Tag: محمد وسیم

  • محمد وسیم نے روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی کا ریکارڈ چکنا چور کردیا

    محمد وسیم نے روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی کا ریکارڈ چکنا چور کردیا

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کپتان محمد وسیم نے بھارتی بلے باز روہت شرما کا بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کپتان محمد وسیم نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف سہ ملکی سیریز کے میچ کے دوران روہت شرما کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بطور کپتان سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    یو اے ای کے کپتان نے 54 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 110 چھکے لگاکر روہت شرما کا ریکارڈ توڑا، روہت نے بحیثیت کپتان 62 اننگز میں 105 چھکے مارے تھے۔

    واضح رہے کہ بطور بلے باز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اب بھی روہت کے پاس ہے جنہوں نے 159 میچز میں 205 چھکے لگائے ہیں۔

    یو اے ای کے کپتان محمد وسیم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، انہوں نے 80 میچز میں 176 چھکے لگائے ہیں۔

    مچل اسٹارک کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    گزشتہ روز شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں محمد وسیم نے افغانستان کے 189 رنز کے ہدف کے جواب میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 67 رنز بنائے تھے، جس میں 6 بلند و بالا چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

    یو اے ای کی ٹیم محمد وسیم کی شاندار بیٹنگ کے باوجود 189 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 150 رنز اسکور کرسکی۔

  • پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

    پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

    ڈبلیو بی ایف کی رینکنگ فائٹ میں پاکستان کے باکسر محمد وسیم نے جارجیئن باکسر کو ناک آؤٹ کرکے اہم کامیابی حاصل کرلی۔

    رپورٹس کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم پروفیشنل باکسنگ میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے، انہوں نے جارجیا کے جابا میمیشیشی کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

    یہ پاکستانی باکسر کے کیریئر کی تیرہویں پروفیشنل کامیابی ہے، انہوں نے نویں بار اپنے مد مقابل حریف کو ناک آؤٹ کیا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان کا فخر شاہ زیب رند نے کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا جس کے بعد وہ میسی کلب میں بھی شامل ہوگئے۔

    قومی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے گزشتہ ہفتے سنگاپور میں کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ (KC-49) کے فائنل میں برازیلین حریف ”برونو ایسیس“ کو شکست دے کر کراٹے کومبیٹ انٹیرم چیمپئن کا بیلٹ اپنے نام کیا۔

    اس قابل فخر فتح کے بعد شاہ زیب رند نے اپنے چیمپئن بیلٹ کے ساتھ سوتے ہوئے ایک تصویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی جس میں وہ بیلٹ کو گلے لگائے اپنے بستر پر سو رہے ہیں۔

  • بابراعظم کی کپتانی چھوڑنے کے بعد محمد وسیم انکی حمایت میں سامنے آگئے

    بابراعظم کی کپتانی چھوڑنے کے بعد محمد وسیم انکی حمایت میں سامنے آگئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم بابر اعظم کی کپتانی چھوڑنے کے بعد ان کی حمایت کرتے ہوئے ان کے حق میں‌ بیان جاری کیا ہے.

    ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین کاکردگی کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم پر سخت تنقید کی جارہی تھی جس کے بعد انھوں نے آج تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردا ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بابر کے استعفیٰ دینے کے بعد سابق کرکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو ان کا خیال رکھنا چاہیے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ٹوئنٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’اگر ہم بابر کی کپتانی کا نقصان برداشت کر سکتے ہیں تو بھی پی سی بی کی اولین ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ ان کی حفاظت کی جائے‘۔

    انھوں نے مزید لکھا کہ ’بطور بیٹر بابر اعظم کی قابلیت بے مثال ہے اور وہ پاکستانی کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ پاکستان میں سامنے آنے والے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی کرکٹر بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے۔ بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ بطور کھلاڑی کھیلتا رہوں گا، پی سی بی نے جو مواقع دیے اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • پاکستان شروع کے 30 اوورز میں ہی میچ ہار گیا تھا! سابق چیف سلیکٹر

