Tag: محمد عامر

  • محمد عامر کی شادی: تیاریاں مکمل، تقریبات کل سےشروع ہونگی

    محمد عامر کی شادی: تیاریاں مکمل، تقریبات کل سےشروع ہونگی

    لاہور: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سر پر سہرا سجانے کے قریب پہنچ گئے، شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، تقریبات کل سے شروع ہورہی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر کی بینڈ باجے کے ساتھ زندگی کی نئی اننگز شروع ہونے والی ہے ،شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں تقریبات کاآغاز پیر سے ہوگا، مہندی کی تقریب انیس تاریخ کو ہوگی، بیئس ستمبر کو عامر دلہنیا بیاہ کرلائیں گے، جبکہ اکیس ستمبر کو ولیمہ کی تقریب ہوگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں، اس سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر محفل نعت کا انعقاد ہوا جس میں قریبی اہلخانہ نے شرکت کی۔

    City42-MohammadAmir

    محمد عامرکا نکاح دو سال قبل پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرجس سے ہوا تھا، جس میں قریبی دوستوں اوررشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

    aaaaaa

    محمد عامر بارات کے موقع پر گولڈن رنگ کی شیروانی پہنیں گے جبکہ گولڈن رنگ کا ہی کھسہ پہنیں گے، ولیمہ کیلئے ایک ہزار مہمانوں کو دعوت نامے بھجوا دئیے گئے۔

    AMir-shadi-card

    عامر کی شادی کی تقریب میں کرکٹرزسمیت معروف فلمی شخصیات بھی شرکت کریں گے، جس کے بعد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں حصہ لینے یو اے ای روانہ ہوجائیں گے۔

  • لارڈز ٹیسٹ، 20 برس بعد پاکستان کی تاریخی فتح، انگلینڈ کو 75 رن سے شکست

    لارڈز ٹیسٹ، 20 برس بعد پاکستان کی تاریخی فتح، انگلینڈ کو 75 رن سے شکست

    لندن: لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے  میزبان انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر بیس برس بعد تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے گرائونڈ لارڈز میں ہونے  والے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بالرز انگلینڈ کے بلے بازوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور تاریخی فتح کو اپنے نام کرلیا۔

    پاکستان ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کے لیے 283 رن کا ٹارگٹ دیا گیا تھا، انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگ شروع کی تو ابتدا میں ہی اس کے بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    Yasir4

    انگلینڈ کے کپتان کُک سمیت منجھے ہوئے بلے باز روٹ سمیت تین کھلاڑیوں کو پاکستانی فاسٹ بولر نے اپنا نشانہ بناکر پویلین بھیجا، بعد ازاں لیگ اسپینر یاسر شاہ  نے دوسری اننگ میں 4کھلاڑیوں جبکہ محمد عامر نے بھی انگلینڈ کے بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    Yasir3

    اس موقع پر پاکستانی فاسٹ بالر محمد عامر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا جبکہ لیگ اسپینر یاسر شاہ پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، پاکستانی فاسٹ بالر راحت علی نے بھی تباہ کن بالنگ سے پاکستانی ٹیم کو فتح دلائی۔

    Yasir7

    اس موقع پر پوری پاکستانی ٹیم نے مصباح الحق کے اسٹائل میں ملٹری ٹرینرز کو پش اپس لگا کر سلیوٹ پیش کیا، چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک کے مقابلے میں صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔

