Tag: محمد عباس

  • آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، صرف ایک پاکستانی کھلاڑی شامل

    آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، صرف ایک پاکستانی کھلاڑی شامل

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2018 کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کا اعلان کردیا جس کے مطابق دونوں ٹیموں کا کپتان ویرات کوہلی کو منتخب کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں تین بھارتی اور تین نیوزی لینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں اور پاکستان کے محمد عباس ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں جبکہ ون ڈے ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے 4،4 کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو 2018 کے دوران عمدہ کارکردگی پر ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہے جبکہ آئی سی سی ون ڈے ٹیم میں بھارت کے روہت شرما، جونی برسٹو، جوئے روٹ، راس ٹیلر، جاز بٹلر، بین اسٹوک، مستفیض الرحمان، راشد خان، کلدیپ یادیو اور جسپرت بمرا شامل ہیں۔

    آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم میں ویرات کوہلی کپتان دیگر کھلاڑیوں میں محمد عباس، ٹام لیتھم، کرونا رتنے، کین ولیم سن، ہنری نکولس، رشب پینٹ، ربادا، نیتھن لائن، جسپرت بمرا شامل ہیں۔

    بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ووٹنگ ممبر نے ویرات کوہلی کو ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

    سری لنکا کے کمار دھرما سینا نے آئی سی سی امپائر آْف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا، انہوں نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، اس سے قبل 2012 میں کمار دھرما سینا کو بہترین امپائر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

    بھارت کے ریشبھ پینٹ آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے، کیوی کپتان ولیم سن آئی سی سی اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کے حقدار قرار پائے، ایرون فنچ نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

  • کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، محمد عباس فٹ، محمد رضوان کی شمولیت کا امکان

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، محمد عباس فٹ، محمد رضوان کی شمولیت کا امکان

    نیولینڈ: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے محمد عباس فٹ ہوگئے ہیں، محمد رضوان کی بھی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، فاسٹ بولر محمد عباس فٹ ہوگئے جبکہ مڈل آرڈر میں محمد رضوان کی شمولیت پر غور کیا جارہا ہے۔

    [bs-quote quote=”حارث سہیل کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں ٹیم میں شامل کیا جائے گا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    محمد رضوان کو اگر ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو اسد شفیق کو باہر بیٹھنا ہوگا، اسد شفیق سنچورین ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں ناکام رہے تھے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس بھی کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے، فاسٹ بولر کی واپسی سے ٹیم کا پیس اٹیک مضبوط ہوجائے گا۔

    انجری کا شکار بلے باز حارث سہیل کو فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں ہی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے شروع ہوگا جبکہ تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

    مزید پڑھیں: سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، فاسٹ بولر اولیویئر کو 11 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • قومی ٹیم کو دھچکا، انجرڈ محمد عباس جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

    قومی ٹیم کو دھچکا، انجرڈ محمد عباس جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

    کراچی: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی ٹیم کو دھچکا لگ گیا، فاسٹ بولر محمد عباس انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پروٹیز کی سرزمین پر کڑے امتحان سے پہلے پاکستان ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے، کندھے کی انجری سے محمد عباس چھٹکارا نہ پاسکے اور سنچورین ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    فاسٹ بولر محمد عباس نے پریکٹس میچ میں بھی حصہ نہیں لیا تھا، محمد عباس نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے تھے۔

    پاکستانی پیس اٹیک کی ذمہ داری محمد عامر پر آگئی ہے، شاہین آفریدی اور حسن علی پر بھی ٹیم سرفراز احمد کا انحصار ہوگا البتہ ٹیم کی امیدوں کا محور لیگ اسپنر یاسر شاہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: فاسٹ بولر محمد عباس انجرڈ، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

    سائیڈ میچ میں کامیابی سے قومی ٹیم کا حوصلہ بلند ہے لیکن سنچورین ٹیسٹ میں محمد عباس کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت اور آسٹریلیا کا ٹیسٹ میچ ختم ہونے پر آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی تھی جس کے مطابق فاسٹ بولر محمد عباس چوتھے پر موجود ہیں۔

