Tag: محمد مرسی

  • محمد مرسی شہید ہیں، مسلمان انہیں‌ ہمیشہ یاد رکھیں گے، ترک صدر

    محمد مرسی شہید ہیں، مسلمان انہیں‌ ہمیشہ یاد رکھیں گے، ترک صدر

    استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کے غائب نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور انہیں شہید قرار دیتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

    ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کی تاریخی مسجد ‘‘فتیح‘‘ میں محمد مرُسی کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی جس میں ترک صدر سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مصر کے سابق صدر کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

    ترک صدر نے مُرسی کی موت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیتے ہوئے اس کا قصور وار مصر کی فوج اور حکومت کو ٹھہرایا۔ رجب طیب اردوان نے محمد مُرسی کو شہید قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان اُن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے کیونکہ انہوں نے ساری زندگی جدوجہد میں گزاری۔

    اردوان کا کہنا تھا کہ ’’مجھ سمیت تمام مسلمان آخری سانس تک شایانِ شان جدوجہد کرنے والے صدر کو ہر صورت یاد رکھیں گے کیونکہ انہوں نے اپنے اصولوں پر سمجھوتا کرنے کے بجائے شہادت قبول کرنے کو ترجیح دی اور یہی ایک عظیم رہنما کی نشانی ہوتی ہے‘‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’جن لوگوں نے سابق صدر کو معزول کر کے انہیں قید میں رکھا اور اُن پر کسی بھی قسم کا تشدد کیا یا پھر انہیں سزائے موت کی دھمکیاں دیں، تاریخ ایسے ظالموں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ایک وقت آئے گا جب ظالموں کے چہرے بے نقاب ضرور ہوں گے‘‘۔

    مزید پڑھیں: معزول مصری صدرمحمد مرسی سپرد خاک

    اردوان کا کہنا تھا کہ ’’مجھے مرسی کی موت پر بہت زیادہ دکھ ہوا کیونکہ وہ ہمارے دیرینہ دوست تھے، مرحوم کو فوجی بغاوت کر کے عہدے سے سبک دوش کیا گیا جس کے بعد انہیں عدالتوں سے باغی قرار دے کر سزائے موت بھی سنائی گئی‘‘۔

    محمد مُرسی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ ’’وہ ایک ایسا بہادر شخص تھا جس نے سمجھوتا کرنے کے بجائے اپنی آخری سانسیں بھی عدالت میں ہی لیں، ظالم لوگ عوام یا اچھے حکمران کو قتل تو کرسکتے ہیں مگر اُن کی جدوجہد کو کبھی ختم نہیں کرسکتے‘‘۔

    یاد رہے کہ مصر کے سابق صدر گزشتہ روز دوران سماعت عدالت میں انتقال کرگئے تھے، انہیں 2013 میں فوجی بغاوت کے بعد عہدے سے ہٹا کر حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے آخری دن تک جیل میں ہی تھے۔

  • معزول مصری صدرمحمد مرسی سپرد خاک

    معزول مصری صدرمحمد مرسی سپرد خاک

    قاہرہ: مصرکے معزول صدر محمد مرسی کو مشرقی قاہرہ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا، محمد مرسی مصر کے پہلے منتخب صدر تھے، انہیں فوج نے معزول کرکے قید رکھا ہوا تھا۔

    محمد مرسی مصری تاریخ کے پہلے منتخب جمہوری صدر تھے جن کی حکومت کا تختہ الٹ کر فوج نے کنٹرول حاصل کر لیا تھا- گزشتہ روزمصر کی ایک عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

    مصر ی پبلک پراسیکیوشن نے پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل ہوجانے کے بعد تدفین کا اجازت نامہ جاری کیا تھا۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے۔ مصری حکام نے عوامی جنازے کی اجازت نہیں دی تھی۔

    محمد مرسی کے وکیل عبدالمنعم عبدالمقصود نے بتایا کہ تدفین میں مرسی کے اہل خانہ اور وکیل شریک ہوئے۔محمد مرسی کے صاحبزادوں احمد اور عبداللہ نے اس سے قبل فیس بک کے اپنے اکاؤنٹ پر اطلاع دی تھی کہ ان کے گھر والوں کو تدفین کی کارروائی کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں۔

    مرسی کے بیٹے احمد اور عبداللہ نے یہ بیان ان اخباری رپورٹوں پر تبصرے کے طو رپر جاری کیا تھا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مصری حکام نے خاندان کے قبرستان میں انکے والد کی تدفین کی اجازت نہیں دی۔

