Tag: محمود آباد

  • کراچی کی ایک گلی میں‌ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی کی ایک گلی میں‌ پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کی فوٹیج سامنے آ گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے محمود آباد نمبر پانچ کے قریب ایک گلی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    سرویلنس کیمرے کی فوٹیج میں تنگ گلی میں ڈاکوؤں کو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس اہلکار کو فرار ہونے والے ڈاکو کا تعاقب کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

    پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار رضوان، راگیر خاتون فائزہ اور رکشہ ڈرائیور عمران زخمی ہوئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار کو بائیں ران میں، راہ گیر خاتون کو کمر اور رکشہ ڈرائیور کو سینے پر گولی لگی ہے۔

    کراچی

    مسلح ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے، پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی، جس سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    کراچی : اورنگی ٹاؤن سے 2 بچوں کا اغوا، اصل کہانی سامنے آگئی

  • کراچی میں  وکلا کا احتجاج : محمود آباد تھانے کے بعد ایک اور مقدمہ درج

    کراچی میں وکلا کا احتجاج : محمود آباد تھانے کے بعد ایک اور مقدمہ درج

    کراچی : وکلا کے احتجاج کے معاملے پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں کہا ہے کہ وکلا کی موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کیا اور کئی موٹرسائیکلیں بھی اٹھا کر لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس تھانے میں وکلا کے احتجاج کے معاملے پر محمود آباد کے بعد ڈیفنس تھانےمیں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    ایڈووکیٹ عبدالمالک کی مدعیت میں مقدمہ کیا گیا، جس میں کہا ہے کہ ہم محمود آباد تھانے گئے، ہمارے معزز وکیل کا مقدمہ درج نہیں کیا جا رہا تھا، غیرقانونی عمل کےخلاف پرامن احتجاج کررہےتھے۔

    مقدمے کے متن میں کہنا تھا کہ ساڑھے 7 بجے 40 سے 50 نامعلوم افراد وہاں آئے، آتشیں اسلحے سے فائرنگ کی ڈنڈے مارے اور پتھراؤ کیا، مجھے سر پر چہرے پر اور اندورنی چوٹیں آئی جبکہ متعددوکلابھی موقع پرزخمی ہوئے۔

    مدعی مقدمے نے کہا کہ وکلا کی موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کیا اور کئی موٹرسائیکلیں اٹھا کر بھی لے گئے، 40 سے 50 صورت شناس اور نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    مزید پڑھیں : وکلا کا پولیس کے خلاف شارع فیصل پر احتجاج، دونوں ٹریک بند کردیے

    گذشتہ روز شارع فیصل پر ایف ٹی سی بلڈنگ کے مقام پر وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے دونوں ٹریک ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند کردیے تھے ، جس کے باعث ایف ٹی سی پل کے قریب ٹریفک جام ہوگیا تھا۔

    پولیس کےخلاف احتجاج کےباعث شہری کئی گھنٹوں تک رلتےرہے، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    بعد ازاں وزیرداخلہ سندھ ضیالنجارکی درخواست پروکلانےاحتجاج ختم کیا اور شارع فیصل کوٹریفک کےلئےکھولا گیا۔

  • گلی میں لوٹ مار کے دوران لٹیرے نے خاتون پر فائر کر دیا، فوٹیج

    گلی میں لوٹ مار کے دوران لٹیرے نے خاتون پر فائر کر دیا، فوٹیج

    کراچی: شہر قائد میں دن دہاڑے گلیوں میں لوٹ مار کے دہشت ناک واقعات اب معمول بن چکے ہیں، پولیس کے دعوؤں کے برعکس شہری اپنی قیمتی اشیا ہی نہیں جانوں سے بھی محروم ہو رہے ہیں۔

    کراچی کے علاقے محمود آباد کی ایک گلی میں لوٹ مار کا ایک دہشت ناک واقعہ اس وقت رونما ہوا جب لٹیرے نے واردات کے دوران ڈرانے کے لیے خاتون پر فائر کر دیا۔

    لوٹ مار کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی، جس میں محمود آباد میں موٹر سائیکل سوار لٹیروں کو خاتون سمیت 2 افراد سے لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    فوٹیج کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 ڈاکو گلی میں داخل ہوئے، اور موٹر سائیکل پر آنے والے ایک شہری سے لوٹ مار کرنے لگے، ایسے میں لٹیروں کا ایک ساتھی گلی سے گزرنے والی خاتون سے پرس چھیننے کی کوشش کرنے لگا۔

