Tag: محمود الرشید

  • آصف زرداری کا دور ختم ہوگیا، اگلی بار سندھ سے بھی صفایا ہوگا، محمود الرشید

    آصف زرداری کا دور ختم ہوگیا، اگلی بار سندھ سے بھی صفایا ہوگا، محمود الرشید

    فیصل آباد: وزیر پنجاب برائے ہاؤسنگ محمود الرشید نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا دور ختم ہوگیا اگلی بار سندھ سے بھی صفایا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ محمود الرشید نے کہا کہ آصف زرداری دن میں خواب دیکھتے ہیں جبکہ نواز شریف اپنی اننگ کھیل چکے، نواز شریف پر مقدمات بہت ہیں لگتا ہے ان سے نہیں نکل سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مغربی اور انڈا پروگرام کے اعلان پر دیہات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، وزیراعظم کے اعلان کردہ پروگرام سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لیے فیصل آباد میں 70 ہزار سے زائد درخواستیں آئیں۔

    پیپلزپارٹی زرداری کو راہ راست پر لائے، فیاض الحسن چوہان

    صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلزپارٹی تنقید کے بجائے آصف زرداری کو راہ راست پر لائے، آصف زرداری کی سیاست کرپشن، منی لانڈرنگ سے عبارت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ زرداری کی سیاست قتل و غارت، زمینوں پر قبضے سے عبارت ہے، پنجاب کی سیاست میں پیپلزپارٹی قصہ پارینہ بن چکی ہے، زرداری، آل شریف کی لگائی ہوئی گرہیں دانتوں سے کھول رہے ہیں۔

    فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ زرداری بدنام زمانہ سیاست پر شرمندگی کے بجائے تنقید کرتے نہیں جچتے، زرداری کی سیاست زمینوں، شوگر ملوں پر قبضے، عوام دشمن پالیسیوں سے عبارت ہے۔

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد پیپلزپارٹی رہنما قمرزمان کائرہ بھی حکومت پر برس پڑے تھے۔

  • لاہور: محمود الرشید کے بیٹے پر تشدد کرنے والے3پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

    لاہور: محمود الرشید کے بیٹے پر تشدد کرنے والے3پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

    لاہور : پنجاب کے وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید کے بیٹے کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرانے والے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا، انکوائری رپورٹ نے تینوں اہلکاروں کو قصور وار ثابت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابقگزشتہ ماہ محمودالرشید کے بیٹے میاں حسن کیخلاف پولیس اہلکاروں کی جانب سے اہلکاروں کو اغوا کرنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا تھا، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کی گئی۔

    انکوائری میں تینوں اہلکار قصوروار ثابت ہوگئے، غالب مارکیٹ تھانہ پولیس نے ملزمان کانسٹیبل ندیم اقبال، عثمان مشتاق اور عثمان سعید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، تینوں ملزمان تھانہ غالب مارکیٹ کے محافظ اسکواڈ میں تعینات تھے۔

    انکوائری رپورٹ کے مطابق ملزمان پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی مختلف جوڑوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتے تھے، اس واقعے میں بھی پچاس ہزار روپے بطور رشوت مانگنے پر شہری سے جھگڑا ہوا تھا، ملزمان کے فون سے مختلف جوڑوں کی ویڈیوز بھی ملی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے پولیس کے خلاف اپنے بیٹے میاں حسن کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف پولیس اہل کاروں کے اغوا کا مقدمہ درج

    ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کے خلاف مقدمہ من گھڑت ہے، ان کا کہنا تھا کہ ٹی پارٹی میں جانے والے بیٹے کے دوست علی پر پولیس اہل کاروں نے تشدد کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: میاں محمود الرشید نے پولیس کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا

    وزیرِ ہاؤ سنگ پنجاب نے کہا کہ پولیس تشدد کے بعد بیٹا جائے وقوعہ پر پہنچا، پولیس کے معافی مانگنے پر حسن تھانے نہیں گیا تھا۔

  • حکومت ڈیم کے لیے جلد روڈ میپ بھی فراہم کرے گی، محمود الرشید

    حکومت ڈیم کے لیے جلد روڈ میپ بھی فراہم کرے گی، محمود الرشید

    لاہور: صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ و شہری ترقی محمود الرشید نے اپوزیشن کی اس تنقید کہ حکومت کے پاس ڈیم کی تعمیر کے لیے کوئی روڈ میپ نہیں ہے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈیم کے لیے جلد روڈ میپ بھی فراہم کرے گی۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمود الرشید اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’قومی مسئلے پر عوام متحد ہے، سب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رے ہیں۔‘

    محمود الرشید نے کہا کہ حکومت بجٹ میں ڈیم کے لیے بھی رقم مختص کرے گی، حکومت کو توقع ہے کہ عوام اور اوورسیز پاکستانی ملک کی خاطر آگے آئیں گے، قوم میں جذبہ ہے اور ہم قومی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔

    انھوں نے کہا ن لیگ کی حکومت نے کشکول توڑنے کی بجائے اسے اور بڑا کر دیا، 5 سال میں جتنے قرضے لیے گئے اتنے 70 سالوں میں بھی نہیں لیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قومی مسائل کے حل کا معاملہ صاف و شفاف ہوگا، گیس کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز تھی اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔


    دیا میربھاشا اورمہمند ڈیمزکی تعمیر کی نگرانی خود کروں گا، وزیر اعظم عمران خان


    محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان کی لیڈر شپ سے ملک کا پیسا واپس لے کر آئیں گے، عوام کے لوٹے گئے اربوں روپے اور ڈالر ملک میں واپس لائیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے چیئرمین واپڈا سے دیا مر بھاشا اور مہمند ڈیم کو ہنگامی بنیادوں پر بنانے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خود ڈیمز کی تعمیر کی نگرانی کریں گے۔

