Tag: محمد عامر

  • روہت شرما کو آؤٹ کرنے کے لیے پرجوش رہتا ہوں، محمد عامر

    روہت شرما کو آؤٹ کرنے کے لیے پرجوش رہتا ہوں، محمد عامر

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی اوپنر بلے باز روہت شرما کو آؤٹ کرنے کے لیے پرجوش رہتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم نے شرکت کی اور میزبان نجیب الحسنین کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔

    محمد عامر کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں محمد حسنین اور نسیم شاہ دونوں ہی شاندار بولر ہیں لیکن انہیں نسیم شاہ کی بولنگ نے بہت متاثر کیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر وہ بیٹسمین ہوتے تو انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی دھلائی کرتے۔ محمد عامر نے کہا کہ قومی ٹیم میں عماد وسیم ان کے سب سے اچھے دوست ہیں جبکہ وہاب ریاض کنجوس کھلاڑی ہیں۔

    محمد عامر دنیا کے بہترین بولر ہیں، عماد وسیم

    دوسری جانب قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف ان کی نظر میں ٹیم کے بہترین آل راؤنڈر ہیں جبکہ حسن علی کو انہوں نے وکٹ ٹیکر قرار دیا۔

    عماد وسیم نے فخر زمان کو تھرلر قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض تیز ترین بولر اور محمد عامر دنیا کے بہترین بولر ہیں۔

    سرفراز احمد اور محمد رضوان سے متعلق پوچھے جانے والے سوال پر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اور رضوان دونوں اپنی جگہ اچھے وکٹ کیپر اور بیٹسمین ہیں، آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا آسٹریلیا سے زیادہ مزہ انہیں انگلینڈ کے خلاف کھیلنے میں آتا ہے۔

    بند دروازوں میں کرکٹ کھیلے جانے سے متعلق عماد وسیم اور محمد عامر کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کے بغیر کرکٹ کھیلنے میں مزہ نہیں آتا لیکن ہمیں کرکٹ کھیلنی ہے تو بند دروازوں میں بھی کھیلنی ہوگی۔

  • محمد عامر ڈیوڈ وارنر کے لیے خطرہ بن گئے

    محمد عامر ڈیوڈ وارنر کے لیے خطرہ بن گئے

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کے لیے خطرہ بن گئے، ناقابل شکست رہنے کا تسلسل توڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد عام نے ڈیوڈ وارنر کے لیے مشکلات کھڑی کردیں، مسلسل چار میچوں میں ناٹ آؤٹ رہنے والے وارنر کو بلآخر محمد عامر نے پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد عامر نے ڈیوڈ وارنر کو 20 رنز کے انفرادی اسکور پر بولڈ کردیا، اور اس طرح ان کا ناٹ آؤٹ رہنے کا تسلسل ٹوٹ گیا۔

    آسٹریلوی بلے باز نے سری لنکاکے خلاف تینوں مچوں میں عمدہ اور جارح بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بولر کو اپنے سامنے ٹکنے نہیں دیا تھا، تاہم پاکستان کے اسٹار بولر نے ان کا یہ غرور خاک میں ملا دیا۔

    ’’مصباح! پوری ٹیم نہیں بلکہ کپتان نمبر ون تھا‘‘

    البتہ پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انہوں نے صرف دو رنز ہی بنائے تھے کہ اچانک بارش ہوئی جس کے بعد میچ روک دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے سرفراز کو ٹیم میں واپس لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا گیا جس میں پاکستانی بیٹنگ لائن کینگروز گیند بازوں‌ کے آگے ریت کا ڈھیر ثابت ہوئی اور فخر زمان ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف دو رنز بناکر پویلین روانہ ہوئے تھے۔

  • محمد عامر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو وائرل

    محمد عامر کی بیٹی کے ساتھ ویڈیو وائرل

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی اور بیٹی کی ویڈیو شیئر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے اپنی بیٹی منشا کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے بیٹی اُن کی گود میں بیٹھی باتیں کررہی ہے۔

    محمد عامر نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’’منشا، !! بابا ہمیشہ آپ کو سنیں گے‘‘۔

    فاسٹ باؤلر کی اہلیہ نرجیس عامر نے بھی یہی ویڈیو ٹویٹ کی اور لکھا کہ ’’یہ وہ وقت ہے جب منشا کو ماما کی ضرورت نہیں بلکہ وہ بابا کے ساتھ باتیں کرنا چاہتی ہے‘‘۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نرجیس کے ساتھ ستمبر 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اُن کے ہاں 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے منشا رکھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا، جس کے بعد اُن کر شائقین اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی تھی۔

    سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بھی ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ جانے کا نہیں لوٹانے کا وقت ہے، اسپاٹ فکسنگ کے دوران بورڈ نے ان کو ٹیم میں واپس لانے کے لیے بہت پیسہ خرچ کیا ہے‘۔

  • ون ڈے رینکنگ، محمد عامر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن

    ون ڈے رینکنگ، محمد عامر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل، بابر اعظم کی تیسری پوزیشن

    دبئی: آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق محمد عامر نے کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے اور بابر اعظم نے تیسری پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے اختتام پر ون ڈے رینکنگ جاری کی ہے، محمد عامر کیریئر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں، بابر اعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

    فاسٹ بولر محمد عامر نے 6 درجہ لمبی چھلانگ لگائی اور ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے، فاسٹ بولر عثمان شنواری کی رینکنگ بھی بہتر ہوئی وہ 28 درجہ ترقی کے ساتھ 43ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اب بھی دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اور ان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، بھارت کے روہت شرما دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ فخر زمان 16ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر براجمان ہے۔

    ٹاپ فائیو آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے اور افغانستان کے راشد خان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • فاسٹ بولر وہاب ریاض کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    فاسٹ بولر وہاب ریاض کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

    لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہاب ریاض نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، سدرن پنجاب ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض نے قائد اعظم ٹرافی کے لیے لگائے گیے کیمپ میں رپورٹ نہیں کیا ہے۔

    سدرن پنجاب ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض مشاورت کے بعد باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ پچھلے ماہ کینیڈٰن لیگ کے دوران کرلیا تھا۔

    فاسٹ بولر وہاب ریاض نے 27 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی اور 83 وکٹیں حاصل کیں، انہوں کی بہترین بولنگ ایک اننگز میں 63 رنز دے کر پانچ وکٹیں ہیں۔

    مزید پڑھیں: فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی

    وہاب ریاض ںے اپنا آخری ٹیسٹ میچ میں اکتوبر 2018 میں کینگروز کے خلاف کھیلا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر نے 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا، وسیم اکرم، شعیب اختر، رمیز راجہ ودیگر سابق کرکٹرز نے عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

    کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے بعد وہاب ریاض اور حسن علی بھی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دیں گے، اب خبریں یہی ہیں کہ وہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے والے ہیں۔

  • محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر تنقید، اہلیہ میدان میں آگئیں

    محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر تنقید، اہلیہ میدان میں آگئیں

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی 27 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف ان کی اہلیہ نرجیس عامر میدان میں آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ان پر کچھ حلقوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عامر کی اہلیہ نے ردعمل دیا ہے۔

    نرجیس عامر نے کہا کہ مجھے شوہر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر وضاحت دینے کی ضرورت نہیں تھی تاہم ان پر تنقید پر یہ کہنا چاہوں گی کہ عامر انگلینڈ یا کسی دوسرے ملک کے لیے کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عامر کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے، وہ پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کرنا پسند کرتے ہیں۔

    محمد عامر کی اہلیہ نے کہا کہ وہ صرف ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں انہوں ںے کرکٹ کو خیرباد نہیں کیا ہے، وہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

    مزید پڑھیں: محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے کوئی حیرانگی نہیں، مکی آرتھر

    نرجیس عامر نے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے جو عامر کو ریٹائرمنٹ کو لے کر ان پر تنقید کررہے ہیں آمین۔

    واضح رہے کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اس کے بعد کرکٹ حلقوں کی جانب سے ان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بھی ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جانے کا نہیں لوٹانے کا وقت ہے، اسپاٹ فکسنگ کے دوران بورڈ نے ان کو ٹیم میں واپس لانے کے لیے بہت پیسہ خرچ کیا ہے۔

  • محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے کوئی حیرانگی نہیں، مکی آرتھر

    محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے کوئی حیرانگی نہیں، مکی آرتھر

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے انہیں کوئی حیرانگی نہیں ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر ریٹائرمنٹ کے بارے میں ایک سال سے سوچ رہے تھے، ان کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے کوئی حیرانگی نہیں ہوئی ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ ٹیسٹ میچز میں عامر کو فٹنس مسائل کا سامنا تھا، اس میں کوئی شک نہیں کہ عامر دورہ حاضر کے بہترین بولروں میں سے ایک ہیں اور ہمیشہ اپنا لوہا منوانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    مکی آرتھر نے کہا کہ خوشی ہوتی ہے اگر عامر ٹیسٹ میچز میں بھی اپنا کیریئر جاری رکھتے لیکن عامر کے فیصؒے کی عزت کرتا ہوں۔

