Tag: محمد عامر

  • معطلی کے وقت کوشش تھی کہ خود کو زیادہ فٹ رکھ سکوں، محمد عامر

    معطلی کے وقت کوشش تھی کہ خود کو زیادہ فٹ رکھ سکوں، محمد عامر

    کراچی: اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کا شکار محمد عامر کا کہنا ہے کہ معطلی کے وقت کوشش تھی کہ خود کو زیادہ فٹ رکھ سکوں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسپورٹس روم میں گفتگو کرتے ہوئے معطل فاسٹ بولر نے کہا کہ جتنا وقت کرکٹ سے دور رہا خود کو زیادہ سے زیادہ فٹ رکھنے کی کوشش کی،کرکٹ میں واپسی پر پہلے سے زیادہ بہتر نظرآؤں گا۔

    محمد عامر نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں سیکھنےکیلئےبہت کچھ ملتاہے۔ فٹنس کا خصوصی خیال رکھا ہے،محمد عامر پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے عامر نے کہا کہ قومی ٹیم میں اعتماد کی کمی تھی جو دور ہوتی نظرآرہی ہے۔

  • فاسٹ بولرمحمد عامرکی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی متوقع

    فاسٹ بولرمحمد عامرکی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی متوقع

    دبئی: آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ کا دو روزہ اجلاس کل سے دبئی میں ہوگا۔ انسداد بدعنوانی کوڈ میں تبدیلی کے بعد پابندی کے شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی متوقع ہے۔

    دبئی میں شروع ہونے والے بورڈ ممبرز کے دو روزہ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات جس میں انسداد بدعنوانی کوڈ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ اور متنازعہ بولنگ ایکشن جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی بدعنوانی کوڈ میں تبدیلی کی منظوری دے چکی ہے۔ پابندی کے شکار کھلاڑیوں کو اپنی سزا کے خاتمے سے پانچ سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

    جس سے محمد عامر آئندہ سال کے اوائل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرسکیں گے۔ محمد عامر کی پابندی ستمبر دوہزار پندرہ میں ختم ہوگی۔ دوہزار دس میں پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں محمد عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف پر فکسنگ کے الزام میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

  • پابندی کا شکار محمد عامر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    پابندی کا شکار محمد عامر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    لاہور: پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

    آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا شکار ہونے والے قومی کرکٹر محمد عامر نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا، ذرائع کے مطابق محمد عامر کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نرگس سے ہوا ہے۔

    نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے لاہور میں ہوئی جس میں صرف خاندان کے افراد شامل تھے،عامر کی دلہن نرگس گریجویٹ ہیں اور ان کی رخصتی آئندہ سال ہو گی، محمد عامر دوہزار دس کے بعد سے کرکٹ کے میدان سے دور ہیں۔

  • اکتوبر میں آئی سی سی سزا پر نظرثانی کرے گی، محمد عامر

    اکتوبر میں آئی سی سی سزا پر نظرثانی کرے گی، محمد عامر

    لاہور: اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کا شکار پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی سی سی رواں سال اکتوبر میں سزا میں کمی کی اپیل پر نظر ثانی کرے گی۔

    پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر دو ہزار پندرہ کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر سکے گے یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، اسپاٹ فکسنگ کیس میں پانچ سالہ پابندی کا سامنا کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے امید ظاہر کی ہے اکتوبر میں آئی سی سی ان کی سزا پر نظرثانی کرے گی، محمد عامر پر پانچ سال کرکٹ کے بند دروازے اگلے برس ستمبر میں تو کھول ہی جائے گے، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں کے باعث آئی سی سی نے محمد عامر کی سزا میں کمی کیلئے قوانین کا ازسر نو جائزہ بھی لے رہی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اکتوبر میں محمد عامر پر ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے کھول دئیے جائے، محمد عامر پر دو ہزار دس اسپاٹ فکسنک میں ملوث ہونے کی وجہ سے پانچ سال کی پابندی عائد کی گئ تھی۔