Tag: محکمہ انصاف

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی بائیڈن پر کڑی تنقید ،  امریکا میں جرائم میں اضافے ذمہ دار قرار دے دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کی بائیڈن پر کڑی تنقید ، امریکا میں جرائم میں اضافے ذمہ دار قرار دے دیا

    واشنگٹں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے امریکا میں جرائم میں اضافےذمہ دار قرار دے دیا اور کہا امریکا میں اب دوبارہ لاقانونیت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے محکمہ انصاف میں نیوز کانفرنس میں سیاسی مخالفین پر تنقید کی اور کہا بائیڈن دورمیں امریکامیں جرائم میں بڑی حدتک اضافہ ہوا لیکن بحیثیت صدرملک میں جرائم کاخاتمہ اولین ترجیح ہے

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہر امریکی شہری کی حفاظت کا عزم کرتا ہوں، امریکی شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، ہم مل کر امریکا کودوبارہ عظیم بنائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کےقتل میں ملوث جوہوگاسزائے موت دیں گے، میری کوشش ہوگی اہلکاروں کےقتل میں ملوث ملزمان کو جلد سزائے موت ہو، محکمہ پولیس میں محب وطن افسران کو تعینات کیا ہے۔

    ٹرمپ نے بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے مجرموں کی بجائے پولیس اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگائیں، اوپن بارڈر پالیسی ایسی تھی کہ ہر مجرم آسانی سے آسکتا تھا، قاتل، اسمگلر سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد ملک میں آسانی سے آجاتےتھے لیکن امریکامیں اب دوبارہ لاقانونیت نہیں ہوگی۔

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس وقت ہماری تاریخ کا سب سے بہترین محفوظ بارڈر ہے، بارڈر کی حفاظت کرنےوالوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، شہریوں نے امریکا کو محفوظ بنانےکےلیے مجھے ووٹ دیے۔

  • امریکا میں بڑا کرونا فراڈ سامنے آ گیا، سیکڑوں مقدمات درج

    امریکا میں بڑا کرونا فراڈ سامنے آ گیا، سیکڑوں مقدمات درج

    واشنگٹن: کرونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکا میں بڑا کرونا فراڈ سامنے آیا ہے، اور سیکڑوں امریکیوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں کرونا ریلیف اسکیمز کا ناجائز فائدہ اٹھانے میں ملوث 474 افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے، یہ اقدام محکمہ انصاف کی جانب سے اٹھایا گیا۔

    امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ریلیف اسکیموں سے فراڈ کے ذریعے 474 امریکی شہریوں نے 50 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی رقم حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، 120 افراد ایسے تھے جنھوں نے پے چیک پروٹیکشن پروگرام سے فراڈ کے ذریعے امدادی رقم وصول کرنے کی کوشش کی۔

    یہ اسکیم دراصل چھوٹے کاروباروں اور بے روزگار افراد کو ریلیف دینے کے لیے شروع کیا گیا تھا، جسے شہریوں نے فراڈ کا ذریعہ بنایا، ریاست ٹیکساس کے ایک رہائشی نے 15 مختلف پی پی پی قرضوں کے لیے درخواست دے کر 2 کروڑ 48 لاکھ ڈالر فراڈ کے تحت حاصل کرنے کی کوشش کی، اور وہ ایک کروڑ 73 لاکھ ڈالر وصول کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

    محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ ٹیکساس کے رہائشی نے اس رقم سے کئی گھر، جیولری اور مہنگی گاڑیاں خریدیں۔

    امریکی اٹارنی جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن ہنگامی صورت حال کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے لیے واضح پیغام ہے۔ ان لوگوں نے عوام کے ٹیکس سے متعارف کیے گئے وسائل چوری کیے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی مداخلت پرانکوائری کا مطالبہ

    ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی مداخلت پرانکوائری کا مطالبہ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی مقاصد کے لیے اپنی انتخابی مہم میں ایف بی آئی کی مداخلت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کیا اوباما انتظامیہ نے اس طرح کی کسی کارروائی کا حکم دیا تھا کہ نہیں؟۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انکوائری کے باقاعدہ آغاز کی درخواست آج دی جائے گی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے محکمہ انصاف کو حکم دیا ہے کہ وہ ایف بی آئی کی یہ تمام دستاویزات کو منظرعام پر لائیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روزٹویٹرپراپنے پیغام میں جادوگرنی کی تلاش پرملامت کرتے ہوئے کہا کہ روس کی سازش ثابت نہیں ہوسکی ہے۔

