Tag: محمودخان

  • اسمبلی تحلیل کے بارے میں اپنے عزم پر قائم ہیں، محمودخان

    اسمبلی تحلیل کے بارے میں اپنے عزم پر قائم ہیں، محمودخان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کے بارے میں اپنے عزم پر قائم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے، عملدرآمد ہوگا، اسمبلی تحلیل کے بارے میں اپنے عزم پر قائم ہیں۔

    اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے وفاقی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ جانےکا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبےکے فنڈزکےحصول کےلیےسپریم کورٹ جائیں گے، حق نہیں ملاتواراکین صوبائی اسمبلی سمیت قومی اسمبلی کےسامنےدھرنادینگے۔

    وزیراعلیٰ کے پی محمودخان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہمارےفنڈز اپنے ایم این ایزکو دےرہی ہے، وفاقی حکومت کے ذمہ 189 ارب روپے بقایاجات ہیں، صوبے کے حقوق لیکر رہیں گے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے پاس قومی فلاح و ترقی کاکوئی ایجنڈا نہیں، خیبرپختونخوا توانائی کا پیداواری صوبہ ہے لیکن صوبے کے اربوں روپے وفاق کے ذمہ واجب الادا ہیں، وفاق نے ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈز بھی روک رکھے ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت صوبے کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے۔

  • ہم وزیراعظم عمران خان کا حکم نہیں ٹال سکتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    ہم وزیراعظم عمران خان کا حکم نہیں ٹال سکتے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان  کا کہنا ہے وزیراعظم کاحکم ہےقبائلی علاقوں میں مسائل حل کریں، ہم وزیراعظم عمران خان کاحکم نہیں  ٹال سکتے ، یہ بچے ہمارےمستقبل کےمعمارہیں ، جہاں ایک بھی اسکول نہیں وہاں بنائیں گے اور مفت تعلیم دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے اپنے بیان میں کہا صوبے میں 26 لاکھ بچے اسکولوں سے باہرہیں، ہمار اپلان 8 لاکھ بچوں کو اسکولوں میں واپس لانا ہے، بہت لوگوں کو پتہ نہیں خیبرپختونخوا حکومت کیا کام کررہی ہے۔

    محمودخان کا کہنا تھا ہرحکومت کاکام ہےمعاشرےکوتعلیم کی روشنی دے، وزیراعظم کاحکم ہےقبائلی علاقوں میں مسائل حل کریں ، ہم وزیراعظم عمران  خان کاحکم نہیں ٹال سکتے۔

    ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا یہ بچےہمارےمستقبل کےمعمارہیں ، جہاں ایک بھی اسکول نہیں وہاں بنائیں گےاورمفت تعلیم دیں گے۔

    مزید پڑھیں : قبائلی اضلاع میں فرائض سرانجام دینے خاصہ دار اور لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا اعلان

    اس سے قبل وزیراعلی محمود خان نے قبائلی اضلاع میں فرائض سرانجام دینے خاصہ دار اور لیویز فورس کو پولیس میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا، فیصلے سے 28 ہزار اہلکار مستفید ہوں گے۔

    وزیراعلی محمود خان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ لیویز اور خاصہ دار فورس کی ملازمت سے متعلق اج ایک تاریخی دن ہے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق کسی کو بے روزگار نہیں کیا جائے گا اور انہی ہدایات کی روشنی میں یویز اور خاصہ دار فورس کو مکمل طور پولیس میں شامل کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

    وزیر اعلی کا کہنا تھا لیویز اور خاصہ دار فورس کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، لیویز اور خاصہ دار فورس کو درپیش مذید مسائل بھی حل کیے جائیں گے28 ہزار لیویز اور خاصہ دار فورس کے اہل کار اب خیبرپختونخواہ پولیس میں شامل ہوں گے اور لیویز اور خاصہ دار فورس کو مزید ٹریننگ دیں گے۔

  • جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو پتہ چل جائے گا کہ کس قوم سے واسطہ پڑا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو پتہ چل جائے گا کہ کس قوم سے واسطہ پڑا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ کی طرف نہیں بلکہ امن کی طرف جانا چاہتے ہیں، اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایسا جواب دیں کہ دنیا دیکھے گی اور بھارت کو پتہ چل جائے گا کہ کس قوم سے واسطہ پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے پارکنگ پلازا کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پشاور ہم سب کا ہے اس کو مل کر بہتربنائیں گے اور علاقے نمک منڈی کے مسائل حل کریں گے، عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیےجائیں گے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے میرے دروازے ہروقت کھلے ہیں، گیس کے زائد بلوں کا مسئلہ بھی جلد حل کرلیا جائے گا اور جاری منصوبے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

    ہم جنگ کی طرف نہیں بلکہ امن کی طرف جاناچاہتےہیں

    پاک بھارت صورتحال پر محمودخان نے کہا پختون بھائیوں نے پاکستان کی سلامتی کیلئے وزیراعظم کا ساتھ دیا، موجودہ صورتحال میں وزیراعظم کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایسا جواب دیں کہ دنیا دیکھےگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا جب سےوزیراعلیٰ بنا پشاور کی ضلعی حکومت کی کارکردگی بہت اعلی ہے، پشاور ہم سب کا ہے، پورے صوبے کے عوام یہاں موجود ہیں، میں کبھی بھی پشاور نہیں چھوڑو ں گا، عوامی وزیر اعلیٰ ہوں، عوام میں خوش ہوتاہوں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا جنگ مسلط کی گئی تو بھارت کو پتہ چل جائے گا کہ کس قوم سے واسطہ پڑا ، ہم جنگ کی طرف نہیں بلکہ امن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

  • میں  اللہ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں ، محمود خان

    میں اللہ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں ، محمود خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا کہنا ہے کہ میں اللہ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، وزیراعلیٰ کوئی ایک بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختوںخواہ محمود خان نے بنی گالہ آمد پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ کے بعد عمران خان کا شکر گزار ہوں ، انھوں نے مجھ پر اعتماد کرکے عہدے کے لئے نامزد کیا۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں،وزیراعلیٰ کوئی ایک بن سکتاہے، وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل تمام افراد میرے بھائی ہیں، سب ارکان اسمبلی کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

    محمود خان کچھ دیر میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    گذشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےسوات سے صوبائی اسمبلی سے منتخب ہونے والے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا امیدوارنامزد کرکے بڑا وعدہ پورا کیا۔

    پرویز خٹک کی حکومت میں محمود خان وزیر کھیل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

    وزیراعلٰی کیلئے نامزد ہونے والے سابق صوبائی وزیر محمود خان سوات کے حلقہ پی کے نو سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔


    مزید پڑھیں :  عمران خان نے محمود خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ نامزد کر دیا


    محمود خان کا تعلق سوات کی تحصیل مٹہ سے ہے، 2005 میں یہیں سے ناظم منتخب ہوئے تھے، محمود خان کے بھائی کا کہنا ہے کہ پورا علاقہ مالاکنڈ سے پہلی نامزدگی پر خوشیاں منارہا ہے۔

    جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں محمود خان کومبارک باد پیش کی اور کہا کہ محمودخان کی وزیراعلیٰ کے پی نامزدگی پر خوش ہوں، وہ اچھے اور محنتی شخص ہیں، امید ہے بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عاطف خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے اچھے امیدوار تھے لیکن محمود خان بھی کسی سے کم نہیں۔