Tag: محکمہ ایکسائز

  • محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ 100 ملین روپے میں نیلام

    محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ 100 ملین روپے میں نیلام

    کراچی: محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ (اے 1) 100 ملین روپے کی خطیر رقم میں نیلام کردیا گیا۔

    مزمل کریم نے نمبر پلیٹ کی سب سے زیادہ بولی 100 ملین روپے لگائی، صوبائی وزیر شرجیل میمن نے مزمل کریم کو نمبر پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا، پریمیئم نمبر پلیٹ 786 چھبیس اعشاریہ پانچ ملین روپے میں نیلام ہوا۔

    سروش نامی بزنس مین نے اس نمبر پلیٹ کی سب سے زیادہ بولی 26 اعشاریہ 5 ملین روپے لگائی، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے سروش کو نمبر پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔

    پریمیئم نمبر پلیٹ 7 چھیالیس ملین روپے میں نیلام ہوئی، مزمل کریم نے اس پلیٹ کی بھی سب سے زیادہ بولی 46 ملین روپے لگائی۔

    سابق صوبائی وزیرمکیش چاؤلہ کی جانب سے مزمل کریم کو پریمیئم نمبر پلیٹ 7 کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا گیا۔

  • محکمہ ایکسائز کا بڑا اقدام، نئی گاڑی کی رجسٹریشن گھر بیٹھے ہو گی!

    محکمہ ایکسائز کا بڑا اقدام، نئی گاڑی کی رجسٹریشن گھر بیٹھے ہو گی!

    محکمہ ایکسائز پنجاب نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے عوام کو بڑی سہولت مہیا کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب گھر بیٹھے نئی گاڑی کی رجسٹریشن کرانے کی سہولت حاصل ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ عوام نئی گاڑی کی رجسٹریشن گھر بیٹھے کرا جا سکیں گے۔ موٹر وہیکل ٹیکس میں کیش ادائیگی ختم کر دی گئی ہے۔ اب تمام ادائیگیاں بینک یا ٹیلی کام چینل سے ہوسکیں گی۔

    ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ نئی کمپیوٹرائزڈ ایپلی کیشن کل سے مرحلہ وارلانچ کی جائے گی۔ گاڑی رجسٹریشن کے لیے ایکسائز اہلکار مالک کے پاس خود جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ اصل فائل اور اسمارٹ کارڈ مالک کے گھر پہنچایا جائے گا۔ اب گاڑی اور مالک کا ڈیٹا بہتر طور پر محفوظ رکھا جاسکے گا۔

  • عوام کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز کا اہم اقدام

    عوام کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز کا اہم اقدام

    عوام کی سہولت کے لیے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب  نے گاڑی کی منتقلی کے لیے بائیو میٹرک مزید آسان کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ نے موٹر وہیکلز رولز میں ترامیم کی منظوری دے دی اس حوالے سے ترجمان محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ گاڑی کی منتقلی کیلئے بائیو میٹرک مزید آسان کر دی گئی۔

    ترجمان کے مطابق پہلے گاڑی بیچنے اور خریدنے والے کیلئے اکٹھے بائیو میٹرک کی شرط تھی تاہم اب صرف گاڑی بیچنے والا بائیو میٹرک کراکے منتقلی کی درخواست دے سکے گا۔

    ترجمان محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ خریدار مقررہ فیس اداکر کے 30 دن میں بائیو میٹرک کراسکے گا 30 دن میں بائیو میٹرک نہ کرانے پر ہر ماہ خریدار کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

    ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق  120 دن تک بائیو میٹرک نہ کرانے پر جرمانے کیساتھ نئی بائیو میٹرک کرانا ہو گی۔

    ترجمان محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ دوسری ترمیم کے تحت وراثتی سرٹیفکیٹ کے علاوہ اب نادرا کا فیملی سرٹیفکیٹ بھی قابل قبول ہوگا۔

  • پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کو ایک اور نوٹس

    پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کو ایک اور نوٹس

    لاہور: پنجاب کی محکمہ ایکسائز نے عمران خان کو ایک اور نوٹس بھیج دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے عمران خان کو لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

    محکمہ ایکسائز کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 2 رکنی ٹیم نوٹس موصول کرانے زمان پارک پہنچی گئی۔

    ای ٹی او ایکسائز عدیل امجد اور انسپکٹر آمنہ رشید کی جانب سے عمران خان کو نوٹس بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ 7 روز میں نوٹس پر عملدر آمد نہیں ہوئے تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

  • گزشتہ برس سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟

    گزشتہ برس سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟

    کراچی: گزشتہ برس 2020 کے 6 ماہ میں صوبہ سندھ میں 43945.876 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا، صوبائی وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسز وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے جولائی 2020 سے دسمبر 2020 تک مجموعی طور پر 43945.876 ملین روپے ٹیکس وصول کیا، گزشتہ مالی سال میں اسی مدت کے دوران 39981.528 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

    محکمے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مؤثر وہیکل ٹیکس کی مد میں 4138.992 ملین روپے اور انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 35682.748 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 321.290 ملین روپے، جائیداد ٹیکس کی مد میں 1192.959 ملین روپے، کاٹن فیس کی مد میں 68.724 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں 13.252 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاولہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے، پروفیشنل اور جائیداد ٹیکس کے نادہندگان فوری طور پر اپنے ٹیکسز جمع کروائیں۔

    صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ افسران ٹیکسز کی وصولی کی رفتار تیز کریں۔

  • محکمہ ایکسائز میں انسپکٹرز ، کانسٹیبل اور کلرک کی ترقیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

    محکمہ ایکسائز میں انسپکٹرز ، کانسٹیبل اور کلرک کی ترقیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

