Tag: محمد عامر

  • چیمپئنز ٹرافی: محمد عامر کا بھارتی مؤقف پر ردِ عمل سامنے آگیا

    چیمپئنز ٹرافی: محمد عامر کا بھارتی مؤقف پر ردِ عمل سامنے آگیا

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مؤقف کی تعریف کرنی چاہیے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کوئی ابھی پاکستان کو نہیں ملی، اس کا بہت پہلے فیصلہ ہو چکا تھا، پاکستان نے گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے لیے کثیر رقم خرچ کی ہے۔

    فاسٹ بولر نے کہاکہ نہ کھیلنے اور ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کے لیے کوئی وجہ بھی تو ہونی چاہیے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ اتنا پیسہ لگائیں اور ایک ٹیم اٹھ کر نہ کھیلنے کا اعلان کر دے اور کہے کہ ٹورنامنٹ ملتوی ہو جانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ نے اسے انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے تو وہ آپ کی ہونی چاہیے اور اس کو الگ رکھیں، اگر آپ کھیلنا چاہتے ہیں تو کھیلیں، پاکستان کی میزبانی بہت اچھی ہوتی ہے۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ابھی انگلینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں پاکستان میں کھیل کر گئی ہیں، انکار کے لیے آپ کو مضبوط وجوہات بیان کرنا پڑتی ہیں اور وجہ تو اس وقت کچھ بھی نہیں ہے۔

    پاک آسٹریلیا دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج سڈنی میں کھیلا جائے گا

    قومی فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نہیں کھیلنا چاہتا تو اس کی جگہ کوئی اور ٹیم شامل کر لیں، ٹورنامنٹ کرائیں، میں قصور وار آئی سی سی کو قرار دوں گا، یہ سب کچھ ان کی وجہ سے ہوا ہے۔

  • محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

    محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

    پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا، پیسر نے 350 وکٹوں کا ہندسہ عبور کرلیا۔

    لیفٹ ہینڈ پیسر محمد عامر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 350 وکٹیں اپنے نام کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بنے، انھوں نے آج کیربیئن پریمیئر لیگ کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا، محمد عامر نے انٹیگا اینڈ باربادوا کی جانب سے گیانا کے خلاف 2 وکٹیں اپنے نام کیں اور اس سنگ میل تک پہنچے۔

    اب وہ پاکستان کے ان تجربہ کار باؤلرز کی صف میں شامل ہو گئے ہیں جو 350 سے زائد وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    باؤلرز کے اس ایلیٹ کلب میں وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سہیل تنویر 389 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    قومی اور بین الاقوامی سطح پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد عامر اپنا ایک مقام رکھتے ہیں اور یہ کامیابی عامر کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔

  • ’ٹیم میں ریٹائرڈ پلیئرز کو شامل کرکے آپ کو کیا ملا؟‘

    ’ٹیم میں ریٹائرڈ پلیئرز کو شامل کرکے آپ کو کیا ملا؟‘

    سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے ریٹائرڈ پلیئرز کو ٹیم میں شامل کرنے پر کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کے ہاتھوں افسوسناک شکست کے بعد سابق پاکستانی کپتان رمیض اس بات پر برہم نظر آئے کہ پی سی بی اور سیلکٹرز نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کے بجائے ان پلیئرز کو میگا ایونٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا جو ریٹائر ہوچکے تھے۔

    رمیز راجہ نے کرک بز کرکٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی ٹیم ایسے کھلاڑیوں کو تیار کرے جو دباؤ میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پی سی بی کو ورلڈ کپ کے بعد دوبارہ سے تعمیرنو شروع کرنا ہوگی، ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کو منتخب کرنا ہوگا جو دباؤ کو برداشت کرسکیں اور ان کی ذہنیت واضح ہو۔

