Tag: محکمہ ایکسائز سندھ

  • محکمہ ایکسائز سندھ کی سال کی سب سے بڑی کارروائی، منشیات میں استعمال 36 لاکھ ٹیبلیٹس کی کھیپ پکڑلی

    محکمہ ایکسائز سندھ کی سال کی سب سے بڑی کارروائی، منشیات میں استعمال 36 لاکھ ٹیبلیٹس کی کھیپ پکڑلی

    کراچی : محکمہ ایکسائز سندھ نے منشیات میں استعمال 36 لاکھ ٹیبلیٹس کی کھیپ پکڑلی، جس کی مالیت ایک ارب سے زائد روپے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ نے سال کی سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ارب سے زائد روپے کی جعلی ادویات برآمد کرلی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسمگل شدہ ادویات پورٹ قاسم سے نکلی، محکمہ ایکسائیز نے سسئی ٹول پلازہ چیکنگ کے دوران کارروائی ملزمان کو گرفتار کیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ نوجوانوں کی زندگی سے خطرہ لاحق تھا، 36 لاکھ گولیوں ہیں، جو انتہائی حساس نوعیت کی ہے، ڈرگ انتظامیہ نے سوا ارب روپے سے زیادہ مالیت کا تخمینہ لگایا ہے۔

    اس حوالے سے صوبائی وزیر مکیش چاؤلہ نے کہا کہ محکمہ ایکسائیز سندھ ڈرگ کے متعلق بڑی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ، دو روز پہلے گھگھر پھاٹک کاروائی کی۔

    انھوں نے بتایا کہ گھگھر پھاٹک کے مزدا ٹرک روکا گیا، جس سے 36 لاکھ ٹیبلیٹ برآمد کیں، یہ ٹیبلیٹس کسی بھی منشیات کے تیار میں استعمال کی جاسکتی ہے۔

    مکیش چاولہ کا کہنا تھا کہ جس کمپنی کی ٹیبلیٹ پکڑی گئیں ہیں وہ پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے، یہ ٹیبلیٹ اسمگل شدہ ہیں، اربوں روپے کی مالیت ہے،ہم نے ڈرگ اتھارٹی حکام کو یہاں بلایا ہے، ملزمان کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ یہ ڈرگ آئیس کے استعمال کی جاسکتی ہے، 20 لاکھ آئیس ٹیبلیٹ بن سکتی ہے، اس ڈرگ سے کوکین بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ ہم نے نشاندہی پر ویر ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں سے ملزمان فرار ہوچکے تھے ، سندھ حکومت ڈرگ مافیا کے خلاف ہے، کاروائیاں جاری رہیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ادویات کی کروڑوں ڈالر اربوں روپے کی مالیت ہے، جس کو محکمہ ایکسائیز سندھ نے پکڑا ہے، قانون نافد کرنے والے اداروں نے ہماری مدد کی اور کارروائی کرکے 36 لاکھ ٹیبلیٹ برآمد کیں، اس دوران دو لوگ پکڑے گئے ہیں جبکہ دو لوگ بھاگ گئے۔

    مکیش چاولہ نے کہا کہ ہم نے تمام اداروں کو مدد کی درخواست کی ہے اور اداروں نے گودام سیل کیا ہے، ڈرگ کی مالیت اربوں روپے میں ہے، یہ انتہائی خطرناک ٹیبلیٹ تھیں جو منشیات بنانے میں استعمال کی جاسکتی ہیں۔

    انھوں نے محکمہ ایکسائیز کے عملے کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے وقت پر کارروائی کی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم اسکولوں میں منشیات سے پاک کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں ، ہم اسکولوں میں ڈرگ ٹیسٹنگ شروع کریں گے، اسکولوں جلد یہ ٹیسٹ کرنے ہیں، سب کو مدد کی درخواست کرتے ہیں۔

  • نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد  کیلئے بڑی  خبر آگئی

    نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

    کراچی : نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ، اب گاڑی نئی ہو یا پرانی یہ کام لازمی قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نئی اورپرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹرانسفر میں بائیومیٹرک تصدیق ہوگی۔

    سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت تبدیلی 3مرحلوں میں نافذ کی جائےگی، یکم جولائی سےپہلے مرحلے میں نئی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے بائیومیٹرک لازمی ہوگی اور دوسرے مرحلےمیں یکم نومبر سے گاڑیاں خریدنے والوں کی بائیومیٹرک تصدیق ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں گاڑی فروخت کنندہ اورخریدکنندہ کی بائیومیٹرک تصدیق ہوگی محکمہ ایکسائزمیں مزیدشفافیت کیلئےکام کررہےہیں،یہ صرف شروعات ہے،شرجیل انعام میمن

    بائیو میٹرک تصدیق شفافیت کوفروغ دینے میں اہم سنگ میل ہے، گاڑیوں کی غیرقانونی منتقلی اور دھوکا دہی سے بچانے میں مدد ملےگی، بائیومیٹرک تصدیق کیلئے نادرا ای سہولت مراکز یا ڈسٹرکٹ ایکسائز آفس جاسکتے ہیں۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 
  • ٹیکس مہم: گاڑی مالکان ناخوش گوار صورت حال سے بچنا چاہتے ہیں تو ۔۔۔

    ٹیکس مہم: گاڑی مالکان ناخوش گوار صورت حال سے بچنا چاہتے ہیں تو ۔۔۔

    کراچی: چار دن میں محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کے دوران 2 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ کی روڈ چیکنگ مہم کے چوتھے دن تک صوبے بھر میں مجموعی طور پر 17 ہزار 406 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

    مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس کی وصولی کی مہم 18 فروری تک جاری رہے گی، وہ گاڑی مالکان جنھوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا، کسی بھی ناخوش گوار صورت حال سے بچنے کے لیے اپنے ٹیکس فوری طور پر جمع کروا دیں۔

    روڈ چیکنگ مہم کے دوران گزشتہ چار روز میں کراچی میں 3875، حیدرآباد میں 4804، اور سکھر میں 1601 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، جب کہ لاڑکانہ میں 2397، میرپور خاص میں 2796، اور شہید بے نظیر آباد میں 1933 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

    مہم کے دوران مختلف وجوہ پر 1242 گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا جب کہ 1988 گاڑیوں کے کاغذات بھی ضبط کیے گئے۔

    چار دنوں میں گاڑیوں سے مجموعی طور پر دو کروڑ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور و خوراک مکیش کمار چاؤلہ نے اپنے ایک بیان میں روڈ چیکنگ مہم کے دوران عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکسز کی وصولی کی روڈ چیکنگ مہم 18 فروری تک جاری رہے گی۔

  • گاڑیوں کی چوری، محکمہ ایکسائز نے اہم سروس متعارف کرا دی

    گاڑیوں کی چوری، محکمہ ایکسائز نے اہم سروس متعارف کرا دی

    کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کے لیے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ گاڑیوں کی معلومات کے لیے SMS سروس کا آغاز کیا گیا ہے، یہ سروس گاڑیوں کی چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف مدد گار ہوگی۔

    صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ محکمہ ایکسائز سندھ نے عوام کی سہولت کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرائی ہے، اب کوئی بھی شخص اپنا شناختی کارڈ نمبر 8147 پر ایس ایم ایس کر کے اپنے نام رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد گھر بیٹھے ہی معلوم کر سکتا ہے۔

    انھوں نے کہا اس سروس کا مقصد گاڑیوں کی چوری، غیر قانونی استعمال اور دیگر جرائم کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، مذکورہ سہولت پہلے محکمے کی ویب سائٹ www.excise.gos.pk پر موجود تھی، اب یہ سہولت ایس ایم ایس کے ذریعے بھی مہیا کر دی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 8147 پر گاڑی کا نمبر سینڈ کر کے گاڑی کی تفصیلات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں اور اگر ٹیکس ادا کر دیا ہے تو اس کی وصولی کی تصدیق کا میسج بھی مل جائے گا۔

    صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ اس سہولت کے باعث عوام کو نہ صرف وقت اور پیسے کی بچت ہوگی بلکہ محکمہ ایکسائز سندھ کے دفاتر پر بھی دباؤ کم ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کا مقصد عوام کو جدت کے ساتھ سہولیات فراہم کرنا ہے اور اب لوگوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ٹیکسز بر وقت ادا کر کے قانون پسند شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

  • وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار، محکمہ ایکسائز سندھ نے ایف بی آر کو آگاہ کر دیا

    وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار، محکمہ ایکسائز سندھ نے ایف بی آر کو آگاہ کر دیا

    کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ نے ایف بی آر کو خط لکھ کر صوبائی حکومت کی جانب سے وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ایف بی آر کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے سے انکار کے بعد محکمہ ایکسائز نے ایف بی آر کو خط لکھ دیا۔

    صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر خط ایف بی آر کے کراچی میں کمشنر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت گاڑیوں کی رجسٹریشن،ٹیکس اور ٹرانسفر پر ٹیکس ایف بی آر کے لیے جمع نہیں کرے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے وفاق کے لیے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کر دیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے،ہم اب وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کریں گے۔

    اس سے قبل رواں سال فروری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ سے ایف بی آر نے کٹوتیاں کی ہیں،اگر فنڈز واپس نہیں دیے تو سندھ حکومت وفاق کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں ود ہولڈنگ ٹیکس جمع کرنے کے لیے اپنا کاؤنٹر کھول لے۔

  • محکمہ ایکسائز سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

    محکمہ ایکسائز سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

    کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے جاری سالانہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران اب تک 10341 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز سندھ نے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ روڈ چیکنگ مہم کے دوران اب تک 10341 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، کراچی میں 3095، حیدرآباد میں 2764 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔

    محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق سکھر میں 1505، لاڑکانہ میں 1505، میرپورخاص میں 915 گاڑیاں چیک کی گئی، شہید بینظیر آباد میں 775 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، مختلف وجوہات پر368 گاڑیاں قبضے لی گئیں،670 کے کاغذات ضبط کیے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مہم میں مجموعی طور 70 لاکھ روپے ٹیکسز، جرمانے کی مد میں وصول کیے گئے۔ وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے خلاف مہم 2 جنوری تک جاری رہے گی۔

    مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان کی سہولت کے لیے اضافی عملہ تعینات ہے، ٹیکس نادہندہ گان گاڑیوں کے مالکان فوری ٹیکسز جمع کرائیں۔

    واضح رہے کہ محکمہ ایکسائسز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کی سہولت کے لیے ٹیکس جمع کروانے کی تاریخ 31 دسمبر 2019 سے بڑھا کر 31 جنوری 2020 کر دی گئی، تاریخ گزرنے کے بعد پراپرٹی ٹیکس نادہندہ گان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