    یاد رہے کہ لارڈز کے ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کی سرزمین پر یہ بیس سال بعد اور مصباح الحق کی کپتانی میں 21 ویں فتح ہے۔
    فتح کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آج کی فتح میرے کیرئیر کی بہترین فتح ہے، محمد عامر اب اچھا بچہ بن گیا ہے ، اُس نے ثابت کردیا کہ وہ بہت آگے جائے گا،اسپاٹ فکسنگ کے واقعے کے بعد محمد عامر کے لیے بہت مشکلات پیدا ہوگئی تھیں تاہم اب عامر کی کارکردگی کا رخ تبدیل ہوگیا ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کرکٹ کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کیا، یاسر شاہ نے توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی اور یہ ان کی تاریخی کارکردگی ہے۔
    مین آف دی میچ قرار پانے والے یاسر شاہ نے کہا کہ بالنگ کے بعد اب بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی، اچھی بیٹنگ کرنے آیا تھا تاہم افسوس ہوا کہ کامیاب نہ ہوا،میں نے صرف بولنگ پر دھیان دیا، مجھے ٹیم کے تمام افراد نے سپورٹ کیا جس کی وجہ سے میری کارکردگی بہتر ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ لارڈز جیسے گراؤنڈ میں ایک بڑا ریکارڈ بنایا، میری خوش نصیبی یہ ہے کہ مجھے مشتاق احمد جیسے ٹرینر ملے۔
    دریں اثنا بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے پچاس ہزا ر پاونڈ انعام کا اعلان کردیا گیا۔
    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستانی ٹیم کو فتح کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی فتح کی وجہ میں مصباح الحق کی حکمت عملی شامل ہے، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے بھی قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
  • پاکستان اورانگلینڈ آج لارڈزمیں مدمقابل، سب کی نظریں محمد عامرپر

    پاکستان اورانگلینڈ آج لارڈزمیں مدمقابل، سب کی نظریں محمد عامرپر

    لندن : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لندن کے لارڈزکرکٹ گراؤنڈ پر آج سے پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہو رہا ہے۔ محمد عامر کی واپسی پر سب کی توجہ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں چھ سال بعد ایک بار پھر لارڈز کے تاریخی میدان میں مد مقابل ہونگی۔ دونوں ٹیموں میں چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا۔

    ٹیسٹ کرکٹ کی رینکنگ میں نمبر تین پاکستان کا نمبر چار انگلینڈ سے کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے اور سب کی نظریں ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنے والے محمد عامر کی دھواں دھار بولنگ پر ہوں گی۔

    اس ٹیسٹ کو محمد عامر یادگار بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ وہ کرکٹ میں اپنا ادھورا سفر لارڈز سے ہی شروع کرینگے۔ اسی گراؤنڈ پر تیزی سے اوپر جانیوالے باؤلر محمد عامر پراسپاٹ فکسنگ کے الزام میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

    پاکستان کے کپتان مصباح الحق کو امید ہے کہ محمد عامر مرد میداں بن سکتا ہے، انگلش ٹیم کو نہ صرف محمد عامر کا خوف ہے بلکہ اپنے اہم بولر ان فٹ جمی اینڈرسن کے نہ ہونے کا بھی دباؤ ہے۔

    انگلش کپتان ایلیسٹر کک نے کہا ہے کہ محمد عامر کی باتیں بہت ہو گئیں اب کرکٹ پر توجہ مرکوز ہے، لارڈز کے میدان میں ٹاس اہم ہو تا ہے۔ دیکھا یہ گیا ہے کہ زیادہ تر جیت اسی ٹیم کی ہوتی ہے جو ٹاس جیت کر درست فیصلہ کرے۔

    ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف پلڑا بھاری ہے لیکن پاکستان انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز چار صفر یا تین صفر سے جیت کر آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین سکتا ہے۔

    شاہینوں کے پاس دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم بننے کا سنہری موقع ہے۔ ٹیسٹ سیریز تین ایک یا دو ایک سے جیتنے کی صورت میں پاکستان بھارت کو پیچھے چھوڑ دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلے گا۔

    انگلینڈ کسی بھی مارجن سے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا تو پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلاجائے گا۔اورانگلینڈ تیسرے نمبر پر آجائے گا۔

    مجموعی طور پر ستتر میچز میں سے اکیس انگلینڈ کے نام رہے تو اٹھارہ میں پاکستان فاتح رہا۔ اڑتیس میچز ڈرا ہوئے۔ پاکستان کوانگلینڈ کیخلاف آخری ناکامی دوہزاردس کے لارڈز ٹیسٹ میں ہوئی تھی۔ جس کےبعد یو اےای میں کھیلے گئے چھ میں پانچ میچز پاکستان نے جیتے تھے۔

