Tag: محمد شامی کی حمایت سے متعلق ویرات کوہلی کا بڑا بیان

  • ویرات کوہلی کی صرف ایک لفظ کی پراسرار پوسٹ! مداح حیران و پریشان

    ویرات کوہلی کی صرف ایک لفظ کی پراسرار پوسٹ! مداح حیران و پریشان

    بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صرف ایک لفظ کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے آغاز سے ایک دن قبل ویرات کوہلی کی مبہم پوسٹ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا میں موضوع بحث بن گئی ہے، اسٹار بیٹر نے بدھ کی صبح ایک ایک الفاظ پر مشتمل کئی پوسٹس کیں جن میں رحمدلی، بہادری اور عزت کرنے پر زور دیا گیا۔

    انھوں نے ایکس پر شیئر کی گئی اپنی پہلی پوسٹ میں انگریزی کا لفظ ’ kindness‘ لکھا جس کا مطلب رحمدلی ہوتا ہے، بعدازاں انھوں نے اپنی دوسری پوسٹ میں لفظ ’ chivalry‘ کا استعمال کیا مطلب بہادری ہوتا ہے۔

    اس کے بعد ویرات کوہلی نے ایک لفظ پر مشتمل ایک اور پوسٹ کی جس میں انھوں نے ’ respect‘ لکھا جس کا عزت ہوتا ہے، ایک لفظ پر مشتمل تین الگ الگ پوسٹوں نے بیٹر کے مداحو کو حیران و پریشان کردیا ہے۔

    مداح تشویش میں مبتلا ہیں کہ کوہلی کی پروفیشنل اور ذاتی زندگی میں سب کچھ ٹھیک ہے یا نہیں اور انھوں نے اس طرح کی پوسٹیں کیوں کی ہیں۔

    خیال رہے کہ عمومی طور پر ویرات کوہلی سوشل میڈیا پر پوسٹس کرنے سے گریز کرتے ہیں اور اگر پوسٹ بھی کرنا ہوتو کوئی اشتہاری ویڈیوز ہوتی ہیں، تاہم یہ پوسٹس بالکل الگ ہیں۔

    اسی سال فروری میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹے اکے کی پیدائش بھی ہوئی تھی جس کا اعلان انھوں نے پانچ دنوں بعد کیا تھا اور یہ کوہلی کی اس سے قبل آخری ذاتی نوعیت کی ٹوئٹ تھی۔

  • محمد شامی کی حمایت سے متعلق ویرات کوہلی کا بڑا بیان

    محمد شامی کی حمایت سے متعلق ویرات کوہلی کا بڑا بیان

    نئی دہلی : پاکستان سے شکست کے بعد مسلمان بھارتی کرکٹر محمد شامی کی حمایت کپتان ویرات کوہلی بھی میدان میں آگئے۔

    پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بھارت کے ہندو انتہا پسندوں نے ہار کا ملبہ مسلمان بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی پر ڈالتے ہوئے انہیں باغی قرار دیکر ملک بدر کرنے کی نفرت انگیز مہم شروع کردی گئی تھی، جس کی سابق بھارتی کرکٹرز و صحافیوں نے شدید مخالفت کی۔

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی محمد شامی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر کسی کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔

    کوہلی نے کہا کہ چند بزدل لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارے کھلاڑیوں پر حملہ کرتے ہیں وہ بھی اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھ کر، وگرنہ اتنی ہمت کسی میں نہیں کہ ہمارے منہ ایسی باتیں کرسکیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ کسی سے مذہبی بنیاد پر نفرت کرنا قابل افسوس ہے، ہم محمد شامی کی 200 فیصد حمایت کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 12 میچز میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی۔