Tag: محکمہ بلدیات

  • محکمہ بلدیات اور کے ایم سی میں اختیارات کی جنگ

    محکمہ بلدیات اور کے ایم سی میں اختیارات کی جنگ

    کراچی : کراچی کے 21 میگا منصوبے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) واپس لینے تیاری شروع کردی گئی اور اس حوالے سے سمری بھی منظور کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات اور کراچی میونسپل کارپوریشن میں اختیارات کی جنگ چھڑ گئی، کراچی کے 21 میگا منصوبے کے ایم سی واپس لینے تیاری شروع کردی گئی ہے۔

    13 ارب روپے منصوبے کراچی میونسپل کارپوریشن سے واپس محکمہ بلدیات کو دینے کی سمری وزیر بلدیات کی ہدایت پر سیکریٹری بلدیات نے منظور کرلی ہے۔

    وزیر اعلی سندھ مراد علئ شاہ کو کراچی میونسپل کارپوریشن کے 13 ارب محکمہ بلدیات کو منتقل کرنے کی سمری ارسال کردی ہے ، جس میں محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی سندھ مراد علئ شاہ کو سمری منظور کرنے کی درخواست کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ 21 زیر تعمیر منصوبوں پر کراچی میونسپل کارپوریشن کام کررہی تھی۔

    وزیر بلدیات سعید غنی نے طارق مغل کو پروجیکٹ ڈاریکٹر کراچی میگا پروجیکٹ تعینات کردیا ہے ، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

  • سرکاری گاڑی کو اسمگلنگ کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف

    سرکاری گاڑی کو اسمگلنگ کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف

    سرکاری گاڑی میں ممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، اپنے مفاد کے لیے گاڑی کا غلط طریقے سے استعمال کیا جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری گاڑی نمبر جی ایس ڈی 767 کو ممنوعہ اشیاکی اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ سرکاری گاڑی کو اپنے مفاد کے لیے غلط طریقے سے استعمال کیا جارہا تھا۔

    محکمہ بلدیات کے حکام نے بتایا کہ سرکاری گاڑی عبدالکریم نامی 16 گریڈ کے افسر کے زیرِ استعمال تھی۔

    عبدالکریم ٹیکسیشن افسر کے طور پر ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ میں تعینات ہے۔سرکاری گاڑی کو تحویل میں لے کر افسر کو معطل کر کے ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔

    اس حوالے سے ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بلدیات کو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی 3 دن سے بند

    محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی 3 دن سے بند

    کراچی: محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی گزشتہ 3 دن سے بند ہے جس کی وجہ سے افسران و عملے نے دفاتر آنا چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا اہم محکمہ 3 دن سے اندھیرے میں ہے، محکمہ بلدیات سندھ کی بجلی گزشتہ 3 دن سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    محکمہ بلدیات سیکریٹریٹ میں اندھیرا اور گرمی سےافسران اور عملہ شدید پریشانی کا شکار ہے، بجلی بند ہونے پر سیکریٹری بلدیات و دیگر افسران نے دفاتر آنا چھوڑ دیا۔

    لوکل گورنمنٹ کے دفاتر میں بھی بجلی نہ ہونے سے اندھیرا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات کو بجلی فراہم کرنے والا مین وائر چوری ہوچکا ہے، محکمہ بلدیات کی پی ایم ٹی سے 25 میٹر مین بجلی وائر چوری ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تار چوری ہوجانے کے باعث 3 دن سے محکمہ بلدیات میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

  • ضلع غربی کراچی کا پورا محکمہ غیر قانونی ٹھیکے پر دے دیا گیا، تحقیقات شروع

    ضلع غربی کراچی کا پورا محکمہ غیر قانونی ٹھیکے پر دے دیا گیا، تحقیقات شروع

    کراچی: ضلع غربی کے محکمہ اشتہارات کو بغیر نیلامی غیر قانونی ٹھیکے پر دینے کا منصوبہ ناکام ہو گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ کے آفر ریٹ پر ڈی ایم سی کا پورا محکمہ ٹھیکے پر دے دیا گیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ضلع غربی کراچی کے تمام اشتہارات کا ٹھیکا افسران نے ملی بھگت سے حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی فرم کو دے دیا تھا، ڈپٹی کمشنر غربی نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور محکمے کو ٹھیکے پر دینے کا نوٹس لے لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی سی غربی نے ڈی ایم سی کے کرپٹ افسران کا منصوبہ ناکام بنا کر ٹھیکے کو منسوخ کر دیا ہے، اس معاملے پر محکمہ لوکل گورنمنٹ سندھ نے بھی ایکشن لے لیا ہے۔

