Tag: محکمہ تعلیم

  • محکمہ تعلیم کی جانب سے طلبہ کیلیے بھیجی گئیں کتابیں بارش کی نذر (ویڈیو)

    محکمہ تعلیم کی جانب سے طلبہ کیلیے بھیجی گئیں کتابیں بارش کی نذر (ویڈیو)

    (20 اگست 2025): دیہی سندھ میں پہلے ہی تعلیم کی صورتحال ابتر ہے ایسے میں طلبہ کیلیے بھیجی جانے والی کتابیں بھی بارش کی نذر ہو گئیں۔

    اے آر وائی نیوز کے عمر کوٹ میں نمائندے ممتاز آریسر کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اسکول کے طلبہ کے لیے بڑی تعداد میں کتابیں اور کاپیاں بھیجی گئی تھیں۔ جنہیں پورے ضلع کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ میں تقسیم کیا جانا تھا۔

    تاہم طلبہ تک پہنچنے سے قبل بارش پہنچ گئی اور اسکول کے ایک کلاس روم میں رکھی یہ کتابیں برساتی پانی میں بھیگ گئیں اور بیشتر ناقابل استعمال ہو گئیں۔

    اس حوالے سے تعلقہ آفیسر ایجوکیشن مصطفیٰ سہتو کا کہنا ہے کہ کتابوں کو محفوظ جگہ پر رکھا گیا تھا، لیکن بارش اتنی ہوئی کہ وہ بھی اس کی زد میں آ گئیں۔

    افسر تعلیم کا کہنا تھا کہ کتابوں کو یہاں سے منتقل کر دیا گیا ہے۔ بارش ختم ہونے کے بعد طلبہ میں یہ کتابیں تقسیم کی جائیں گی۔

  • موسم سرما کی چھٹیوں کا ایک اور نوٹیفکیشن جاری

    موسم سرما کی چھٹیوں کا ایک اور نوٹیفکیشن جاری

    محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا ایک اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں تعطیلات 20 کے بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی۔

    محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات23 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

    محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے بھی موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

    تمام سرکاری و نجی کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر سے 5 جنوری تک جاری رہیں گی

    خیبرپختونخوا

    محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق کے پی کے میدانی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں اسکول 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بلوچستان

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں 16دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے اسکول، کالج اور جامعات بند ہو گئی ہیں۔

    سندھ میں لڑکیوں کے اسکول میں گدھے باندھ دیے گئے، ویڈیو وائرل

    نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی جبکہ گرم علاقوں میں موسم سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔

     

  • سندھ میں بارشیں، محکمہ تعلیم کا چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلہ

    سندھ میں بارشیں، محکمہ تعلیم کا چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلہ

    کراچی: سندھ میں مون سون سسٹم کی انٹری کے بعد محکمہ تعلیم سندھ نے چھٹی سے متعلق ڈپٹی کمشنرز کوخط لکھ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو بھیجے خط میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث تعلیمی اداروں میں چھٹی کااختیار ڈپٹی کمشنرز کے پاس ہوگا۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بارشوں کے بعد صورتحال پر ڈی سیز تعطیل سے متعلق خود فیصلہ کرسکتے ہیں جبکہ ڈی سیز محکمہ تعلیم سے مشاورت کے بعد اپنے ضلع میں چھٹی دینے کا مجازہو گا۔

    واضح رہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شہر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    سندھ میں بارشوں کا دھواں دھار اسپیل جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بادل وقفے وقفے سے برس رہے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈیپریشن رات سے شہر میں داخل ہوچکاہے، سسٹم کے زیر اثر گرج چمک اورتیز ہواؤں کیساتھ بادل برسیں گے اور 28 سے33 نارٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ بارش برسانے والا سسٹم شہر قائد سے 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جس سے شہر میں اربن فلاڈنگ کا بھی خدشہ ہے، اس لئے شہری احتیاط کریں۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کی جانب ہے، شہر میں آندھی دوبارہ چل سکتی ہے اور 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

    ملک گیر ہڑتال پر تاجر تنظیمیں 2 حصوں میں تقسیم

    انھوں نے بتایا کہ کل تک سسٹم شہر کے جنوب کی جانب قریب ہوجائے گا، جس سے شہر میں موسلادھار بارش کا امکان زیادہ ہے۔

  • محکمہ تعلیم میں تقرریاں کیسے کی جائیں گی؟ نیا طریقہ کار تیار

    محکمہ تعلیم میں تقرریاں کیسے کی جائیں گی؟ نیا طریقہ کار تیار

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے انتظامی عہدوں پر تقرریوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں اہم عہدوں کی میرٹ پر تعیناتیوں کے لیے طریقہ کار تیار کر لیا ہے۔

    وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم میں ڈائریکٹر، ڈی اوز اور ٹی اوز کے تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی قائم کی گئی ہے، محکمہ تعلیم کے مطابق ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ آفیسرز کے لیے قائم سرچ کمیٹی کے چیئرمین وزیر تعلیم ہوں گے۔

    سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ اور چیف پروگرام مینجر آر ایس یو سرچ کمیٹی کے ممبر ہوں گے، ٹی اوز کی تعیناتی کے لیے قائم سرچ کمیٹی کے چیئرمین اسپیشل سیکریٹری ہوں گے۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق اہل افسران عہدوں کے لیے اپلائی کریں گے جنھیں اہلیت اور میرٹ کے مطابق تعینات کیا جائے گا، اہل افسران کو ویٹنگ پول میں رکھا جائے گا اور ضرورت کے تحت عہدوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی، جب کہ سرچ کمیٹی کے قیام سے اب براہ راست افسران کو عہدوں پر تعینات نہیں کیا جا سکے گا۔

    سردار شاہ نے کہا کہ سرچ کمیٹی سے اہل قرار دیے جانے والے افسران کو انتظامی امور چلانے کے حوالے سے ٹریننگ بھی دی جائے گی۔

  • محکمہ تعلیم کے افسر کو کرپشن کی نشاندہی کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا

    محکمہ تعلیم کے افسر کو کرپشن کی نشاندہی کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا

    کراچی: محکمہ تعلیم کے پروجیکٹ ’’سلیکٹ‘‘میں  کرپشن کا انکشاف سامنے لانے والے منیجر کو کرپشن کی نشاندہی کرنے پر عہدے سے ہٹادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے پروجیکٹ ’سلیکٹ‘ میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، عبدالحمید علوانی، منیجر پی ایم آئی یو سلیکٹ نے سیکریٹری تعلیم کو خط لکھ کر آگاہ کیا تھا، خط لکھنے کے کچھ دن بعد پروجیکٹ منیجر عبدالحمید علوانی کو ہٹادیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق عبدالحمید علوانی نے پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کی نشاندہی کی تھی، خط میں انہون نے سیکریٹری تعلیم کو مالی بدعنوانیوں اور اختیارات کے غلط استعمال سے آگاہ کیا تھا۔

    عبدالحمید علوانی خط میں انکشاف کیا کہ پروجیکٹ کیلئے 2022 میں 12 لیپ ٹاپ خریدے گئے تھے، 2 لیپ ٹاپس کی اسٹاک رجسٹر میں انٹری ہی موجود نہیں ہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ہیڈ ماسٹر کو انتظامی پوسٹ پر تعینات بھی نہیں کیا جاسکتا۔

    عبدالحمید علوانی نے خط میں لکھا تھا کہ سلیکٹ پروجیکٹ میں خلاف قانون عہدے دئیے گئے، لیاقت علی سولنگی کو بجٹ اینڈ فنانس آفس کا اضافی چارج دیا گیا ساتھ ہی انہیں ایک عدد لیپ ٹاپ اور ایک گاڑی بھی دی گئی تھی لیکن آرڈر منسوخ ہونے کے بعد گاڑی اور لیپ ٹاپ واپس جمع نہیں کرایا گیا۔

    عبدالحمید علوانی نے انکشاف کیا کہ 46 لاکھ کے 2 کمپیوٹر سرور کا کچھ پتہ ہی نہیں، چیف پروگرام منیجر نے 2 نئی گاڑیاں خریدی اور انہوں نے گاڑیاں بنا کسی اطلاع یا رسید کے اپنے ساتھ لے گئے۔

    انہوں نے خط میں لکھا تھا کہ پراجیکٹ کمیٹیوں کی شمولیت کے بغیر تمام اسٹاف اور کنسلٹنٹس کی تقرریوں میں بے ضابطگیاں کی گئی، 19ویں گریڈ کے ایک افسر 7 سے 8 پراجیکٹس کے چارج سنبھالے ہوئے ہیں۔

  • کراچی: سندھ میں درسی کتابیں کیوں شائع نہیں ہوسکیں؟

    کراچی: سندھ میں درسی کتابیں کیوں شائع نہیں ہوسکیں؟

    کراچی : محکمہ اینٹی کرپشن نے سندھ میں درسی کتابیں شائع نہ ہونے کے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے، کتابوں کی اشاعت میں تین بڑے پبلشر رکاوٹ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے بھی سندھ میں درسی کتابیں شائع نہ ہونے کے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

    نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے حکم کے باوجود ایک کروڑ ستر لاکھ کتابیں شائع نہیں ہوسکیں، کتابوں کی اشاعت میں تین بڑے پبلشر آڑے آگئے ، جن کے سامنے محکمہ تعلیم کے افسران بے بس ہوگئے۔