    مزید پڑھیں: مکی آرتھر کی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقاتیں، کارکردگی رپورٹ جمع کرادی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ کپ، انگلینڈ سیریز پر رپورٹ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کو جمع کرائی تھی، ہیڈ کوچ کی رپورٹ کرکٹ کمیٹی اجلاس میں زیر بحث آئے گی۔

    مکی آرتھر نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ بدقسمتی سے ورلڈ کپ کا آغاز اچھا نہیں کرسکے، پاکستان ٹیم نے آخری چار میچز میں اچھا کم بیک کیا۔

    ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم فیلڈنگ مسائل کا شکار ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینے سے قومی ٹیم کو فائدہ ہوا۔

    علاوہ ازیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ ٹیم کے انڈر 19 کھلاڑیوں کے کیمپ کا دورہ کیا تھا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

  • شعیب اختر کا محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار

    شعیب اختر کا محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے محمد عامر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

    شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے لگ رہا ہے محمد عامر کے بعد شاید حسن علی، وہاب ریاض اور جنید خان بھی ریٹائرمنٹ دے دیں۔

    شعیب اختر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 27سالہ محمد عامر ریٹائر کیسے ہوسکتا ہے؟ پاکستان نے ان پر اتنی انوسٹمنٹ کی ہے، انہیں میچ فکسنگ سے نکال کر واپس لائے ہیں اور کھلانے کی کوشش کر رہے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد عامر اچھی فارم میں واپس آئے ہیں تو ریٹائرمنٹ دے رہے ہیں، یہ پاکستان کو پے بیک کرنے کا وقت تھا اور آپ کو چاہئے تھا ملک کو ٹیسٹ سیریز جتواتے۔

    سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ سب ٹی20 کے بولر بننا چاہتے ہیں، انہیں ون ڈے کھیلتے ہوئے بھی خوف آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے جیسا کوئی کرکٹ بورڈ میں آگیا تو یقین جانیں ٹی 20 کیا اِنہیں پاکستان میں کسی حصے سے بھی نہ کھیلنے دوں، آپ پیسہ بنائیں تاہم پاکستان پہلے ہے، اسے آپ کی ضرورت ہے۔

    ’’یہ جانے کا نہیں بلکہ لوٹانے کا وقت تھا‘‘

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا اور ٹی ٹوینٹی سمیت ون ڈے کھیل جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فاسٹ باؤلر کے فیصلے کی تصدیق کی تھی۔

    وسیم اکرم کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار

    فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ آسان نہیں البتہ وہ 2020 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ اور دیگر میچز کو فوکس کرنا چاہتے ہیں۔

  • وسیم اکرم کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار

    وسیم اکرم کا محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار

    کراچی: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے محمد عامر کی ٹٰیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر محمد عامر کی ریٹائرمنٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ فاسٹ بولر 27 سال کی عمر میں عروج حاصل کرتا ہے وہ ریٹائر ہوگئے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ بولر کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ میں ہوتا ہے، محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تعریف نہیں کرسکتا ہوں۔

    وسیم اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس سال آسٹریلیا میں دو، اگلے سال انگلینڈ میں تین ٹیسٹ کھیلنے ہیں، پاکستان کو آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں عامر کی ضرورت پڑے گی۔

    دوسری جانب شاہد خان آفریدی نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ پاکستان کے لیے ون ڈے کرکٹ طویل عرصے تک کھیل سکتے ہیں۔

    آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ میں میچ وننگ اسپیلز کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے کہا تھا کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم وہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

    اس موقع پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز تھا۔

  • فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی

    فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی

    لاہور: قومی کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمدعامر نے ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کااعلان کردیا، پی سی بی کے مطابق محمد عامر موجودہ دور کے بہترین ٹیسٹ باؤلر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤ لر محمد عامر نے کرکٹ کے روایتی فارمیٹ ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے تاہم وہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

    اس موقع پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ روایتی ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزازتھا،ٹیسٹ کرکٹ سےریٹائرمنٹ کافیصلہ آسان نہیں تھا۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ میچز اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 میں شرکت کے لیے اپنی فارم اور فٹنس برقرارکھنے کی کوشش کروں گا، پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنے سینے پر گولڈن اسٹار لوگو لگانے کا موقع دیا۔

    محمدعامرنے36ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 119وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ایم ڈی پاکستان کرکٹ بور ڈ کا کہنا ہے کہ عامرکاشمارموجودہ دورکےبہترین ٹیسٹ بولرزمیں ہوتاہے۔

    واضح رہے کہ محمد عامر نے جولائی 2009 میں سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے 36 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں 119 وکٹیں حاصل کیں۔

    محمد عامر نے پانچ سالہ پابندی ختم ہونے کے بعد 22 ٹیسٹ میچز کھیلے، پابندی سے قبل انہوں نے 14 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