Tag: محمد نواز

  • محمد نواز نے ایک اور میچ جتوا دیا

    محمد نواز نے ایک اور میچ جتوا دیا

    بنگلادیش پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے دھوم مچا دی۔

    محمد نواز نے اپنی ٹیم کو ایک اور میچ جتوا دیا۔ قومی آل راؤنڈر ڈھاکا کیخلاف تین اہم وکٹیں اڑا کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    کھلنا ٹائیگرز کی نمائندگی کرنے والے محمد نواز گیند کے ساتھ اسٹار بن کر ابھرے، انہوں نے عرفان، مصدق حسین اور تسکین احمد سمیت تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔

    Image

    ان کا چار اوور کا اسپیل مثالی تھا جس میں 3.75 کی شاندار اوسط سے صرف 15 رنز دیے۔ مزید برآں، محمد وسیم جونیئر نے ایلکس راس اور عثمان قادر کو آؤٹ کرکے  اپنا حصہ ملایا۔

    بابراعظم بھی دونصف سنچریاں بناکر رنگپور کو دو میچ جتوا چکے ہیں۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے محمد نواز کو رخصت کرنے پر کیا کہا؟

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے محمد نواز کو رخصت کرنے پر کیا کہا؟

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے آل راؤنڈر محمد نواز سے راہیں جدا کرنے کے بعد ان کے لیے بیان جاری کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر قومی کرکٹر محمد نواز کی سابق ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے اپنے پیغام میں ان کا شکریہ ادا کیا۔ بیان میں فرنچائز کا کہنا تھا کہ ہمارے اپنے سپر اسٹار کا کیریئر گلیڈی ایٹر میں شاندا رہا۔

    کوئٹہ نے لکھا کہ محمد نواز نے ہمارے ساتھ آٹھ سیزن گزارے، وہ ہمارے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی رہے انھوں نے 76 میچز میں 70 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا۔

    فرنچائز کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے آخری دو میچز میں ہم نے جو کامیابی سمیٹی اس میں نواز کا کردار اہم رہا۔

    مستقبل میں وہ جس ٹیم کا بھی حصہ بنیں ان کی کامیابی کے لیے ہماری نیک تمنائیں ہیں، ہمیں یقین ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 9 میں کھلاڑیوں کی ٹریڈ اور ری ٹینشنز کے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے آل راؤنڈر محمد نواز کو ریلیز کردیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ریٹین اور ٹریڈ میں سرفراز احمد، رائلی روسو، محمد وسیم جونیئر، جیسن رائے، ونندو ہسارنگا، محمد حسنین، ابرار احمد اور ول اسمتھ شامل ہیں۔

  • ’محمد نواز کلب لیول کا کرکٹر بھی نہیں‘

    ’محمد نواز کلب لیول کا کرکٹر بھی نہیں‘

    قومی ٹیم کے سابق اوپنر عامر سہیل جنوبی افریقہ کیخلاف شکست کے بعد محمد نواز پر برس پڑے۔

    گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی، جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری اوور محمد نواز کو دیا جبکہ لیگ اسپنر اسامہ میر کے تین اوورز باقی تھے، نواز کو چوکا لگا کر پروٹیز نے کامیابی حاصل کی۔

    سابق کرکٹرز کی جانب سے محمد نواز کو آخری اوور دینے پر بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    سابق اوپنر و چیف سلیکٹر عامر سہیل نے کہا کہ محمد نواز کے بارے میں جب جب بات ہوتی تھی کہ اس کو کھلانا ہے میں قائل نہیں ہوتا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ دو دفعہ آج کے میچ سے پہلے یہ بیٹنگ کررہے تھے کافی زیادہ گیندیں باقی تھیں یہ آؤٹ ہوکے چلے گئے، آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف بھی ایسا ہی ہوا۔

    عامر سہیل نے کہا کہ کل جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں 46ویں اوور میں نواز آؤٹ ہوئے، چوبیس گیندیں باقی تھیں اگر انہوں نے 15 رنز بھی کیے ہوتے تو میچ میں فرق نظر آتا۔

    انہوں نے کہا کہ جب ان کی بولنگ دیکھیں تو وہ کلب لیول کا کرکٹر بھی نہیں ہے آپ کو پاکستان سے کھلا رہے ہیں۔

  • افتحار احمد کا حارث رؤف کی سالگرہ پر مزاحیہ انداز میں مبارکباد

    افتحار احمد کا حارث رؤف کی سالگرہ پر مزاحیہ انداز میں مبارکباد

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی سالگرہ پر ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولرحارث رؤف آج اپنی 29 ویں سالگرہ منا رہے ہیں جس پر انہیں ساتھی کرکٹرز اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکبادی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے بھی حارث رؤف کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے، انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں افتحار سامنے نظر آرہے ہیإ جبکہ حارث رؤف پیچھے تصویر میں بلر ہیں۔

    ساتھ بھی قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے لکھا کہ بامسی(ارتغرل ڈرامے میں ایک کردار کا نام بامسی ہے) سالگرہ مبارک ہو۔

    آل راؤنڈ محمد نواز نے بھی حارث کے ساتھ صوبے پر بیٹھے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہماری ایک فراری کو سالگرہ مبارک ہو۔

    حارث رؤف نے بھی نواز کو اسی انداز میں جواب دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور لکھا شکریہ آلٹو۔

    حسن نے علی حارث رؤف کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی جس پر حارث نے جواب میں کہا کہ میں بھی آپ کو فالو کروں گا۔

  • ’مین آف دی میچ نواز کو ملنا چاہیے تھا‘

    ’مین آف دی میچ نواز کو ملنا چاہیے تھا‘

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ کے پلیئر آف دی میچ کے فیصلے پر انٹرنیٹ صارفین نے اعتراض اٹھا دیا ہے۔

    اس میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی، آل راؤنڈر محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی، جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 225 رہا۔

    دوسری طرف وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 123 اسٹرائیک ریٹ سے 56 گیندوں پر 69 رنز اسکور کیے۔

    میچ ریفری نے محمد نواز کی جگہ محمد رضوان کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا، تاہم صارفین کو شاید یہ فیصلہ قابل قبول نہیں لگا، اور انھوں نے ٹوئٹر پر کھل کر اپنے خیال کا اظہار کیا۔

    محمد نواز کی اننگز پر ٹوئٹر پر صارفین نے خوب تبصرے بھی کیے، کسی نے کہا مین آف دی میچ محمد رضوان کی جگہ نواز کو ملنا چاہیے تھا، جب کہ کوئی بولا محمد نواز میچ ونر ہیں، جو ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکل سے نکالتے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا محمد نواز مین آف دی میچ ہونے کا حق رکھتے تھے کیوں کہ انھوں نے بہترین اسٹرائیک ریٹ سے ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ رضوان 123 اسٹرائیک ریٹ سے کھیلا لیکن محمد نواز کی وجہ سے بچ نکلا۔

    بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ اویناش آریان نے ٹوئٹ کیا اور کہا ’میرے خیال میں پلیئر آف دی میچ نواز کو ہونا چاہیے تھا‘۔

    ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ کو میچ ونر چاہیے تو کریز پر محمد نواز کو بھیجیں۔