Tag: محمد یوسف

  • شعیب ملک کے پی ایس ایل کھیلنے پر پی سی بی ایکشن لے، محمد یوسف

    شعیب ملک کے پی ایس ایل کھیلنے پر پی سی بی ایکشن لے، محمد یوسف

    سابق قومی بیٹر محمد یوسف نے کہا ہے کہ شیعب ملک ڈومیسٹک کرکٹ میں اسٹالینز کے مینٹور تھے اب وہ پی ایس ایل میں بطور پلئیرکھیل رہے ہیں۔

    شعیب ملک 43 سال ہونے کے باوجود دنیا بھر میں فرنچائز ٹورنامنٹ کھیلنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آل راؤنڈر اس وقت پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں، تاہم پاکستان کے سابق بلے باز محمد یوسف نے پی ایس ایل میں انکی شرکت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    پاکستان کے لیجنڈ بیٹر محمد یوسف نے زور دیا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کسی کو مینٹور بننا ہے یا کھلاڑی بننا ہے، انھوں نے پی سی بی پر اس بات کےلیے بھی زور دیا کہ وہ مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے درست موقف اختیار کرے۔

    محمد یوسف نے نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "پی سی بی کو شعیب ملک کے پی ایس ایل کھیلنے کے حوالے سے ایک لکیر کھینچنے کی ضرورت ہے، اگر آپ مجھے کھیلنے کو کہیں گے تو میں بھی کھیلوں گا۔”

    پاکستان کے سابق اسٹار بیٹر نے کہا کہ میرے خیال میں بورڈ کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کون کھیل سکتا ہے اور کون نہیں، بورڈ کو کچھ فیصلے کرنے ہونگے، ویسے تو ہر کوئی کھیلنا چاہتا ہے۔”

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں 43 سالہ آل راؤنڈر شعیب ملک بطور پلئیر کھیل رہے ہیں اور 37 سالہ سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ڈائریکٹر بنایا گیا ہے جس پر مداح کافی بھڑکے ہوئے ہیں۔

    پی ایس ایل 10 کی شروعات سے پہلے کوئٹہ نے 37 سالہ سرفراز احمد کو اپنا ٹیم ڈائریکٹر بنانے کا اعلان کیا جبکہ پلئیرز ڈرافٹ میں فرنچائز نے حیران کن طور پر 43 سالہ شعیب ملک کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا یہ اقدام مداحوٓں کو بالکل بھی پسند نہیں آیا اور پی ایس ایل فرنچائز کو اس بات پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کئی صارفین نے کہا کہ سرفرز کو کراچی کا پلئیر ہونے کی وجہ سے اس سلوک کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

  • محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی کی سب سے متوازن ٹیم کا بتا دیا

    محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی کی سب سے متوازن ٹیم کا بتا دیا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سب سے بیلنس ٹیموں کا نام بتا دیا۔

    پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے متوازن ہیں تاہم پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہے ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی پسندیدہ کا انتخاب کرنا مشکل ہے یہ بڑا ٹونامنٹ اور اس کی رفتار کسی بھی وقت بدل سکتی ہے، میرے نزدیک نیوزی لینڈ سب سے متوازن ٹیم لگتی ہے۔

    محمد یوسف کے مطابق ان کے پاس ایشیائی وکٹوں کے حساب سے موزوں اسکواڈ ہے ان کی لائن اپ میں تین معیاری بولرز، اچھے اسپنرز اور بیٹنگ میں ٹھوس ٹاپ سکس کھلاڑی شامل ہیں، ان کا وکٹ کیپر ایک آل راؤنڈر ہے اور ان کے پاس دو اسپن بولنگ شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہوم کنڈیشنز پر کھیلنے کا فائدہ اٹھا سکتا ہے لیکن انہیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہوگی۔

    اگر پاکستان فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو اسے گھر پر کھیلنے کا فائدہ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

    محمد یوسف نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں ٹرننگ وکٹوں پر کھیلا ہے اس لیے ہمیں  اسٹرائیکٹ کو روٹیٹ کرنے اور ڈاٹ بالز کو کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔

    سابق کرکٹر نے ٹورنامںٹ کے آغاز سے قبل ریکارڈ وعقت میں اسٹیڈیمنز کی تزئین و آرائش پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی تعریف کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں کسی دوسرے پاکستانی کی طرح بہت پرجوش ہوں۔ 29 سال بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