  • دفعہ 144 کو ہائی کورٹ میں چیلینج کریں گے،محمودالرشید

    دفعہ 144 کو ہائی کورٹ میں چیلینج کریں گے،محمودالرشید

    لاہور : پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید لاہورمیں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ لاہورکو سیل کیا گیا یا تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتارکیا گیا تو احتجاجاً لاہورکے ہرچوک کو بند کردیں گے۔

    محمود الرشید نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے وکلاء کارکنان کی گرفتاری اور دفعہ 144 کے نفاذ کو  ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کریں گے۔

    پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ لاہورشہر کو سِل کربھی دیا گیا توعوام پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔

    محمود الرشید نے تحریک انصاف کے کارکنان کو ہدایت کی کہ پولیس کے ہاتھ نہ آئیں کسی بھی طرح سے دھرنے میں شرکت کےلیے اسلام آباد پہنچیں۔

    ایک سوال کے جواب میں میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھرنے کے بعد سماویہ طاہر کو اسلام آباد پولیس کے سامنے جرات دکھانے پرمیڈل دینے کا اعلان کیا ہے اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کی موجودگی میں سماویہ طاہر کے ساتھ ہونے والی پولیس گردی پر پارٹی کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے۔

    اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ سیکورٹی کی لیک والی خبر کے پیچھے کیا صرف پرویزرشید ہی تھے وہ صرف ایک مہرہ ہی تھے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انکوائری مکمل ہونے تک تمام ذمہ دارافراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

    میاں محمود الرشید کا مزید کہنا تھا کہ اگرقومی سلامتی سے متعلق خبر لیک کرنے کی سازش وزیراعظم ہاوس میں تیار ہوئی ہے تو یہ انتہائی خطرناک بات ہے اس لیے انکوائری جلد از جلد مکمل کر کے ذمہ دارمیں اداروں کو بے نقاب کیا جائے۔

     

  • پنجاب بجٹ کے خلاف اپوزیشن اور ایپکا ملازمین کا احتجاج

    پنجاب بجٹ کے خلاف اپوزیشن اور ایپکا ملازمین کا احتجاج

    حکومت پنجاب کے بجٹ کو اپوزیشن نے مسترد کرتے ہوئے بجٹ کو ظالمانہ اور ناانصافی پر مبنی قرار دیا ہے جبکہ ایپکا ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اپنے حقوق کے لیے شدید گرمی میں احتجاجی دھرنا  دیا اور بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے مال روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

     پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الرشید نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے لوکل گورنمنٹ کو نظر انداز کردیا، حکومت نے گاڑیوں اور پلاٹس پر ٹیکس لگا کر اچھا نہیں کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی توجہ صرف اورنج لائن اور میٹرو منصوبے پر مرکوز ہے، کسانوں کے سو ارب روپے کے پیکیج کا محض ڈھنڈورا پیٹا گیا۔

    اسی حوالے سے پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مختلف محکموں کے مستقل اور ڈیلی ویجز ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے پے اسکیل بڑھانے اور ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ شدید گرمی کے باوجود مظاہرین دن بھر حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو یقین دلایا گیا کہ بجٹ تقریر میں ان کے مطالبات کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اس لیے احتجاج ختم کر دیں تاہم وزیر خزانہ پنجاب نے بجٹ تقریر میں احتجاجی ملازمین کا کوئی ذکر نہ کیا جس کے بعد مظاہرین نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے احتجاجاً مال روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

    سڑک کی بندش کے سبب مال روڈ اور اطراف کی سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔  مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور اعلان کیا کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

  • حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، شفقت محمود

    حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، شفقت محمود

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا کہنا ہے کہ حکومت آج کے جلسے سے خائف ہوکر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ جلسے میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہورہے ہیں۔

    پی ٹی آئی کا قافلہ اپوزیشن لیڈر پنجاب محمود الرشید اور شفقت محمود کی قیادت میں ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ حکومت آج کے جلسے سے خائف ہے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گاڑیاں بند کی جارہی ہیں ۔

    جبکہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تاکہ کوئی اسلام آباد نہ پہنچے انھوں نے کہا کہ الیکشن دھاندلی کی بنیاد پر کروائے گئے جب تک انھیں کالعدم قرار نہیں دیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔

    اپوزیشن لیڈر پنجاب محمود الرشید نے اس موقع پر کہا کہ دھرنے میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ طاہر القادری کا ہے وہ اپنی مرضی سے دھرنے میں بیٹھے اور مرضی سے اٹھے انھیں مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

  • لاہورکشیدگی:شہرمیں پیٹرول اور ڈیزل نایاب ہوگیا

    لاہورکشیدگی:شہرمیں پیٹرول اور ڈیزل نایاب ہوگیا

    لاہور :حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اقتدار کی جنگ میں شہری اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہو گئے، شہر میں پیٹرول اور ڈیزل نایاب ہونے سے شہری خوار ہو گئے۔ اقتدار کی جنگ میں شہری اپنے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہو گئے ہیں، شہر میں پیٹرول نا یاب ہوگیا۔ شہری دربدر ہوگئے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ میں شہریوں سے اُن کے بنیادی حقوق بھی چھین رہی ہے۔

    قائد حزبِ اختلاف میاں محمود الرشید صوبائی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ چند گھنٹوں میں شہر کے لیے پیٹرول کی سپلائی بحال کر دی جائے گی۔پٹرول کی قلت سے دوسرے شہروں سے آنے والے مسافر بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