    لاہور : محکمہ ایکسائز میں انسپکٹرز ، کانسٹیبل اور کلرک کی ترقیوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد 33 ایکسایز ملازمین سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میں ایک بار پھر بڑی بے ضابطگیاں سامنے آگئی، محکمہ ایکسایز میں انسپکٹرز کانسٹیبل و کلرک کی ترقیوں میں بے ظابطگیوں کا انکشاف ہوا۔

    ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف نے 33 ایکسایز ملازمین سے ریکارڈ طلب کرلیا اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    ڈی جی ایکسایز صالحہ سعید نے ڈائریکٹر محمد آصف کو انکوائری افسر مقرر کردیا ، ڈایرئکٹر محمد آصف نے لاہور ریجن اے ، بی ،سی اور ڈی کے ڈایرئکٹرز سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دور میں سابقہ افسران نے رشوت لیکر انسپکٹرز کانسٹیبل کو غیر قانونی طور پر آوٹ آف ٹرن ترقیاں دیں۔

    خیال رہے ایکسائز ملازمین کی غیر قانونی ترقیوں کے حوالے سے وزیر اعظم پورٹل پر بھی کئی ماہ قبل شکایت درج کی جاچکی ہیں۔

  • پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

    پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ

    لاہور: محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہو گئی ، لیمبورگینی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرلی ، اسپورٹس کارکی رجسٹریشن کیلئے 45 لاکھ 32ہزار روپے جمع کرائے گئے، اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے 11کروڑ ہے۔

    مہنگی اسپورٹس گاڑی ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

    کچھ دن قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی ،ایکسائز کےموٹرسسٹم میں 10 کروڑ تک کی گاڑی رجسٹرہو سکتی تھی۔

    اس سے قبل محکمہ ایکسائز نے 9 کروڑ 80لاکھ میں گاڑی کی رجسٹرڈ کی تھی جو کہ جی ٹی مرسیڈیز تھی۔

    یاد رہے محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا گیا تھا، یہ سروس گاڑیوں کی چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف مدد گار ہوگی۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا  تھاکہ محکمہ ایکسائز سندھ نے عوام کی سہولت کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے، اب کوئی بھی شخص اپنا شناختی کارڈ نمبر 8147 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد گھر بیٹھے ہی معلوم کر سکتا ہے۔

  • محکمہ ایکسائز کے سابق ملازم کےگھر سے33 کروڑ روپے برآمد

    محکمہ ایکسائز کے سابق ملازم کےگھر سے33 کروڑ روپے برآمد

    لاہور: نیب لاہور نے گریڈ سولہ کے سابق ملازم خواجہ وسیم کےگھر سے 33 کروڑ کی نقدی اور پرائز بانڈ برآمد کر لیے۔

    نیب لاہور کے مطابق ملزم خواجہ وسیم کے خلاف زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ملزم کے گھر سے 33 کروڑ کی نقدی اور پرائز بانڈ برآمد ہوئے ہیں۔

    نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خواجہ وسیم محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور میں گریڈ 16 کا ملازم تھا۔سابق انکم ٹیکس انسپکٹر خواجہ وسیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ملزم کروڑوں روپے کے ذرائع تاحال ثابت نہیں کر سکا۔

    نیب حکام کے مطابق ملزم کی اہلیہ کے نام پر بھی 19 کروڑ سے زائد نقدی و پرائز بانڈ ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ملزم خواجہ وسیم نے 2018 میں ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے وائٹ کیے، ملزم اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کا اہل ہی نہ تھا۔

    نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹس میں 2013 سے 2017 تک 22 کروڑ سے زائد بیرون ملک سے منتقل ہوئے، ملزم بیرون ملک سے منتقل سرمائے کے ذرائع تاحال ثابت نہ کرسکا۔

    نیب حکام کے مطابق ملزم خواجہ وسیم گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کر دیا گیا۔

  • لاہور: محکمہ ایکسائز کی کارروائی، 5 سو لیٹر شراب برآمد

    لاہور: محکمہ ایکسائز کی کارروائی، 5 سو لیٹر شراب برآمد

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں محکمہ ایکسائز نے کارروائی کے دوران 5 سو لیٹر جعلی شراب برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ اسٹاپ پر محکمہ ایکسائز نے مخبر کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑی (LEB-08-4570) سے شراب کی بوتلوں کو قبضے میں لے لیا۔

    ایکسائز انسپکٹر قمر شاہ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 500 لیٹر جعلی شراب برآمد کر کے ملزم شہزاد احمد کو گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پاکستان میں چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ٹرک پکڑا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے قبل ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ انفورسمنٹ اینڈ کمپلائنس کوئٹہ نے افغانستان سے پاکستان چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

    کسٹمز کے عملے نے ٹرک کو تحویل میں لے کر مکمل تلاشی کے دوران خصوصی خفیہ خانوں سے 20 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی ایک ٹن چرس برآمد کی تھی۔

  • کوہاٹ:محکمہ ایکسائز کی گاڑی پرفائرنگ ، 4اہلکار جاں بحق

    کوہاٹ:محکمہ ایکسائز کی گاڑی پرفائرنگ ، 4اہلکار جاں بحق

    کوہاٹ: محکمہ ایکسائز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹم انسپکٹر سمیت چار ملازم جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو روڈ پر گشت کے دوران کسٹم کے اہلکاروں کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، گولیوں کی زد میں آکر کسٹم کے انسپکٹر سمیت چار اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    جاں بحق اہلکاروں میں کسٹم انسپکٹر عبدالوہاب، شمیم،ہدایت اللہ اورآصف شامل ہیں ، واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار معمول کی چیکنگ کر رہے تھے، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