Tag: محنت کش پر تشدد

  • مخالف زمیندار کے ہاں کام کرنے پر بااثر شخص کا محنت کش پر تشدد، سر گنجا کر دیا

    مخالف زمیندار کے ہاں کام کرنے پر بااثر شخص کا محنت کش پر تشدد، سر گنجا کر دیا

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں مخالف زمیندار کے ہاں کام کرنا محنت کش کے لیے جرم بن گیا، اور اسے بد ترین تشدد اور ذلت کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں مخالف زمیندار کے ہاں کام کرنے پر بااثر ملزمان نے گھر میں گھس کر ایک محنت کش کو تشدد کے بعد گنجا کر دیا، اور اس دوران ملزمان ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے متاثرہ شخص کو مخالف زمیندار کے پاس ملازمت کرنے سے روکنے اور سبق سکھانے کے لیے کارروائی کی۔

    واقعے کا مقدمہ صدر پولیس تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، تاہم ملزمان کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔

    نوجوان کو چھری مارنے والے چوکیدار کو مشتعل افراد نے مار ڈالا

    ادھر ایبٹ آباد کے علاقے تھانہ چھانگلہ گلی کی حدود سمبر میں نجی سوسائٹی کے چوکیدار نے مقامی نوجوان کو پارکنگ کے تنازع پر چھریوں کے وار سے قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کر دیا، تاہم نوجوان عمران عباسی کے قتل کی اطلاع ملتے ہی سیکڑوں افراد نے سوسائٹی کا گھیراؤ کر کے چوکیدار کو تشدد کر کے مار دیا۔

  • زمیندار نے محنت کش کی مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں

    زمیندار نے محنت کش کی مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں

    سرگودھا میں بااثر زمیندار نے محنت کش پر جھوٹا الزام عائد کرکے اس کے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا کے چک نمبر 34جنوبی میں بااثر زمیندار کی جانب سے محنت کش پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق علاقے کے بااثر زمیندار نے محنت کش پأر جھوٹے الزامات عائد کرکے اس کے سر کے بال، مونچھیں اور بھنویں مونڈ ڈالیں اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ظالم زمیندار نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ محنت کش کا منہ کالا کرکے پورے گاؤں کا چکر لگوایا، اس موقع پر بچے اس محنت کشکی ویڈیو بناتے رہے۔

    بعد ازاں بے رحمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی۔ باقاعدہ کارروائی کا آغا زکردیا۔

    سرگودھا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں 10 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ تھانہ کڑانہ پولیس نے 8 نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

  • گوجرانوالہ میں‌ سب انسپکٹر کا محنت کش پر بدترین تشدد

    گوجرانوالہ میں‌ سب انسپکٹر کا محنت کش پر بدترین تشدد

    گوجرانوالہ: وزیر آباد میں سب انسپکٹر نے گاڑی سے ٹکرانے پر چنگ چی رکشا ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی حالت غیر ہوگئی اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اہلکار کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز گوجرانوالہ کے نمائندے غلام فرید کے مطابق تھانہ وزیرآباد کا سب انسپکٹر سمیع اللہ محنت کش کی چاند گاڑی اپنی گاڑی سے ٹکرانے پر مشتعل ہوگیا اور محنت کش کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس پر محنت کش بے ہوش ہوگیا۔

    رپورٹر کے مطابق سول کپڑوں میں ملبوس سب انسپکٹر کی گاڑی پر واضح طور پر پولیس لکھا ہوا تھا، وہ اور اس کے ساتھی نے غریب ڈرائیور کو ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ سے بھی مارا لوگوں نے اسے بارہا منع کیا تاہم اس نے خود کو پولیس والا ظاہر کرتے ہوئے مجمع پر بھی رعب جمایا۔

     شہریوں نے کافی بیچ بچاؤ کرایا مگر سب انسپکٹر باز نہ آیا اور شہریوں سے بھی بدتمیزی کی جس پر شہریوں نے سب انسپکٹر کو پکڑا کر اس کی دھنائی کرنے کی کوشش کی بعدازاں سب انسپکٹر وہاں سے بھاگ نکلا۔

    تشدد کے دوران محنت کش معافیاں مانگتا رہا مگر انہیں ترس نہ آیا اور مسلسل لاتوں، گھونسوں اور لوہے کی راڈ لگنے سے وہ زخمی ہوگیا، شہریوں نے ایمبولینس طلب کرکے اسے اسپتال منتقل کیا۔

    اطلاعات کے مطابق میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