    محکمہ لوکل گورنمنٹ نے محکمہ اشتہارات کو ٹھیکے پر دینے والے ڈائریکٹر اشتہارات زاہد حسین خواجہ کو برطرف کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ضلع غربی کے افسران نے شاپ بورڈز کے علاوہ ہورڈنگز بورڈز، موونگ پبلسٹی، بینرز، اسٹیمرز، پوسٹرز، پٹرول پمپ پبلسٹی سمیت دیگر تمام اشتہارات کا ٹھیکہ دیا تھا۔

    وہ تمام ایڈورٹائزنگ ڈیوائسز بھی ٹھیکے پر دے دی گئیں تھیں جس پر عدالت نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے کروڑوں کا ریونیو دینے والے محکمے کو غیر قانونی طریقے سے پرائیوٹائز کرنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر محکمے اور ڈی ایم سی افسران کے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

  • کراچی: کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

    کراچی: کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

    کراچی: کرپشن کے الزامات پر محکمہ بلدیات سندھ نے ایک میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کو معطل کر دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر محکمہ بلدیات سندھ نے ایکشن لے لیا ہے۔

    سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ضلع شرقی کے میونسپل کمشنر وسیم سومرو اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جاوید کلوڑ کو معطل کر دیا گیا۔

    سیکریٹری محکمہ بلدیات نے معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، افسران کے خلاف الزامات کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئیں۔

    دونوں افسران کو ضلع شرقی میں من پسند کمپنی کو مجاز اٹھارٹی کی اجازت کے بغیر اشتہارات کے ٹھیکے دینے پر معطل کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن میں معطل افسران کو سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔

    کراچی میں انتظامی تبدیلیاں بھی بہتری نہ لا سکیں، فنڈز میں‌ خرد برد کا انکشاف

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر ٹھیکے کی اجازت میں صوبائی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے شقوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

    مذکورہ افسران پر من پسند کمپنی کو ٹھیکے دینے کے ساتھ سرکاری فیس کی وصولی میں کمپنی کو فائدہ پہنچانے اور فیس وصولی میں خرد برد کا بھی الزام ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق افسران نے کم رقم کے چالان جاری کیے جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔

    دونوں افسروں کو جلد چارج شیٹ دی جائے گی، ذرایع کا کہنا ہے کہ بلدیہ شرقی میں غیر قانونی طور پر لگائے گئے اشتہاری بورڈز، ان کے ٹھیکوں اور فنڈز میں کرپشن پر محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

  • کروڑوں روپے کی خوردبرد کا الزام، محکمہ بلدیات کے 2 افسران گرفتار

    کروڑوں روپے کی خوردبرد کا الزام، محکمہ بلدیات کے 2 افسران گرفتار

    کراچی : قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ بلدیات کے 2 افسران کو گرفتار کرلیا، ملزمان پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے رات گئے کراچی کے علاقے کلفٹن سے محکمہ بلدیات کے 2 افسران کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں رحمت اللہ شیخ اور منظورعباسی شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی خوردبرد کا الزام ہے، ملزمان نے جعلی بلز کے ذریعے گھوسٹ کمپنیوں کو ادائیگیاں کیں۔

    ذرائع کے مطابق رحمت اللہ شیخ سعیدغنی اورناصرشاہ کےفوکل پرسن بھی رہ چکےہیں، ان کو کچھ عرصہ قبل وزیر اعلیٰ سندھ نے عہدے سے ہٹایا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ منظورعباسی نیب کےایک کیس میں پہلے بھی پلی بارگین کرچکا ہے، ملزم کےخلاف زائداثاثوں سے متعلق بھی تحقیقات جاری ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق نیب نےڈی ایم سی ملیراورویسٹ کے بھی 2 افسران کوحراست میں لیا تھا، دونوں افسران روز قبل ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرچکے تھے۔

  • نیب کا چھاپہ : محکمہ بلدیات کے دوملازمین گرفتار، کروڑوں کی رقم، دستاویز برآمد

    نیب کا چھاپہ : محکمہ بلدیات کے دوملازمین گرفتار، کروڑوں کی رقم، دستاویز برآمد

    کراچی : قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ بلدیات کے پرسنل سیکریٹری اور سابق ایڈمنسٹریٹر کے فرنٹ مین کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے کروڑوں کی رقم، سونا اور اہم دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیب نے غیر قانونی بھرتیوں اور میگا پراجیکٹس میں کرپشن کی شکایات پر محکمہ بلدیات کے سیکریٹری اور ڈی ایم سی ویسٹ کے دفاتر پر چھاپے مارے۔