  • ’ہاشم آملہ، انضمام الحق اور محمد یوسف دین سے وابستہ ہوکر کامیاب ہوئے‘

    ’ہاشم آملہ، انضمام الحق اور محمد یوسف دین سے وابستہ ہوکر کامیاب ہوئے‘

    سابق قومی کرکٹر سعید انور نے کہا ہے کہ ہاشم آملہ محمد انضمام الحق اور محمد یوسف دین سے وابستہ ہو کر کامیاب ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق قومی کرکٹر اور اسٹائلش اوپنر سعید انور نے کراچی میں سندھ ہائیکورٹ لائبریری آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی۔

    سعید انور کا کہنا تھا کہ اچھا انسان اپنے کریکٹر سے پہچانا جاتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے بیٹر ہاشم آملہ، پاکستان کے لیجنڈز کرکٹرز انضمام الحق اور محمد یوسف دین سے وابستہ ہوکر کامیاب ہوئے۔ یہ یقین اور صبر کی وجہ سے بڑے کرکٹرز بنے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام کھلاڑی اپنی ناکامی کی ذمہ اری دوسروں پر عائد کرتے ہیں جب کہ عظیم کھلاڑی خود احتسابی پر یقین رکھتے ہیں۔

    سعید انور نے کہا کہ جب تک خود احتسابی نہیں کریں گے، مسائل پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ ہر مسئلے کی ذمہ داری حکومت پر نہیں ڈالی جا سکتی۔ ہر انسان کو انفرادی طور پر اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے۔

    https://urdu.arynews.tv/champions-trophy-2025-indian-fast-bowler-jasprit-bumrah-in-or-out/

  • بابر اعظم ڈاٹ بالز کے دباؤ میں آجاتے ہیں، محمد یوسف

    بابر اعظم ڈاٹ بالز کے دباؤ میں آجاتے ہیں، محمد یوسف

    قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بھی ڈاٹ بالز کے دباؤ میں آجاتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ جونیئر کرکٹ ٹیم محمد یوسف نے کہا کہ کھلاڑیوں کی تکنیک ٹھیک کروں گا ٹیم کے کھلاڑیوں کا مسئلہ ڈاٹ بالز ہیں، بابر اعظم بھی ڈاٹ بالز کے دباؤ میں آجاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کی تکنیک میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، آسٹریلیا میں ایسے کھلاڑی ہونے چاہئیں جن کی تکنیک اچھی ہو۔

    محمد یوسف نے کہا کہ جونیئر لیول پر کرکٹرز کی تکنیک بہتر کی جائے گی تاکہ وہ پاکستان کی ٹیم میں شامل ہوں تو ان کو کوئی مسئلہ نہ ہو۔

    سابق کپتان نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس وقت کم ہے ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑیوں کی تکنیک پر بھی کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کو تیار کرنا چیلنج ہے میں خود بھی اکثر کہتا تھا کہ سینئر کھلاڑیوں کو جونیئر لیول پر کام کرنا چاہیے، یہ پلیٹ فارم ایسا ہے جہاں سے اچھے لڑکے ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

    محمد یوسف نے کہا کہ پیسہ مقصد نہیں ضرورت ہوتا ہے، ٹی 20 کرکٹ نے ہماری کرکٹ تباہ کردی ہے، مار دھاڑ یا پاور ہٹنگ کرکٹ نہیں ہے، میرے خیال میں کلب لیول پر 40 اوورز کی کرکٹ ہونی چاہیے تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع مل سکے۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ پی سی بی کے پاس میرے لیے پیسے نہیں ہیں، راہول ڈریوڈ دس کروڑ لے رہے تھے ہمیں تو اتنے پیسے نہیں مل رہے، مجھ سے کہا گیا کہ ہم آپ کو پیسے نہیں دے سکیں گے میں حیران ہوا کہ مجھے نہیں دے سکتے باقی سب کو دے سکتے ہیں۔

  • فٹبال کا جنون: نسیم شاہ اور محمد یوسف مانچسٹر پہنچ گئے، ویڈیو دیکھیں

    فٹبال کا جنون: نسیم شاہ اور محمد یوسف مانچسٹر پہنچ گئے، ویڈیو دیکھیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اور قومی ٹیم کے سابق کرکٹر و بیٹنگ کوچ محمد یوسف فٹبال میچ دیکھنے مانچسٹر پہنچ گئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  قومی ٹیم کے سابق کرکٹر و بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ان ہمراہ نسیم شاہ بھی موجود ہیں۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مانچسٹر کی گراؤنڈ میں فٹبال میچ جاری ہے، جہاں پاکستان کے موجودہ اور سابق کھلاڑی لطف اندوز ہورہے ہیں۔

