Tag: محنت کش قتل

  • ملازمت سے انکار پر زمیندار نے محنت کش کو قتل کردیا

    ملازمت سے انکار پر زمیندار نے محنت کش کو قتل کردیا

    پاکپتن: ملازمت سے انکار کرنے پر زمیندار اور اس کے ساتھیوں کے بے رحمانہ تشدد کے باعث محنت کش جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق زمیندار اور اس کے گماشتوں نے زنجیروں میں باندھ کر محنت کش اور اس کے اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے تشدد سے محنت کش جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زمیندار مقتول محنت کش کی بیوہ کو بھی اغوا کرکے لے گئے، ملزمان محنت کش خاندان پر رات بھر تشدد کرتے رہے۔

    تھانہ صدر پولیس نے مرکزی ملزم سرفراز مانیکا اور علی احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی گاڑی سے مقتول کی بیوہ کو بھی باز یاب کرالیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ ملزمان سے 2 کلاشنکوف، پستول، بندوق اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں، مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

  • یہاں سے گدھا گاڑی لےکر کیوں گزرے؟ بااثر افراد نے محنت کش کو قتل کردیا

    یہاں سے گدھا گاڑی لےکر کیوں گزرے؟ بااثر افراد نے محنت کش کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ: بااثر افراد کے مبینہ تشدد سے محنت کش جاں بحق، ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بااثر افراد کی حیوانیت نے ایک اور شخص کی جان لے لی، گوجرانوالہ میں ظالموں کے مبینہ تشدد کے باعث محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرلیا گیا۔

    ایف آئی آور میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے مبینہ طور پر ڈنڈوں کے وار سے شفقت اللہ کو قتل کیا، با اثر افراد نے اپنی زمین سے گدھا گاڑی گزارنے کی رنجش پر شفقت اللہ کو قتل کیا۔

    نوشہرہ ورکاں پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدیت میں ایف آئی آر درج کی، مقدمے کے متن کے مطابق فیاض احمد، 2 بیٹوں اور ان کے ایک ساتھی نے شفقت کو قتل کیا۔