ اگر ہاں، تو بتائیے۔ میں کس کی زندگی کا بوجھ بن گیا ہوں؟

    محمد رضوان اور شاہین آفریدی کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری

    بھارتی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ اس وقت لینا چاہیے جب وہ کھیل سے بور ہونے لگے۔ ابھی وہ وقت نہیں آیا ہے۔ جب بور ہو جاؤں گا تو خود ہی کھیل چھوڑ دوں گا۔

  • محمد شامی عورتوں کے چکر میں اپنی بیٹی کو بھی بھول گئے، سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

    محمد شامی عورتوں کے چکر میں اپنی بیٹی کو بھی بھول گئے، سابق اہلیہ کے سنگین الزامات

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی سابق اہلیہ حسین جہاں نے اپنے سابق شوہر پر الزامات کی برسات کرتے ہوئے کہا کہ شامی اپنی گرل فرینڈز کے بچوں کو مہنگے تحائف دیتے ہیں، بیٹی کی تعلیم اور اخراجات کیلئے ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر محمد شامی کی سابق اہلیہ نے الزام لگایا کہ شامی اپنی بیٹی آئرا کو اچھے اسکول میں داخلہ نہیں دلوانا چاہتے۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حسین جہاں نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ”اللّٰہ کے کرم پر آج میں بہت خوش ہوں، کیونکہ دشمنوں نے چاہا تھا کہ میری بیٹی کا اچھے اسکول میں داخلہ نہیں ہو، مگر اللہ کے فضل سے میری بیٹی کا اچھے انٹرنیشنل اسکول میں داخلہ ہوگیا ہے، شکر الحمداللّٰہ۔“

    انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کے والد نے بڑی کوشش کی تھی کہ اس کی تعلیم کسی اچھے اسکول میں نہیں ہو، جس بیٹی کا باپ ارب پتی ہو وہ صرف عورتوں کے چکر کی وجہ سے اپنی بیٹی کی زندگی سے کھلواڑ کر رہا تھا اور اپنی گرل فرینڈز کے بچوں کو بڑے سے بڑے اسکولوں میں پڑھا رہا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ میرا سابق شوہر کچھ عورتوں کو لاکھوں روپے والی بزنس کلاس فلائٹ میں گھما رہا ہے مگر بیٹی کی پڑھائی کیلئے پیسے نہیں نکال رہا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق شامی کی سابق اہلیہ نے لکھا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ ملک میں قانون ہے ورنہ پتا نہیں ہمارے ساتھ کیا ہوتا۔

    محمد شامی اہلیہ کو ہر ماہ کتنی رقم دیں گے؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ طلاق کے کیس میں کلکتہ ہائیکورٹ نے بھارتی کھلاڑی محمد شامی کو اپنی اہلیہ حسین جہاں اور بیٹی آئرا کو ماہانہ 4 لاکھ روپے دینے کا حکم دیا تھا۔

    عدالت کا محمد شامی کو حکم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حسین جہاں کو ماہانہ ڈیڑھ لاکھ جبکہ بیٹی کو ڈھائی لاکھ روپے دینے ہوں گے۔

  • محمد شامی اہلیہ کو ہر ماہ کتنی رقم دیں گے؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    محمد شامی اہلیہ کو ہر ماہ کتنی رقم دیں گے؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی محمد شامی کے لیے بری خبر سامنے آگئی، عدالت نے فاسٹ بولر کو ان کی اہلیہ حسین جہاں کو ہر ماہ 4 لاکھ روپے دینے کا حکم جاری کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شامی کو کولکتہ ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ وہ اہلیہ حسین جہاں اور بیٹی کو ہر ماہ 4 لاکھ روپے گزارا بھتہ دینے کے پابند ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق عدالت نے شامی کو حکم دیا کہ وہ حسین جہاں کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ اور ان کی نابالغ بیٹی کے اخراجات کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ دیں گے، یعنی شامی اپنی بیوی اور بیٹی کو کل 4 لاکھ روپے ماہانہ ادا کریں گے۔

    حسین جہاں نے 2018 میں ماہانہ الاؤنس کے لیے عدالت سے رابطہ کیا تھا، اہلیہ نے شامی سے 10 لاکھ روپے ماہانہ الاؤنس کا مطالبہ کیا تھا، جس میں سے 7 لاکھ روپے اپنے لیے اور 3 لاکھ روپے اپنے بیٹے کی تعلیم اور پرورش کے لیے تھے۔

    تاہم، علی پور کورٹ نے اگست 2018 میں شامی کو حکم جاری کیا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو 50,000 روپے ماہانہ اور اپنی بیٹی کو 80,000 روپے ماہانہ ادا کرے۔