    انتقال سے قبل مصر کے سابق صدر محمد مرسی نے جج سے اپنا موقف پیش کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ انہوں نے انتہائی جذباتی انداز میں اپنا موقف پیش کیا۔ بیان دینے کے بعد انکے چہرے سے تھکاوٹ نظر آرہی تھی۔ انہوں نے خود پر جاسوسی کے الزام کی تردید کی اور جیل میں بعض سرگرمیوں کی شکایت بھی کی تھی ۔

    مصر کے سابق صدر محمد مرسی 30 جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے۔واضح رہے کہ 2013 میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد محمد مرسی کو فوج نے صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    وہ 2012 کی صدارتی مہم کے دوران مبینہ طور پر جھوٹی دستاویزات جمع کروانے پر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔گزشتہ سال فوجی عدالت نے معزول صدر کے بیٹے اسامہ کو دس سال قید اور فوٹو جرنلسٹ محمد ابو زید کو پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    یاد رہے کہ 2013 میں محمد مرسی نے جنرل عبدالفتاح السیسی کو فوج کا سربراہ بنایا تھا ،انہوں نے ہی محمد مرسی کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔

  • قاہرہ، مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے

    قاہرہ، مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے

    قاہرہ: مصر کے سابق صدر محمد مرسی کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی 67 سال کی عمر میں کمرہ عدالت میں انتقال کرگئے، ان پر قطر کے لیے جاسوسی کا الزام تھا، سماعت کے لیے کمرہ عدالت میں تھے۔

    عدالت برخاست ہونے کے بعد محمد مرسی بے ہوش ہوگئے تھے، محمد مرسی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

    مصر کے سابق صدر محمد مرسی 30 جون 2012 سے 3 جولائی 2013 تک مصر کے صدر رہے۔

    واضح رہے کہ 2013 میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کے بعد محمد مرسی کو فوج نے صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: مصر، توہین عدالت، سابق صدر محمد مرسی کو 3 سال قید کی سزا

    وہ 2012 کی صدارتی مہم کے دوران مبینہ طور پر جھوٹی دستاویزات جمع کروانے پر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔

    گزشتہ سال فوجی عدالت نے معزول صدر کے بیٹے اسامہ کو دس سال قید اور فوٹو جرنلسٹ محمد ابو زید کو پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    یاد رہے کہ 2013 میں محمد مرسی نے جنرل عبدالفتاح السیسی کو فوج کا سربراہ بنایا تھا انہوں نے ہی محمد مرسی کی حکومت کا خاتمہ کردیا تھا۔

  • محمد مرسی ایرانی پاسداران انقلاب کے ایجنٹ تھے، مصری پراسیکیوٹر

    محمد مرسی ایرانی پاسداران انقلاب کے ایجنٹ تھے، مصری پراسیکیوٹر

    قاہرہ : مصری پراسیکیوٹر جنرل نے سابق معزول صدر محمد مرسی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے سابق معزول صدر محمد مرسی ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے ایجنٹ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق قاہرہ میں عدالت میں بیان دیتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ محمد مرسی ایرانی پاسداران انقلاب کے ایجنٹ تھے اور وہ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور فلسطینی تنظیم حماس کے مفادات کے لیے کام کرتے رہے ہیں۔

    صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمون کے 23 دوسرے رہ نماﺅں کے حماس کے لیے جاسوسی کیس کی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر مصری پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ اخوان رہ نما محیی حامد، احمد عبدالعاطی، رفاعہ الطھطھاوی، اسعد الشیخہ اور دیگر ملزمان معزول صدر محمد مرسی کے دفتر میں کام کرتے تھے اور انہوں نے مصر کے حساس سیکیورٹی راز ایرانی پاسداران انقلاب اور دوسری غیرملکی تنظیموں کو دیے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا تھا سابق صدر محمد مرسی کو اس کا علم تھا مگر انہوں نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محمد مرسی خود بھی ایرانی پاسداران انقلاب کے ایجنٹ تھے۔

    مصری پراسیکیوٹر نے کہا کہ مرسی کے ساتھیوں نے ایرانی پاسداران انقلاب، حماس، حزب اللہ اور دوسری تنظیموں اور ملکوں کو اہم راز فراہم کیے جس کے نتیجے میں دوسرے ممالک کے ساتھ مصر کے تعلقات متاثر ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھاکہ اخوان المسلمون عرب ممالک کے سقوط اور ان کی تقسیم کے منصوبے پرکام کررہی تھی۔

