Tag: محمد عامر

  • محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ

    محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ

    پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے معاہدہ کرلیا، فاسٹ بولر اگلے سال کے سیزن کیلیے دستیاب ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اٹھارہ فرسٹ کلاس کاؤنٹی کلبوں میں سے ایک ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے محمد عامر کے ساتھ 2024 کے سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

    محمد عامر بطور اوورسیز پلیئر اگلے سیزن کے پہلے ہاف کے لیے دستیاب ہوں گے وہ وائٹالٹی بلاسٹ کے گروپ اسٹیج کے تمام میچز کھیلیں گے۔

    اس حوالے سے کرکٹ ہیڈ ڈربی شائر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر دنیا کے بہترین باؤلر میں سے ایک ہیں مجھے خوشی ہے کہ ڈربی شائر میں ان کی واپسی ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر ہماری ریڈ بال اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تمام باولرز کی رہنمائی کریں گے۔ مجھے محمد عامر کی تمام خصوصیات کا بخوبی اندازہ ہے، امید ہے کہ ڈربی شائر کے تمام چاہنے والے محمد عامر کی سپورٹ کرینگے۔

    یاد رہے کہ محمد عامر اس سے قبل ایسیکس اور گلوسٹر شائر کیلئے کھیل چکے ہیں، پاکستانی پیسر انگلینڈ کی شہریت ملنے پر دی ہینڈرڈ ایونٹ بھی ’لوکل‘ کے طور پر کھیل سکیں گے۔

  • محمد عامر کی بابر اعظم کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟ کھلاڑی نے بتادیا

    محمد عامر کی بابر اعظم کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟ کھلاڑی نے بتادیا

    فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے اس دور کا سب سے بہترین پلیئر ہے۔

    مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ان کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بات کی ہے، انہوں نے کہا کہ بابر اعظم میرا سابق منگیتر نہیں کہ میں اسے رشتہ ختم ہونے کے بعد پسند ہی نہ کروں گا۔

    محمد عامر نے کہا کہ کپتان بابر اعظم میرے جونیئر تھے اس کے ساتھ میں 5 سال کھیلا ہوں، اس دوران بابر نے ہمیشہ مجھے احترام دیا اور عزت کی،  ہمارے درمیان کبھی کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

    فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں لوگ رائے کو ایک غلط سمت میں لے جاتے ہیں، ہر ایک کا دوسرے کے لیے ایک مختلف اوپینین ہوسکتا ہے، اس کا مطلب ہرگز نہیں کہ میں اسے پسند نہیں کرتا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بابر کے بابر کے نجی زندگی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، میں نے ہمیشہ کرکٹ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    محمد عامر نے کہا کہ میرے نزدیک بابر اعظم  ٹیسٹ اور ون ڈے میں ایک عظیم بلے باز ہے البتہ ٹی ٹوئنٹی میں انھیں اتنا خطرناک نہیں سمجھتا، یہ ایک بولر میری اپنی رائے ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اس دور کے بہترین پلئیر ہیں۔

  • محمد عامر پی ایس ایل کے اس سیزن میں غصے میں کیوں تھے؟ وجہ بتادی

    محمد عامر پی ایس ایل کے اس سیزن میں غصے میں کیوں تھے؟ وجہ بتادی

    پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے اس سیزن میں فاسٹ بولر محمد عامر کئی وفعہ غصے میں نظر آئے تھے جس کی وجہ انہوں نے بتائی ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میں بابر اعظم نے محمد عامر کی تیز گیند پر کور ڈرائیو پر شاندار چوکا لگایا تھا تو عامر نے غصے اور جھنجھلاہٹ میں بابر اعظم کی طرف گیند پھینکی جسے کیمرے نے محفوظ کرلیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزیسے وائرل ہوگئی تھی۔

    گراؤنڈ میں محمد عامر کا اس طرح کا رویہ صرف بابر اعظم کے ساتھ نہیں بلکہ وکٹ لینے پر ان کی سیلیبریشن کو بھی شائقین کرکٹ نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم اب ایک نجی چینل پر شو میں انہوں نے اس ایگریشن کی وجہ بتائی ہے۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیزن 7 میں انجری کا شکار ہونے کے بعد ایک میچ بھی نہیں کھیلا، اسی دروان میں میچ دیکھ رہا تھا تو میں نے سوچا کہ کچھ تو مجھ سے پیچھے رہ گیا ہے جس کی وجہ سے میری کرکٹ پیچھے جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے میں نے اپنی ڈائیٹ کے حوالے سے سوچا کہ وہ ٹھک سے کھا رہا ہوں یا نہیں پھر نے اپنی ٹریننگ کے بارے میں سوچا کہ میں 20 سال کی عمر اور 30 سال کی عمر میں کس طرح کی ٹریننگ کررہا ہوں جس کے لیے میں نے اپنا پرسنل ٹریننر رکھ لیا۔