     

  • محمد عامرانگلینڈ کیخلاف اسپیشل کرسکتاہے، سچن ٹنڈولکر

    محمد عامرانگلینڈ کیخلاف اسپیشل کرسکتاہے، سچن ٹنڈولکر

    لارڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں شروع ہوگا،سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ عامر انگلینڈ کے خلاف کچھ اسپیشل کرے گا۔

    ماسٹربلاسٹر سچن ٹنڈولکر محمدعامرکی حمایت میں سامنے آگئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ نے کہا کہ عامرکی واپسی سے کوئی مسلہ نہیں، عامر انگلینڈ کے خلاف کچھ اسپیشل کرے گا، سچن ٹنڈولکر عامر کاانٹرویو سناہے جس میں اس نے متاثر کیا۔

    کل ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم انگلینڈ پر دھاوا بولنے کے لئے تیار ہے جبکہ کھلاڑیوں کی تیاریاں بھی مکمل ہیں، دوہزار دس کے بعد لارڈز کا میدان پھر میزبان بنے گا، قومی ٹیم کا سفر جہاں ختم ہوا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا، لارڈز میں کنڈیشنز فاسٹ بولرز کے لئے سازگار ہوں گی، دونوں ٹیمیں پیس اٹیک سے حملہ کریں گی۔

    کرکٹ ماہرین کے مطابق پاکستان کا ہتھیار محمد عامر ہوں گے جبکہ محمد عامر کاساتھ دینے کے لئے بالنگ میں یاسر شاہ ہوں گے، بیٹنگ میں مصباح الحق، یونس خان اور اظہر علی پر انحصار ہوگا تاہم اوپنرز سے بھی کافی امیدیں وابستہ ہیں۔

    دوسری جانب جیمز اینڈرسن کی عدم موجودگی میں انگلینڈ کا پیس اٹیک بھی مضبوط ہے، اسٹورٹ براڈ، اسٹیون فن میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں، لارڈز کے تاریخی میدان میں جنگ اعصاب کی ہوگی، اب دیکھنا یہ ہے کہ ایکشن سے بھرپور پہلے امتحان میں کون لے بازی جاتا ہے ۔

  • انگلش کپتان کا بیان محمد عامر کو دباؤ میں لانے کا حربہ ہے، انضمام الحق

    انگلش کپتان کا بیان محمد عامر کو دباؤ میں لانے کا حربہ ہے، انضمام الحق

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ انگلش ٹیم کے کپتان کا بیان محمد عامر کو پریشر میں لانے کا حربہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہےکہ الیسٹر کک کا بیان فاسٹ بولر محمد عامر کو پریشر میں مبتلا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں،انہوں نے کہا کہ کیسا محسوس ہوگا اگر پاکستانی کپتان ان کے کسی کھلاڑی کے لیے ایسے جملے کہے.

    اُن کا مزید کہنا تھا یہ بیان صرف محمد عامر کو دباؤ میں لانے کے لیے تھا،کیونکہ بائیں ہاتھ کا پیسر ان کے لیے حقیقی خطرہ ہے.

    یاد رہے کہ انگلش کپتان نے اپنے حالیہ بیان میں محمدعامر کو خبردار کیا تھا کہ انہیں گراؤنڈ میں شائقین سے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑسکتاہے.

    اُن کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ لارڈز میں شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑی کےخلاف ردعمل ضرور سامنے آئے گا جو اس لحاظ سے درست ہو گا کہ جب کوئی غلط کام کیا جائے تو اس کے بعد لوگوں کے ردعمل کا سامنا کرنے کےلیے بھی تیار رہنا چاہیے.

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ہی نہیں بلکہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ بھی پاکستانی پیسر کو ایک خطرے کی صورت دیکھ رہے ہیں اور چونکہ وہ انگلینڈ میں ایک میچ ونر ثابت ہو سکتا ہے لہٰذا اس قسم کی باتیں سامنے لائی جا رہی ہیں.