    پاکستان شروع کے 30 اوورز میں ہی میچ ہار گیا تھا! سابق چیف سلیکٹر

    سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ محمد وسیم نے بتا دیا کہ پاکستان ٹیم نے ایسی کیا غلطی کی جہاں سے گرین شرٹس کی شکست کی شروعات ہوئی۔

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کے ہارنے کی شروعات کب ہوئی اس سلسلے میں ان کی سوچ مختلف ہے۔

    سابقہ ٹوئٹر اور موجودہ ’ایکس‘ پر انھوں نے لکھا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شروع کے 20 اوورز کے دوران پاکستان کا میچ پر کنٹرول تھا۔‘

    انھوں نے مزید لکھا کہ ’میرے خیال میں پاکستان بیٹنگ کے دوران شروع کے 30 اوورز میں ہی میچ ہار گیا تھا جب پچ بیٹنگ کے لیے نہایت سازگار تھی اس کے بعد میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا۔‘

    محمد وسیم نے اس بات پر زور دیا کہ جب شروع کے 30 اوورز میں پچ بیٹنگ کے لیے سازگار تھی تو اسی دوران پاکستان کو اچھی بیٹنگ کرکے بڑا اسکور بنانا چاہیے تھا، مگر ایسا نہیں ہوا اور بعد میں پچ کا رویہ تبدیل ہوگیا۔

    واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کو اپنے تیسرے میچ میں 7 وکٹوں کی بدترین شکست کا سامانا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے ٹیم کے رن ریٹ پر بھی فرق پڑا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم سلیکشن پر ماہرین حیران

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم سلیکشن پر ماہرین حیران

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کا اعلان تو کر دیا گیا ہے لیکن چیف سلیکٹر محمد وسیم کی سلیکشن پر ماہرین حیران ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ون ڈے اسکواڈ میں اکھاڑ پچھاڑ اور سلیکشن کے معیار پر ماہرین کرکٹ حیران ہو گئے ہیں۔

    پرفارمنس دینے والے چیف سلیکٹر محمد وسیم کو متاثر نہ کر سکے، اور پرفارمنس نہ دینے والوں کی ٹیم میں انٹری ہو گئی ہے، خوشدل شاہ کی پاکستان ون ڈے کپ میں کوئی کارکردگی نہیں تھی لیکن وہ ٹیم کا حصہ بن گئے۔

    پاکستان ون ڈے کپ کے ٹاپ فائیو اسکورر طیب طاہر 666 ، خرم منظور 665، مختار احمد 597، صاحبزادہ فرحان 487 اور شان مسعود 472 رنز بنا کر بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

    بورڈ کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات کیسی رہی؟ کپتان نے بتا دیا

    پورے سال انڈر نائٹین ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کو فیوچر اسٹار کہتے رہے، ون ڈے کپ میں روحیل کے 8 میچز میں 352 رنز تھے لیکن موقع 289 رنز بنانے والے محمد حارث کو دے دیا گیا۔

    سابق کپتان سرفراز احمد کو پہلے بینچ پر بٹھایا، پھر ٹیم سے باہر کر دیا، سلمان علی آغا بغیر کھیلے ہی ڈراپ ہو گئے، شاہنواز داھانی نے پی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی میں پرفارم کیا لیکن سلیکٹ ہوئے ٹیسٹ میں، جب وہاں نہیں کھیلے تو ون ڈے میں ایڈجسٹ کر دیے گئے۔

    چیف سلیکٹر کی وضاحت

    چیف سلیکٹر محمد وسیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کی سلیکشن کی حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں سمیت محمد حارث، محمد وسیم، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود کو ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے پر لیا گیا۔

    انھوں نے کہا خوشدل شاہ اور افتخار احمد کو پھر بلایا گیا، ہم نے سلیکشن پر کافی مشاورت کی، مڈل آرڈر کا مسئلہ ہمارے مد نظر رہا، اسے بہتر کرنے کے لیے ہم نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ جو بیٹسمین منتخب کیے گئے ہیں تو اس کمبنیشن کے پیچھے ایک سوچ ہے، اس سلسلے میں دائیں اور بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کا توازن ہم نے مدنظر رکھا، اس کمبنیشن میں نئے اور تجربہ کار کھلاڑی دونوں نظر آئیں گے۔

