Tag: محمود خان

  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس آج ہوگا جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

    صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضم قبائلی اضلاع کے لیے 52 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری لی جائے گی۔

    سول پروسیجرکوڈ میں ترامیم کی منظوری اور رزمک کیڈٹ کالج کی ریگولیشن کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں چائلڈ میرج کی روک تھام سے متعلق بل پرغور کیا جائے گا۔

    صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تربیلہ کشتی حادثے کے متاثرین کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ریسٹ ہاؤسسزکو نجی شعبے کو لیزپر دینے سے متعلق بھی غور ہوگا۔

    پاک اٖفغان بارڈر کو 24گھنٹے کھولے رکھیں گے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان

    یاد رہے کہ 31 جولائی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چیف سیکریٹری اور دیگرحکام کے ساتھ طورخم بارڈر کا دورہ کیا تھا ، وزیراعظم کے مشیرارباب شہزاد بھی دورے میں شریک تھے، امیگریشن اورکسٹم حکام نے حکام کو مسائل و مشکلات پر بریفنگ دی تھی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ پاک اٖفغان بارڈر کو 24 گھنٹے کھولے رکھیں گے، بارڈرکھلے رہنے سے ٹرانزٹ بڑھے گی ، طور خم بارڈر کو جدید سہولتوں سےآراستہ کر رہے ہیں۔

  • مٹہ اور نواحی علاقوں کے لیے سوئی گیس کی فراہمی کا آغاز

    مٹہ اور نواحی علاقوں کے لیے سوئی گیس کی فراہمی کا آغاز

    سوات: ضلع سوات کے سب ڈویژن مٹہ اور نواحی علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے مٹہ اور کبل کے لیے گرڈ اسٹیشن کا بھی اعلان کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے ضلع سوات کے سب ڈویژن مٹہ اور نواحی علاقوں کو سوئی گیس فراہمی کا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ 4 ارب 30 کروڑ کی لاگت سے سوئی گیس کا افتتاح کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے مٹہ اور کبل کے لیے گرڈ اسٹیشن کا بھی اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ سوات کے عوام کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے۔ ملک کو نقصان پہنچانے والے بڑے چور جیل میں ہیں۔ بزنجو رانگ نمبر ہے وہ ہار کی وجہ سے اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید بھی وہاں موجود تھے۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی ہے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پورے سوات کو گیس کی فراہمی مکمل کریں گے۔ سوات موٹر وے کو باغ ڈھیری تک توسیع دے دی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، گھر گھر سوئی گیس پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے اپوزیشن پر گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ سنجرانی کو جب یہ لوگ لائیں تب ٹھیک تھا اب کیوں ٹھیک نہیں؟ ان لوگوں کو الزامات کے علاوہ کوئی کام نہیں آتا۔

  • خیبرپختونخوا حکومت این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی: وزیراعلیٰ محمودخان

    خیبرپختونخوا حکومت این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی: وزیراعلیٰ محمودخان

    پشاور: خیبرپختونخواہ میں مون سون بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ محمود خان نے پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی صوبے میں مون سون بارشوں کے تناظر میں ہائی الرٹ پہلے سے جاری کر چکی ہے، صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم اے کیساتھ بھی تعاون یقینی بنائے گی۔

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان کا کہنا تھا کہ ہمارا حتمی مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا اور عوام کے جان و املاک کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

    این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے میں مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ این ڈی ایم اے بلین ٹری شجرکاری مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے، ضلع چترال میں شجرکاری مہم پر خصوصی توجہ دی جائیگی، شجرکاری مہم سے ضلع چترال میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ نیو بالا کوٹ سٹی کے مقررہ وقت میں قیام کو یقینی بنانے کے لئے این ڈی ایم اے خصوصی کردار ادا کرے گی۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبائی سطح پر این ڈی ایم کے ساتھ سیلابوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی روک تھام کے لئے ہر قسم تعاون یقینی بنائے گی۔ جبکہ پی ڈی ایم اے نے صوبائی سطح پر حالیہ مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

  • پاک افغان سرحد 24 گھنٹے آمد و رفت کے لیے کھلی رکھنے کے لیے انتظامات

    پاک افغان سرحد 24 گھنٹے آمد و رفت کے لیے کھلی رکھنے کے لیے انتظامات

    پشاور: وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان اور وزیر اعظم کے مشیر ارباب شہزاد نے طور خم بارڈر کا دورہ کیا جہاں انھوں نے پاک افغان سرحد 24 گھنٹے آمد و رفت کے لیے کھلی رکھنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ نے مشیر وزیر اعظم ارباب شہزاد کے ہم راہ طور خم بارڈر پر 24 گھنٹے آپریشنز شروع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا، انھیں اس سلسلے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

    وزیر اعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ بارڈر کھلا رکھنے سے پاک افغان سرحد پر تجارت کو فروغ ملے گا۔

    انھوں نے کہا کہ سرحد کھلی رکھنے کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے 79 ملین روپے فراہم کیے ہیں، بارڈر کھلنا دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ اور ٹریڈ بڑھانے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔

    وزیر اعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ 24 کھنٹے سرحد کھلی رکھنے کے لیے افغان حکومت بھی خواہش مند ہے، سرحد 24 گھنٹے کھلی رکھنے کے لیے ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی وسعت کار بڑھا دی گئی ہے۔

    مشیر ارباب شہزاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے اپنے مینڈیٹ سے بڑھ کر اس سلسلے میں مدد کی ہے۔

    قبل ازیں، وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں اطراف کاؤنٹرز کی تعداد 16 سے بڑھا کر 24 کر دی گئی ہے، ایمیگریشن اور کسٹم حکام کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ کے پی کے نے عوام کے لیے پیدل راہ داری کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

  • تعلیم کے شعبے میں 6 سالوں سے ترجیحی بنیادوں پرکام کررہے ہیں، محمود خان

    تعلیم کے شعبے میں 6 سالوں سے ترجیحی بنیادوں پرکام کررہے ہیں، محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا کہ نظام کو ہرحال میں ٹھیک کریں چاہے سختی دکھانا پڑے، تمام وزرا اور نمائندگان اپنے حلقوں کو ٹھیک کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے میٹرک کے طلبہ اور ایڈمسٹریشن کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بارایسا ہوا سرکاری سطح پر72 فیصد مثبت نتیجہ آیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ تمام وزرا اورنمائندگان اپنے حلقوں کوٹھیک کریں، ہم نے مل کرسسٹم کو ٹھیک کرنا ہے۔

    محمود خان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں 6 سالوں سے ترجیحی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں، ہرایک ماہ بعد یا 2ماہ بعد اسکولوں کی کارکردگی دیکھتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ نظام کو ہرحال میں ٹھیک کریں چاہے سختی دکھانا پڑے۔

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فنی تعلیمی اداروں کو مضبوط اور موثر بنا رہی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت 4 ہزار طلبا کومفت فنی تعلیم فراہم کرے گی۔

  • جولوگ انضمام کے خلاف تھے پُرامن انتخابات ان کے منہ پرطمانچہ ہے، محمود خان

    جولوگ انضمام کے خلاف تھے پُرامن انتخابات ان کے منہ پرطمانچہ ہے، محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقوں میں سب سے زیادہ نشستیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ الیکشن میں بھرپورحصہ لینے پر سب کومبارکباد دیتا ہوں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ جولوگ انضمام کے خلاف تھے پرامن انتخابات ان کے منہ پرطمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹاسک ہمیں ملا تھا اللہ کا شکرہے وہ مکمل ہوگیا ہے۔

    محمود خان نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کا انضمام ہوگیا اور وہاں پرامن انتخابات بھی ہوگئے، قبائلی علاقوں میں سب سے زیادہ نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے آزاد کھڑے ہونے والے امیدواروں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، پارٹی کے آزاد کھڑے ہونے والے امیدواروں کے خلاف انضباطی کارروائی ہوگی۔

    فاٹا الیکشن : غیرحتمی نتائج جاری، چھ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

    واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 6، تحریک انصاف نے 5 اور جمعیت علمائے اسلام نے 3 نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔

  • الیکشن میں 10 سے 12 سیٹیں جیتنے کی امید ہے: وزیر اعلیٰ کے پی

    الیکشن میں 10 سے 12 سیٹیں جیتنے کی امید ہے: وزیر اعلیٰ کے پی

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے امید ظاہر کی ہے کہ قبائلی اضلاع کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو 10 سے 12 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی کے وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ انھیں الیکشن میں 10 سے 12 سیٹیں جیتنے کی امید ہے، کیوں کہ تحریک انصاف نے علاقے میں کافی محنت کی ہے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر قبائلی اضلاع میں الیکشن پُر امن اور شفاف ہوئے۔

    انھوں نے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں کہا کہ پہلی بار 162 ارب روپے کی خطیر رقم قبائلی اضلاع کے لیے رکھی گئی ہے، قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  قبائلی اضلاع میں الیکشن: گنتی کا عمل جاری، غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ شروع

    ادھر وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پُر امن انتخابات کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے، نیت صاف اور کوشش ہو تو سب ممکن ہو سکتا تھا، آج کے پرامن انتخابات نے منفی دعؤوں کو غلط ثابت کیا۔

    شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ عوام کی توقعات سے زیادہ مسائل حل ہوں گے، انتخابات سے پیغام ملا ہے کہ پاکستان اور قبائل پُر امن ہیں۔

    خیال رہے کہ صوبۂ خیبر پختون خواہ میں ضم کیے گئے قبائلی اضلاع میں ہونے والے پہلے تاریخ ساز انتخابات میں پولنگ کا وقت اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ گنتی کا عمل اور غیر حتمی نتایج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