    سابق چیئرمین نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کو باہر سے لانے کی ضرورت نہیں ہے، ان ریٹائر پلیئرز کو واپس لاکر آپ درحقیقت پہلے کیے گئے اچھے کاموں کی نفی کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان کے کئی سابق کرکٹرز نے ریٹائر ہونے والے محمد عامر اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل لانے کے بورڈ کے فیصلے کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ رمیز راجہ ان سب میں پیش پیش تھے۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں عامر اور عماد کی شمولیت کے باوجود گرین شرٹس بری طرح ناکام ثابت ہوئے۔ ٹیم امریکا اور بھارت کے خلاف میچز بری طرح ہار گئی، اب اس کے اگلے مرحلے میں جانے کے لالے پڑے ہیں۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل محمد عامر کا بڑا بیان سامنے آگیا

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ سے قبل محمد عامر کا بڑا بیان سامنے آگیا

    نیویارک: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے پاک بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ سے قبل روہت شرما کے بارے میں بڑا بیان دیا ہے۔

     دنیا بھر کے کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے کھلاڑیوں پر یہ میچ جیتنے کا دباؤ ہے، تاہم میچ سے قبل  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی کپتان روہت شرما کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔

    محمد عامر نے بھارتی اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے کپتان روہت شرما کی تعریف کی ہے، انہوں نے کہا کہ روہت شرما ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، جب وہ اپنی فارم میں آتے ہیں تو انہیں آؤٹ کرنا بہت مشکل اور خطرناک ہو جاتا ہے۔

    ویڈیو: بابر اعظم نے میچ کے دوران محمد عامر کا کونسا مشورہ نہیں مانا؟

    محمد عامر نے کہا کہ ہٹ مین روہت شرما دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، انہیں شروع میں ہی آوٹ کرنے کا موقع ہوتا لیکن اگر وہ 2 سے 3 اوور کھیل لے تو وہ بولر کے لیے خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے خطرناک فاسٹ بولر کی دھجیاں اڑانے والے روہت شرما کا بیٹ محمد عامر کے سامنے ہمیشہ خاموش رہا ہے، روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں محمد عامر کی چند  گیندوں کا سامنا کیا ہے جس میں انہوں نے ایک رن اور 2 بار وکٹ گنوائی ہے۔

    اب 9 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ عامر اور روہت میں سے کون کس پر بہترین ثابت ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں اب صرف چند ہی گھنٹے رہ گئے ہیں، دونوں روایتی حریفوں کے درمیان یہ میچ 9 جون کو ساڑھے سات 7 بجے کھیلا جائے گا۔

  • ٹورنامنٹ جیتنے آئے ہیں،کوشش ہوگی ہر میچ جیتیں، محمد عامر

    ٹورنامنٹ جیتنے آئے ہیں،کوشش ہوگی ہر میچ جیتیں، محمد عامر

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ آئی سی سی کاایونٹ کھیلنا ایک چیلنج ہوتاہے، ٹورنامنٹ جیتنے آئے ہیں،کوشش ہوگی ہر میچ میں کامیابی حاصل کریں۔

    ڈیلاس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ باؤلرمحمدعامرکا کہنا تھا کہ چیلنج قبول کرتے ہوئے اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہرطرح کی صورتحال کیلیے ہمیشہ تیارہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے،ہم نے اچھی پریکٹس کی ہے،جس کھلاڑی نے پرفارم کیاہوتاہے اس کی صلاحیت پر شک نہیں ہوناچاہیے۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ اعظم خان جس طرح کے کھلاڑی ہیں اکیلے میچ جتواسکتے ہیں، ہمیشہ سے مانتا ہوں بطورسینئرکھلاڑی آپ کواپنا رول قبول کرنا پڑتا ہے۔

    فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ بتانہیں سکتالیکن ہمارے پلان تیارہیں،حارث،شاہین اورنسیم گزشتہ 4سال سے عمدہ پرفارم کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آج پاکستان آج بروز جمعرات امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 کا باقاعدہ سفر شروع کرے گا۔

    آئی سی سی کے میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا مقابلہ ڈیلاس میں میزبان ٹیم امریکا سے ہوگا، پاکستان کو مہم شروع کرنے سے پہلے دھچکا لگ گیا۔

    آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے، امریکی ٹیم پاکستان کے مقابلے میں کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہے مگر اس نے پہلے میچ میں بتا دیا کہ اس سے جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، آسٹریلیا کا عمان کو جیت کیلئے 165 رنز کا ہدف