    فاسٹ بولر محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم کیویز کے خلاف سیریز کی 4 میں سے تین اننگز میں وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔

  • ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ کی تنزلی، دسویں نمبر پر پہنچ گئے

    ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، یاسر شاہ کی تنزلی، دسویں نمبر پر پہنچ گئے

    دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی جس کے مطابق بیٹسمین رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    ٹاپ ٹین بلے بازوں میں اظہر علی دسویں پوزیشن پر موجود ہیں، ویرات کوہلی پہلے، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے تیسری، بھارت کے پجارا چوتھی اور انگلینڈ کے جوئے روٹ نے پانچویں پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔

    یہ پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان

    بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر رباڈا کی حکمرانی برقرار ہے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، جنوبی افریقہ کے ورنن فلیندر تیسرے، پاکستان کے محمد عباس چوتھے رویندر جڈیجا پانچویں نمبر پر موجود ہیں، لیگ اسپنر یاسر شاہ کا دسواں نمبر ہے۔

    پرتھ ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہے، بھارت کے رویندر جڈیجا دوسرے، ورنن فلیندر تیسرے، ونڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس اور یاسرشاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، محمد عباس اور یاسرشاہ ٹاپ ٹین بولرز میں شامل

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق یاسر شاہ اور محمد عباس ٹاپ ٹین بولرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ ختم ہونے کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بولرز رینکنگ میں محمد عباس چوتھے اور یاسر شاہ نویں نمبر پر موجود ہیں۔

    [bs-quote quote=”ابتدائی پچیس آل راؤنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    بولنگ میں جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ربادا بدستور پہلے اور انگلش پیسر جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر ہیں، تیسری پوزیشن جنوبی افریقہ کے فلینڈر کے پاس ہے۔

    ابتدائی پچیس آل راؤنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا، شکیب الحسن پہلے، رویندر جڈیجا دوسرے اور فلیندر کا تیسرا نمبر ہے، یاسر شاہ 126 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں نمبر پر ہیں۔

    بیٹسمین رینکنگ میں اظہر علی کے علاوہ کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے، اظہر علی دسویں نمبر پر براجمان ہیں، ویرات کوہلی کا پہلا نمبر ہے جبکہ ولیم سن ایک درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

    تیسرے نمبر پر اسٹیو اسمتھ موجود ہیں، آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے پجارا کی چوتھی پوزیشن ہے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹی، سری لنکا کے کرارتنے ساتویں، جنوبی افریقہ کے ایلگر نویں اور نیوزی لینڈ کے نکولس بھی نویں نمبر پر براجمان ہیں۔

  • فاسٹ بولر محمد عباس انجرڈ، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

    فاسٹ بولر محمد عباس انجرڈ، نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر

    ابوظہبی: نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل فاسٹ بولر محمد عباس انجری کا شکار ہوکر فیصلہ کن ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کیویز کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو دھچکا لگا ہے فاسٹ بولر محمد عباس کندھے کی انجری کا شکار ہوکر آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں ان کی دورہ جنوبی افریقہ کے لیے بھی سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔

    ذرائع کے مطابق عباس کے اسکین کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی ہے، وہ ایک سے چار ماہ تک کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کیپ دئیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ محمد عباس دبئی ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے اور فیصلہ کن ٹیسٹ تین دسمبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: کیا محمد عباس عظیم فاسٹ بولر ہیں؟ ڈیل اسٹین کا اہم بیان سامنے آگیا

    یاد رہے کہ فاسٹ بولر محمد عباس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 17 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم کیویز کے خلاف سیریز کی 4 میں سے تین اننگز میں وہ کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے تھے۔

  • نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا، محمد عباس

    نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا، محمد عباس

    کراچی: ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں، میری نظریں ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں، موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، محمد عباس نے کہا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں بھی اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے کے لیے بے چین ہوں موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا، بورڈ اور مینجمنٹ کو جب بھی ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں۔