    انھوں نے شاہنواز داھانی کے حوالے سے بتایا کہ وہ ریڈ اور وائٹ بال دونوں میں اچھا پرفارم کر چکے تھے، محمد وسیم انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیلے جس پر وہ ہمارے آٹومیٹک چوائس تھے، زاہد محمود کو ماضی میں بدقسمتی سلیکٹ نہیں کیا گیا، ہم نے اسپن بولنگ کے ڈیپارٹمنٹ کو بہتر کرنے کے لیے انھیں سلیکٹ کیا۔

  • باکسر محمد وسیم کے لیے خصوصی شیلڈ

    باکسر محمد وسیم کے لیے خصوصی شیلڈ

    اسلام آباد: پاکستان کے باصلاحیت اور حال ہی میں سابق عالمی چیمپئن کو شکست دینے والے باکسر محمد وسیم کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق باکسر محمدوسیم نے آئی جی اسلام آباد محمد عامرذوالفقار سے ملاقات کی، اس موقع پر آئی جی کھلاڑی کے معترف ہوگئے اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔

    آئی جی اسلام آباد نے محمدوسیم کو اپنے دفتر میں چائے پر مدعو کیا تھا، محمد عامر ذوالفقار نے باکسر کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا اور مستقبل میں بھی بہتر پرفارمنس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ محمدوسیم نے دنیا میں باکسنگ میں پاکستان کا نام روشن کیا، اس موقع پر آئی جی نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے خصوصی شیلڈ پیش کی۔

    فائٹ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے: محمد وسیم

    خیال رہے کہ محمدوسیم میکسیکن حریف کو ہرا کر ٹائٹل جیتنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے افسرکیپٹن ریٹائرڈ اشرف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر کا کہنا تھا کہ مقابلہ جیتنے پر بے حدخوشی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپین میں شارٹ کیمپ ہے، اگلے ہفتےجاؤں گا، جیت پر سب مداحوں کا شکرگزار ہوں، پاکستان کانام روشن کرتا رہوں گا، ملک میں باکسنگ کو فروغ دینے کی بھی کوشش کریں گے، نوجوان باکسرز محنت جاری رکھیں۔

    واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والی فائٹ میں محمدوسیم نے میکسیکو کےحریف گینگان لوپیز کو شکست دی تھی۔

  • فائٹ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے: محمد وسیم

    فائٹ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے: محمد وسیم

    لاہور: باکسر محمد وسیم نے کہا ہے کہ میکسیکن حریف کو ہراکر ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے، والدہ نے میرے لیے بہت دعائیں کی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل متحدہ عرب امارات میں منعقدہ فائٹ میں باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو شکست دی، جیت کے بعد باکسر نے اپنے خوشی بھرے پیغام میں قوم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ اسپین میں شارٹ کیمپ ہے، ایک ہفتے میں جاؤں گا، سپورٹ کرنے پر مداحوں کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، والدہ نے میرے لیے بہت دعائیں کیں، سبزہلالی پرچم اوپرلے جانے میں بہت خوش ہوئی، بہت جلد باکسنگ کے لیے لیگ کرائیں گے۔

    محمدوسیم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے جلد باکسنگ لیگ کرائیں گے، نوجوان محنت کرتے رہیں۔

    دبئی، باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو شکست دے دی

    خیال رہے کہ باکسر محمد وسیم نے میکسیکو کے کینگین لوپز کو شکست دے کر گیارہویں فائٹ میں 10ویں کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد وسیم نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر سپر فلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا، 8 راؤنڈ پر مشتمل میچ میں محمد وسیم کو 75 کے مقابلے میں 77 پوائنٹس سے فتح ملی۔