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈیلاس میں پہلے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

  • محمد عامر آئرلینڈ کے لئے کب روانہ ہوں گے؟ اہم خبر

    محمد عامر آئرلینڈ کے لئے کب روانہ ہوں گے؟ اہم خبر

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر آج ڈبلن، آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوجائیں گے، جبکہ فاسٹ بولر آج ہی ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

    ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شامل کئے جانے کا امکان نہیں ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے بعد پاکستان ٹیم 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جانے والے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے 15 مئی کو لیڈز پہنچے گی۔

    واضح رہے کہ ویزے کی وجہ سے محمد عامر ٹیم کے ہمراہ آئرلینڈ روانہ نہیں ہوسکے تھے۔

    32 سالہ عامر نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوران چار سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی جہاں انہوں نے چار میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی انہیں آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

    کولن منرو نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

    پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھا کیونکہ بورڈ کا خیال تھا کہ ویزے کے بروقت اجرا کو یقینی بنانا میزبانوں کی ذمہ داری ہے۔

  • محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی

    محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی

    کرکٹر محمد عامر پاکستان کے لیے پھر کھیلنے کو تیار ہو گئے ہیں، عماد وسیم کے بعد انھوں نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

    محمد عامر نے ایک ٹویٹ میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے دستیابی کا اعلان کر دیا، انھوں نے کہا پاکستان کے لیے کھیلنے کا اب بھی خواب دیکھتا ہوں، زندگی ایسے موڑپر لے آتی ہے جب ہمیں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا پڑ جاتی ہے۔

    کرکٹر محمد عامر نے کہا پاکستان کرکٹ بورڈ اور میرے درمیان مثبت بات چیت ہوئی ہے، پی سی بی نے مجھے احساس دلایا کہ ملک کو میری ضرورت ہے، بورڈ نے مجھے عزت دی اور کہا پاکستان کے لیے کھیل سکتا ہوں۔

    عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

    فاسٹ بولر نے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ فیملی سے مشورے کے بعد کہہ رہا ہوں کہ میں قومی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں، اور آئندہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ میں میرے نام پر غور کیا جائے، ملک ذاتیات سے مقدم ہے، میں یہ ملک کے لیے کرنا چاہتا ہوں، گرین جرسی پہن کر ملک کے لیے کھیلنا ہمیشہ میری خواہش رہی ہے۔

  • پی ایس ایل: بابر اعظم کی سنچری پر محمد عامر کا ردعمل

    پی ایس ایل: بابر اعظم کی سنچری پر محمد عامر کا ردعمل

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سنچری پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے کراچی میں پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری بنائی۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ بابر کے ساتھ میری کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، بابر نے جو سینچری کی اس میں اس کے شاٹس قابل تعریف تھے اور میں تو چاہتا ہوں وہ پاکستان ٹیم میں بھی ایسے ہی پرفارمنس دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے میں اپنی رائے کا اظہار کرتا ہوں، میں ہمیشہ یہی کہتا ہوں کہ بابر کر اپنے کمفرٹ سے باہر آکر کھیلنا چاہیے، اس نے زبردست شاٹس کھیلے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Peshawar Zalmi (@peshawarzalmipk)

    محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ میرا فوکس پی ایس ایل پر ہے، پی سی بی کو فور ڈے کرکٹ میں کنٹریکٹ اچھا دینا چاہیے، پی سی بی کو ہر بچے پر سرمایہ کاری کرنی پڑے گی اور کنٹریکٹ دینا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھی۔ یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کیریئر کی 11 ویں سنچری تھی۔

    اس سنچری کے بعد سابق قومی کپتان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10 سے زائد سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے جب کہ ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے۔ ان سے آگے اب صرف ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل ہیں جنہوں نے 463 ٹی 20 میچوں میں 22 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