    فاسٹ بولر نے کہا کہ ویسٹ انڈڈیز، آسٹریلیا اور دیگر ٹیموں کے خلاف پرفارمنس شاندار رہی، اچھی کارکردگی کے بعد ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی ہے، کرکٹ انجوائے کررہا ہوں، انگلینڈ میں کاؤنٹی کھیلنے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔

    محمد عباس نے کہا کہ جو بھی فارمیٹ ہو بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوتی ہے، ٹیم بھرپور فارم میں ہے امید ہے ون ڈے سیریز میں بھی کامیابی ملے گی، میری نظریں ورلڈ کپ پر ہیں موقع ملا تو ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

    مزید پڑھیں: کیا محمد عباس عظیم فاسٹ بولر ہیں؟ ڈیل اسٹین کا اہم بیان سامنے آگیا

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف دو میچز کی ٹیسٹ سیریز میں عباس نے 17 وکٹیں لی تھیں اور مین آف دی میچ کے ساتھ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی ان کے نام رہا تھا۔

    فاسٹ بولر نے یو اے ای میں ایک میچ میں دس وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بالرکا اعزاز اپنے نام کیا، ساتھ ہی بارہ سال بعد دس وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولربھی بن گئے۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا تھا کہ محمد عباس کی صورت میں مستقبل کا نمبر ون بولر دیکھ رہا ہوں، ماضی کے عظیم فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی محمد عباس کی صلاحیتوں کو سراہا تھا۔

  • کیا محمد عباس عظیم فاسٹ بولر ہیں؟ ڈیل اسٹین کا اہم بیان سامنے آگیا

    کیا محمد عباس عظیم فاسٹ بولر ہیں؟ ڈیل اسٹین کا اہم بیان سامنے آگیا

    ابوظہبی: آسٹریلیا کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرنے کا سہرا یوں‌ تو  پوری ٹیم کو جاتا ہے، مگر  اصل ہیرو فاسٹ بولر محمد عباس تھے، جنھوں نے اس ٹیسٹ میچ میں کئی عالمی ریکارڈ پاش پاش کر دیے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دو ٹیسٹ میچ کی سیریز کے دوسرے ٹاکرے میں‌ آسٹریلیا کو373رنز سے شکست دے کر کینگروز کے خلاف رنز کے اعتبارسے سب سے بڑی فتح اپنے نام کی، مگر اصل ہیرو  محمد عباس تھے.

    محمدعباس دس وکٹیں لینے پر مرد میدان قرار پائے، سترہ وکٹیں لے کر وہ مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔

    فاسٹ بولر نے یو اے ای میں ایک میچ میں دس وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بالرکا اعزاز  اپنے نام کرلیا۔ ساتھ ہی بارہ سال بعد دس وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بالربھی بن گئے۔

    البتہ اس باصلاحیت بالر کے ریکارڈز یہیں ختم نہیں ہوتے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں گذشتہ سو برس میں اوسط کے لحاظ سے بہترین بولر ہیں. 59 وکٹیں لینے والے محمد عباس کی اوسط 15.6 ہے، یاد رہے کہ جن تین بولرز کی اوسط ان سے بہتر ہے، ان کا تعلق انیسویں صدی سے تھا۔

    شاندار کارکردگی اپنی بیٹی کے نام کرنے والے محمد عباس پر داد کے ڈونگرے برس رہے ہیں۔ ٹویٹر پر ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔


    مزید پڑھیں: ابو ظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دے دی


    جنوبی افریقہ کے ممتاز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہا ہے کہ محمد عباس کی صورت مستقبل کا نمبر ون بولر دیکھ رہا ہوں۔

    آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کا حصہ، فاسٹ بولر رینی فیریل کا کہنا ہے کہ جب میں بڑی ہوئی، تب محمد عباس کے مانند بولنگ کرنے کی کی خواہش رکھتی تھی۔

    سابق انگلش کرکٹر میچل ویگھن نے ٹویٹ کیا کہ میں محمد عباس کی شان دار بولنگ دیکھ  رہا ہوں اور اب تک وہ مجھ دس بار آؤٹ کر چکے ہیں۔

    ماضی کے عظیم فاسٹ بولر اور پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس نے بھی محمد عباس کی صلاحیتوں کو سراہا۔