    چھاپوں کے دوران نیب ٹیم نے سابق ایڈمنسٹریٹر قمرالدین شیخ کے فرنٹ مین جاوید قمر اور پرسنل سیکریٹری محکمہ بلدیات رمضان سولنگی کو حراست میں لے کر فائلیں تحویل میں لے لیں۔

    ترجمان نیب کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر قمرالدین شیخ کے فرنٹ مین جاوید قمر کو کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، جاوید قمر ڈائریکٹراسٹیبلشمنٹ ڈی ایم سی ویسٹ کے عہدے پر تعینات تھا۔

     نیب حکام کا کہنا ہے کہ جاوید قمر کے گھر پر چھاپے میں دو کروڑ روپے اور اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں، ملزم کے قبضے سے جعلی فرمز کے نام پر بنائے گئے کاغذات بھی تحویل میں لے لئے گئے ہیں۔

    اس کے علاوہ  پرسنل سیکریٹری محکمہ بلدیات رمضان سولنگی کو اس کے دفتر سے گرفتار کیا گیا، ملزم رمضان سولنگی کے دفتر سے اس کا موبائل فون، بھاری رقم اور سونا برآمد کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب ٹیم چھاپہ مارنے جب سیکریٹری بلدیات کے دفتر پہنچی تو وہاں موجود عملے سے تلخ کلامی بھی ہوئی، نیب ٹیم مختلف تعمیراتی منصوبوں سے متعلق فائلیں بھی ہمراہ لے گئی، نیب نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو بھی طلب کر لیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • کراچی : محکمہ بلدیات کے1340ملازمین جعلی نکلے،برطرفی کا حکم

    کراچی : محکمہ بلدیات کے1340ملازمین جعلی نکلے،برطرفی کا حکم

     کراچی : سپریم کورٹ کے واٹر کمیشن نے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات میں ڈیوٹی نہ دینے والے مسلمان خاکروبوں کو برطرف اور سیاسی بھرتیوں کو ختم کیا جائے، سیکریٹری بلدیات نے انکشاف کیا کہ محکمہ بلدیات کے1340ملازمین جعلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی واٹر کمیشن میں جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سماعت ہوئی، واٹر کمیشن کی سماعت کے موقع پر ایم ڈی سائٹ، ایس ایس پی ویسٹ، چینی کمپنی کے نمائندہ، سولڈ ویسٹ مینجمنٹ حکام، کراچی کی تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے چئیرمینز پیش ہوئے۔

    سماعت کے موقع پر سیکریٹری بلدیات نے انکشاف کیا کہ محکمہ بلدیات کی اسکروٹنی میں ایک ہزار تین سو چالیس بلدیاتی ملازمین جعلی نکلے ہیں، وائٹ کالرسوئیپر بھرتی کیے گئے جو کام نہیں کرتے، سیاسی طور پر بھرتی ملازمین بھی کام کرنے کیلئے تیارنہیں۔

    کراچی ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے واٹرکمیشن میں شکایتوں کے انبار لگا دیئے، انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کیلئے بارہ سو افراد کا عملہ ہے، نئی بھرتیاں نہیں ہورہیں، سیوریج کے پانی سے سڑکیں تباہ ہورہی ہیں ہمارے پاس مشینریز نہیں عملے کی کمی ہے۔ تقرری سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سالڈ ویسٹ پر ہمارا اختلاف ہے۔

    واٹرکمیشن نے کہا کہ آپ کےاختلاف سے ہمیں کوئی غرض نہیں ہمارا مسئلہ صفائی ہے، صفائی کون کرے گا ؟آپ کے پاس اتنے فنڈز ہیں کہ کم از کم مین روڈز صاف کردیں۔

    جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا کہ آپ کی مجبوریاں کیا ہیں؟ یا سندھ حکومت سے آپ کے کیسے تعلقات ہیں؟ یہ کمیشن کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ ضلع وسطی میں ہر جگہ کچرا ہی کچرا ہے اور1200جھاڑو دینے والے ییں۔

    بتائیں کہ ان میں سے کتنے مسلمان ییں؟ریحان ہاشمی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ضلع وسطی میں 200مسلمان جھاڑو دینے والے ہیں جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا مسلمان گٹر صاف کرتے ہیں؟ریحان ہاشمی کے منفی جواب پر چیف جسٹس نے احکام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوری نکال دیں۔