    ’ اس کے بعد میں نے سوچا کہ میری بولنگ میں ایسی کوئی چیز ہے جس سے پیس نہیں آرہا یا مزہ نہیں آرہا، انہوں نے کہا کہ میں پہلے بیٹسمین کے ساتھ آنکھ مچولی کرتا تھا جو کہ میں نہیں کررہا تھا‘

    محمد عامر نے مزید کہا کہ جب میں کسی کو بولنگ کراتا ہوں تو یہی سوچتا ہوں کہ تو نہیں یا تو میں نہیں، پھر اسےسے ایگریشن باہر آتا ہے، اس سے یہ ہرگز مطلب نہیں کہ میری کسی سے ناراضگی ہے۔

  • محمد عامر نے بابر، حارث اور صائم ایوب کو پویلین بھیج دیا

    محمد عامر نے بابر، حارث اور صائم ایوب کو پویلین بھیج دیا

    پی ایس ایل 8 کے 17ویں میچ میں محمد عامر نے پہلے ہی اوور بابر اعظم اور محمد حارث کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو اس وقت درست ثابت ہوا جب فاسٹ بولر محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ایک رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

    محمد عامر نے زلمی کے جارح مزاج بیٹر محمد حارث کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

    جب کنگز کے فاسٹ بولر کا بابر اعظم سے سامنا ہوا تو انہوں نے ان سوئنگ گیند کرکے زلمی کے کپتان کو بھی صفر پر پویلین کی راہ دکھادی۔

    دوسرے اوور میں محمد عامر نے صائم ایوب کو ایک رن پر طیب طاہر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ فاسٹ بولر نے دو اوورز میں 6 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی نے پانچ میچز کھیلے ہیں اور دونوں ٹیمیں نے دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • محمد عامر کا بابر اعظم سے متعلق نیا انکشاف

    لاہور: قومی کرکٹر محمد عامر  نے بابر اعظم کی کپتانی کے بارے میں کہا کہ انہیں پہلے کپتانی کے لیے تیار نہیں کیا گیا۔

    محمد عامر نے نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بابر کی کپتانی کے بارے میں کہا کہ جب نیا لڑکا کپتان بنتا ہے تو اسے سینئرز کی سپورٹ لازمی ہونی چاہیے ہوتی ہے، بابر کی کپتانی کے دوران ان کے ساتھ کوئی سینئر  کھلاڑی نہیں تھا جو انہیں ساتھ ساتھ گائیڈ کرسکے۔

    فاسٹ بولر عامر کا کہنا تھا کہ کیوں کہ بطور کپتان بابر نے  کپتانی سمیت بیٹنگ، بولرز، اوور ریٹ، رن ریٹ سب کچھ دیکھنا ہے، مجھے لگتا ہے کہ بابر کو جلدی کپتانی دی گئی، ہونا یوں چاہیے تھا کہ بابر کو کپتانی کیلئے پہلے  تیار کیاجاتا ہے۔

     سابق کپتان سرفراز احمد کی کپتانی سے ہی بابر کو تیار کیا جاتا کیوں کہ  مسٹر پرفیکٹ کوئی بھی نہیں ہوتا ،اگر میں کہوں کہ میں پرفیکٹ بولر ہوں تو ایسا ممکن نہیں لہٰذا بابر کی کپتانی میں اچھا ہوتا کہ ان کے ساتھ سینئر پلیئرز بھی ہوتے جو بابر کی رہنمائی کرتے۔

    کرکٹر کا کہنا تھا کہ یونس خان کی کپتانی میں کھیلنے کا بہت مزا آیا، انہوں نے مجھے بہت بہترین طریقے سے گراؤنڈ میں بہت کچھ سیکھایا۔

    محمد عامر نے مزید کہا کہ سرفراز کی کپتانی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیفی بھائی بائے برتھ کپتان ہیں، وہ ٹیم کے لیے مفید فیصلے لیتے تھے۔

  • محمد عامر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گئے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر ٹریننگ کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کرنی ہے لیکن ایونٹ میں شرکت سے قبل ٹریننگ کرنا چاہ رہا تھا۔

    فاسٹ بولر نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے پریکٹس کی اجازت مانگی تھی ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اجازت دے دی۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو دوبارہ پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔‘

    ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ ابھی ریٹائرمنٹ واپس لینے پر غور نہیں کیا میری نظریں صرف پی ایس ایل پر مرکوز ہیں۔

    محمد عامر نے این ایچ پی سی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے اچھی سہولیات کہیں بھی میسر نہیں ہیں۔‘

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ٹیسٹ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی کی تعریف کرنی چاہیے، سعود شکیل، سرفراز احمد اور امام الحق نے اچھی بیٹنگ کرکے میچ ڈرا کیا۔