  • قومی ٹیم میں واپسی کا گرین سگنل مل رہا ہے؟ محمد عامر نے کیا کہا؟

    قومی ٹیم میں واپسی کا گرین سگنل مل رہا ہے؟ محمد عامر نے کیا کہا؟

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ سلیکٹرز اپنی سلیکشن کا دائرہ صرف پاکستان سوپر لیگ تک نہ محدود کریں۔

    پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے کھیلنے والے لیفٹ آرم پیسر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا، واپسی کا گرین سگنل مل رہا ہے یا نہیں اللّٰہ بہتر جانتا ہے۔ دماغ میں اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کی بات نہیں ہے۔

    محمد عامر کا مزید کہنا تھا مختلف لیگز کھیل کر لطف اندوز ہورہا ہوں، ابھی تو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کا کوئی ارادہ نہیں، انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی محسوس نہیں ہورہی کیوں کہ لیگز کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

    پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان کے حوالے سے محمد عامر نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز میں شاہین کی پیس نظر آرہی ہے جبکہ وہ تھوڑا عرصہ پہلے انجری سے واپس آئے ہیں تو انھیں وقت دینا چاہیے۔

    سابق قومی پیسر نے کہا کہ شاہین جب تک لمبے اسپیل نہیں کریں گے انکا ردھم واپس نہیں آئے گا، لمبے اسپیل سے اعتماد ملتا ہے او بولر جو سبق بھول جاتا ہے وہ یاد آجاتا ہے۔

    ردھم چار اوور سے نہیں بلکہ لمبے اسپیل سے آئے گا، شاہین پروفیشنل بولر ہیں ان پر کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ کپتانی کی وجہ سے ان کی بولنگ میں فرق پڑا ہے۔ لاہور قلندرز افغان اسپنر راشد کو مس کر رہے ہیں۔

    انجرڈ ہونے والے پیسر حارث رؤف سے متعلق محمد عامر نے کہا کہ پی سی بی سے ان کا معاملہ چل رہا ہے وہ اپنی پرفارمنس کے حوالے سے خود جواب دیں گے۔

    انھوں نے واضح کیا کہ کوئی بولر پانچ وکٹیں لے لیکن 50 رنز دیدے تو کیا فائدہ ہوگا یا بیٹر سنچری بنائے اور ٹیم میچ ہار جائے تو اس سے کیا حاصل ہوگا۔ اس لیے میں میچ میں متاثر کن کردار ادا کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہوں۔

    عامر نے بولرز کو مشورہ دیا کہ بولنگ بہتر جب ہو گی جب آپ ریڈ بال کرکٹ کھیلیں گے۔ ملک میں بہت پیس والے بولر سامنے آرہے ہیں، کوئی 145 کوئی 140 کی اسپیڈ سے گیند کر رہا ہے لیکن نوجوان فاسٹ بولرز میں اسمارٹ بولنگ صلاحیت کی کمی۔

  • محمد عامر کا  صائم ایوب کی بیٹنگ پر رد عمل

    محمد عامر کا صائم ایوب کی بیٹنگ پر رد عمل

    آکلینڈ میں کھیلے جا رہے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 227 رنز کا ہدف دیا۔

    پاکستان کے کپتان شاہین شاہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولرز آزمانے کا فیصلہ کیا اور اپنے پہلے ہی اوور میں ڈیون کانوے کی وکٹ حاصل کر کے اس فیصلے کو کسی حد تک درست بھی ثابت کیا لیکن اس کے بعد کیوی بیٹرز شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوگئے۔

    پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا، صائم ایوب جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 کے مجموعے پر صرف 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے صائم ایوب کی جارحانہ بلے بازی کی تعریف کرتے ہوئے ایکس (ٹوئٹر) کا رخ کیا۔

    محمد عامر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”کیا کھیلتا ہے یار یہ لڑکا، ماشاء اللہ ماشاء اللہ“ ساتھ ہی انہوں نے دل کا ایموجی بھی بنایا۔

    پہلا میچ اور 3 وکٹیں، عباس آفریدی نے اپنا ڈیبیو یادگار بنا لیا

    واضح رہے کہ صائم ایوب نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 227 رنز کے ہدف کے تعاقب کا آغاز ضرورت کے عین مطابق کیا تھا۔