    خاتون کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے اس پر فائر کر دیا، تاہم خوش قسمتی سے خاتون گولی لگنے سے محفوظ رہی، اور اس دوران لٹیرے نے خاتون کا پرس چھینا اور ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو گیا۔

  • شہریوں کو لوٹنے والے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار ہو گئے

    شہریوں کو لوٹنے والے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار ہو گئے

    کراچی: شہریوں کو لوٹنے والے 2 مزید ملزمان سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر ایک کارروائی میں 2 ملزمان شاہ رخ عرف لیون اور وقار احمد کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ سے ہے، ملزمان لوٹ مار، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں، جن کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہوئی۔

    فوٹیج میں ملزم وقار کو شہری سے رقم لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے، شاہ رخ عرف لیون نے ساتھی کے ہمراہ لوٹ مار کی تھی، ترجمان رینجرز کے مطابق شاہ رخ نے محمود آباد ماڈل پارک روڈ پر کار سوار کو لوٹا تھا۔

    ملزم وقار احمد منشیات کا عادی اور پولیس سے بھگوڑا ہے، فوٹیج میں وقار احمد کے ہاتھ میں پستول واضح دیکھا جا سکتا ہے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اہم ملزم گرفتار، فوٹیج بھی جاری

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے جاری ہیں، جب کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا اور تفتیش کے لیے انھیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا تھا، عابد علی شیدی ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

  • تحریکِ آزادی کے عظیم راہ نما راجا صاحب محمود آباد کی برسی

    تحریکِ آزادی کے عظیم راہ نما راجا صاحب محمود آباد کی برسی

    آج تحریکِ پاکستان کے راہ نما راجا صاحب محمود آباد کا یومِ‌ وفات ہے۔ وہ ہندوستان کی ایک مشہور ریاست محمود آباد کے والی مہا راجا سَر محمد علی خان کے فرزند تھے۔ 14 اکتوبر 1973ء کو راجا صاحب لندن میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کا مدفن مشہد میں ہے۔

    راجا صاحب 5 نومبر 1914ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام امیر احمد خان تھا۔ ان کا شمار تحریکِ پاکستان کے ان نام ور راہ نمائوں میں ہوتا ہے جو آزادی کی تحریک میں‌ ہر محاذ پر پیش پیش رہے اور ہر طرح کی قربانی دی۔ مال و دولت کی فراوانی اور ہر قسم کی آسائش میسر ہونے کے ساتھ ساتھ انھوں نے اچھی تعلیم و تربیت کے سبب انگریزی اور فارسی زبانوں پر بھی عبور حاصل کیا اور اپنے عمدہ خصائل کی بدولت بھی پہچانے گئے۔

    والد کے انتقال کے بعد راجا صاحب محمود آباد کے والی بن گئے، لیکن بہت جلد مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے سیاست میں فعال ہو کر مسلمانوں کی ابتری دور کرنے کی کوششوں اور ان کے لیے سیاسی جدوجہد میں‌ مصروف ہوگئے۔ وہ مسلم لیگ کو مضبوط کرنے کے لیے مالی امداد بھی کرتے رہے اور اپنے مالی وسائل اور آمدن کو مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے وقف کردیا۔

    1947ء میں راجا صاحب پاکستان چلے آئے اور یہاں کسی منصب اور رتبے کی تمنا کیے بغیر مسلمانوں کی خدمت کرتے رہے۔ عمر کے آخری حصے میں راجا صاحب برطانیہ منتقل ہوگئے تھے جہاں اسلامک ریسرچ سینٹر سے وابستہ ہوئے اور وہیں زندگی کا سفر تمام کیا۔

  • کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے محمود آباد سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا

    کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے محمود آباد سے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب کرا لیا

    کراچی: شرافی گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے محمود آباد سے اغوا کیے گئے بچے کو بازیاب کرا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ تھانے کی پولیس نے اغوا کار گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بچہ بازیاب کرا لیا۔

    [bs-quote quote=”گرفتار ملزم اغوا کار گروہ کا کارندہ ہے، ملزم واٹر ٹینکر چلاتا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”پولیس”][/bs-quote]