    علی پور کورٹ کے فیصلے کو شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے کلکتہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ سال 2021 کے انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) کے مطابق شامی کی سالانہ آمدنی 7.19 کروڑ روپے ہے۔ یعنی ہر ماہ 60 لاکھ روپے کی آمدنی۔ جبکہ میرے ماہانہ اخراجات 6 لاکھ روپے سے اوپر ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق کلکتہ ہائی کورٹ میں جسٹس اجے مکھرجی نے دیکھا کہ علی پور کورٹ کا حکم واضح نہیں ہے۔ شامی کی مالی حالت مستحکم ہے اور وہ مزید ماہانہ الاؤنس ادا کرنے کے قابل ہے۔ حسین نے دوسری شادی بھی نہیں کی اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اکیلی زندگی بسر کررہی ہیں۔

    محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز پر برس پڑے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی اور حسین جہاں کے درمیان تاحال طلاق کا فیصلہ نہیں ہوپایا ہے، 23 جولائی 2022 کو شامی نے ‘طلاق الحسن’ کے تحت حسین کو طلاق کا نوٹس بھیجا تھا۔ طلاق کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے محمد شامی کی والدہ کے پیر چھو لیے، ویڈیو وائرل

    چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے محمد شامی کی والدہ کے پیر چھو لیے، ویڈیو وائرل

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخی جیت کے بعد بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی نے فاسٹ بولر محمد شامی کی والدہ کے پیر چھو لیے۔

    بھارت ریکارڈ تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن بن گیا۔ اس تاریخی فتح کے بعد جشن کے کئی قابل دید مناظر دیکھنے کو ملے لیکن اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ایک انداز نے دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کے دلوں کو جیت لیا۔

    بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بننے کے بعد تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں ویرات کوہلی نے ساتھی فاسٹ بولر محمد شامی کی والدہ انجم آرا سے ملاقات کی، جو ایک سال کے طویل انجری کے بعد اپنے بیٹے کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی دیکھنے دبئی آئی تھیں۔

    اس موقع پر اسٹار بیٹر نے انتہائی عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شامی کی والدہ کے پیروں کو چھوا اور ان سے دعاؤں کی گزارش کی۔

    ویرات کوہلی نے شامی کی والدہ کے پیر چھوئے تو ان کا یہ عاجزانہ انداز نہ صرف بھارتیوں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے دلوں کو چھو گیا۔

     

    یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور نہ صرف کوہلی کے پرستار بلکہ صارفین ان کے اس انداز کو سراہ رہے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ویرات کوہلی سے متعلق ایک اور جذباتی لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب اسٹار بیٹر میچ جیتتے ہی اسٹیڈیم میں موجود اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے ملاقات کے لیے اسٹینڈ پر گئے اور اہلیہ کو گلے لگایا۔

     

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ میگا ایونٹ جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

  • سیمی فائنل جیتنے کے بعد بھارتی فاسٹ‌ بولر نے آئی سی سی سے کیا اپیل کر دی؟

    سیمی فائنل جیتنے کے بعد بھارتی فاسٹ‌ بولر نے آئی سی سی سے کیا اپیل کر دی؟

    بھارت کے سینئر فاسٹ بولر محمد شامی نے سیمی فائنل جیتنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے ایک بڑی پابندی ہٹانے کی اپیل کر دی ہے۔

    بھارت کے سینئر فاسٹ بولر محمد شامی نے گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی سے گیند پر لعاب (تھوک) کے استعمال کی دوبارہ اجازت دینے کی اپیل کر دی ہے۔

    محمد شامی جنہوں نے سیمی فائنل میں تین وکٹیں لے کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ بولر نے کہا کہ آئی سی سی نے جب سے بولرز پر تھوک کے استعمال پر پابندی لگائی گئی تھی تب سے ریورس سوئنگ کم ہو رہی ہے اور وہ چاہیں گے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ریورس سوئنگ کو دوبارہ کھیل میں لانے کے لیے اس پابندی کو واپس لے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم (فاسٹ بولرز) مسلسل ریورس سوئنگ کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اب کھیل میں تھوک استعمال کرنے پر پابندی کی وجہ سے اس میں مشکل ہو رہی ہے، اسلیے آئی سی سی سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ اس پابندی کو واپس لے کیونکہ ریورس سوئنگ کے ساتھ کھیل میں مزید سنسنی پیدا ہوگی۔

