Tag: محمود مولوی

  • ’’قوم کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے‘‘

    ’’قوم کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے‘‘

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے کہا کہ ہے کہ قوم کیلئے خوشخبری، بجلی کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان جلد ہونیوالا ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی اور  وزیراعظم عمران  خان کے سابق مشیر برائے بحری امور  محمود مولوی نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے، جلد خوشخبری ملے گی۔

    قوم کو جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری ملے گی، وزیر اعظم

    محمود مولوی نے کہا کہ بجلی بلوں میں کمی سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ساتھ ہی عوام اور تاجروں کے مسائل میں کمی آئے گی۔

    استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے مزید کہا کہ صنعتی سیکٹر کی بقاکے لیے بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔

  • فواد چوہدری کے دعوے کی نفی کرتا ہوں، محمود مولوی

    فواد چوہدری کے دعوے کی نفی کرتا ہوں، محمود مولوی

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن محمود مولوی نے شاہ محمود سے متعلق فواد چوہدری کے دعوے کی نفی کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے محمود مولوی نے بتایا کہ شاہ محمود سے جیل میں میٹنگ کی جو کہ 45 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں میرے علاوہ عامرکیانی،عمران اسماعیل اور فوادچوہدری بھی شامل تھے۔

    محمودمولوی نے کہا کہ اندرکوئی ایسی بات نہیں ہوئی تھی جو فواد چوہدری نے باہربات کی شاہ محمودقریشی سے پارٹی چھوڑنےسےمتعلق کوئی بات نہیں ہوئی،عامرکیانی گاڑی میں بیٹھےتھےانہیں پیغام بھجوایاوہ بات کرنےنہیں آئے۔

    یہ بھی پڑھیں: عوام کو آصف زرداری اور نواز شریف کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا، فواد چوہدری

    نئی سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق سوال پر منحرف رکن پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دو تین روز میں چیزیں واضح ہوجائیں گی،مشاورتیں جاری ہیں، پی ٹی آئی کی خالی جگہ پرکوئی نہ کوئی پارٹی توآئےگی۔

    انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین سےمیری کوئی بات نہیں ہوئی ہے، علیم خان، چوہدری سرور بھی بہت متحرک ہیں، موجودہ حالات کو دیکھتےہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کہیں نظرنہیں آرہے۔

    محمود مولوی کا کہنا تھا کہ آزادحیثیت سے الیکشن میں نہیں اتریں گے، کچھ نہ کچھ سامنےآجائیگا،سیاست میں آنےیاالیکشن لڑنےکامیراکوئی پروگرام نہیں ہے۔

  • پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی سے مشورہ نہیں لیا، محمود مولوی

    پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی سے مشورہ نہیں لیا، محمود مولوی

    کراچی : ایم این اے محمود مولوی کا کہنا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی سے مشورہ نہیں لیا ، پارٹی 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں تو میرے خدشات دور کرے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم این اے محمود مولوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی سے مشورہ نہیں لیا،اپنے فیصلے خود کرتاہوں۔

    محمود مولوی کا کہنا تھا کہ بچپن سےپاک آرمی کی بہت عزت کرتا ہوں،جنگیں دیکھ چکاہوں، جوچیزیں9مئی کودیکھیں ایسا نہیں سوچا تھا، پی ٹی آئی 9مئی کے واقعات میں ملوث نہیں توایسےلوگوں کو پکڑے۔

    ایم این اے نے مزید کہا کہ پارٹی9مئی کےواقعات میں ملوث نہیں تو میرے خدشات دورکرے۔

    گذشتہ روز ایم این اے محمود مولوی نے 9 مئی کو فوجی املاک کو نقصان پہنچانے پر پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، محمود مولوی عامر لیاقت کے انتقال پر خالی ہونیوالی نشست پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

    محمود مولوی کا کہنا تھا کہ میں بطور ایم این اے استعفیٰ دے رہا ہوں، پارٹی چھوڑنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ میں فوج کیخلاف نہ گیا ہوں نہ جاؤں گا، سیاسی جماعتیں بدلی جاسکتی ہیں مگر ہم فوج کو نہیں بدل سکتے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ 9مئی کو وہ کام ہوا ہے جو بھارت کا باپ بھی نہیں کرسکا، آج پاکستان اسی فوج کی بدولت سلامت اورایٹمی قوت ہے ، میں کبھی پاک فوج کیخلاف نہیں گیا اور نہ جاؤں گا۔

  • محمود مولوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عمران اسماعیل کا ٹویٹ

    محمود مولوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، عمران اسماعیل کا ٹویٹ

    کراچی: عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ محمود مولوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ لا انفورسمنٹ ایجنسی نے محمود مولوی کو گرفتار کر لیا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ صبح 4 بجے ایل ای اے اہل کاروں نے ایم این اے محمود مولوی کے گھر چھاپا مارا، اور اہلکار محمود مولوی کو بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے ساتھ لے گئے۔

    عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے ایم این اے جے پرکاش کو بھی اسی طرح گرفتار کیا گیا ہے۔