Tag: محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا

  • اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے کرنے کا اعلان

    اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے کرنے کا اعلان

    پشاور : اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے کرنے کا اعلان کردیا گیا جبکہ بالائی اضلاع میں اسکول یکم جولائی سے13اگست تک بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک اور خبر آگئی، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے بھی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

    محکمہ تعلیم کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پرائمری اسکول کی چھٹیاں یکم جون سےہوں گی جبکہ مڈل،ہائی اورہائیرسیکنڈری اسکول 15جون سے31اگست تک بندرہیں گے۔

    محکمہ تعلیم کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بالائی اضلاع میں اسکول یکم جولائی سے 13 اگست تک بندرہیں گے۔

    یاد رہے سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ، جس کے مطابق اسکول یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے۔

    اس سے قبل پنجاب میں شدید گرمی کےباعث اسکول سات روز کیلئے بند کرنے کااعلان کیا گیا تھا اور نجی اور سرکاری اسکول پچیس سے اکتیس مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا تھا۔

    صوبائی وزیرتعلیم کے مطابق یہ فیصلہ ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث کیا گیا ہے تاہم جن اسکولوں میں امتحان ہورہے ہیں انہیں کھولنے کی مشروط اجازت ہوگی۔

    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون کے بجائے 22 مئی سے دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے نجی اسکولز کی بڑی تعداد نے رابطہ کیا اور نجی اسکولز میں امتحانات کے پیش نظر رواں ہفتے کھولنے کی اجازت دی گئی

  • خیبرپختونخوا  میں مرد آفیسرز کی خواتین اساتذہ کو کال کرنے پر پابندی

    خیبرپختونخوا میں مرد آفیسرز کی خواتین اساتذہ کو کال کرنے پر پابندی

    پشاور : محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے مرد آفیسرز کی خواتین اساتذہ کو کال کرنے پر پابندی عائد کردی اور کہا جو مرد خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نےمرد آفیسرزکی خواتین اساتذہ کو کال کرنے پر پابندی کا فیصلہ کرلیا اور باقاعدہ نوٹیفکشن جاری کردیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ سےکسی بھی مرد کلرک، آفیسر، آفیشلز کی جانب سےرابطہ کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے ، اب مرد آفیسرز خواتین کو کال نہیں کرسکتے ۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے کسی آفیسر کوخواتین اساتذہ سےرابطہ کرناہوتوخواتین آفیسرزکے ذریعے ہی رابطہ ہوگا، جو مرد خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : خیبر پختونخواہ میں گرلزاسکولز کے پروگرامز میں مردوں کی شرکت پرپابندی

    یاد رہے اکتوبر 2018 میں خیبر پختونخواہ میں لڑکیوں کے اسکولوں کی تقریبات میں مردحضرات کی شرکت اور تقریبات کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

    مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے بتایا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر یہ پابندی لگائی ، اعلامیہ میں کہا گیا تھاکہ گرلزاسکولزکی تقریبات میں خواتین ہی مہمان خصوصی ہوں گی، تقریبات میں مرد حضرات کو بطور مہمان خصوصی نہ بلایاجائے۔

    مشیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پابندی کا فیصلہ والدین کی شکایات اور صوبے کی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