    واضح رہے کہ باکسر محمد وسیم کے حریف تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔ فائٹ جیتنے پر قومی کرکٹر شعیب ملک اور وہاب ریاض‌ نے بھی باکسر محمد وسیم کو مبارک باد دی ہے۔

  • باکسر محمدوسیم کی 22نومبر کو دبئی میں فائٹ ہوگی

    باکسر محمدوسیم کی 22نومبر کو دبئی میں فائٹ ہوگی

    لاہور: باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ایم ٹی کے گلوبل کے پلیٹ فارم سے 22نومبر کو دبئی میں فائٹ ہوگی، حریف باکسر کون ہوگا آئندہ چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق محمد وسیم اب تک 10 مقابلوں میں سے9 جیت چکے ہیں، محمد وسیم نے آخری فائٹ میں فلپائنی باکسر کونراڈوٹینامر کو 62سیکنڈ میں زیر کیا تھا۔

    اپنے ایک بیان میں باکسر نے اپنی جسمانی طاقت کا راز بھی بتایا، ان کا کہنا تھا کہ باکسر کے لیے سائیکلنگ بہترین ورزش ثابت ہوتی ہے، میری ٹریننگ میں سائیکلنگ کو لازمی رکھا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سائیکلنگ سے باکسر کے گھٹنے اور ٹانگیں مضبوط ہوتی ہیں، سرد موسم کے باوجود 30سے 40 میل سائیکلنگ کرتے ہیں، اگلی فائٹ کی تیاری اسکاٹ لینڈ میں کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ 14 ستمبر کو باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ جیتی تھی، محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا تھا۔

    باکسر محمدوسیم کےلیے6لاکھ روپےانعام

    یاد رہے کہ محمد وسیم ایک سال بعد رنگ میں دوبارہ اترے تھے، جیت سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔

    خیال رہے کہ دبئی میں پروفیشنل باؤٹ جیتنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے فلائی ویٹ رینکنگ مقابلہ جیتنے پر باکسر محمد وسیم کے لیے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ باکسر محمد وسیم کی فلائی ویٹ رینکنگ مقابلے میں فتح بلوچستان کے لیے باعث فخر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اس کھیل کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، حکومت نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں اجاگر کرنے کے لیے کھیل کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

    آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات

    خیال رہے کہ محمد وسیم دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ جیت کر آئے ہیں، انہوں نے فلپائن کے باکسر کونراڈو تنومور کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

    یہ ان کے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا نواں مقابلہ تھا جو انہوں نے جیتا۔ محمد وسیم نے اپنی حالیہ کامیابی مظلوم کشمیریوں کے نام کی تھی۔

  • آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات

    آرمی چیف کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے محمد وسیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی باکسر محمد وسیم سے ملاقات ہوئی۔ آرمی چیف نے محمد وسیم کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد دی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے فخر کی علامت ہے، محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کریں گے۔

    آرمی چیف سے ملاقات کے بعد محمد وسیم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹ کرنے پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاک فوج نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے۔

    محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پہلے بھی چیمپئن رہا ہوں آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کروں گا، پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ شعیب اختر اور وسیم اکرم نے بھی میری حوصلہ افزائی کی۔

    انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ٹریننگ کے دوران صورتحال سے لاعلم تھا۔ کشمیریوں پر بھارت میں بہت ظلم و بربریت ہورہی ہے۔ کشمیریوں کو ان کا حق دلانے کے لیے آواز اٹھاتا رہا ہوں۔ اپنی باکسنگ کٹ کشمیریوں کے لیے عطیہ کروں گا۔

    محمد وسیم نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے حوصلہ افزائی کی اور مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔

    خیال رہے کہ محمد وسیم دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ جیت کر آئے ہیں، انہوں نے فلپائن کے باکسر کونراڈو تنومور کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

    یہ ان کے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کا نواں مقابلہ تھا جو انہوں نے جیتا۔ محمد وسیم نے اپنی حالیہ کامیابی مظلوم کشمیریوں کے نام کی تھی۔