    افسران کا کہنا ہے پبلشر اڑسٹھ گرام والے کاغذ پر کتابیں شائع کرانا چاہتا ہے جبکہ محکمہ تعلیم تریسٹھ گرام کے کاغذ پر کتابوں کی اشاعت چاہتا ہے۔

    درسی کتابیں مقرر وقت میں شائع نہ ہونے سےلاکھوں بچوں کوکتابیں نہ مل سکیں، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی جانب سے انکوائری لیٹر کا کوئی اثر نہ لینے پر دوبارہ لیٹربھیج دیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب کے کئی علاقوں میں اسکول کیوں بند ہیں؟

    سعودی عرب کے کئی علاقوں میں اسکول کیوں بند ہیں؟

    سعودی عرب میں موسم کی خرابی کے باعث تعلیم آن لائن ہوگی اور اسکول بند رہیں گے۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پیر 6 فروری سے آئندہ جمعے تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں موسم غیر مستحکم رہے گا، جبکہ  تیزہوائیں چلنے اور کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ’ پیر سے بدھ تک مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، الشرقیہ، قصیم، حائل، الجوف، تبوک، اور حدودشمالیہ  ریجن گرد آلود تیزہواوں کی زد میں رہیں گے، تیز ہوا کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ  ہوگی، آندھی  بھی متوقع ہے جبکہ حد نظر انتہائی محدود ہوجائے گی۔

    سعودی کی محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور تبوک ریجنوں کے ساحلی مقامات پر منگل سے جمعے تک سمندر میں لہریں ڈھائی میٹر سے زیادہ اونچی ہوں گی۔

    بیان میں کہا گیا کہ بدھ سے تبوک، الجوف، حدودشمالیہ، حائل اور شمالی مدینہ منورہ میں شدید سردی کا امکان ہے، ریاض، قصیم اور شمالی مدینہ منورہ میں جمعرات سے درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔

    محکمہ موسمیات کی ان رپورٹس کو دیکھتے ہوئے سعودی کی محکمہ تعلیم نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    دریں اثنا اخبار 24 کے مطابق تبوک، القریات، حائل اور حدود شمالیہ میں محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ’ موسم کی خرابی کے باعث پیر کو بھی تعلیم آن لائن ہی ہوگی اور اسکول بند رہیں گے‘۔

  • سندھ کے سرکاری اسکولوں میں 2 سال سے غیر حاضر استاد برطرف

    سندھ کے سرکاری اسکولوں میں 2 سال سے غیر حاضر استاد برطرف

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں میں 2 سال سے غیر حاضر 8 اساتذہ کو برطرف کردیا، مذکورہ اساتذہ اسکول آئے بغیر تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بیرون ملک مقیم اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لے لیا، گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے 8 اساتذہ کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

    محکمے نے اساتذہ کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ بر طرف اساتذہ 2 سال سے اسکول نہیں آرہے تھے۔

    سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ ایجوکشن افسران گھوسٹ اساتذہ کی نشاندہی کر رہے ہیں، جو اساتذہ اسکول نہیں آئیں گے وہ سیدھا گھر جائیں گے۔

  • سندھ میں گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ

    سندھ میں گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے 2 ہزار سے زائد ملازمین کی تنخواہیں روکنے کیلئے اکاؤنٹنٹ کو خط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو خط لکھا جس میں سندھ کے 2 ہزار 19 ملازمین کی تنخواہیں فوری روکنے کا کہا گیا ہے۔

    سیکرٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کریں گے، جس میں کراچی میں 144، حیدر آباد میں 132 اور میرپور خاص میں 114 گھوسٹ اساتذہ ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  محکمہ تعلیم سندھ میں ہزاروں اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ

    سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں 464، جیکب آباد میں 190، دادو میں 102، بینظیرآباد میں 182، شکارپور میں 128، نوشہروفیروز میں 89، لاڑکانہ میں 155 اور سانگھڑ میں 28 گھوسٹ اساتذہ موجود ہیں۔

  • پختونخواہ میں سینکڑوں اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف

    پختونخواہ میں سینکڑوں اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں سینکڑوں پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ڈائریکٹر محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ محکمے نے کئی بند اسکولوں کو فعال بنایا اور درجنوں نئے اسکولز قائم کیے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ میں 306 پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ڈائریکٹر محکمہ تعلیم حافظ ابراہیم کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق صوبے میں 275 پرائمری، 27 مڈل اور 4 ہائی اسکولز کو فعال نہیں کیا جاسکا۔

    ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی 3 پرائمری اسکولز بند ہیں۔

    حافظ ابراہیم کے مطابق محکمہ تعلیم نے کئی بند اسکولوں کو فعال بنایا اور ان کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، محکمہ تعلیم نے گزشتہ چند سال کے دوران درجنوں نئے اسکولز قائم کیے۔