    پولیس نے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، ملزم کو شرافی گوٹھ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم اغوا کار گروہ کا کارندہ ہے، ملزم واٹر ٹینکر چلاتا ہے، کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، واٹر ٹینکر بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 12 سال کے سفیان کو 4 فروری کو کراچی کے علاقے محمود آباد سے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ محمود آباد میں درج کرایا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ 17 جنوری کو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی سے لاپتا بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ 18 بچوں کی بازیابی میں کام یابی تا حال نہیں ملی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس کا لاپتہ بچوں کی بازیابی میں ناکامی کا اعتراف، سندھ ہائیکورٹ برہم

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے بچوں کے خلاف مختلف جرائم جیسے اغوا، گم شدگی اور زیادتی کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر چائلڈ ہیلپ لائن 1121 قائم کی ہے، محکمہ سماجی بہبود کے تحت قائم کردہ ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گی جس میں بچوں سے متعلق مختلف شکایات لی جائیں گی، ہیلپ لائن کا مرکزی دفتر کراچی میں ہوگا۔

  • کراچی میں کنڈے کاٹنے کے نام پرڈکیتی کی انوکھی واردات

    کراچی میں کنڈے کاٹنے کے نام پرڈکیتی کی انوکھی واردات

    کراچی : شہرقائد کے علاقے محمود آباد میں چار ملزمان خود کو کے الیکٹرک ملازمین ظاہر کرکے گھر میں داخل ہوئے، لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں کنڈے کاٹنے کے نام پرڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی۔ ملزمان گھر میں کے کے الیکٹرک کے ملازمین بن کر داخل ہوئے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ چارملزمان میں سے تین سادہ لباس میں تھے جو خود کو کے الیکٹرک کے افسر ظاہر کررہے تھے ان کے ہمراہ ایک شخص سیکیورٹی گارڈ کی یونیفارم میں ملبوس تھا۔

    ملزمان نے چھت سے گزرنےوالی تاریں کاٹیں پھرواردات کی، واردات کے وقت کے الیکٹرک کی گاڑی پی ایم ٹی پرکھڑی ہوئی تھی۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کہا کہ الماری میں میٹر چھپا رکھے ہیں، تلاشی لینی ہوگی، ملزمان الماری سے زیورات اور رقم لوٹ کر لے گئے، واردات سے پہلے ملزمان نے گھرکی تصاویربھی کھینچی تھیں۔

    کراچی، ڈیفنس میں چوری کی انوکھی واردات، چور مہنگے پودے لے اُڑے

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں 30 سیکنڈ کے اندر چوری کی انوکھی واردات ہوئی تھی، موٹر سائیکل سوار چور بنگلے کے باہر سے مہنگے پودے لے اُڑے تھے۔

  • کراچی: پی ٹی آئی اور ن لیگ کارکنان آمنے سامنے، تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا

    کراچی: پی ٹی آئی اور ن لیگ کارکنان آمنے سامنے، تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا

    کراچی: شیخ رشید کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پی ایس 114 میں انتخابی ریلی نکالی، ایک موقع پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے جہاں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے محمود آباد میں ریلی نکالی جس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

    ریلی میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا، ایک موقع پر محمود آباد میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، دونوں پارٹیوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

    اطلاعات ہیں کہ شیخ رشید کی قیادت میں پی ٹی آئی کی ریلی جارہی تھی کہ اسی وقت ن لیگ کی ریلی بھی آگئی، دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی ایک دوسرے سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا۔

    میرے حلقے کے لوگوں نے کہا، شیخ جھکنا نہیں، شیخ رشید

    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ غریب غریب تر اور امیر ارب پتی سے کھرب پتی بنتا جارہا ہے، حکمرانوں نے غریبوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، ایک شخص ہے جو اس ملک میں کرپٹ اور کمیشن خوروں کو للکارتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف کے ساتھ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، یہ لوگ جے آئی ٹی کو دھمکیاں دے رہے ہیں، میرے حلقے کے عوام کہتے ہیں کہ شیخ رشید جھکنا نہیں نواز شریف کے خلاف ڈٹ جانا، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں،کرپٹ مافیا کو نہیں چھوڑیں گے۔