  • پشاور 20 ہزار، ہنگو 9 ہزار، سوات میں 3 ہزار گھر تعمیر کرنے کی منظوری

    پشاور 20 ہزار، ہنگو 9 ہزار، سوات میں 3 ہزار گھر تعمیر کرنے کی منظوری

    پشاور: خیبر پختون خوا کی حکومت نے صوبائی دارالحکومت پشاور، ہنگو اور سوات کے اضلاع میں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے صوبے میں گھروں کی تعمیراتی اسکیم کی منظوری دے دی۔

    اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں محمود خان کی زیر صدارت ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    تعمیراتی اسکیم کے تحت پشاور میں 20 ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے، جب کہ ضلع ہنگو میں 9 ہزار، اور ضلع سوات میں 3 ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان نے اسکیم کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ وزیر اعظم کی عوام کے لیے ہم دردی اور ان کے وژن کا عکاس ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بجٹ 2019 -2020: تحریک انصاف نے 7 کھرب 22 ارب کا بجٹ پیش کردیا

    محمود خان نے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ اسکیم کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت اور اس کی فزیبلٹی رپورٹ 20 دنوں میں مکمل کی جائے۔

    کے پی کے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں سے 10 دن میں سوات اور ہنگو کی اسکیموں کا بھی حتمی پروپوزل طلب کر لیا۔

    دریں اثنا، وزیر اعلیٰ محمود خان نے کوہاٹ میں ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    خیال رہے کہ آج پی ٹی آئی حکومت کے پہلے سالانہ بجٹ میں بتایا گیا ہے کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی، اسلام آباد میں 25 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کا افتتاح کر دیا ہے۔

    بجٹ تقریر میں کہا گیا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام سے 28 صنعتوں کو فائدہ ہوگا، پروگرام کے لیے کراچی، کوئٹہ اور فیصل آباد میں زمین حاصل کر لی گئی ہے۔

  • پشتون کارڈ کی سیاست ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان

    پشتون کارڈ کی سیاست ناقابل قبول ہے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پشتون کارڈ کی سیاست ناقابل قبول ہے، فوج، اداروں اور قوم کی قربانیوں سے قبائلی علاقوں میں امن آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کے پی محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند عناصر معصوم پشتون عوام کو مفادات کے لیے استعمال کررہے ہیں، عوام مذموم عزائم رکھنے والے چند عناصر سے محتاط رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے عوام کی حقیقی نمائندہ ہے، وفاقی، صوبائی سطح پر پختون فیصلہ سازی میں شامل ہیں، سابق فاٹا سمیت صوبے کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ معصوم عوام کو استعمال کرنے والے جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، 10 ماہ میں قبائلی عوام کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں، قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے این ایف سی ایوارڈ سے 3 فیصد مختص کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: مہمند ڈیم کی نوکریوں میں مقامی افراد کو سو فیصد ترجیح دیں گے، محمود خان

    محمود خان نے کہا کہ لیویز، خاصہ دار فورس کے 28000 اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا، نوجوانوں کو سود سے پاک قرضے دئیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومتی عزم کا ثبوت ہے کہ وہ ان اضلاع کی ترقی کا وعدہ پورا کرے گی، مفت صحت سہولیات کی فراہمی بھی حکومتی سپورٹ کا واضح ثبوت ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی کی زیر صدارت ترقیاتی بجت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں قبائلی اضلاع میں میگا پراجیکٹس کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

    محمود خان نے کہا کہ اسکیموں کی توسیع نہیں خدمات کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے، جیلوں سے متعلق اسکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، آئندہ بجت میں سیاحت کے لیے تورازم زون بنائے جائیں گے۔

  • شمالی وزیرستان واقعہ، وزیراعلیٰ کا زخمی و جاں بحق افراد کے ورثا کی مالی معاونت کا اعلان

    شمالی وزیرستان واقعہ، وزیراعلیٰ کا زخمی و جاں بحق افراد کے ورثا کی مالی معاونت کا اعلان

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان واقعے میں زخمی و جاں بحق افراد کے ورثا کو مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چوکی پر حملہ شرمناک عمل تھا، اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ جس وقت حملے کی اطلاع ملی اسی وقت وزیرستان کے لیے روانہ ہوگیا تھا، 15 سال دہشت گردی کا شکار رہنے کے بعد وزیرستان امن کی جانب بڑھنے لگا ہے۔

    محمود خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہے اور میں چیف ایگزیکٹو ہوں، پختونوں نے ووٹ دے کر منتخب کیا، کوئی مسئلہ ہے تو ہم بیٹھیں ہیں، ریاست مخالف عناصر کو آٗئندہ مکمل کنٹرول کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: پی ٹی ایم حملہ ، پانچ فوجی زخمی، جوابی کارروائی میں تین ہلاک 10 زخمی

    انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے، صوبے کا 30 فیصد ترقیاتی بجٹ قبائلی علاقے کی ترقی پر خرچ کریں گے۔

    محمود خان نے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق بلاول کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ میری ذاتی رائے میں ایسے عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹنا چاہئے، امن مخالف لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے، محسن داوڑ علی وزیر جیسے لوگوں کو فری ہینڈ نہیں دینا چاہئے۔