Tag: محکمۂ موسمیات

  • ملک بھرمیں سردی کی شدت بڑھنے لگی

    ملک بھرمیں سردی کی شدت بڑھنے لگی

    اسلام آباد : ملک بھرمیں سردی کا آغاز ہوگیا ہے، محکمۂ موسمیات نے آئندہ ہفتے سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    ملک بھرمیں سردی کی شدت بڑھنے لگی، بالائی علاقوں میں بھی ٹھنڈ دانت بجانے لگی، شہرِکراچی میں بھی سردی کی آنکھ مچولی جاری ہے، دن قدرے گرم اوررات میں ٹھنڈی ہوائیں سردیوں کی آمد کا پتہ دینے لگی ہیں۔

    آج ملک کے کئی شہروں میں مطلع صاف ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترشہروں میں موسم سرداورخشک رہے گا تاہم گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گالی گھٹائیں چھائی رہنے کا امکان ہے۔

    آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردومیں منفی پانچ ، قلات، گلگت، گوپس، چترال میں منفی دوجبکہ ہنزہ اوراستورمیں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • آئندہ24گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمۂ موسمیات

    آئندہ24گھنٹے میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، محکمۂ موسمیات

    اسلام آباد: محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ روکنے سے دریائے چناب، راوی، ستلج اور دریائے سندھ کے مقامات پر پانی کا بہاؤ سیلاب کے نچلے درجے سے کم ہوگیا ہے اور آئندہ چند روز کے دوران صورتحال معمول پر آجائیگی۔

    ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع صاف ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر اور سبی میں چالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ملک کے اہم شہروں، اسلام آباد اکتیس،لاہور اور کراچی چوتیس ، پشاور چھتیس ، کوئٹہ تیتیس اور حیدرآباد میں چھتیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