    محمد شامی جو رواں ایونٹ میں اب تک 8 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل عرصہ انجری کے بعد بھارت کے واحد فرنٹ لائن پیسر کے طور پر ٹیم میں کردار ادا کرنا ایک بھاری ذمہ داری ہے جس کو وہ نبھانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولرز گیند کو ریورس سوئنگ کرنے کے لیے ماضی میں گیند کی ایک سائیڈ کو چمکدار بنانے کے لیے لعاب (تھوک) کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

    تاہم آئی سی سی نے عالمی وبا کووڈ 19 کے بعد صحت عامہ کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بولرز کے گیند کرانے کے دوران تھوک استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-final-ticket-demand/

  • محمد شامی نے مچل اسٹارک کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    محمد شامی نے مچل اسٹارک کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

    بنگلہ دیش کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارتی پیسر محمد شامی نے آسٹریلیا کے مچل اسٹار کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

    دبئی میں آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 میں بنگلہ دیش کے خلاف محمد شامی نے شاندا بولنگ کا مظاہرہ کی اور اپنے کوٹے کے 10 اوورز میں 53 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی، انھوں نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے اس میچ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

    محمد شامی نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 5126 بالز کرتے ہوئے 200 وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کیا اور آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    شامی نے کم گیندوں پر 200 وکٹیں لینے کے لحاظ سے مچل اسٹارک کا ورلڈ ریکارڈ توڑا، اس کے علاوہ بھارت کی طرف سے تیزترین 200 وکٹیں لینے والے بولر بھی بنے۔

    بھارتی پیسر نے سب سے کم میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 200 ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    انھوں نے 104 ون ڈے کھیل کر وکٹوں کا یہ ہندہ عبور کیا ہے جبکہ مچل اسٹارک نے 200 وکٹیں لینے کے لیے 102 میچز کھیلے تھے، وہ پاکستان کے ثقلین مشتاق کی ہم عصری کرتے ہوئے دوسرے 104 میچز میں 200 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/muhammad-rizwan-6-catches-one-step-away-from-world-record/

  • محمد شامی کی فٹنس بحال، چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں؟

    محمد شامی کی فٹنس بحال، چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے، سبھی کی نظریں تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی پر ہیں، 34 سالہ فاسٹ باؤلر، جو 2023 کے آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل کے بعد سے باہر ہیں، اب بین الاقوامی کرکٹ میں طویل انتظار کے بعد واپسی کے لیے تیار ہیں۔

    یہ سیریز، جس میں پانچ T20I اور تین ون ڈے شامل ہیں، محمد شامی کو بھارتی ٹیم میں شامل ہونے اور اپنی کارکردگی سے ناقدین کی زبانوں کو بند کرنے کا بہترین موقع فراہم کرسکتی ہے۔

    ورلڈ کپ فائنل میں اپنی آخری بین الاقوامی پرفارمنس کے بعد شامی کی واپسی ان کے کیریئر میں ایک اہم موڑ ہے۔ شامی کو ٹخنے کی سرجری کرانی پڑی۔ بحالی کے عمل نے انہیں طویل عرصے تک کرکٹ کے میدان سے دور رکھا۔ اس دوران بھارت کو آسٹریلیا سے دل دہلا دینے والی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    رپورٹس اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ شامی تب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ہیں۔

    گھٹنے کی معمولی سوجن نے انہیں بارڈر-گواسکر ٹرافی سے باہر کر دیا تھا، مگر اب شامی نے صحت یابی کی طرف نمایاں پیش رفت کی ہے۔ درحقیقت، شامی کی باؤلنگ زیادہ متاثر نہیں ہوئی ہے، اور ان کے گھٹنے کا مسئلہ اب کوئی بڑی تشویش کی بات نہیں ہے، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ ان کی واپسی قریب ہے۔

    شامی کی واپسی ہندوستان کے لیے اس سے بہتر وقت نہیں تھا، شامی کی فٹنس کو بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے قریب سے دیکھا گیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل یونس خان کو اہم ذمہ داری مل گئی؟

    پچھلے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں شامی کی مسلسل شاندار کارکردگی، ان کے وسیع تجربے کے ساتھ، انہیں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں جگہ کے لیے ایک مضبوط دعویدار بناتی ہے۔

  • بھارتی کرکٹ میں ایک بار پھر سیاست کا آغاز، روہت شرما پیسر سے خائف؟

    بھارتی کرکٹ میں ایک بار پھر سیاست کا آغاز، روہت شرما پیسر سے خائف؟

    آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ میں ایک بار پھر سیاست کا آغاز ہوگیا، کپتان روہت شرما بھارتی پیسر سے خائف نظر آتے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو بارڈر گواسکر ٹرافی کے پنک بال ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے روایتی طور پر بھارتی میڈیا اپنے ہی کرکٹرز کے پیچھے پڑ گیا، آسٹریلیا میں موجود بھاررتی ٹیم میں سیاست کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں۔