    محمد یوسف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کل نسیم شاہ کے ساتھ مانچسٹر میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور  نیو کیسل کے درمیان میچ دیکھتے ہوئے بہت اچھا وقت گزرا‘۔

    انہوں نے نسیم شاہ کی ری ہیب سے متعلق بتایا کہ ’ صحت یاب ہونے کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کا حوصلہ بلند ہے، اس باصلاحیت نوجوان کے لیے ڈھیروں دعائیں، خوش رہیں۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد ری ہیب شروع کر دیا ہے انہوں نے جم سیشن کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں وہ کارڈیو اور اسٹریچنگ کرتے نظر آئے تھے۔

  • افغانستان کے خلاف شکست: محمد یوسف نے کسے قصور وار ٹھہرایا؟

    افغانستان کے خلاف شکست: محمد یوسف نے کسے قصور وار ٹھہرایا؟

    آئی سی سی ورلڈکپ 2023کے میچ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست کے بعد سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ محمد یوسف نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے کھیل کے کسی بھی شعبے میں پرفارم نہیں کیا۔ بولنگ ہو، فیلڈنگ ہو یا بیٹنگ، وکٹ ویسا نہیں تھا جیسا کہ بتایا گیا تھا، یہ بیٹنگ کے لئے سازگار وکٹ تھی۔

    محمد یوسف نے کہا کہ وکٹ بولنگ کے لئے سازگار نہ تھی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ افغانستان جیسی ٹیم کے خلاف 8 وکٹوں ہارا جائے۔

    قومی ٹیم کے سابق کوچ نے کہا کہ افغانستان کے کھلاڑیوں نے بہت پر سکون انداز میں اسکور بنایا انہیں کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    دوسری جانب قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ بڑی ٹیموں کی اگر بات کی جائے تو، جہاں پر رنزبننے چاہئیں 300 تو وہ 354 پر لے کر جاتے ہیں، جہاں پر رنز بننے چاہئیں 350 وہ وہاں پر 370 پر لے کر جاتے ہیں۔

    مگر ہمارے جہاں پر رنز بننے چاہئیں 340 ہم وہاں 280 بناتے ہیں، جہاں پر ہمارے رنز بننے چاہئیں 370 وہاں ہم بناتے ہیں 320، بالنگ اٹیک کو رنز روکنے چاہئیں مگر معذرت کے ساتھ یہ ان سے نہیں ہوپارہا۔

    شعیب ملک نے کہا کہ ان چیزوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے، ہمیں جس برانڈ کی کرکٹ کھیلنی چاہئے، ہم اس کی کوشش بھی نہیں کررہے۔اس وجہ سے ہمارے ایسے حالات ہیں۔

  • شعیب ملک کو بابر سے معلق یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی، محمد یوسف

    شعیب ملک کو بابر سے معلق یہ بات نہیں کرنی چاہیے تھی، محمد یوسف

    قومی ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کو ورلڈ کپ کے دوران شعیب ملک کی کپتانی سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔

    ایک انٹرویو میں شعیب ملک نے زور دے کر کہا تھا کہ یہ رائے ان کے ذاتی نقطہ نظر اور بطور کپتان اعظم کی کارکردگی کے جائزے کے طور پر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے ماضی میں بھی رائے دی تھی کہ بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے یہ میری ذاتی رائے ہے بابر بطور کپتان آؤٹ آف دی باکس نہیں سوچتے، وہ کپتانی کر رہے ہیں لیکن بہتری نہیں آ رہی، وہ ایک کھلاڑی کے طور پر پاکستان کے لیے کمال کر سکتے ہیں۔

    شعیب ملک نے یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ اگر بابر اعظم ٹیم لیڈر کے طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو شاہین آفریدی کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے کپتان بننا چاہیے بابر اعظم کے استعفیٰ کی صورت میں شاہین آفریدی کو وائٹ بال کرکٹ میں کپتان بننا چاہیے انہوں نے لاہور قلندرز کے لیے جارحانہ کپتانی کی ہے۔

    تاہم سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ ’ورلڈ کپ کے دوران میرے خیال میں کسی کو بھی یہ بات نہیں کرنی چاہیے، عمران خان نے 83 اور 87 میں کپتانی کی نہیں جیت سکے 92 میں جیت گئے، کسی اچھے کھلاڑی کو مستقل کپتانی کرنے دیںگے۔

