Tag: محمد میاں سومرو

  • کرونا کے پیش نظر ہماری عوام کی صحت ہماری بنیادی ترجیح ہے،محمد میاں سومرو

    کرونا کے پیش نظر ہماری عوام کی صحت ہماری بنیادی ترجیح ہے،محمد میاں سومرو

    اسلام آباد: وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ کرونا کے پیش نظر ہماری عوام کی صحت ہماری بنیادی ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر ہماری عوام کی صحت ہماری بنیادی ترجیح ہے، اداروں کی نجکاری سےمتعلق پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ حویلی بہادر شاہ، بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کر نے کی کوشش کر رہے ہیں،ورچوئل ڈیٹا روم پر پاورپلانٹس سے متعلق معلومات اپ لوڈ کر دی ہیں۔

    محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ قومی، عالمی مالیاتی مشیروں، متعلقہ سرمایہ کار کمپنیوں سے مسلسل روابط ہیں، تمام تر معاملات کو ای فائلنگ،ای لنک کے ذریعے انجام دے رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاور پلانٹس و دیگر نجکاری سے متعلق طے شدہ مدت میں ردوبدل نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور نجکاری کا عمل قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ سے مشروط ہے۔

    محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ تمام تر متعلقہ ٹرانزیکشنز ایڈوانس اسٹیج پر ہیں، صورتحال بحال ہوتے ہی نجکاری کے عمل میں خاطر خواہ تیزی آئےگی۔

    وزیراعظم کا لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران گرفتار افراد کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

  • مہنگائی کم ہوگئی ہے، اگلے بجٹ میں بہت بہتری ہوگی، محمد میاں سومرو

    مہنگائی کم ہوگئی ہے، اگلے بجٹ میں بہت بہتری ہوگی، محمد میاں سومرو

    حیدرآباد: وفاقی وزیرنجکاری محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہوگئی ہے، اگلے بجٹ میں بہت بہتری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے قاسم آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 140اے کے تحت لوکل گورنمنٹ کو اختیارات دینا قانون میں ہے۔

    این آر او سے متعلق محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کوئی این آر او نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم ہوگئی ہے، اگلے بجٹ میں بہت بہتری ہوگی۔

    وفاقی وزیر نجکاری کا مزید کہنا تھا کہ چینی بحران پر جو بھی انکوائری رپورٹ آئی پبلک کریں گے۔ جہانگیر ترین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین ساتھ ہیں سائیڈلائن نہیں ہیں۔

    مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی متوقع ہے: فواد چوہدری

    اس سے قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ماہ کمی آئی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مارچ میں مہنگائی میں مزید کمی کی توقع ہے، حکومتی اقدامات اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کا جن بوتل میں بند ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

  • پی آئی اے کا بزنس پلان آئندہ 3 ہفتے میں پیش کردیا جائے گا ‘ محمد میاں سومرو

    پی آئی اے کا بزنس پلان آئندہ 3 ہفتے میں پیش کردیا جائے گا ‘ محمد میاں سومرو

    کراچی : وفاقی وزیربرائے شہری ہوابازی محمد میاں سومرو کا کہنا ہے کہ غیرملکی ایئر لائنز کے لیے وضع کردہ قوانین میں نرمی کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے شہری ہوا بازی محمد میاں سومرو نے کہا کہ نئی ایوی ایشن پالیسی تیارہے۔

    انہوں نے کہا کہ پالیسی منظوری کے لیے کابینہ کو پیش کی جائے گی، نئی پالیسی کوتمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیارکیا گیا۔

    میاں محمد سومرو نے کہا کہ ایوی ایشن پالیسی سے توقع ہے شہری ہوا بازی کا شعبہ ترقی کرے گا، پی آئی اے کا بزنس پلان آئندہ 3 ہفتے میں پیش کردیا جائے گا۔

    وفاقی وزیربرائے شہری ہوا بازی نے کہا کہ غیرملکی ایئرلائنزکے لیے وضع کردہ قوانین میں نرمی کی جا رہی ہے۔

    میاں محمد سومرو نے کہا کہ جوڑتوڑکا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے، سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے کئی طریقے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا قومی ایئرلائن کی بہتری کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار

    یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی آئی اے ایئرمارشل ارشد محمود ملک نے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے ایئرلائن معاملات پر وزیراعظم کو بریفنگ دی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایئرمارشل ارشدمحمودملک سے ملاقات میں قومی ایئرلائن کی بہتری کے لئے کئےگئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا

  • شہری ہوابازی کے لیے عالمی پالیسیوں اور گائیڈ لائین کی حمایت کرتے ہیں، محمد میاں سومرو

    شہری ہوابازی کے لیے عالمی پالیسیوں اور گائیڈ لائین کی حمایت کرتے ہیں، محمد میاں سومرو

    کراچی : وفاقی وزیر شہری ہوا بازی اور نجکاری محمد میاں سومرو نے یہاں منگل کے روزجنوبی ایشیاء کے آٹھ ممالک کے کوآپریٹو پروگرام برائے شہری ہوابازی کی اسٹیرئنگ کمیٹی کے ستائیسویں تین روزہ اجلاس کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

    اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرشہری ہوابازی اور نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ محفوظ، مستعد، پائیدار اور اقتصادی طور پر موثر شہری ہوابازی کے لیے بنائی جانے والی عالمی پالیسیوں اور گائیڈ لائینز کی پاکستان بھرپور حمایت کرتا ہے۔