    سیکرٹری بلدیات نے مزید بتایا کہ کورنگی اور سینٹرل کے علاوہ چاروں اضلاع میں کچرا اٹھانے کے ٹھیکے دے دیئے، کورنگی کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا عمل مکمل ہورہا ہے، وائٹ کالر سوئیپر اور سیاسی طور پر بھرتی ہونے والے کام نہیں کرتے۔

    جس پر کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی مصلحتوں پر تقرریاں ہوں گی تو یہی ہوگا، سوئیپرز صفائی نہیں کررہے تو نکال باہر کریں۔

    کچرا اٹھانے والی کمپنی نے شکایت کی کہ چینی اور مقامی عملے کو دھمکایا جاتا ہے،عملہ تعاون نہیں کرتا۔ کمیشن نے میونسپل کمشنر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی ؟کمیشن نے تحریری شکایت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمہ درج کرانے کا حکم دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • فراہمی آب و نکاسی پر کتنا کام ہوا؟ محکمہ بلدیات سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

    فراہمی آب و نکاسی پر کتنا کام ہوا؟ محکمہ بلدیات سندھ نے رپورٹ طلب کرلی

    کراچی: محکمہ بلدیات نے 5سالوں میں فراہمی آب ونکاسی کےمنصوبوں کی تفصیلا ت طلب کرلی ہے، سیکریٹری بلدیات نے تمام ضلعی کونسلزکو خط ارسال کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے کراچی سمیت صوبے کے تمام اضلاع سے 2012 سے اب تک کی رپورٹس طلب کرلی ہے، اس سلسلے میں سیکریٹری بلدیات نے تمام ضلعی کونسلزکو خط ارسال کر دیا ہے.

    دوسری جانب سیکریٹری بلدیات نے ضلعی کونسلزکو 2 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے اس کے ساتھ محکمہ بلدیات نے تفصیلات طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ فراہمی آب ونکاسی منصوبوں پرکتنی لاگت آئی ہے.

    واضح رہے دو روزبعد سیکریٹری بلدیات رپورٹ واٹر کمیشن کو پیش کریں گے۔

    اگر ہم بات کریں صرف کراچی کی تو صورتحال کچھ یوں ہے کہ شہر قائد طویل عرصے سے پانی کی قلت سے نبردآزما ہے جبکہ بجلی کے تعطل کے باعث یہ مسلئہ مزید سگنین ہوجاتا ہے.

    یہاں پڑھیں:دھابیجی اورگھاروں اسٹیشنز سے کراچی شہر کو پانی کی سپلائی معطل

    یاد رہے، شہر قائد میں قلت آب کے مسلئے کے پیش نظر ٹینکر مافیا کی لوٹ مارعروج ہے ، جس کی وجہ سے شہر قائد کے مکین ذہنی اذیت کا شکار ہیں.

    یہاں پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت، ٹینکر مافیا کی لوٹ مارجاری

    آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ آبادی میں اضافے کے ساتھ مستقبل میں کراچی میں پانی کا بحران انتہائی شدت اختیار کرلے گا جس سے نمٹنے سے کے لئے شہر کے لئے پانی کا اضافی کوٹہ لازمی ضرورت بن چکا ہے۔مسائل کا گڑھ کراچی میں جب ابررحمت برستا ہے تو سٹرکیں ندی ، نالے کی منظر کشی کرلیتی ہیں‌.

  • محکمہ بلدیات سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرینگے، شرجیل میمن

    محکمہ بلدیات سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرینگے، شرجیل میمن

    کراچی : وزیربلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نےکہا ہے کہ کراچی میں جرم کرنے والا ہردوسراشخص بلدیہ کےمحکمےمیں ملازم نکلتا ہے، فارغ کرنے کیلئے حتمی فہرستیں تیار کرلی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تجاوزات اورشادی ہالوں کی اکھاڑپچھاڑکرتےکرتےوزیربلدیات شرجیل میمن نےبلدیہ میں بھی اکھاڑپچھاڑکااعلان کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں جرم کرنے والا ہردوسراشخص بلدیہ میں ملازم ہوتاہے، ایم کیوایم پرالزام لگتا ہے کہ اس نے بلدیہ میں اپنے لوگوں کوبھرتی کرایا۔

    شرجیل میمن نے غیرقانونی تجاوزات کی ذمہ داری بھی سابقہ بلدیاتی حکومت پر عائد کرتے ہوئے کہا ان کے قبضہ مافیا اس قدر پروان چڑھا کہ ندی نالوں پربھی قبضےہوگئے۔

    وزیربلدیات نے اس عزم کا اظہارکیا کہ شہرکو قبضہ مافیا سے نجات دلاکرہی دم لینگے۔