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کارکردگی کی بنیاد پر کپتان بنا ہے وہ کسی تعلق یا سفارش پر نہیں آیا یا کسی چیئرمین کی کسی کھلاڑی سے نہیں بنی انہوں نے ہلکا پلیئر لگادیا ایسا نہیں ہوا وہ حقیقی کپتان آیا ہے اس کے بارے میں ایسی بات کرنا ٹھیک نہیں یہ پاکستان کرکٹ اور بابر کے لیے نقصان دہ ہے۔

    محمد یوسف نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ وسیم اکرم اور معین خان وہاں بیٹھے ہوئے ہیں انہوں نے شعیب ملک کو یہ بات کرنے سے روکا نہیں۔

  • محمد یوسف نے پاکستان کی ناکامی کی پس پردہ وجوہات بتا دیں

    محمد یوسف نے پاکستان کی ناکامی کی پس پردہ وجوہات بتا دیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کے پیچھے کے اہم وجوہات بتا دیں۔

    نجی ٹی وی چینل پر  ان سے ٹیمم مینجمنٹ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز محمد یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے یہاں کھلاڑیوں کی عزت نہیں کی جاتی ہے‘۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ نے کہا کہ ہمارے پاس اچھے کوچز ہوسکتے ہیں، ہمارے پاس انضمام الحق ہے، مشتاق احمد ہیں، ٹیم میں ثقلین مشتاق کو سیریز کے دوران ہٹا دیا، یہ کھلاڑی کی بے عزتی کرنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد نے کئی ٹیموں کے ساتھ کام کیا، وہ ایک بہترین کوچ ہیں، انہیں اس طرح بے عزت کرکے باہر کردیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ نے مزید کہا کہ میں بابر اعظم کی کپتانی کے حق میں ہوں، اس پوزیشن کے لیے بابر نے بڑی محنت کی ہے، وہ ایک بڑا کھلاڑی ہے، لیکن کچھ چیز انہیں سیکھنے کی ضرورت ہے۔

    محمد یوسف نے مزید کہا کہ بابر اعظم اپنے سینئر کھلاڑیوں سے سیکھ سکتے ہیں، دکسی بھی کپتان کو اپنے بڑے کی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے، سیکھنا کا عمل جاری رہتا ہے۔

  • محمد یوسف کو 2011 ورلڈ کپ کس کے کہنے پر نہیں کھلایا گیا؟

    محمد یوسف کو 2011 ورلڈ کپ کس کے کہنے پر نہیں کھلایا گیا؟

    کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے 2011 ورلڈ کپ نہ کھلائے جانے کی وجہ بیان کردی۔

    ورلڈ کپ 2011 کا ٹائٹل بھارت نے اپنے نام کیا تھا تاہم پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تھی اور ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی نے کی تھی۔

    تاہم ورلڈ کپ 2011 کی ٹیم میں محمد یوسف شامل نہیں تھے اور ان کی جگہ مصباح الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

    نجی ٹی وی کے شو میں جب محمد یوسف سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’2011 کا ورلڈ کپ میں کھیل سکتا تھا نہیں کھیلا جس کا افسوس ہے۔

    پروگرام میں شریک شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے آپ سے کتنی مرتبہ کہا اور آپ کو منانے کی کوشش بھی کی۔

    محمد یوسف نے شاہد آفریدی سے کہا کہ ’میں تو کھیلنے پر رضامند تھا لیکن آپ نے کہا کہ وقار یونس نہیں کھلا رہے۔‘

    یہ سن کر شاہد آفریدی بولے میں نے کہا تھا مجھے یاد نہیں آرہا لیکن میں نے یہ ضرور کہا تھا کہ کوئی مسئلہ ہے تو بورڈ کے ساتھ بیٹھ کر بات کرلیتے ہیں۔

    محمد یوسف نے کہا کہ ’آپ نے کہا تھا کہ آپ مجھے کھلانا چاہ رہے ہو لیکن وقار یونس نہیں مان رہے۔‘

  • پاک افغان سیریز: محمد یوسف ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے

    پاک افغان سیریز: محمد یوسف ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نجی وجوہات کی بنا پر ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات نہیں جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق محمد یوسف کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہے، انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ٹیم انتظامیہ کو شارجہ سیریز کے لیے اپنی عدم دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔

    اس سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان ٹیم کے ہمراہ ہی سفر کریں گے دریں اثناء فاسٹ بولر نسیم شاہ ذاتی وابستگیوں کے باعث گزشتہ روز ہی دبئی پہنچ گئے ہیں۔

    پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کپتان مقرر

    دوسری جانب بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی غیر موجودگی میں ہیڈکوچ عبدالرحمان پاک افغان سیریز  کے لیے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