    انہوں نے اجلاس کے مندوبین کو بتایا کہ ایک مضبوط اور قابل انحصار فضائی آمدورفت کا نظام (ائیر ٹرانسپورٹ سسٹم) بنانے کے لیے پاکستان اپنے ائیرنیویگیشن انفرااسٹرکچرکو جدید خطوط پراستوار کر چکا ہے اورساتھ ہی ساتھ کمیونیکیشن، نیو یگیشن اور سرویلینس کا جدید سسٹم لگا چکا ہے۔

    پاکستان کے شہری ہوابازی کے شعبہ کی حالیہ کارکردگی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے بتایا کہ حال ہی میں شروع کیا گیا، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ ملک کا پہلا گرین فیلڈ ائیر پورٹ ہے۔اور اس کے علاوہ ملک کے بیشتر انٹرنیشنل ائیر پورٹس کو اپ گریڈ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر سے نہ صرف ملکی ائیر ٹرانسپورٹ سسٹم مستحکم ہو گا بلکہ اس سے ملکی اقتصادی ترقی میں بھی تیزی آئے گی۔

    اجلاس کے مرکزی خیال محفوظ شہری ہوا بازی کے لیے مشترکہ تعاون کے حوالے سے محمد میاں سومرو نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں شہری ہوا بازی کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی معیارات پر عمل درآمد ہونا چائیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہری ہوابازی کو مزید محفوظ بنانے کے لیے مذکورہ کوآپریٹو پروگرام کے رکن ممالک کے مابین پائیدار، پرامن اور باہم جوڑنے والے تعلقات بڑھانے میں اجلاس کا انعقاداہم کردار ادا کرے گا۔

    قبل ازیں اپنے استقبالیہ خطاب میں سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن اور ڈائیریکٹرجنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اسکواڈرن لیڈر (ریٹائرڈ) شاہ رخ نصرت نے کہا کہ شہری ہوابازی کے شعبہ میں پاکستان پائیدار ترقی کے فلسفے پر یقین رکھتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی ایوی ایشن پالیسی کی جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگی،ریگولیشنز میں نئی قوت کے ساتھ حکومتی کردار ،شہری ہوابازی کے حفاظتی امورمیں استحکام ،مارکیٹ تک رسائی اور ٹریفک کے حقوق میں آزاد پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ائیر پورٹس کو جدید بنا دینا شہری ہوابازی میں پائیدارترقی کے لیے کی گئی ہماری کو ششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • پاکستان کی فضائی صنعت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، محمد میاں سومرو

    پاکستان کی فضائی صنعت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، محمد میاں سومرو

    کراچی : وفاقی وزیر برائے ہوا بازی محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن سمیت پاکستان کی فضائی صنعت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں، فیئراسکائی پالیسی اور دیگر امور پر کام جاری ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، قبل ازیں وفاقی وزیر محمد میاں سومرو اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، وفاقی وزیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    محمد میاں سومرو نے اے ایس ایف کے شہداء یادگار پر حاضری بھی دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی جی اے ایس ایف کی جانب سے وفاقی وزیر کو ادارے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد میاں سومرو کاکہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اوپن اسکائی پالیسی کے باعث پی آئی اے نقصان سے دوچار ہوئی۔

    حکومت اوپن اسکائی پالیسی کے بجائے فیئراسکائی پالیسی اور دیگر امور پر کام کر رہی ہے، وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ کوکین کی برآمدگی کے پے درپے واقعات رونما ہونے کے حوالے سے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔۔

  • حکومت پی آئی اے کی بحالی کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی، محمد میاں سومرو

    حکومت پی آئی اے کی بحالی کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی، محمد میاں سومرو

    کراچی : نجکاری اور ایوی ایشن کے وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ پی آئی اے درست سمت میں جارہی ہے اور حکومت اس کی بحالی کے لئے ہر ممکن امداد فراہم کرے گی۔

    یہ بات انہوں نے ائر لائن ہیڈ آفس کے دورے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے پی آئی اے کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر ائر مارشل ارشد ملک سے ملاقات میں کی جس میں انہیں ایر لائن کی کار کردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔

    پی آئی اے کے سینئر افسران سے خطاب کرتے ہوئے ایوی ایشن کے وزیر نے کہا کہ پی آئی اے میں ترقی کے بہت زیادہ مواقع اور صلاحیت موجود ہیں اوراس کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کیا جا سکتا ہے، حکومت پی آئی اے کو ایک منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے کوشاں ہے اور اس کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی۔

    میاں محمد سومرو نے کہا کہ مارکیٹ میں مقابلے کے لئے ہمیں اپنی خدمات کے معیار میں مزید بہتری لانا ہوگی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہوگا، مسافر کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہیں،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی آئی اے میں فالتو اخراجات ختم کر کے بچت کی جائے۔

    اس موقع پر وزیر ہوا بازی نے ایئر مارشل ارشد ملک کی قیادت میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی جن کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ قبل ازیں ایئر مارشل ارشد ملک نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ پی آئی اے کے بند کئے گئے روٹس کو بحال کیاجارہا ہے جبکہ نیٹ ورک میں وسعت کے لئے نئے منافع بخش روٹس کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    کھانوں کے معیار اور شیڈولنگ میں بہتری لائی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ائر لائن میں پہلی دفعہ اخراجات میں کمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ان نئے اقدامات کی بدولت ائر لائن کے معیار میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسافروں کے علاوہ ائر لائن کے ریونیو میں اضافے کے لئے خاص طور پر کارگو سیکٹر پر توجہ دی جارہی ہے، جس سے ریونیو میں اضافے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

    دورے کے اختتام پر انہوں نے ائر لائن کا دورہ کرنے اور اس کی بحالی میں تعاون پر وزیر ایوی ایشن کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر محمد میاں سومرو کو ایئر مارشل ارشد ملک کی جانب سے پی آئی اے کی یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