Tag: محمد وسیم

  • ایشین گیمز باکسنگ: محمد وسیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

    ایشین گیمز باکسنگ: محمد وسیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

    انچیون : ایشین گیمز باکسنگ ایونٹ پاکستان کے محمد وسیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا ہے۔

    انچیون میں جاری ایشین گیمز کے باکسنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل کی آخری امید بھی دم توڑ گئی، باکسنگ کے باون کے جی سیمی فائنل میں ازبکستان کے باکسر نے پاکستان کے محمد وسیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

    ازبک باکسر نے محمد وسیم کو ستائیس کے مقابلے میں تیس پوائنٹس سے زیر کیا، ناکامی کے باوجود محمد وسیم کانسی کے تمغے کے حقدار ٹہرے۔

  • ایشین گیمز:پاکستانی باکسرمحمد وسیم کوارٹرفائنل میں

    ایشین گیمز:پاکستانی باکسرمحمد وسیم کوارٹرفائنل میں

    انچیون: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جنوبی کوریا کے حریف کو شکست دیکر باون کلو گرام باکسنگ کیٹگری کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔انچیون میں جاری سترہویں ایشین گیمز میں پاکستانی باکسر محمد وسیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ سینے پر سجانے والے باکسر محمد وسیم نے راؤنڈ میچ میں میزبان ملک کے حریف کو بیسٹ آف تھری راؤنڈ میں شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

    محمد وسیم نے ایک کے مقابلے دو پوائنٹس سے کامیابی سمیٹ کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائٹ کے دوران محمد وسیم کی آنکھ کے نیچے لگا زخم پھر سے تازہ ہوگیا جو انھیں کامن ویکتھ گیمز کے فائنل میں لگا تھا۔ کوارٹر فائنل سے قبل محمد وسیم کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائےگا۔

  • کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی باکسرمحمد وسیم کا مقابلہ آسٹریلیا کے اینڈریو مولونی سے ہوگا

    کامن ویلتھ گیمز:پاکستانی باکسرمحمد وسیم کا مقابلہ آسٹریلیا کے اینڈریو مولونی سے ہوگا

    گلاسکو : کامن ویلتھ گیمز کے باون کلو گرام باکسنگ کیٹگری کے فائنل آج پاکستان کے محمد وسیم کا مقابلہ آسٹریلیا کے اینڈریو مولونی سے ہوگا۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈصرف ایک فتح کی دوری پرہے۔ محمد وسیم کی باکسنگ میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ کامن ویلتھ گیمز میں طلائی تمغے کی امید پھر سے روشن ہوگئی ہے۔

    محمد وسیم نے باون کلو گرام کیٹگری کے سیمی فائنل میں گھانا کے باکسر عبدالعمر کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا چوتھا میڈل یقینی ہوگیا ہے۔ گولڈ میڈل کے معرکے میں محمد وسیم کا مقابلہ آسٹریلوی باکسر اینڈریو مولونی سے ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان نے جوڈو میں چاندی اور ریسلنگ کے ایونٹ میں کانسی اور چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