  • ڈاکٹرمرسی کو سزائے موت کیخلاف جماعت اسلامی ملین مارچ کرے گی

    ڈاکٹرمرسی کو سزائے موت کیخلاف جماعت اسلامی ملین مارچ کرے گی

    لاہور : جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی سزا کے خلاف اسلام آباد میں ملین مارچ کیا جائے گا۔

    جماعت اسلامی کی جانب سے محمد مرسی کی سزائے موت کے خلاف لاہور میں احتجاج کرتےہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ نام نہاد عدالتوں نے اخوان المسلین کے قائد مرسی کو سزا ئے موت سنائی، ہم اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد مرسی طویل مدت سے اسلام کے لئے قربانیاں دے رہے تھے عالم اسلام ان کی سزا پراب کیوں خاموش ہے۔

    لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مصر کے عوام پاکستان سے محبت کرتے ہیں ہمارے حکمرانوں کو اس معاملے پر خاموشی ختم کرنی چاہیئے۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ جیل اور سلاخیں اسلامی تحریک کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق احتجاج کی کال دیں گے اور محمد مرسی کی سزائے موت کے خلاف اسلام آباد میں ملین مارچ ہوگا۔

  • محمد مرسی کو سزائے موت : جماعت اسلامی کے تحت یوم احتجاج منایا گیا

    محمد مرسی کو سزائے موت : جماعت اسلامی کے تحت یوم احتجاج منایا گیا

    اسلام آباد / کراچی :  مصر کے منتخب صدر محمد مرسی اور دیگر رہنماؤں کی سزائے موت کے خلاف جماعت اسلامی کے  زیر اہتمام اسلام آباد اور کراچی میں یوم احتجاج منایا گیا۔

    اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصری عدالت کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔

    مغرب اور انسانی حقوق کی تنظیمیں محمد مرسی کے حق میں اٹھ کھڑے ہوں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ محمد مرسی کو سزا سنانے والے ججز نے اپنی قبر خود ہی کھودی ہے۔

    مغرب محمد مرسی کے معاملہ پر منافقت دکھا رہا ہے جہاں مغرب کا مفاد ہوتا ہے وہاں پر وہ جمہوریت اور آمریت کا حامی بن جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد مرسی اب بھی مصر کے آئینی اور منتخب صدر ہیں پاکستان کی 18کروڑ عوام ان کے ساتھ ہے۔ سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر کی آزاد عدالتیں مصر کی عدالت کے اس فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں ۔

    انہوں نے سعودی عرب میں خود کش حملہ کی شدید مذمت کی اورکہا ہم اس مشکل کی گھڑی میں سعود ی عوام کے ساتھ ہیں۔

    علاوہ ازیں کراچی میں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ مصر میں جمہوریت ،انسانیت اور انصاف کے قتل پر عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔

    کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مصر کی جعلی عدالت سے منتخب صدر صدر مرسی سمیت سیکڑوں افراد کو سزائیں انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پامالی ہے۔

    لیاقت بلوچ نے کہا کہ مصر اوریورپی ممالک کے سفارتخانوں میں احتجاجی یادداشتیں پیش کی جائیں گی۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امریکا اور یورپ مسلم دنیا میں آئینی اور جمہوری راستے بند کر کے انتہا پسندی کو فروغ دے رہے ہیں۔

  • مصرکے سابق صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنا دی

    مصرکے سابق صدر محمد مرسی کو سزائے موت سنا دی

    مصر:  عدالت نے سابق صدرمحمد مرسی کوسرکاری رازافشا کرنے اوردوہزارگیارہ میں جیل میں قتل عام کے الزام میں سزائے موت سنادی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کے ساتھ ایک سوپانچ دیگرافراد کو بھی سزائے موت سنائی گئی، اخوان المسلمون کے رہنما اورسابق صدرمحمد مرسی اوران کے ساتھیوں پرجیل میں قتل عام اورخفیہ سرکاری رازافشا کرنے کے الزامات تھے۔

    عدالت کا فیصلہ مصرکے مفتی اعظم کو بھیجا جائے گا جبکہ حتمی فیصلہ دوجون کوسنایا جائے گا۔

    امریکا نے سزاؤں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے مصر میں جمہوریت خطرے میں پڑجائے گی۔

    واضح رہے کہ محمد مرسی کو دوہزا تیرہ میں فوجی قیادت نے اقتدار سے معزول کردیا تھا اور اخوان المسلمون پرپابندی عائد کردی تھی۔