    کپتان روہت شرما محمد شامی سے خائف نظر آتے ہیں، نیوزی لینڈ کی سیریز کے دوران مبینہ طور پر ان کے اور پیسر کے درمیان اینکل انجری کو لے کر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

    اس وقت بھارتی ٹیم میں محمد شامی کی واپسی معمہ بنی ہوئی ہے، پچھلے دو ماہ سے شامی فٹنس حاصل کرنے لیے بولنگ کرتے نظر آئے، نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے دوران وہ مسلسل بنگال کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے۔

    تاہم ان کی مکمل فٹنس پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے انھیں بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا، اب امکان ہے کہ بھارتی پیس بیٹری کی ناقص پرفارمنس کے بعد انھیں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ بنایا جائے گا۔

    آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی کپتان سے محمد شامی کی ٹیم میں واپسی کا سوال کیا گیا تو بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم انھیں مانیٹر کررہے ہیں کیوں کہ سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران ان کے ٹخنے میں سوجن آئی تھی۔

    ہم انھیں ایسی حالت میں ٹیم میں نہیں لانا چاہتے کہ ان کا درد بڑھ جائے یا کچھ اور ہوجائے، کیوں کہ وہ کافی عرصے سے فٹ نہیں تھے اس لیے ہم ان کے حوالے سے 100 فیصد مطمئن ہونا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ایڈیلیڈ میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں ٹریوس ہیڈ نے بھارتی بولرز کا مار مار کر برا حال کردیا تھا، ایسے میں پیس اٹیک میں ٹیم میں شامی کو شامل کرنے کی باتیں ہورہی تھیں تاہم اب پریس کانفرنس میں روہت شرما نے ان کی فنٹنس پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔

  • آئی پی ایل بولرز 4 اوورز سے زیادہ بولنگ کرنا نہیں جانتے، سابق بھارتی کرکٹر

    آئی پی ایل بولرز 4 اوورز سے زیادہ بولنگ کرنا نہیں جانتے، سابق بھارتی کرکٹر

    بھارت کے سابق آل راؤنڈر نے انکشاف کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے بولرز 4 اوورز سے زیادہ بولنگ کرانا جانتے ہی نہیں ہیں۔

    بنگال کے موجودہ ہیڈ کوچ اور سابق بھارتی آل راؤنڈر لکشمی رتن شکلا نے کہا ہے کہ وہ پلیئرز جو آئی پی ایل میں بولنگ کرتے ہیں وہ اس بات سے ناواقف ہیں کہ 4 اوورز سے زیادہ کس طرح بولنگ کی جاتی ہے، تاہم رتن شکلا شامی کی انجری کے بعد کامیاب واپسی سے کافی متاثر نظر آئے۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے رانجی ٹرافی میں محمد شامی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسا ٹورنامنٹ میں محمد شامی نے پہلے 6 اوورز کا اسپیل کیا اس کے بعد 5 اوورز کا اسپیل کیا، انھوں نے ایسے ہی بولنگ کی جس طرح کی ایک فاسٹ بولر سے بولنگ کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔

    لکشمی رتن شکلا نے کہا کہ میں نے کبھی کسی فاسٹ بولر کو اتنی مضبوطی سے واپس آتے نہیں دیکھا، شامی نے جو کیا ہے وہ سب ایک خواب و خیال سا لگتا ہے۔

    شکلا اس بات پر بھی کافی حیران ہیں ایک سال بعد بھی محمد شامی نے کرکٹ میں واپسی کے بعد رانجی ٹرافی میں نہ صرف 19 اوورز کروائے بلکہ 4 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں بغیر کسی میچ پریکٹس کے آئے تھے، کیا آپ یہ سوچ سکتے ہیں وہ کھیلنے کے ساتھ مزید بہتری حاصل کریں گے۔

    خیال رہے کہ مایہ ناز بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی اپنے ٹخنے کی انجری سے صحتیاب ہوکر واپس آچکے ہیں، ان کے ٹخنے کے ساتھ ساتھ گھٹنے کی بھی سرجری ہوئی تھی اس کے بعد انھیں صحتیاب ہونے میں کافی عرصہ لگا۔

    محمد شامی کو پوری طرح فٹ ہونے میں تقریباً 12 ماہ کا عرصہ لگا جو ان کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا، ان کے بچپن کے کوچ بدرالدین نے انکشاف کیا تھا کہ ایک مرحلے وہ خود بھ اپنی فٹنس اور بھارتی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے اندیشے کا شکار ہوگئے تھے۔