    خیال رہے کہ 3 روز قبل امریکی صدر نے ایف بی آئی کی ٹیم پرالزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایف بی آئی نے اپنا جاسوس بھیجا تھا اگریہ صحیح ہے تو سب سے بڑا سیاسی اسکینڈل ہے۔

    یاد رہے کہ ایف بی آئی پہلے ہی 2016 کے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کے تمام امور کی تحقیقات کررہی ہے۔

    ایف بی آئی کا صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل کے دفتر پر چھاپہ

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 11 اپریل کو امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر چھاپہ مارا اور کئی اہم دستاویزات قبضہ میں لے لی تھیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چھاپے کو شرمناک قراردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نےسفری حکم نامے کی معطلی کےخلاف اپیل دائرکردی

    ڈونلڈ ٹرمپ نےسفری حکم نامے کی معطلی کےخلاف اپیل دائرکردی

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےسفری حکم نامے کی معطلی کے فیصلے کےخلاف عدالت میں اپیل دائرکردی۔

    تفصیلات کےمطابق امریکہ میں سفری حکم نامے کی معطلی کےخلاف ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپیل ریاست میری لینڈ کی عدالت میںن دائر کی گئی۔

    امریکی ذرائع ابلاغ کےمطابق یہ اپیل محکمہ انصاف کی جانب سے دائر کی گئی ہےجس کی سماعت ورجینیا کی وفاقی اپیلز کورٹ میں ہوگی۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ سفری پابندیاں لگا کر دہشت گردوں کو امریکہ سے دور رکھ کرقومی سلامتی کو محفوظ بنایاجاسکےگا۔

    مزید پڑھیں : سفری پابندی کےحکم نامہ پر ہار نہیں مانوں گا،ڈونلڈٹرمپ

    خیال رہےکہ دوروز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہاتھاکہ سفری پابندی کے حکم نامے پر ہار نہیں مانوں گا،سفری پابندیوں کامعاملہ امریکی سلامتی کا ہے۔

    مزید پڑھیں:ڈونلڈٹرمپ کاسفری پابندی سے متعلق نیاحکم نامہ معطل

    امریکی ریاست ہوائی میں وفاقی جج ڈیریک واٹسن نےگزشتہ دنوںڈونلڈٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندی کا حکم نامہ معطل کردیاتھا۔

    یاد رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کے آغاز پر اس نئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے مطابق چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر 90 دن کے لیے پابندی لگا دی گئی تھی۔

    واضح رہےکہ امریکی صدر کی جانب سےنئے حکم نامے کے مطابق ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کی امریکہ داخلے پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی تھی۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی جج کے فیصلے کے خلاف اپیل

    ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی جج کے فیصلے کے خلاف اپیل

    واشنگٹن :امریکہ کےمحکمہ انصاف نےصدر کی جانب سےسات مسلم ممالک پرلگائی جانےوالی پابندی کے فیصلے کومعطل کرنے والےعدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کردی۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ انصاف ڈپارٹمنٹ کی جانب سے واشنگٹن کےجج جیمز رابرٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے،جس میں امریکی صدر کی جانب سے سات مسلم ممالک پر پابندی کے حکم نامےکوغیر آئینی قرار دے کرمعطل کردیاگیاتھا۔

    واشنگٹن،میامی اور امریکہ کے دوسرے شہروں کےعلاوہ یورپ کے بعض شہروں میں بھی گذشتہ روزڈونلڈٹرمپ کےسات مسلم ممالک پرسفری پابندی کےفیصلے کے خلاف مظاہرے ہوئے۔

    مزیدپڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلم ممالک پر پابندی بحال کرنے کا عزم

    خیال رہےکہ صدر ٹرمپ کے حکم کے بعد تقریباً 60 ہزار ویزے منسوخ کر دیے گئے تھے لیکن جج جیمز رابرٹ کے عبوری فیصلےنےاس حکم نامے کومعطل کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: امریکی صدر کے تارکین وطن اور 7 مسلم ممالک کے داخلے پر پابندی کے حکم نامہ پر دستخط

    واضح رہےکہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت عراق، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان، اور یمن سے امریکہ آنے والوں کے ویزے 90 روز تک معطل کر دیے گئے تھے۔