Tag: محکمہ اطلاعات

  • میگا کرپشن کیس: سندھ کا محکمہ اطلاعات نیب کے ریڈار پر آگیا

    میگا کرپشن کیس: سندھ کا محکمہ اطلاعات نیب کے ریڈار پر آگیا

    کراچی: محکمہ اطلاعات، سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا.

    تفصیلات کے مطابق بڑھتی بدعنوانی کے باعث محکمہ اطلاعات، سندھ پھر نیب کے ریڈار پر آگیا ہے، نیب نے محکمہ کے خلاف تحقیقات کی تیاری شروع کردی.

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ اطلاعات سندھ میں ساڑھے 7 ارب روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے.

    نیب ذرائع کے مطابق اشتہارات، تقرریوں اوردیگر معاملات میں اربوں کی کرپشن کی گئی، میگا کرپشن کے معاملات 2015 سے 2018 کے درمیان سامنے آئے.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق چیئرمین نیب نے محکمہ اطلاعات کے خلاف انکوائری کی اجازت دے دی، حکم نامہ ملتے ہی انکوائری شروع کر دی جائے گی.

    مزید پڑھیں: شراب برآمدگی کیس: چالان میں شرجیل میمن شریکِ جرم قرار

    نیب ذرایع کے مطابق جس پر بھی کرپشن ثابت ہوئی، اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی.

    یاد رہے کہ ماضی میں سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن پر بھی میگا کرپشن کے الزامات سامنے آئے تھے، جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں‌ آئی۔

    گذشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان کے دورے کے موقع پر شرجیل میمن کے کمرے سے مشکوک بوتلیں برآمد ہوئی تھیں. بعد ازاں سابق صوبائی وزیر کو اسپتال سے واپس جیل بھیج دیا گیا.

  • محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت

    محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت

    کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران سیکریٹری اطلاعات کے بیان پر شرجیل میمن کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ مدعی سیکریٹری اطلاعات کے بیان پر شرجیل میمن کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔

    وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے اشتہارات کے مارکیٹ ریٹ کی وضاحت نہیں کی۔ 2004 میں آپ کس پوسٹ پر اور کس گریڈ میں تھیں اور آپ کی پروموشن 16 سے 17 گریڈ میں کیسے ہوئی۔

    گواہ زینے جہاں نے جواب دیا کہ میری پروموشن نہیں ہوئی، میں اپ گریڈ ہوئی۔

    وکیل نے پوچھا کہ ماضی میں آپ ایک سے زائد عہدوں پر تعینات تھیں۔ مئی 2010 میں آپ کو شوکاز نوٹس جاری ہوا جس پر گواہ نے جواب دیا کہ شوکاز نوٹس میں تھا کہ 56 دن غیر حاضری رہی، یہ نہیں لکھا تھا کب اور کس وجہ سے غیر حاضر ہوئی۔

    وکیل نے دریافت کیا کہ آپ نے بیان میں کہا کہ آپ کو دھمکیاں ملی تھیں، اس بارے میں آپ نے پولیس سے بات کی؟ گواہ نے بتایا کہ سنہ 2017 میں مجھ پر حملہ کیا گیا تھا میں نے درخواست دی تھی۔

    وکیل نے سوال کیا کہ آپ نے جو درخواست دی اس میں کوئی ملزم ملوث تھا؟ گواہ نے کہا کہ تحقیقات ہوں گی تو ملوث لوگ نکلیں گے۔

    جرح مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ریفرنس پر مزید کارروائی 26 مئی تک ملتوی کردی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیب سندھ کا محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے دفتر پر چھاپہ

    نیب سندھ کا محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے دفتر پر چھاپہ

     کراچی: نیب سندھ کا محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کے دفتر پر چھاپہ، سابق سیکریٹری اطلاعات ذوالفقار شہلوانی اور ڈائریکٹر منصور راجپوت کے خلاف ثبوت اور دستاویزات حاصل کیے۔

     ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب ذوالفقار شاہ سندھ سیکریٹریٹ میں محکمہ اطلاعات کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے متعلقہ افسران سے ریکارڈ طلب کیا۔

     نیب ذرائع کے مطابق محکمہ اطلاعات حکومت سندھ کی تین مختلف انکوائریاں نیب کے پاس ہیں، جس میں ٹی وی چینلز، اخبارات اور دیگر نشریاتی اداروں کے بجٹ میں غبن کیا گیا ہے اور یہ پیسے مارکیٹنگ کمپنی کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے ۔

     نیب ذرائع کے مطابق انوائرمنٹ کے حوالے سے ایک کمپیئن کے لئے 174 ملین روپے مختص کیے گئے یہ اشتہارات ٹی وی چینلز اور اخبارات کو نہیں دیے گئے ، ایک مارکیٹنگ کمپنی کے ذریعے یہ رقم ہڑپ کرلی گئی۔

     ایسی مختلف تین کمپلین نیب کے پاس ہیں جن کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس وقت کے سیکریٹری ذوالفقار شہلوانی سمیت دیگر افسران کے خلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہیں اور جلد گرفتاری متوقع ہے ۔