Tag: محمد شعیب

  • اسرائیلی فوج کا لبنان میں اہم شخصیت کو ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ

    اسرائیلی فوج کا لبنان میں اہم شخصیت کو ٹارگٹ کرنے کا دعویٰ

    لبنان 12 جولائی 2025: وزارت صحت نے گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک شخص کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اس نوعیت کا حالیہ حملہ ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ النبطیہ کے مضافات میں النمیریہ کے علاقے میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے محمد شعیب کو قتل کر دیا ہے۔ اسرائیل نے شعیب پر لبنان اور مغربی کنارے میں ہتھیاروں کی سمگلنگ میں مدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق ہدف بنانے کا عمل اسرائیلی فضائیہ کے ایک طیارے کے ذریعے کیا گیا۔ یہ کارروائی اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس، شمالی کمان اور اسرائیلی جنرل سکیورٹی سروس (شاباک) کی جانب سے درست انٹیلی جنس رہنمائی کی مدد سے کی گئی۔

    اویچائی ادرائی نے دعویٰ کیا کہ محمد شعیب اسرائیل کے اندر کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ایک مرکزی کردار تھا۔ وہ حملے کرنے کے لیے ملک کے اندر جنگی سازوسامان کی سمگلنگ اور لبنان میں فوجی انفرا سٹرکچر بنانے میں مصروف تھا۔

    کرد جنگجوؤں کا علامتی طور پر اسلحہ جلا کر مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان

    دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی طور پر آباد یہودیوں نے امریکی شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقتول امریکی شہری کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے اسے تشدد کر کے قتل کیا۔

  • پاکستانی شہری محمد شعیب نے کینیڈا میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا

    پاکستانی شہری محمد شعیب نے کینیڈا میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا

    کراچی: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری محمد شعیب کو کینیڈا کے شہر بریمپٹن کا بزنس ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد سندھ کے محمد شعیب، جو گزشتہ بیس سال سے کینیڈا میں مقیم ہیں، کو کینیڈا کے شہر بریمپٹن کا بزنس ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

    پاکستانی کمیونٹی میں ایک فعال اور معتبر مقام رکھنے والے شعیب نے بزنس کے شعبے میں اپنی کامیابیوں کے علاوہ سماجی، تعلیمی، اور تفریحی شعبوں میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

    محمد شعیب کا کرکٹ کے کھیل سے گہرا لگاؤ ہے اور وہ کینیڈا میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد میں پیش پیش رہے ہیں، ان کی متحرک شخصیت نے نہ صرف خود کو بلکہ دیگر افراد کو بھی سماجی اور کاروباری سرگرمیوں میں فعال رکھا۔

    شعیب کی کمیونٹی سروسز اور بزنس کے شعبے میں ان کی بے مثال خدمات کے اعتراف میں سٹی آف بریمپٹن نے انھیں کمیونٹی سروسز انسپریشنل سٹیزن ایوارڈ سے نوازا ہے، یہ اعزاز نہ صرف محمد شعیب کے لیے بلکہ حیدرآباد سندھ کے لیے بھی قابل فخر ہے۔

    شعیب نے اپنی اس کامیابی پر بریمپٹن کے میئر، عوام اور پاکستانی کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وہ بریمپٹن کے کاروباری مواقع کو وسعت دینے اور مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے مزید متحرک رہیں گے۔