    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہ پرامید ہیں کہ حالیہ دورہ تنازعات سے پاک ہو گا اور ٹیم انتظامیہ معاملات کو سنبھال لے گی.

  • اچھی کارکردگی سے مخالفین کو اپنا پرستار بناؤں گا، محمد عامر

    اچھی کارکردگی سے مخالفین کو اپنا پرستار بناؤں گا، محمد عامر

    لندن : پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا کے بعد یہ سیریز میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ، اس سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا کر مخالفین کو اپنا پرستار بنانے کی کوشش کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا ’’ یہ وقت میرے لیے ثابت کرنے کا ہے ، جس کے لیے میں دن رات انتھک محنت کررہا ہوں امید ہے لارڈز اسٹیڈیم میں اچھی کارکردگی دکھا کر قوم کو سرخرو کروں گا‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’اسپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہوجانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ موقع ملنا بہت بڑا اعزاز ہے، ماضی میں مجھ سے جو غلطی ہوئی اُس پر ابھی تک ندامت ہوتی ہے، اس سیریز میں بہترین کارکردگی دکھا کر ماضی کے لگے داغوں کو دھونے کی کوشش کروں گا‘‘۔

    محمد عامر نے کہا کسی بھی پیشہ ور کھلاڑی پر لگنے والی پابندی کی تکلیف کا اُس ہی سے پوچھا جاسکتا ہے  بطور پیشہ آور کھلاڑی مجھ پر لگنے والی پابندیوں والے ایام میری زندگی کے سب سے تکلیف دہ  اور مایوس کُن لمحات تھے ، اس دوران کبھی نہیں سوچا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ نمائندگی حاصل ہوسکے گی مگر کوتاہیوں کی معافی مانگی اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کیا ہے۔

    فاسٹ بولر نے کہا میرے حوالےسے لوگوں میں مختلف رائے پائی جاتی ہے ، ہر شخص کا حق ہے کہ وہ کسی کے بارے میں کچھ بھی رائے رکھے ، یاد رہے محمدعامر قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ اپنے حریف سے  14 جولائی کو لارڈز اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔

  • پی سی بی نےمحمدعامرکےلیےخصوصی پلان تیارکرلیا

    پی سی بی نےمحمدعامرکےلیےخصوصی پلان تیارکرلیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ میں محمد عامر کےلیے خصوصی ضابطہ اخلاق تیار کرلیا،نوجوان فاسٹ بولر کو برطانوی میڈیا سے دور رکھا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ میں کھلاڑیوں پر کرفیو نافذ ہوگا، کھلاڑی کسی بھی نجی پارٹی یا تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے.

    پلیئرز قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر کے بغیر اپنے ایجنٹ سے بھی نہیں مل سکیں گے،پی سی بی نے محمدعامر کے لیے خصوصی ضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے.

    محمد عامر کوبرطانوی میڈیاسےدوررکھاجائےگا،اشتہاری کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں اور انٹرویوز پرپابندی ہوگی،نوجوان فاسٹ بولر کو صرف کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایات ہیں،محمدعامرنے پی سی بی کا نیا ضابطہ اخلاق قبول کر لیاہے.

    یاد رہے کہ انگلش کپتان الیسٹر کک اور فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کا کہنا تھا کہ عامر کے انگلینڈ آنے پر کوئی اعتراض نہیں،وہ اچھے بولر ہیں لوگ انہیں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں.

    واضح رہےکہ فاسٹ بولر محمد عامر اب برطانیہ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے،دو ہزار دس کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد محمد عامر پہلی بار انگلینڈ کا دورہ کریں گے.

  • محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ

    محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ

    لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانیہ کا ویزہ مل گیا، سفری دستاویزت مکمل کرکے اٹھارہ جون کو ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

    فاسٹ بولر محمد عامر اب برطانیہ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، دو ہزار دس کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد محمد عامر پہلی بار انگلینڈ کا دورہ کریں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن نے طویل انتظار کے بعد بل آخر محمد عامر کو ویزہ جاری کردیا ہے۔

    پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ عامر کے سفری دستاویزات کا انتظار ہے جس کے بعد فاسٹ بولر اٹھارہ جون کو ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

    انگلش کپتان الیسٹر کک اور فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ عامر کے انگلینڈ آنے پر کوئی اعتراض نہیں، وہ اچھے بولر ہیں لوگ انہیں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • محمد عامر کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    محمد عامر کے مداحوں کے لیے خوشخبری

    اسلام آباد : دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب فاسٹ بولر محمد عامر کے لیے ویزہ مشکلات ختم ہو گئیں،18 جون کو ٹیم کے ہمراہ برطانیہ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ کے لیے 17 رکنی ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان فاسٹ بولر کو ویزہ کے حصول میں کچھ رکاٹیں حائل تھیں،جو کہ دور کر لی گئی ہیں،محمد عامر ٹیم کے ہمراہ 18 جون کو روانہ ہوں گے۔

    واضح رہے پاکستان اور انگلینڈکےدرمیان 4ٹیسٹ،5ون ڈیز اور ایک ٹی20 پرمشتمل سیریز14 جولائی سےشروع ہوگی،جس کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم 18جون کو انگلینڈ روانہ ہوگی، سیریز سے پہلےقومی ٹیم کا ساؤتھمپٹن میں ٹریننگ کیمپ بھی لگے گا۔

    یاد رہے فاسٹ بولر محمد عامر بال فکسنگ کیس میں پابندی لگی تھی،جس کی سزا پوری کرنے کے بعد وہ ٹیم کا حصہ بنے ہیں، تاہم میچ فکسنگ الزام کے باعث انہیں ویزہ کے حصوم میں کچھ مشکلات پیش آرہی تھیں۔

    LOOGO PCB

    دوسری جانب پانچ سال قبل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ دہ غیر ضروری لوگوں سے ملنے سے گریز کریں اور دورے میں اپنی فیملیز کو ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔

    MISBAH FAMILY

    یاد رہے موجودہ دورہ انگلینڈ دو ماہ کا ہے،جس کے دوران کئی کھلاڑی اپنی فیملیز کا ہمراہ رکھنا چاہ رہے تھے،تاہم پاکستاب کرکٹ بورڈ کی واضع ہدایت کے باعث کوئی کھلاڑی اپنی فیملی ساتھ نہیں لے جا سکے گا۔

  • کراچی کنگز میں کھلاڑیوں کی سلیکشن بہت مناسب ہے، محمد عامر

    کراچی کنگز میں کھلاڑیوں کی سلیکشن بہت مناسب ہے، محمد عامر

    کراچی کنگزکے محمد عامر اورعماد وسیم پی ایس ایل میں اپنا جادوجگانے کیلئے تیار ہیں، کھلاڑیوں کاعزم ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

    اے آر وائی نیوز اسپورٹس روم میں کراچی کنگزکے دوشیر محمد عامراور عماد وسیم آج مہمان بنے،دونوں کھلاڑی پاکستان سپرلیگ میں دھوم مچانے کوتیار ہے۔ کہتے ہیں کراچی کنگزٹورنامنٹ کی سب سے مضبوط ٹیم ہیں۔

    آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہاکہ کراچی کنگزکے پاس بہترین فاسٹ بولراور بہترین اسپنرزموجود ہیں، پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہیں۔

    محمدعامر نے کہا کہ کرکٹ کی دنیامیں دوسراجنم پہلے سےزیادہ اہم ہے، زیروسے شروعات کی ہے، حالیہ تربیتی کیمپ میری زندگی کاسب سےمشکل کیمپ تھا۔

    پاکستان سپرلیگ کے انعقاد پرکراچی کنگزکے شیروں نے پی سی بی کاشکرایہ اداکیا، پی ایس ایل چار فروری سے یواے ای میں دھوم مچائے گی، کراچی کنگزپہلا میچ پانچ فروری کوکھیلے گی۔