  • بابر اعظم نے کس کھلاڑی کی کمی محسوس کی؟

    بابر اعظم نے کس کھلاڑی کی کمی محسوس کی؟

    کراچی: کپتان کراچی کنگز بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف پی ایس ایل سیزن 7 کے اٹھائیسویں میچ میں شکست پر کہا ہے کہ انھوں نے فاسٹ بولر محمد عامر کی کمی شدت سے محسوس کی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 23 رنز سے شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ‘محمد عامر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی’۔

    انھوں نے کہا ہم چیزوں کو پلان کے مطابق سر انجام نہیں دے سکے، انجریز کی وجہ سے کارکردگی پر بہت فرق پڑا، انھوں نے مزید کہا کہ محمد عامر سمیت تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی شدت سے محسوس ہوئی، میر حمزہ نے آ کر بولنگ کو سہارا دیا اور اچھی بولنگ کی۔

    گلیڈی ایٹرز نے کنگز کیخلاف 23 رنز سے میچ جیت لیا

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف 23 رنز سے میچ جیت لیا ہے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کراچی کنگز 167 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں پر 143 رنز بنا سکی۔

    کراچی کنگز کی جانب سے جوکلارک کی نصف سنچری (52 رنز) اور بابر اعظم کے 36 رنز رائیگاں گئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے، گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے نے 82 رنز کی شان دار اننگز کھیلی، خرم شہزاد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    عماد وسیم، گریگری، میر حمزہ اور عثمان شنواری ایک ایک وکٹ لے سکے۔

  • محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کی وجہ بتادی

    محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کی وجہ بتادی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پیسے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے تاثر کو غلط قرار دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ پیسے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑی، اگر ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑتا تو اب تک کیریئر ختم ہوچکا ہوتا۔

    محمد عامر نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید تھی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب ہوجاؤں گا۔

    فاسٹ بولر نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ تکنیک کو ویرات کوہلی سے بہتر قرار دیا۔

    واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے گزشتہ سال جولائی میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پابندی کے پانچ سال تک بالکل کرکٹ نہیں کھیلی اور پھر تینوں فارمیٹ کے میچز کھیلے، اتنی کرکٹ سے میری باڈی پر پریشر تھا اور میں تھک جاتا تھا۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ اگر مجھے اگلے چھ سال مزید کرکٹ کھیلنی ہے تو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنی ہی تھی۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے محمد عامر اور وہاب ریاض کے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

  • دورہ انگلینڈ، محمد عامر سے متعلق بڑی خبر آگئی

    دورہ انگلینڈ، محمد عامر سے متعلق بڑی خبر آگئی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا گیا، برطانیہ روانگی سے متعلق حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے دورہ انگلینڈ کے لیے حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بنا دیا ہے۔

    چیف سلیکٹر وہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے لیے حارث رؤف کی جگہ محمد عامر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، محمدعامر کا پہلا کرونا ٹیسٹ لے لیا گیا جبکہ دوسرا ٹیسٹ بدھ کو ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ دو ٹیسٹ منفی آنے پر محمد عامر انگلینڈ جائیں گے، ٹیسٹ اور ٹی 20میں وہ کافی تجربہ رکھتے ہیں، کپتان سے مشاورت کے بعد محمدعامر کو اسکواڈ کا حصہ بنارہے ہیں۔

    ذرائع نے آج صبح بتایا تھا کہ چیف سلیکٹروہیڈکوچ مصباح الحق نے محمدعامر سے رابطہ  کیا اور دورہ سے متعلق بات چیت بھی کی، شمولیت کی صورت میں فاسٹ بولر طریقہ کار کے مطابق انگلینڈ روانہ ہوں گے۔

    فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر ننھی پری کی آمد

    خیال رہے کہ کرکٹر نے بیٹی کی ولادت کے باعث انگلینڈ جانے سے معذرت کی تھی۔  16 جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی تھی۔

    محمد عامر نے بیٹی کی پیدائش پر رب کا شکر ادا کیا اور ننھی پری کی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی تھی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’’زویا عامر‘‘ رکھا ہے۔

  • فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر ننھی پری کی آمد

    فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر ننھی پری کی آمد

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے گھر دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی۔

    محمد عامر نے بیٹی کی پیدائش پر رب کا شکر ادا کیا اور ننھی پری کی خوبصورت تصویر بھی شیئر کی۔

    محمد عامر نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’’زویا عامر‘‘ رکھا ہے۔

    فاسٹ بولر کو بیٹی کی ولادت پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے لکھا کہ ’بہت بہت مبارک ہو بھائی، اللہ تعالیٰ زویا عامر کو صحت اور خوشیاں دے۔‘

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نرجس کے ساتھ ستمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اُن کے ہاں 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے منشا رکھا تھا۔