Tag: محمد عامر خسرہ کا شکار، تیسرے ون ڈے سے بھی باہر

  • محمد عامر خسرہ کا شکار، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں‌ شرکت مشکوک

    محمد عامر خسرہ کا شکار، انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں‌ شرکت مشکوک

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر بیماری کے سبب انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے سے بھی باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا وائرل انفیکشن شدت اختیار کرتا جارہا ہے، میڈیکل رپورٹس میں انہیں چکن پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے محمد عامر کو پانچ روز مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، محمد عامر کی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز میں بھی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ محمد عامر انفیکشن کی وجہ سے سیریز کا پہلا اور دوسرا ون ڈے بھی نہیں کھیل سکے تھے، بیماری کے سبب محمد عامر کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

    مزید پڑھیں: دوسرا ون ڈے: قومی ٹیم کی شاندار بیٹنگ، انگلینڈ 12 رنز سے کامیاب

    یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا، پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو صرف 12 رنز سے شکست دی تھی۔

    خیال رہے کہ محمد عامر کو پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کے عبوری اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا جبکہ عامر کی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شمولیت انگلینڈ کے خلاف کارکردگی سے مشروط تھی۔